صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے، دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے، آج بھی کئی غیر ملکی پروزیں تاخیر کا شکار رہیں۔ شدید دھند اور طیاروں میں کمی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے 9 غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسقط سے لاہور آنے والی سیرین ائیر پرواز پی ایف 733 دس گھنٹے،جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 871 بارہ گھنٹے ،مسقط سے آنے والی تابان ائیر کی پرواز ایچ ایچ 7202 ایک گھنٹہ 45منٹ،جدہ سے سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 اڑھائی گھنٹے،دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 دو گھنٹے،لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 دو گھنٹے ،کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 تین گھنٹے 20منٹ اور کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6313 چار گھنٹے کا تاخیر کا شکار ہیں۔
Category: لاہور
-

لاہور: شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-

مصدق ملک نے شاہد خاقان کی نوازشریف کے حوالے سے بیان کی مذمت کر دی
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے شاہد خاقان عباسی کی بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایسا بیان دینا ناقابل برداشت ہے کہ وہ وہ کسی اور کے سہارے اقتدار میں آرہے ہے، لاہور میں الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے دوست ہیں، ان کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، وہ جس جماعت پر تنقید کر رہے ہیں وہ ساری زندگی اس جماعت کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید ن لیگ پر نہیں ان کے اپنے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی پر نواز شریف نیا وژن قوم کے سامنے لا رہے ہیں، عوام فیصلہ کرے گی کہ تیر نے شیر کا شکار کیا یا نہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ بلے سے متعلق سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا اس پر بات نہیں کرسکتا کیونکہ فیصلہ پڑھا ہی نہیں ہے، ہر ایک کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کا موازنہ کر لیجئے گا پھر پتا چلے گا کہ تیر کس کا شکار کرے گا، نواز شریف قد آور شخصیت ہیں ان کے آنے سے تہلکہ مچ جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی جمہوریت میں مداخلت ہوتی ہے وہ غلط ہوتا ہے۔ واضح رہےکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لیا اس کا مطلب ہے پارٹی میں نہیں ہوں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مقامی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عام انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لیا اس کا مطلب ہے پارٹی میں نہیں ہوں، 35 سال بعد ایک آدمی ٹکٹ نہ لے تو یہ غیر معمولی اور واضح بات ہے اس کے پیچھے کوئی وجہ ہی ہوگی، شمولیت کے وقت بھی تقریب کی ضرورت نہیں تھی اور نہ آج چھوڑتے وقت ضرورت ہے۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نہ لینے کے بعد پارٹی کے کچھ دوستوں سے بات کی، حلقے کے لیے پارٹی ورکرز کے نام دیے اور کہا ان کو میں سپورٹ کروں گا لیکن ان ورکرز کو ٹکٹ نہیں ملے اور اب ن لیگی امیدوار کو سپورٹ نہیں کروں گا۔ -

پی پی پی کے سینیٹر تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔ خط میں جیکب آباد میں پولیس کے تعاون سے محمد میاں سومرو امیدوار این اے 190 جیکب آباد کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔خط میں پی پی 163، پنجاب سے پی پی پی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محمد فیض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا۔ انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا اور پی پی پی کے مطلوبہ نشان "تیر” کی بجائے نشان "کیٹل” الاٹ کیا۔
سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے اور آئندہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ کر سکتی ہے۔پی پی 163 کے لیے محمد فیاض بھٹی کو "تیر” کے نشان کی درست الاٹمنٹ کو یقینی بنا کر اس بے ضابطگی کو دور کیا جائے۔ اس بات کی چھان بین کرنی چاہیے کہ ایسی خرابی کیسے پیش آئی۔ -

پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوھدری الیکشن کے دوڑ سے باہر
لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوھدری کو الیکشن سے باہر کر دیا ،اعجاز چوھدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے ان کے کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
-

الیکشن کے التوا کی قرارداد ملک کے خلاف سازش ہے، ڈاکٹر سبیل اکرام
سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد ملک کے خلاف سازش ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع دیے جائیں ۔ ملک کو سیاسی معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے بروقت شفاف اور پر امن انتخابات ضروری ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا اس وقت ہمارا ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کاایک ہی حل ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات یقینی بنائے جائیں ۔تاہم اس کےلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں مواقع دیے جائیں ۔سینیٹ میں بار بار الیکشن کے التوا کی قراردادیں ملک کے خلاف سازش ہیں ۔انھوں نے کہا یہ وقت ہے کہ تمام ادارے اور سیاستدان مل بیٹھیں ، شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ملک پہلے ہی بہت سے بحرانوں کا شکار ہے اور اب ہمارا ملک کسی نئے سیاسی بحران اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ ہمارا ملک اس وقت جتنے بھی مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ سیاست میں عدم برداشت کا رویہ ہے اقتدار میں آنے والی ہر جماعت اور سیاستدان اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں آئین کے نام پر غیر آئینی اقدامات کئے جاتے ہیں جس کا خمیازہ ہمارا ملک بھگت رہا ہے ۔
سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ سیاستدان ملک کی خاطر باہم مل بیٹھیں ، برداشت اور تحمل سے کام لیں ۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ، عالمی مالیاتی اداروں کا دباﺅ حد سے زیادہ خطرناک ہوچکا ہے ۔دہشت گرد ی بھی بڑھ رہی ہے ۔ ملک کو غیر یقینی حالات سے نکالنے اور استحکام کی راہ پر ڈالنے کا واحد حل یہ ہے کہ آئینی تقاضوں کااحترام کرتے ہوئے ایسے پر امن انتخابات کروائے جائیں جن کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔
نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام
سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام
پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام
حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام
مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام
استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام
سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام
قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام
-

چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی کا تحریک انصاف کو جاری تمام ٹکٹس سے لاتعلقی کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر ڈار نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر میں آر اوز کو تحریک انصاف نظریاتی کے امیدواروں کے ٹکٹ جمع کرائیں گے،تمام چینلز پر افواہیں گردش کررہی تھیں، افواہیں سن کر مجھے بڑا عجیب لگا، تحریک انصاف نے ٹکٹ کہاں سے لئے،
لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے اختر اقبال ڈار پہنچے تو صحافی انکا انتظار کر رہے تھے، صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، اس موقع پر اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس جو میرے ٹکٹ ہیں وہ سب جعلی ہیں، شفافیت کے باعث پی ٹی آئی این بنائی ،ہمارا منشور ہے کہ کرپشن کی سزا موت ہے ہمارا اپنا آئین اور منشور ہے،تحریک انصاف نظریاتی کے اپنے امیدوار ہیں یہ لوگ کہاں سے آگئے ؟میری سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے یہ کام کیوں اور کیسے کیا، میرے ٹکٹ کے اوپر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے، میں تمام آراوز کو لسٹ دوں گا،جو ٹکٹ 2018 میں دیئے تھے وہی آج بھی جاری کر رہے ہیں،وہی ٹیمپلٹ ہے،پی ٹی آئی نظریاتی کا تحریک انصاف سے کوئی معاہدہ نہیں،تبدیلی والے بھی آئے، ووٹ کو عزت دو والے بھی آئے اور روٹی کپرا مکان والے بھی آئے مگر پاکستان نیچے سے نیچے جارہا ہے،نہ مجھے اٹھایا گیا اور نہ ہی مجھ پر کوئی تشدد ہوا ہے،میرا تحریک انصاف سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہ معاہدے کی کاپی بھی مکمل جعلی ہے اور اسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیںتحریک انصاف کے خلاف کارروائی اب الیکشن کمیشن کا کام ہے
جنہوں نےپاکستان کو مسائلستان بنایا انکا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں، اختر اقبال ڈار
اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی این کے تمام امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کئے، ان کی تصاویر بھی ہیں، انہوں نے کیسے ٹکٹ بنوائے؟ الیکشن کمیشن نے ایک آرڈر جاری کیا ہے کہ کسی پارٹی کا امیدوار، رکن دوسری پارٹی کا ٹکٹ استعمال نہیں کر سکتا، 2007 میں میں نے محسوس کیا کہ دھونس دھاندلی، پیسے کی سیاست کے خاتمے، شفافیت کے لئے پی ٹی آئی والے بات کرتے ہیں، میں نے اسی لئے ان کا حصہ بنا، لیکن چند سالوں میں واضح ہو گیا کہ شفافیت، سچائی نام کی کوئی چیز ان میں نہیں تھی، اسلئے پھر فیصلہ کیا کہ نظریاتی کی بنیاد رکھی جائے، صحیح لوگوں کو ساتھ رکھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ کرپشن کی سزا موت اور جزا و سزا کے عمل کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا.پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، پروگرا م ہے،جزا و سزاکا عمل ہے، اسی لئے جنت اور جہنم اللہ نے بنائی، جزا و سزا کا ذکر قرآن مجیدمیں بھی ہے،مثالیں موجود ہیں جب تک جزا وسزا نہیں ہو گا، کرپٹ لوگوں کو سزا نہیں ملے گی،ہم آگے نہیں بڑھ سکتے.پاکستان کے ووٹر سے درخواست کرتا ہوں کہ ووٹ کے ذریعے انکا کڑا احتساب کریں ، آج ہر بندہ پاکستان سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، جنہوں نےپاکستان کو مسائلستان بنایا انکا احتساب کریں ، انکو ووٹ کے ذریعے یہاں سے بھگائیں،ہم اصل پی ٹی آئی ہیں، تحریک انصاف کے خلاف کاروائی الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم بھی جو پی ٹی آئی نے دھوکہ دہی کی ، اس پر مشاورت کریں گے کہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے،ہم نے شیخوپورہ،ملتان، فیصل آباد و دیگر شہروں میں ٹکٹ جاری کی ہیں،پشاور سے عدیل، سرگودھا سے عمران قیصر،راؤ یاسر ملتان سے، شیخوپورہ سے سیف اللہ کو ٹکٹ دیا، ہمارے 150 ٹکٹ ہیں جو ہم نے دیئے ہیں.میرا دامن صاف ہے، کوئی الزام نہیں،مالیاتی کرپشن کا احتساب اداروں نے کرنا ہے، اداروں نے فیصلہ کرنا کون کرپٹ ہے،
قبل ازیں پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاہدہ سامنے آ گیا، معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو ہوا،پی ٹی آئی نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے 2 قومی صوبائی اسمبلیوں سے 5 ٹکٹ لیے،تحریک انصاف نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے 2 مخصوص نشستیں بھی لیں ، معاہدے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کو سینیٹ میں بھی سپورٹ کرنا ہے ،

واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے تمام امیدواران کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے “تحریک انصاف نظریاتی” کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ لیں ،اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز امیدواروںکو ٹکٹ جاری کیے تھے، تحریک انصاف نے امیدواروں کو دو ٹکٹ جاری کیے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لے لیا تھا ، سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے،تاہم پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلے باز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،
ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا.
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا
-

تحریک انصاف کیلئے مشکل،پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم کرپٹ،بات نہیں کر سکتا،چیئرمین نظریاتی
تحریک انصاف مشکل میں پھنس گئی، تحریک انصاف نے کارکنان کو تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تو تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار میدان میں آ گئے، بولے پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم سب سے کرپٹ، میں ان سےبات نہیں کر سکتا
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں، جب اختر اقبال ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟ کے جواب میں اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ ان سےبات نہیں ہوسکتی، بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں
تحریک انصاف کی جانب سے تمام امیدواران کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے “تحریک انصاف نظریاتی” کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ لیں ،اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز امیدواروںکو ٹکٹ جاری کیے تھے، تحریک انصاف نے امیدواروں کو دو ٹکٹ جاری کیے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لے لیا تھا ، سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے،تاہم پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلے باز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،
ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا.
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا
-

پرویز الہیٰ کی اہلیہ کے کاغذات منظور،مونس الہیٰ نااہل قرار
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو حلقہ این اے 64 ،69 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے،مونس الٰہی عام انتخابات 2024ء کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آر او اور ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،پرویز الہیٰ کی اپیل پر ابھی تک فیصلہ نہیں سنایا جا سکا
پرویز الہی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے اور کہا کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا،کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا،کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ،قانون کے مطابق کاغذات میں چیزیں درج ہیں،کاغذات نامزدگی کو چھیننے کی کوشش کی گئی، پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ،اکاؤنٹ کے حوالے سے آر او نے بے بنیاد فیصلہ کیا،ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہونا کوئی جرم نہیں،جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا امیدورا خود آر او کے پاس پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ ہمارے تو تمام امیدواروں کو اٹھایا ہوا ہے،پرویز الہی تو جیل میں ہیں،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آپ نے شکایت کی درخواست جمع کرائی،آپکو پہلے الیکشن کمیشن کے پاس جانا چاہیے تھا،وکیل نے کہا کہ یہ کیس بھی عجیب نوعیت کا ہے،پرویز الہی وغیرہ کے پیپر صرف اس لیے مسترد کیے گئے کہ وہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ رکھتے ہیں یا پھر جو اکاؤنٹ سیز ہو چکے ہیں انکے واچر جمع نہیں کرائے،
وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ تصدیق کنندہ اور تجویز کنندہ کو گرفتار کیا گیا، امجد پرویز ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو ان کو حراست میں لے لیا گیا،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت احکامات جاری کرتا،پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سماعت مکمل ہو گئی،عدالت نے پرویز الہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
-

پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے،شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے سامنے مخالفت کرکے کھڑےتو ہوں، بندوق پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں بندوق تو میں بھی رکھ سکتا ہوں،اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سو کے بجائے تیس سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈائون نہ کریں،پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی،میں وزیر اعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی،پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا سیاست نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے،بانی پی ٹی آئی کی حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سے ہے، پاکستانی تاریخ میں صرف چار لیڈر آئے ہیں ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف شامل ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پرعوام ووٹ ڈالتی ہے،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے خاتمے کےلئے شہبازشریف کو کئی بار کہا کیونکہ نیب سیاستدانوں کو ذلیل و خوار کررہا ہے، میں نیب کا سب سے پہلا گاہک ہوں، مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا اللہ کرے دوستی قائم رہے، مسلم لیگ ن سے دوری کی وجہ مریم نواز نہیں ہیں،مفتاح اسماعیل کو استعفی نہ دینے کا مشورہ دیا تھا کہاتھا ڈٹے رہیں، مسلم لیگ ن کو مفتاح اسماعیل کو اس طرح ذلیل کرکے استعفی نہیں لینا چاہئے تھا۔نئی نسل کے ساتھ چلنا یا نہ چلنے کا فیصلہ ہمارے پاس ہے،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے مشورہ دیا کہ الیکشن لڑوں لیکن الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے جس کا اظہار 6 ماہ پہلے کر دیا تھا تاہم نواز شریف جب بھی بلاتے ہیں میں جاتا ہوں،یں سیاست دانوں کو جیل بھیجنے کا قائل نہیں ہوں اور 9 مئی کو اتنے ماہ ہو گئے ہیں اس کی تحقیقات حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت 9 مئی کی تحقیقات کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پی ڈی ایم کو 9 مئی کو پراسیکیوٹ کرنا چاہیے تھا
شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار
سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
-

پشاور سے شیر افضل مروت کوٹکٹ نہ ملا، امتیاز عالم، ن لیگی امیدوار پی ٹی آئی ٹکٹ لے اڑے
تحریک انصاف نے گزشتہ روز عام انتخابات کے لئے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے، ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا
پشاور میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے ہیں،پشاور سے صوبائی اسمبلی کیلئے حلقہ پی کے 78 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عاصم کے خلاف مقامی قیادت سامنے آگئی،مقامی قیادت کے مطابق اگر لیڈرشپ نے ارباب عاصم سے ٹکٹ واپس نہ لیا تو وہ ان کے خلاف اپنا امیدوار آزاد حیثیت سے مقابلے میں لائیں گے اور الیکشن لڑیں گے،
شیر افضل مروت کو بھی پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا، شیر افضل مروت این اے 32 سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے تاہم انہیں پشاور کی بجائے لکی مروت سے ٹکٹ دیا گیا ہے،این اے 32 سے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت شیر افضل مروت کے الیکشن لڑنے پر راضی نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں پشاور کا ٹکٹ نہ ملا،تا ہم انکے آبائے حلقے این اے 41 سے ٹکٹ ملا ہے، شیر افضل لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے انتخابی معرکے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر اور لکی مروت کے لوگوں پر اعتماد کیا ہے
Kandwal sb has been awarded ticket on the recommendations of Hamid Khan and Shoaib Shaheen. https://t.co/Vg8htHwgW3
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 12, 2024
این اے 61 جہلم سے تحریک انصاف نے ٹکٹ غلام مصطفیٰ کنڈوال کو دیا، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ غلام مصطفیٰ کنڈوال نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی اور وہ انٹرویو کے لئے بھی لاہور گئے تھے، انکی انٹرویو اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں تا ہم پی ٹی آئی نے حیران کن طور پر غلام مصطفیٰ کنڈوال کو این اے 61 سے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں، شیر افضل مروت نے ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حامد خان اور شعیب شاہین کی سفارش پر غلام مصطفیٰ کنڈوال کو ٹکٹ دیا گیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
https://twitter.com/hazeemasghar/status/1745867969249640491
اس بندے کو ٹکٹ دینا سمجھ سے باہر ہے pic.twitter.com/dUPyznkpXd
— Maisha Aslam (@maisha913) January 13, 2024