پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج وہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہے کہ لاہور کیوں آئے ہو جو جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط ہے انہی لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔ لاہور کسی کھلاڑی اور بزنس مین کا شہر نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا شہر ہے، اور میں اپنے شہر سے الیکشن لڑرہا ہوں، آپ نے گھر گھرپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے۔لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں ان کا مقابلہ کریں گے، انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے سفیر ہیں اور میری آواز ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح میں بھی لاہور سے الیکشن لڑ رہاہوں، اپنے شہر لاہور آیا ہوں ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید نے یہاں سے الیکشن لڑا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے، وہ ضیاالحق اور حمید گل کی وجہ سے یہاں پر مسلط ہوئے، تو کبھی فیض کی وجہ سے اس شہر پرمسلط ہوئے، لیکن ہم کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہمیں نہ پٹواریوں کی اور نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ مفت علاج کی سہولت دیں گے جس سے لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلاول نے کہا کہ ہم غربت، بیروزگاری، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم عوام کی تنخواہیں اور آمدنی کو ڈبل کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے اور مفت تعلیم دیں گے،سندھ کےشہروں کی طرح ملک بھرمیں مفت صحت کاعلاج دیں گے۔
Category: لاہور
-

حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔اپیلیٹ ٹربیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔ پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ اس حلقے پر پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات بھی مسترد ہو چکے ہے،
-

حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئی۔لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی اپیلیں خارج کر دیں۔
ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات جمع کروائے تھے، انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ -

مریم نواز کے بیرون ممالک 2022 سے 2023 تک کے دوروں کی تفصیلات جاری
لاہور: نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کے بیرون ممالک 2022 سے 2023 تک کے دوروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں-
باغی ٹی وی:دستاویزات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے قطر، سعودی عرب، امارات، سوئزرلینڈ اور برطانیہ کے دورے کیے، مریم نواز نے ایک سال کے دوران 17 ممالک کے دورے کیےان کے ایک سال میں 17 دوروں پر 74 لاکھ 22 ہزار 271 روپے کے اخراجات آئے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 13 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک سوئزرلینڈ مین قیام کیا، ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے سوئزرلینڈ 18 دن قیام کا خرچ 53 ہزار 550 روپے ہوا، انہوں نے برطانیہ کے 4 وزرٹ کیے اور 96 دن قیام کیا، 96 روز میں مریم نواز نے 22 لاکھ 50 ہزار کی رقم خرچ کی، سعودی عرب میں مریم نواز 2 دورے کیے اور 32 دن قیام کیا، سعودی عرب اور یو اے ای قیام کے دوران 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد رقم خرچ کی، مریم نواز کی 2023 میں 6 لاکھ 50 ہزار 695 روپے کی آمدنی ہوئی، مریم نواز نے 2023 میں ایک لاکھ 17 ہزار 185 روپے انکم ٹیکس دیا۔
پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری
بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین …
عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت
-

پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گےافتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گاٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔
پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گےپاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔
سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان 313 رنز پر آل آؤٹ، جبکہ آسٹریلیا 307 رنز سے …
عامر جمال کی کارکردگی قابل تعریف ہے، کمنٹیٹر ہرشا بھوگل
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ روانگی
-

سینٹ میں قردار پاس کروانے سے الیکشن ملتوی نہیں ہوتے،بلاول بھٹو
لاہور:بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکے-
باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہار کالونی میں پریسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکےپیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس الیکشن میں انشا اللہ تعالیٰ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے پرانے سیاستدانوں اور سیاست کی جگہ نئی سیاست کا حصہ ہے، میں آپ کا ہوں اور رہوں گا ، کسی کو اپنے بہنوں بھائیوں کے بارے میں غلط ارادے نہیں رکھنے دوں گا، انہیں پہلے مجھ سے ہو کر گزرنا پڑے گا ،کسی کو ظلم نہیں کرنے دوں گا-
پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل
چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا، پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا گیا واپس آیا ہوں اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں، آپ میرے بہن بھائی اور سفیر بنیں، سینٹ میں الیکشن ملتوی کی قرارداد سینٹ کا مسئلہ ہے ،قاضی فائز عیسی کے الیکشن کرنے کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے ، سینٹ میں قردار پاس کرونے سے الیکشن ملتوی نہیں ہوتے-
تقریب میں ذوالفقار علی بدر ،قاسم گیلانی،فیصل میر،اسلم گل،امجد حسین ،عمران اٹھوال ،نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا نے شرکت کی ، اس موقع پر فیصل میر نے کہاکہ مسیحی برادری کے دکھ درد میں شریک ہوتا رہا ہوں، الیکشن میں گلی گلی قریہ قریہ جا کر شریف خاندان کو لندن واپس بھیجیں۔
مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم کے سیاحتی دورے کا مذاق
بشپ نعیم پرشاد نے کہا کہ بھر پور طور پر ہر حلقے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے، بشپ نعیم پرشاد نے بلاول بھٹو کی حلقے سے کامیابی اور وزیر اعظم بننے کی دعا کرائی، آخر میں چیئرمین کو بائیبل پیش کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
-

عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا
سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ضمانت منظور ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا، عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی،پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا، عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا،پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی، عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا،یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی، حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا،میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا،
انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ہی عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور کی ہے ،عمر تنویر بٹ کو 14 دسمبر کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا تھا،عمر تنویر بٹ نے حلقہ این اے 55 اور پی پی 14 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ سے نو مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، مراد سعید، حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں،
سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
-

جناح ہاؤس مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت کاشدید برہمی کا اظہار
جناح ہاؤس حملہ کیس میں 178 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، عدالت نے مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی ،جناح ہاؤس کیس میں ملزم رؤف احمد نے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر ملزم رؤف احمد کی درخواست ضمانت خارج کر دی
عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو توھین عدالت کا نوٹس جاری کرنا پڑے گا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی
پی ٹی آئی ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور ٫ ,شاکر اللہ ,عبد الغفار ,,ایلون مسیح ,جان جیمز سمیت 178 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار
نو مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
نومئی،رانا ثناء اللہ گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ جاری
دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو ن لیگی رہنما راناثناءاللہ کے گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل، زین قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری،عمر ایوب ،ڈاکٹر شہباز گل، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر ،سابق ایم پی اے جوبیل عامر، میاں اسلم اقبال، کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے.واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا، -

نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ،مریم اورنگزیب
سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو الیکشن چاہیے،لیول پلئنگ فیلڈ مانگنے والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے
پریس کانفرنس کرتے ہوئےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خاموش رہتے ہیں باہر آکر شور مچاتے ہیں، تمام امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیا،اب ملک 9 مئی والوں کے نہیں 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے،9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،9 مئی کے دہشت گرد کو عدالت سے ڈھیل ملی،ن لیگ کی قیادت میں فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے،یہ لوگ اندر سے چپ اور باہر کھپ ہے،نواز شریف کو 2018 میں لیول پلائینگ فیلڈ نہیں ملی،اس وقت نواز شریف کو ان کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا ،یہ سازش سے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے اور اب قرار داد کی حمایت، عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے،نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہوں نے ریاست پر حملہ کیا ،نو مئی کو انہوں نے پورے ملک کو جلانے کا حکم دیا اور اس کے بعد مُکر گئے
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں بیٹھ کر یہ دھمکیاں دے رہے،جیب سے نکالتا ہے سائفر اور بعد میں کہتا ہے کہ محسن نقوی نے حکومت گرائی،آرٹیکل لکھوا رہے ہیں کہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ،کاغذات نامزدگی منظور ہورہے ہیں یہ الیکشن لڑرہے ہیں لیکن پاکستان کی عوام اب ان کو ووٹ نہیں دینے والی ،تم نے معیشت تباہ کردی ہے ،تھوڑی سی شرم کریں عوام کو بھوکا کردیا ،ہر چیز بربادی کردی ،عوام کو بے روزگار کردیا ،کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کردیا اور اس نے بچایا
ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،
فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم
تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش
-

کرونا کا ایک بار پھر خدشہ،ایئرپورٹس پر کرونا کی اسکریننگ دوبارہ شروع
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کرونا کی اسکریننگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے
سول ایوی ایشن کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائیٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے، ملک کے بڑے ائرپورٹس پر این سی او سی ہدایات کے بعد مسافروں کی کورونا اسکریننگ بتدریج شروع ہو گئی ہے، ہدایت کے مطابق ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ٹیسٹ ہوگا،ایئرپورٹس پر دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاونجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئیں، ایئرپورٹس پر عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے
واضح رہے کہ دنیا میں کرونا کی نئی قسم پھیل رہی ہے، گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بھی کرونا کی نئی قسم پر سوال اٹھائے گئے جس پر نگران وزیر صحت نے جواب دیا کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا کی نئی قسم کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، کرونا کی نئی قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کرونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے
واضح رہے کہ کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اب یہ نیا کورونا ویرینٹ امریکا، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں سامنے آ چکا ہے۔جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے۔
دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا
کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ
کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس
کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری
سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات
