Baaghi TV

Category: لاہور

  • دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ،3 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل،18 ری شیڈول

    دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ،3 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل،18 ری شیڈول

    لاہور:پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹر نگ شروع کردی۔

    باغی ٹی وی: سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہےائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    پنجاب میں دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کردیا گیا، مختلف ائیرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سدید دھند کےباعث لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں، جدہ لاہور کی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو اسلام آباد میں اتارا گیا اور لاہور سے جدہ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

    کیا کروں، انڈیا پر حملہ کر دوں،عمران خان کا بھارتی پر حملے پر ردعمل اور …

    شارجہ سیالکوٹ پی کے 210 کی دبئی اور پی کے 180 کی لاہور اور اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی جب کہ لاہور کراچی کے درمیان پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی لاہور کوئٹہ اور لاہور کراچی کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نجی ائیرلائن کی کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں کراچی سکھر کی پی آئی اے کی 2 پروازیں اور کراچی کوئٹہ کے لیے بھی پی آئی اے کی 2 پرواز یں منسوخ کردی گئیں۔

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ چندروز کے دوران شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    جمعرات کو ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

  • پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

    پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

    ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا اور ایران میں گھس کر دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں‌کو نشانہ بنایا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کہا ہے کہ ” پاکستان نے ایران کی جانب سے حملوں کا بھر پورجواب دیا ہےآج صبح تقریبا چھ بجے ایران کے اندر ایسے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو ایران میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہ گاہیں تھیں،پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایران میں ان ٹھکانوں کا نشانہ بنایا اور ایک ہی دن میں انتہائی سخت جواب دیا ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے، انتخاب ایران نے کرنا ہے”.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبشر لقمان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے ایران کے سرحدوں علاقوں میں کاروائی کی، یہ پاکستان کا ایکشن تھا، پاک فضائیہ نے ایرانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،اگر اس جنگ میں اضافہ ہوتا ہے تو فلسطینیوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،اس سے مسلم ممالک انتشار کا شکار رہیں گے، اور دشمن مضبوط ہوں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پاکستان نے احتیاط سے ردعمل دیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی چینی مفاد اس آپریشن کا حصہ نہ بنے،پاکستان کے ایران کے اندر کاروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی، ایران کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور اچھے پڑوسی کے طور پر برتاؤ کرنا چاہیے ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاک فضائیہ نے ایران کے اندر صرف بی ایل اے اور بی ایل ایف کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج کی ایک بھی پوسٹ پر حملہ نہیں کیا گیا دو پڑوسیوں کے درمیان یہ کشیدگی صرف مسلم دنیا اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالے گی۔ چین یا روس جیسے مشترکہ دوست صرف مداخلت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ کیا آپ کو ایران،عراق کا 10 سالہ تنازع یاد ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ "پاکستان کی تمام مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پاکستان کسی بھی دوسری مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔ امن کے لیے ہماری پہل کو کمزوری نہیں سمجھا جا سکتا”۔

    مبشر لقمان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ٹھیک چھ بجے ایرانی سرحد کے اندر سات اہداف کو نشانہ بنایا جو بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔ یہ سخت گیر مجرم ایک طویل عرصے سے ہمارے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ایرانی حکومت نے تمام معلومات کے باوجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کی تھی۔ آج صبح پاکستان کا ردعمل سب پر واضح ہو جانا چاہیے کہ ہم اپنے دفاع کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم بلوچستان میں امن چاہتے ہیں۔ایران جان لے کہ پاکستان نہ عراق ہے نہ شام، انہوں نے ہمارے امن کے اقدامات کو کمزوری کی علامت کے طور پر غلط شمار کیا۔ آج صبح درست ہدف انہیں اٹھنے بیٹھنے اور سوچنے پر مجبور کر دے گا۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی غلط مہم جوئی کا وقت انتخابات سے تین ہفتے قبل اور سیاسی بحران کے درمیان تھا۔ ایسے وقت میں جب پاکستان میں ایک نگران حکومت ہے، ایران نے سوچا ہو گا کہ ہم بے خبر ہو جائیں گے ، تا ہم اب پاکستان کے بھر پور جواب، ٹارگٹ حملوں کے بعد ایران یقینا بیٹھ کیا ہو گا،کل کے برعکس آج ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا خاموش ہے، اور انہوں نے ابھی تک پاکستان کے جواب کی کوئی خبر نہیں دی.

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

  • نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی

    نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی،جبکہ ان کے انتخابی مہم میں اب تک نہ اترنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف زمینی حقائق کے مطابق معیشت بحالی کا روڈ میپ لے کر انتخابی مہم میں اترنا چاہ رہے تھے، پارٹی کے معیشت بحالی کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پارٹی بھرپور انتخابی مہم کے لئے مکمل تیار ہے نواز شریف کل حافظ آباد جلسے میں پارٹی کے انتخابی بیانیے کے نکات کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، نواز شریف انتخابی بیانیے میں معاشی بحالی کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جلسے میں جائیں گی، پارٹی کے انتخابی بیانیے کے 3 بنیادی نکات ہوں گے۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی بیانیے کے مطابق اقتدار ملنے کی صورت میں پہلے 3 ماہ میں ہی عوام کو بجلی و گیس سمیت بھاری یوٹیلیٹی بلوں میں فوری ریلیف دیا جائے گا اور معیشت کی فوری بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے،معیشت بحالی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں اہداف طے کر کے ترجیحات کے مطابق فوری نتائج حاصل کیے جائیں گے، بیمار اور لاغر معیشت کی بحالی کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ جات کا اعلان کیا جائے گا اور شارٹ ٹرم منصوبے کے تحت عوام کو فوری ریلیف کے مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابی بیانیے میں لانگ ٹرم منصوبے کے تحت قوم کو مہنگے غیرملکی قرضوں سے نجات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر توجہ دی جائے گی اور نواز شریف کے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا انتخابی بیانئے میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے امید جگائی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ”ووٹ کو عزت دو“ اور ”شیر کو ووٹ دو“ کو انتخابی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا، ”پاکستان کے لئے“ بھی انتخابی بیانیے کا واضح نعرہ ہو گا، ”پاکستان کو نواز دو“ انتخابی بیانیے کا بنیادی نعرہ ہو گا جبکہ ”مئی والے بمقابلہ 28 مئی والے“ کا نعرہ بھی انتخابی مہم کا حصہ ہو گا۔

  • بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

    بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کی حلقہ این اے 127 کی انتخابی مہم ،انتخابی دفتر پی پی 161 کا افتتاح کر دیا گیا

    انتخابی دفتر کا افتتاح سابق صدر آصف زرداری نے کیا ،انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں جیالے موجود تھے،انتخابی دفتر کے موقع پر آصف زرداری نے کارکنان سے خطاب کیا،افتتاجی تقریب کے موقع پر 1500 کرسیاں لگائی گئی تھیں، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر بڑا لمبا ہے 40 سال سے سیاست کررہے ہیں،کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ہے،ہمارا سسٹم اور ہے ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہیں،ہمارے ورکرز کو یقین ہوتا ہے کہ ہمارا لیڈر نہیں جھکے گا،بلاول بھٹو کو یہاں سے جتوا کر ایم این اے بنائیں گے پھر وزیراعظم بنوائیں گے،جب بھی پارٹی کو سنبھالا تو پوری قیادت ساتھ چلی ہے،

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ورکرز کے سامنے آنکھیں نہیں جھکا سکتے،ہمارے ورکر کہہ سکتے ہیں، انکو یقین ہوتا ہے کہ ہمارا لیڈر نہیں‌ جھکے گا ساری پارٹی میرے ساتھ چلی ہے،

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

  • آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کا اسکینڈل،تحقیقاتی رپورٹ پیش

    آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کا اسکینڈل،تحقیقاتی رپورٹ پیش

    آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کا اسکینڈل ،پنجاب حکومت نے ساڑھے تین ماہ بعد اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی

    تحقیقاتی رپورٹ میں ڈرگ کنٹرولرز، سرکاری ملازمین کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے،رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو جمع،کمیٹی نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ 18 ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز، فارمسسٹ اویسٹن انجکشن اسکینڈل میں ملوث ہیں،اویسٹن انجکشن کارگو کے ذریعے مختلف شہروں میں گیا، 66 افراد کی آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہوئی،انجکشن جھنگ کے سرکاری، پنجاب کے 15 نجی اسپتالوں میں استعمال ہوا، تمام ڈرگ کنٹرولرز انجکشن کو اپنی حدود میں استعمال روکنے میں ناکام رہے،لاہور میں پانچ افراد کی انجکشن لگنے سے بینائی گئی، انجکشن لاہور سے دوسرے شہروں میں غیرقانونی طور پر منتقل ہوتا رہا، شوکت خانم اسپتال اور جینیس فارما کمپنی بغیر لائسنس انجکشن تیار کرتی رہی، لاہور کے ڈرگ کنٹرولر اور فارمسسٹ بغیر لائسنس انجکشن کی تیاری کو روکنے میں ناکام رہے، قصور سے 5،جھنگ سے 4،رحیم یار خان سے 3،گجرانوالہ سے 3 افراد کی بینائی گئی، خانیوال سے 6،بہاولپور سے 8،انجکشن لگنے سے بینائی گئی، ملتان سے بینائی متاثر ہونے کے 19 افراد سامنے آئے،وہاڑی سے 10،شِخوپورہ، سیالکوٹ، راجن پور سے ایک ایک شہری کی بینائی گئی، ملوث سرکاری ملازمین کو 7 روز میں جواب جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے،کہا گیا ہے کہ جواب جمع کروانے سے قاصر رہے تو پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں سنادی جائیں گی،

    پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔

     بینائی کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں:پروفیسرالفرید ظفر

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    لڑکی سے تعلقات کا شبہہ،نوجوان پر بہیمانہ تشدد ،ڈرل مشین سے جسم میں سوراخ بھی کر دیئے

    موتیے کا آپریشن، ایک دو نہیں چھ مریضوں کی بینائی ہی چلی گئی

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

  • لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سابق صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کی تقریب کے لیے لاہور آیا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن کی تیاریاں پورے ملک میں جاری ہیں ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب چاہتے ہیں الیکشن ہوں مگر دیگر تمام پارٹیاں الیکشن سے بھاگنے میں لگی ہیں،آج جو لاہور میں دیکھ رہا ہوں اس سے دکھ ہو رہا ہے ، لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں، پنجاب کے لوگ ان کی طرز حکمرانی سے تنگ آ چکے ہیں ، ہیلتھ کا نظام پنجاب میں صفر ہے، ن لیگ اس پر کوئی کام نہیں کر سکی ، لوگ کہاں جائیں کہاں علاج کروائیں، ن لیگ کہتی ہے ہم نے موٹروے بنائے ، ایٹم بم دیا ، ن لیگ وہ منصوبے بھی گنواتے ہیں جو ان کے تھے بھی نہیں ، پنجاب سے لوگ علاج کے لئیے سندھ جا رہے ہیں ،ن لیگ ہمیشہ وہ پراجیکٹ لے کر آئی جو ان کے مفاد میں تھے ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی کسی شعبے میں کوئی کام نہیں کیا ، یہ لوگ اپنے علاج کے لئیے بیرون ملک جاتے ہیں،مجھے ہارٹ اٹیک ہوا تو میں کراچی کے اسپتال میں گیا مگر یہ لوگ پنجاب کے اسپتالوں میں نہیں جا سکتے ،ن لیگ کا اپنا الیکشن کمپین مٹریل لگا ہوا ہے شہر بھر میں ، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں ، جو بھی رویہ ہو تمام جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا ہوا چاہئیے ، یہ برداشت نہیں ہو گا کہ پیپلز پارٹی کا پرنٹنگ مٹریل ہٹایا جائے اور باقیوں کا لگا رہے ، الیکشن کمیشن اس پر نظر ثانی کرے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک لاڈلے سے جان بچی تو دوسرے کو لاڈلا بنا دیا جائے ،ملک کے حالات کے ذمہ دار ن لیگ اور پی ٹی آئی ہیں،ملک کے حالات کا واحد حل بلاول بھٹو کا دس نکاتی ایجنڈا ہے، ایک شخص جو معاہدہ کر کے ملک سے جاتا ہے اور معاہدہ کر کے ملک میں آتا ہے ،ملک میں سیاست سے نفرت اور بدلے کی آگ ختم ہونی چاہئیے ،سیلاب پورے پاکستان میں آیا سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا کام ہو سکتا ہے تو دوسرے صوبوں میں کیوں نہیں، تھر کا کوئلہ شہید بی بی کا خواب تھا مگر نواز شریف نے اسے ختم کروایا ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک جماعت صرف پاکستان کا سوچ رہی باقی سب اقتدار کے نشے میں ہے ،8 فروری کو عوام اصل سیاست کو آگے لائے گی ، پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے بلا چھینا گیا تو ہم جشن نہیں منائیں گے ، 2018 میں پی ٹی آئی نے اس سے بھی برے کام کئیے ،جیسے آر ٹی ایس بیٹھا اور ووٹ عمران خان کی جھولی میں ڈالے گئے ،جعلی ووٹوں کے ذریعے جعلی لیڈر عمران خان پاکستان پر مسلط کیا گیا،

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں،شہباز شریف

    ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں،شہباز شریف

    سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں، یہ میزائل حملہ دونوں ممالک کی دوستی کے جذبہ کے برخلاف ہے، یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے،حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں،

    واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،

  • این اے 127،شرجیل میمن کی زیر صدارت بلاول کی انتخابی مہم بارے اجلاس

    این اے 127،شرجیل میمن کی زیر صدارت بلاول کی انتخابی مہم بارے اجلاس

    این اے 127 کی انتخابی مہم کی پولیٹیکل مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شرجیل انعام میمن،مکیش چاولہ نے صوبائی دارلحکومت سے الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کیساتھ اہم اجلاس کیا،

    اجلاس میں بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔اجلاس میں رانا فاروق سعید،چودھری منظور،ذوالفقار علی بدر،اسلم گل،فیصل میر،اورنگزیب برکی، سمیت تمام اہم رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔شرجیل میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے مربوط منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔لاہور کا جلسہ گیم چینجر اور پیپلز پارٹی کی پنجاب بھر میں انتخابی مہم کا راستہ متعین کریگا اور اس کا اثر پورے پنجاب پر پڑیگا۔جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی تنظیموں کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہو گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 سے انتخابی مہم کا معاملہ،این اے 127کے صوبائی حلقوں کیلیے پیپلز پارٹی نے 5 انتخابی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں،پی پی 157 کمیٹی میں چوہدری عدنان سرور گورسی(امیدوار)، میاں رمضان ،موسی کھوکھر اور سعود طاہر شامل ہیں،پی پی 160 کمیٹی میں میاں مصباح الرحمن(امیدوار) حاجی عزیز الرحمن چن، صداقت شیروانی اور عظمت حسین ایڈوکیٹ شامل ہیں،پی پی 161 کمیٹی میں فیصل میر(امیدوار)، احمد جواد فاروق رانا، صداقت شیروانی اور نیلم جبار شامل ہیں، پی پی 162 کمیٹی میں منظر عباس کھوکھر (امیدوار)شیخ عرفان اور فاروق یوسف گھر کی شامل ہیں،پی پی 163 کمیٹی میں فیاض بھٹی (امیدوار) ،منشا بھٹی اور عمران کھوکھر ایڈوکیٹ شامل ہیں،انچارج انتخابی مہم این اے 127 ذوالفقار علی بدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، آصف علی زرداری نے لاہور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کیجانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک بھی این اے 127 میں بلاول کی حمایت کر چکی ہے، بلاول کے مقابلے میں اس حلقے سے ن لیگ کے عطا تارڑ امیدوار ہیں.

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت  مل گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں،عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کرتے ہوے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن میں حصہ لینے کا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کے این اے 130 لاہور سے کاغذات منظوری کے خلاف لیگی رہنما بلال یاسین نے درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عدالت یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حکم جاری کرے۔

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض گزار کی درخواست بھی خارج کردی، عدالت نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ذلفی بخاری کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

    درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

  • مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر  کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا

    مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا

    لاہور: سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر کال کو فوری ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی : سیف سٹی حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا،اب اب مقدمات درج کروا نے کیلئے درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کیا جائےگا اور کالر تھانے میں جا کر متعلقہ تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائے گا۔

    سیف سٹی حکام کے مطابق کالر کی متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کیے جائیں گے اور شکایت درست ہونے پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگاغیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کر دے گا سیف سٹیز حکام کے مطابق 15کال پر ای ٹیگنگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب سے پنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا ہے-