Baaghi TV

Category: لاہور

  • ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

    ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے پنجاب میں ٹکٹ کا اعلان کیا، جو امیدوار محروم رہ گئے ان میں سے کئی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے

    مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، سمیرا ملک کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 خوشاب سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی،سمیرا ملک نے کاغذات جمع کروائے تھے تاہم ن لیگ کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا.سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ جو ساتھی میرے ساتھ چل رہے ہیں، انکے بھر پور اسرار پر میں نے فیصلہ کیا کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی، میں پینل کے ساتھ، بھرپور طریقے سے الیکشن لڑوں گی اور جیتوں گی،یہ تمام معززین اور میرے گروپ کے لوگ 22 سال سے میرے ساتھ ہیں، میں انکو کسی اور امیدوار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، انکے ساتھ چلوں گی،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے سمیرا ملک کے حلقے سے ملک شاکر بشیر اعوان کو ٹکٹ جاری کیا ہے،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

  • این اے 130،نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ایک بار پھر چیلنج

    این اے 130،نواز شریف کے کاغذات نامزدگی ایک بار پھر چیلنج

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج ہونے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست اشتیاق چودھری ایڈوکیٹ نے دائر کی،الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی گئی،لاہور ہائیکورٹ میں اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی، نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے، سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کیس پر نہیں ہوتا، عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے

    نواز شریف این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نواز شریف کے مقابلے میں تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں، این اے 15 سے تحریک انصاف کے اعظم سواتی امیدوار تھے تاہم انکے کاغذات نامزدگی مستر د ہو چکے ہیں

    قبل ازیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی الیکشن ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا، این اے 15 مانسہرہ کے لیے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کی آر او کی طرف سے منظوری کے بعد پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے ایبٹ آباد کے الیکشن ٹربیونل میں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کو چیلنج کیا تھا تاہم آج الیکشن ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا تے ہوئے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کر دی۔

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

     برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی

    برٹش ہائی کمشنر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • سموگ  کیس،ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم

    سموگ کیس،ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور پی ایچ اے کو مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کردی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ چین سے ماحولیات کا وفد پاکستان آرہا ہے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چین کے ماحولیات کے وفد سے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کی ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس شاہد کریم نے ایس پی ٹریفک سے استفسار کیا کہ کیا کم عمر ڈرائیورز پر مقدمات درج ہورہے ہیں؟ ایس پی ٹریفک نے کہا کہ پہلے مقدمات درج کررہے تھے اب مقدمات درج نہیں ہو رہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مقدمات درج کررہے ہوں تو یہ افسوسناک بات ہے،آپ جرمانہ بڑھا دیں مقدمات درج کرنا زیادتی ہے، عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    سیرین ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 922 کی آمد میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 875 کو آٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،سیرین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 524 بھی دو گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،پی آئی اے کی کویت سے آنیوالی پرواز پی کے 240 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے 873 منسوخ ،فلائی جناح کی کراچی سے آنیوالی پرواز 9پی 840 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی

    پی آئی اے کی دبئی سے آنیوالی پروازپی کے 236 دو گھنٹے تاخیر کا شکارہے،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کے 323 بھی دو گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،سیرین ائیر کی کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 525 تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دمام جانیوالی پرواز پی کے 243 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی ، ائیربلیو کی جدہ جانیوالی پرواز پی اے 874 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،قطر ائیر کی دوحا جانیوالی پرواز کیو آر 629 کو تاخیر کا سامنا ہے،پی آئی اے کی کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 322 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز پی اے 401 تاخیر سے جائے گی ،فلائی جناح کی کراچی جانیوالی پرواز 9پی 941 بھی تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دوبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 بھی تاخیر کا شکارہے،

  • باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

    باغی ٹی وی نے اپنے کامیاب سفر کے ساتھ 12 برس مکمل کر لئے

    باغی ٹی وی کے 12 برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،باغی ٹی وی کے بارہ برس مکمل ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نےبھی مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،

    قصور ،باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا
    قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو ) باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا جس میں مسلم لیگ نون کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ، مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار برائے ایم پی اے مہر یاسر سعید، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما میاں جنید وسیم شیخ، سینئر صحافی سعید احمد بھٹی، سینئر صحافی عباس علی بھٹی، چوہدری عمران جٹ لاہور بیکری والے، صفدرعلی سبحانی، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ، عابد علی بھٹی ، عمران علی بھٹی رانا عرفان باو، ناصر خان لودھی چوہدری علی حمزہ اور قصور کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مثبت صحافت کو فروغ دینے پر باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی 12 ویں سالگرہ،سیالکوٹ میں کیک کاٹا گیا
    باغی ٹی وی کی 12 ویں سالگرہ پر سیالکوٹ کے بیورو چیف شاہد ریاض نے آفس باغی ٹی وی و پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دفتر میں کیک کاٹا ، تقریب میں شہر سیالکوٹ کے سینیئر صحافی برادری نے شرکت کی ، اس موقع پر پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم میر ۔ بلال شیخ رپورٹر کے ٹی این نیوز۔ رانا جاوید ڈسٹرکٹ بیورو چیف قومی سفیر ۔ حواجہ ایمان بدر ڈسٹرکٹ رپورٹر قومی سفیر ۔ مدثر رتو سی ای او کیو این این نیوز پلس
    مرزا اسد بیگ 12 نیوز۔ حسنین راجہ ڈسٹرکٹ بیورو چیف ۔ ملک ساجد کیمرہ مین اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کیا اور کیک کاٹا اور پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا
    baaghi tv

    باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے 12برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے ،ڈیجیٹیل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی نے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 12 سال مکمل کرلیے ہیں‌،باغی ٹی وی کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی، باغی ٹی وی نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں-

    اردو ۔انگلش. پشتو.دری، چائنیز پانچ زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں ،باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیوباغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی-

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے، سینیٹر طلحہ محمود،روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین وتاریخی بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد،مسلم لیگ ن کی رہنما،سابق رکن اسمبلی مہوش سلطانہ، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد، دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عثمان عطاری، اسلام آباد سے سینئر صحافی پروفیسر طاہر نعیم ملک،کراچی سے ملک ضمیر،ہیلپنگ ہینڈ کے میڈیا ہیڈ سید عابد بخاری،ڈرامہ رائیٹر، آل پاکستان رائیٹرز ویلفئر ایسوسی ایشن کی سینئر ناب صدر ریحانہ عثمانی،اپوا کی ممبر نرگس نور،سنی تحریک کے رہنما فہیم،المصطفیٰ ٹرسٹ کے رکن محمد نواز کھرل،حامد رضا،مرکزی مسلم لیگ کےخوشاب سے امیدوار سید جوادہاشمی،لاہور سے صحافی جان محمد رمضان،دارالسلام کے میڈیا ہیڈ ارشاد احمد ارشد، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ضلع تلہ گنگ کے چیئرمین ملک امتیاز لاوہ، سمیت دیگر نے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی نے معاشرے میں حقیقی اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جس کا سہرا مبشر لقمان کے سر جاتا ہے، امید کرتے ہیں کہ باغی ٹی وی کا سفر کامیابی سے جاری و ساری رہے گا.

  • ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی و ی: اس موقع پر مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے راجہ محمد اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور سیٹ جیت کر ق لیگ کو تحفے میں دیں گے-

    دوسری جانب چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا این اے 62 سے پینل مکمل ہوگیا ہے، راجہ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتے ہیں، چوہدری وجاہت حسین نے پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے نعیم کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 62 سے چوہدری موسی الہی ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میرا خاندان مکمل ہوگیا ، مل کر انتخابی مہم چلائیں گے ہمارا منشور اور ایجنڈا ترقی ،خوشحالی اور امن ہے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے،کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو 2 حلقوں سے الیکشن لڑوںگا-

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

    ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

  • ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقے خالی چھوڑ دئیے ہیں، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، علیم خان کو این اے 117 لاہوراور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، این اے 47 اسلا م آباد سے عامر کیانی اور این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 12 راولپنڈی عمار صدیق خان، پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال اور پی پی 106 فیصل آباد علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

  • 3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج کیوں نہیں،مریم اورنگزیب

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج کیوں نہیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج کیوں نہیں، اعجاز الحسن اور مظاہر علی نقوی نے سہولت کاری کرکے ملک کو برباد کیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹوں کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کی ٹکٹیں بھی جلد جاری ہو جائیں گے، ہر پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کررہی ہے ، جو شخص آر ٹی ایس بیٹھنے کا عادی ہوجائے، 9 مئی کے حملے کرے، یہ زیادتی نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ تھا، آپ نے دھاندلی کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے، کیا ہر غنڈے کو یہ حق ہونا چاہیئے کہ عدالت پر چڑھ دوڑے۔

    سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والا بینچ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے اس عوام کے خلاف سازش کے سب کردار بےنقاب ہورہے ہیں پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں ہوئی؟ یہ اعجاز الاحسن اور مظاہر علی نقوی اس مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز استعفی دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کے ساتھ جو ظلم کیا وہ بند ہو جائے گا، ان ججز کا احتساب ہونا چاہیئے، جج ہو یا کوئی اور ادارے کا نمائندہ ان کا احتساب ہونا چاہیئے، مظاہر علی نقوی صاحب آپ کھڑے ہوجائیں اور کہیں کہ میرا احتساب کریں،آپ متنازع فیصلے دیں , آپکی کرپشن کے کیسز نکل آئیں , ریفرنسز بن جائیں , آپ پر مقدمات کی تحقیقات ہورہی ہوں , آپ استعفیٰ دے دیں گے اب استعفیٰ دینے سے بات نہیں بنے گی اب احتساب ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بنتے ہیں، ابھی اعجازالاحسن صاحب اور مظاہر علی نقوی صاحب نے استعفیٰ دیا ہے۔ کیوں دیا ہے استعفیٰ؟ استعفیٰ دیکر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے دامن پہ لگے کالے دھبے صاف کرسکتے ہیں جب 3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتے ہیں تو یہ جج کیوں نہیں، اعجاز الحسن اور مظاہر علی نقوی ملک کی اس بربادی کے ذمہ دار ہیں، ان جیسے لوگوں نے سہولت کاری کرکے ملک کو برباد کیا۔

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اختیار اور طاقتیں اللہ کی امانت ہوتی ہیں، ان کے استعفے ثابت کررہے ہیں کہ نواز شریف سرخرو ہو رہا ہے، یہ لوگ نواز شریف سے احتساب مانگتے تھے آج اب اپنا بھی حساب دیں، چوتھی بار نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے جارہا ہے۔

    سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب لوگ استعفے دے کر بدنام ہورہے ہیں، آپ لوگوں نے متنازع فیصلے دیے تھے، اعجاز الحسن نے مانیٹرنگ جج بن کر ہیرے تلاش کیے تھے وہ کہاں ہے؟ مظاہر علی نقوی کے خلاف جو ریفرنس دائر ہے وہ ابھی واپس نہیں ہوا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانا لازم ہے، آپ کے فیصلے تاریخ کا حصہ تو بن سکتی ہے مگر سچ نہیں ہوسکتے ہیں، ہمیں بلے کے نشان سے مسئلہ نہیں ہے، جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن ہونے چاہیئے، ان تمام مسئلوں کی وجہ عمران خان ہے۔

  • سینئر  پاکستانی اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

    سینئر پاکستانی اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

    لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار کافی عرصہ سے شدید علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا،خالد بٹ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکار اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا، انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،فیملی ذرائع کے مطابق اداکار کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    جوانی میں کئی بار خود کشی کا سوچا،مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی،اے آر رحمان

    منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

    پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں

  • طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز فیصل آباد سے ٹکٹ جاری کئے تاہم ن لیگی رہنما طلال چودھری اور خاتون سابق رکن اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کو ٹکٹ نہ دیا گیا، جس کے بعد طلال چودھری ابھی تک خامو ش ہیں تا ہم عائشہ رجب بلوچ نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے

    ن لیگ کی جانب سے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب علی کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر کہا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی.

    حلقہ این اے 96 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا معاملہ،طلال چوہدری ٹکٹ لینے میں ناکام نواب شیر وسیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا، طلال چودھری تا حال ٹکٹ نہ ملنے پر خاموش ہیں، انکا فی الوقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین میں بحث جاری ہے کہ طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کو ٹکٹ کیوں نہ ملا، صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ آل شریف نے بانیِ تنظیم سازی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، عائشہ رجب علی کے بھائیوں نے طلال چودھری پر تشدد کیا تھا جس سے طلال چودھری زخمی ہو گئے تھے،واقعہ پر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم سازی کرنے گئے تھے،طلال چوہدری کے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں‌ زیر گردش رہیں‌کہ ان کو عائشہ رجب علی کے بھائیوں‌نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے . اس لیے کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب کے بیٹے کو بلیک میل کیا تھا.طلال چوہدری نے خود اپنے موبائل سے کال کر کے پولیس کو بلایا تھا مدینہ ٹاؤن تھانہ کے اے ایس آئی نے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا.طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ رات تین بجے ایک سیاسی میٹنگ کرنے عائشہ رجب علی کے گھرمیں گھسے تھے،

    ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے واقعے سے متعلقہ مبینہ کردار سابق ایم این اے عائشہ رجب علی نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کو اس سلسلے میں‌مزید زیر بحث نہ لایاجائے .ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی بات پر یقین نہ کیا جائے”

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج