Baaghi TV

Category: لاہور

  • چودھری سرور  کا  این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

    چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چودھری سرور سے بلاول بھٹوکے ترجمان ،ذوالفقار علی بدرنے ملاقات کی ہے،جس میں چودھری سرور نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، سابق گورنر پنجاب این اے 127 میں خود بلاول بھٹو کی الیکشن کمپین کریں گے-

    دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے حق پر ڈاکاڈالنے والوں سے مقابلہ کیا پیپلزپارٹی این ایف سی اور 18ویں ترمیم پر یقین رکھتی ہے،ہم نے سلیکٹڈ اور آمرانہ دور کا عوامی حمایت سے خاتمہ کیا،سازش کی جارہی تھی کہ ایک بار پھر ون یونٹ قائم کیاجائے کسی کو عوام کی تکلیف کا کوئی اندازہ نہیں ،کسی کو اندازہ نہیں کہ اسلام آبادمیں فیصلوں کا اثر عوام پر ہوتاہے،جتنا معاشی بحران آج ہے وہ تاریخ میں نہیں دیکھا پاکستان سیاسی اور معاشی بحران سے دوچارہے ایک دوسرے پرالزامات لگاتے لگاتے ہم ذاتی دشمنی تک پہنچ گئے اس بار ہم پاکستان کو پہلے سے بچائیں گے ،8فروری کو ایک نئی سوچ کا انتخاب کریں گے ،لوگ ہی میری فوج اور میری طاقت ہیں۔

    رواں ہفتے موسم بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے،بیرسٹر گوہر

    یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

  • حامدخان،رؤف حسن جانیں،میں مہم ختم کر رہا، شیر افضل مروت ناراض

    حامدخان،رؤف حسن جانیں،میں مہم ختم کر رہا، شیر افضل مروت ناراض

    تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سندھ میں انتخابی مہم چلانے کے لئے جانیوالے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابی مہم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حامد خان اور رؤف حسن کے بیانات کے بعد میں سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کرتا ہوں۔ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنے تھے لیکن میری اپنی پارٹی کے لیڈرشپ کے حملوں کے بعد میں اپنے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر رہا ہوں۔جب تک خان صاحب خود طے نہیں کر لیتے تب تک میں کسی ریلی یا جلسے کی قیادت نہیں کروں گا اس لئے میں سندھ کمپین کو درمیان میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ حامد خان اور رؤف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔ شروع میں آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی اور اب آپ چاہتے ہیں کہ میں انتخابی مہم چھوڑ دوں۔ میں انتخابی میدان آپ پر چھوڑتا ہوں اب آپ اپنی طاقت اور ہمت دکھائیں

    دوسری جانب بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت ہمارا ہے، ہمارے ساتھ رہے گا، ہمارا امیدوار ہے، ہماری ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑے گا لکی مروت سے۔ہمارا لیڈر جیل میں ہے اور ہم اختلافات میں پڑے ہیں،میں کہتا ہوں کی آپس کے اختلافات کو ایشو نہ بنائیں، ہمارے لیڈر گھروں سے جدا ہیں، کتنے مشکل میں ہیں،

    عمران خان کےجیل میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف میں آئے روز اختلافات دیکھنے کو ملتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،شیر افضل مروت جو پارٹی کارکنان کو متحرک رکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پارٹی کنونشن کئے، کراچی ،حیدرآباد میں پروگرام کئے، لاہور آئے تو گرفتار کر لئے تا ہم عدالت نے رہائی دی، وہ بیان دیں تو پی ٹی آئی لاتعلقی کا اعلان کر دیتی ہے،شیر افضل مروت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں عمران خان نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، بیرسٹر گوہر نے اسی دن پریس کانفرنس کی تو شیر افضل مروت نے اسی مقام پر الگ پریس کانفرنس کی،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

     مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

     ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں

  • گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،مریم نواز

    گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور کے صوبائی حلقہ میں انتخابی مہم شروع کر دی

    مریم نواز گجومتہ گئیں جہاں ن لیگی کارکنان نے بھر پور استقبال کیا،مریم نواز نے گجومتہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چنائو کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں وعدہ کرتی ہوں شیر کو فتح یاب کروائو خدمت میں دن رات ایک کروں گی، فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے سب نوازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے جو ریکارڈ قائم کئے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں ہیں اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار روک کر رہا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے، انہوں نے اپنی جیبیں بھریں، عوام کا کوئی کام نہیں کیا، ہم اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ، آٹھ فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا،آپ کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں نہ صرف شیر بلکہ خدمت واپس آئے گی، آٹھ فروری کو کوئی گھر نہیں بیٹھے گا ،جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئی گی، پی پی 159 سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ شیر کو فتح سے ہمکنار کروائیں انشاءاللّٰه آپکی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے۔ لاہور والے ان گھس بیٹھیوں کو 8 فروری کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔ ان شا اللہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جو روک دیا گیا تھا اسکو وہیں سے دوبارہ شروع کرینگے،

    مریم نواز کے خطاب کے دوران بجلی چلی گئی، جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی حکومت تھی تب بجلی نہیں جاتی تھی ،نواز شریف بناتا اور دوسرے بگاڑتے ہیں،

    نشتر سٹاپ پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے پی پی 159 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مانگتی ہوں،آپ سب نے مجھے ووٹ دینا ہے،نشتر کالونی کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی،جدید نشتر کالونی کی بنیاد آپ کی بہن مریم نواز رکھے گی،آپ سب نے گھر گھر جا کر مسلم لیگ کا پیغام پہنچانا ہے،لاہور کی ترقی 5 سال سے رکی ہوئی تھی،یہ ترقی دوبارہ شروع کرنا ہو گی،لاہور کے کونے کونے میں ترقی کا نشان ہو گا ،شیر مضبوط حکومت کے ساتھ آئے گا تو مہنگائی کم ہو گی ،صحت ، تعلیم کی سہولیات مسلم لیگ دے گی،روزگار کے مواقع مسلم لیگ فراہم کرے گی،نواز شریف کو جتوانا ہے اور وزیر اعظم بنوانا ہے، ،پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدلیں گے،آپ کے سب مسائل حل کیے جائیں گے،اگلے 5 سال تک میں میدان میں رہ کر عوام کی خدمت کروں گی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

  • رؤف حسن  اپنے بھائی فوادحسن فوادکیلئےکام کررہا ہے،شیر افضل مروت

    رؤف حسن اپنے بھائی فوادحسن فوادکیلئےکام کررہا ہے،شیر افضل مروت

    عمران خان کےجیل میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف میں آئے روز اختلافات دیکھنے کو ملتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،شیر افضل مروت جو پارٹی کارکنان کو متحرک رکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پارٹی کنونشن کئے، کراچی ،حیدرآباد میں پروگرام کئے، لاہور آئے تو گرفتار کر لئے تا ہم عدالت نے رہائی دی، وہ بیان دیں تو پی ٹی آئی لاتعلقی کا اعلان کر دیتی ہے،شیر افضل مروت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں عمران خان نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، بیرسٹر گوہر نے اسی دن پریس کانفرنس کی تو شیر افضل مروت نے اسی مقام پر الگ پریس کانفرنس کی،

    اب تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے شیر افضل مروت کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کی اور کہا کہ شیر افضل مروت کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں، پارٹی ان کے کسی بیان کو اون نہیں کرتی، شیر افضل مروت نے رؤف حسن کے اس بیان پر ردعمل میں پارٹی ترجمان رؤف حسن کو سازشی قرار دے دیا، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ترجمان روف حسن نے الیکٹرانک میڈیا پرمیرے خلاف 4 بار بات کی، رؤف حسن سازشی ہیں اور اکثرپارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں، میرے خلاف یہ مہم سندھ کی کامیاب مہم کونیچا دکھانے کیلئےشروع ہوئی ہے، میری عمران خان سے درجن بھر وکلا اور بہنوں کے ہمراہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، رؤف حسن بانی پی ٹی آئی مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائنس ختم کرایا، رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فوادکیلئےکام کررہا ہے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

     مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

     ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں

  • گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا

    گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا

    8فروری2024 ء کو ہونے والے عام انتخابات کےباعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں ، اُن کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کریں گے تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔

    ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے ”گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن (Google Trends Pakistan General Election) “کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے جو انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔ اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں، انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کےبارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔

    گوگل ٹرینڈز پیچ کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صفحہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی خاص سوال میں اضافہ، اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ”زیادہ مقبول“ ہے یا ”جیت “ رہی ہے۔

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

     سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں

     (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • سزا کے فیصلے تک الیکشن سے نہیں روکا جا سکتا،وکیل عمران خان

    سزا کے فیصلے تک الیکشن سے نہیں روکا جا سکتا،وکیل عمران خان

    لاہور ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ ، حلقہ این اے 89 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے سماعت کی،فل بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے عذیر بھنڈاری ایڈوکیٹ پیش ہوئے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے،وکیل عمران خان نے کہا کہ آریٹکل 17 ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔الیکشن لڑنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔کرپٹ ہونے پر بھی کسی کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔میری سزا کے خلاف پیل زیر سماعت ہے۔ میری سزا کے فیصلے تک مجھے الیکشن سے روکا نہیں جا سکتا ۔موجودہ کیس میں الیکشن لڑنے کا اہل ہونا یا نا اہلی کا اختیار ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں، یہ اختیار عدالت کا ہے، سزا یابی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، 18 ویں ترمیم کے پہلے کرپشن کے زریعے نا اہل ہونے کا معاملہ اخلاقی پستی سے علیحدہ تھا، اخلاقی پستی کا معاملہ کرپٹ پریکٹس سے مختلف ہے،

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں میں سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس سامنے آئے ہیں، عدالت نے کہا کہ عدالت نے ہفتے اتوار کو بھی ان کیسز کی وجہ سے چھٹی نہیں کی ، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت نان سٹاپ الیکشن کے کیسز کی سماعت کررہی ہے ،ہفتے اتوار کو نجی مصروفیات کے باوجود ان کیسز کی سماعت کی ،وکیل عمران خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے ہمارے سامنے ساری صورتحال ہے ،الیکشن کمیشن کے پاس کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہم یہاں ای سی پی کے اختیارات کو نہیں سن رہے بلکے آر او کے فیصلے کے خلاف درخواست سن رہے ہیں،

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے دونوں درخواستوں کی مخالفت کی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں ۔بانی چیئرمین کی سزامعطل ہوئی ہے بری نہیں ہوئے،معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، لارجر بنچ نے درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران نے دونوں حلقوں میں حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے ،ریٹرننگ افسران نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ، این اے 122 میں تجویز کنندہ کا اسی حلقہ کا نہ ہونے کا اعتراض عائدکیا گیا ، دونوں اعتراضات قانون کے مطابق نہیں ، عدالت ریٹرننگ افسران اور الیکشن اپیلٹ بنچ کے فیصلے کالعدم قرار دے۔عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے ،

    واضح رہے کہ ،این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے،ن لیگی رہنما، درخواست گزار میاں نصیر احمد کے وکیل نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے جرم نہیں ، ان کا جرم برقرار ہے لہذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ، بانی تحریک انصاف کے تائید کنندہ اس حلقہ سے نہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو کسی کو سزا دے سکے ،عمران خان پر اس فیصلے کی وجہ سے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کا اطلاق نہیں ہوتا ،اہلیت کا سوال تب اٹھتا ہے جب کسی قانون کے تحت سزا ہوئی ہو ، الیکشن کمیشن کی سزا کے متعلق کوئی قانون ہی موجود نہیں ،تائید کنندہ این اے 122کا ہی ووٹر تھا ، وکیل محمد خان کھرل نے کہا کہ 15دسمبر کے بعد یہ حلقہ تبدیل ہوا ، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے ہائی کورٹ نے حکم دیا جس پر تبدیلی ہوئی ،جب یہ حلقہ بندی تبدیل ہوئی اس وقت الیکشن کا شیڈول آ چکا تھا ،الیکشن کمیشن چار ماہ پہلے حلقہ بندیوں میں ردو بدل نہیں کر سکتا ، رات کے اندھیرے میں سب کچھ کیا گیا ،یہ بانی تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش ہے ،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ میدان میں آئی تھی، کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے،عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات جمع کروائے تھے، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا، میاں‌نصیر احمد نے وکیل سپریم کورٹ محمد رمضان چودھری،بیرسٹر عبدالقدوس سوہل کے توسط سے درخواست دائر کی،میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

  • عوام کو مہنگائی اور مسائل سے کیسے   نجات دلانا ہے؟  پی ایم ایل این نے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی

    عوام کو مہنگائی اور مسائل سے کیسے نجات دلانا ہے؟ پی ایم ایل این نے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی

    ملک کو مہنگائی اور مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔ اسکے علاوہ
    اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، ، زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلئے گئے، سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات بھی مرتب کرلئے گئے۔ زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں، قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے، شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلئے گئے۔اجلاس میں مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

  • تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

    واقعہ فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کی حدود میں پیش آیا،شعری پبلک سکول کے قریب رکشہ پر خاتون جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گئے، تیزاب سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا، تیزاب گردی کا شکار خاتون شادی شدہ تھی.

    تیزاب ، ایک انتہائی ملک ہتھیار ، جو چند لمحوں میں زندگی چھین لیتا ہے، خواتین تیزاب گردی کا آسان ہدف بن جاتی ہیں، شادی سے انکاریا محبت میں ناکامی،یاپھر نام نہاد غیرت،کی وجہ سے خواتین کو تیزاب سے نشانہ بنا کر انکی زندگی چھین لی جاتی ہے،پاکستان میں جہاں دہشت گردی کے واقعا ت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تیزاب گردی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں، تیزاب گردی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت سزائیں ہوتیں تو ایسے واقعات پیش نہ آتے،

    تیزاب گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں برداشت اور مساوات کیلئے اپنا اہم کرداد ادا کریں،پارلیمنٹ سے منظور کردہ قوانین پر سختی سے عمل کرائیں تاکہ جھوٹی انا کی تسکین کے لئے ہنستے مسکراتے انسان کو بھیانک روپ میں تبدیل کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے،

    تیزاب فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ قوانین پر عملدرآمد ہو،حکومت کو چاہیے کہ کھلے عام تیزاب بیچنے والوں پر پابندی عائد کرے اور دکان والوں کو چاہیے کہ جو آدمی ان سے تیزاب لینے آئے تو وہ پہلے اس شخص کو دیکھے اور پہچانے کہ یہ تیزاب کسی کام کے سلسلے میں لے کر جا رہا ہے،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان فیصل آباد میں تیزاب گردی کے واقعہ پر پھٹ پڑے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "فیصل آباد میں تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ، متاثرہ نوجوان لڑکی ہے، جب تک ایسے لوگوں کو سب سے اونچے درخت کے ساتھ نہیں لٹکایا جائے گایہ گھناؤنا جرم ختم نہیں ہوگا”۔

    ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ " ایسے لوگ جو خواتین کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور تشدد کرتے ہیں، بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں، ایسے افراد کو شہر کی سب سے بڑی عمارت یا درخت کے ساتھ لٹکانا چاہئے اور جب تک انکی لاشیں گل سڑ‌نہ جائیں، گدھ نہ کھا جائیں ان پر کوئی رحم نہ کیا جائے، ایسے دو ملزمان کو لٹکا دیں تو واقعات میں کمی ہو گی

    واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا تھا،رشتے سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ ٹیچر سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب سے سکول ٹیچر کا چہرہ جھلس گیا

    کراچی میں سات اگست کو ہی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا، شہر قائد کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو خاتون کا شوہر ہی ملوث نکلا، واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم اس کا شوہر ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعہ ابتدائی طور پر غیرت کے نام پر حملے کا شاخسانہ لگتا ہے

    16 جون کو پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں یتیم لڑکی پر ماموں زاد نے تیزاب پھینک دیا تھا، یتیم بچی عائشہ بی بی پرحقیقی ماموں کے بیٹے مشتاق اور اس کی بہنوں نے تیزاب پھینک دیا تیزاب سے جسم بری طرح جھلس گیا، تیزاب سے لڑکی کا40 فیصد جسم جل گیا تیزاب سے جھلسنے والی عائشہ کے بھائی کی شادی مشتاق کی بہن سے ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی کی بنا پر تیزاب گردی کی گئی

    پانچ جون 2023 کو پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا ، پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیاجبکہ اس تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقعہ اور کپڑے بھی جھلس گئے،

    قبل ازیں نومبر 2022 میں لاہورمیں آصف کو شادی سے انکار پر اس کے دوست رزاق نے 25 سالہ تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں گھر آکر خاتون پر تیزاب پھینکا۔ تیزاب سے خاتون کا بازو اور جسم جھلس گیاتھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

    نومبر 2022 میں ہی لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا،لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤں کی حدود میں نوجوان نے پسند کی شادی کے لئے لڑکی کے گھر والوں سے بات کی، لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان اشتعال میں آ گیا، نوجوان نے دوبارہ لڑکی کے گھر جا کر رشتے کی بات کی، دوبارہ انکار کے بعد نوجوان نے لڑکی، اسکے والد، والدہ اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ میں لڑکی اور اسکے اہلخانہ جھلس کر زخمی ہو گئے تھے.

    اکتوبر 2022 میں سکھر میں سفاک باپ نے بیٹی اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب کے باعث جھلسنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی تھی،اکتوبر میں ہی سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

    جون 2022 میں لاہور میں ایک خواجہ سرا بھی تیزاب گردی کا شکار ہوا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ بستی سیدن شاہ میں دبئی پلٹ نوجوان حمزہ عرف ہنی نے پرانی آشنائی کی بنا پر خواجہ سرا ء کنزا کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • مسلم لیگ ن نے خواتین کے لئے 9 نکاتی منشور  تیار کر دیا

    مسلم لیگ ن نے خواتین کے لئے 9 نکاتی منشور تیار کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو ترقی کے میدان میں مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے 9 نکاتی منشور بنا دیا ، مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق خواتین کو تعلیم، صحت، زراعت، توانائی سیکٹرمیں مراعات دی جائیں گی۔ خواتین کو شعبہ تعلیم میں زیادہ مواقع دینے کا اعلان منشور میں شامل ہے، خواتین کو بچوں کو تعلیم دینے کے جدید طریقہ بھی سکھائے جائیں گے، ماؤں کو میٹرنٹی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔کاروبار کرنے والی خواتین کو قرض اور ٹیکس چھوٹ دینا بھی منشور کا حصہ ہے، صحت کارڈ کی طرز پر میٹرنٹی کارڈ کا اجرا بھی منشور میں شامل ہے۔منشور کے مطابق چھوٹے قصبوں میں گائنی ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، لائیو سٹاک، باغبانی کی تربیت دی جائے گی، توانائی سیکٹر میں خواتین کو انٹرن شپ، پاورپلانٹس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔
    کاروبار کرنے والی خواتین کو 30 فیصد خواتین ملازم رکھنے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، خواتین کو کاروبار کے لیے قرض اور ہنرسکھائے جائیں گے۔

  • سمیرا ملک نے ن لیگ کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    سمیرا ملک نے ن لیگ کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک پارٹی عہدہ سے مستعفیٰ ہو گئی ہیض

    سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفٰی دے دیا،سمیرا ملک نے این اے 87 پر ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا تھا،پارٹی نے دوسرے لیگی امیدوار شاکر بشیر اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا،سمیرا ملک نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لئے تھے،

    سمیرا ملک نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں دستبردار ہو گئی تھیں، سمیرا ملک نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ آج حالات تبدیل ہو گئے، میرے ہاتھ باندھ دئئے گئے، جس آگ کے دریا سے میں گزروں گی، میں اس سے اکیلا گزرنا چاہتی ہوںَ میں نہیں چاہتی کہ میرے سپورٹر اور ووٹر جو ہمارا ایک معززسفید پوش اور اس سوسائٹی میں مقام رکھنے والے لوگ میرے ساتھ چلنے پر انکی تذلیل کی جائے ، کسی بھی طریقے سے،یہ جنگ میں اکیلے لڑوں گی، دکھی دل سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ وہ الیکشن ہو گا جس میں میں نہیں ہو ں گی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما ملک گل اصغر خان کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و سابق چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب محترمہ سمیرا ملک صاحبہ نے اپنے پورے گروپ کے ساتھ ہماری حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا۔میں محترمہ سمیرا ملک کا مشکور ہوں، انشاء اللہ مل کر خوشاب کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،