Baaghi TV

Category: لاہور

  • جمیعت اہلحدیث کے امیر  کا ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین

    جمیعت اہلحدیث کے امیر کا ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین

    لاہور: جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملک و قوم کیلئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین راجہ محمد ظفر الحق، سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

    https://x.com/pmln_org/status/1739619071094854016?s=20

    پی پی پی رہنما صادق عمرانی کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں …

    مسلم لیگ(ن) کے الیکشن سیل کے چئیرمین سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور جمیعت اہلحدیث پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی قائدین نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کےلئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

    احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے،جاوید لطیف

    پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

    پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا …

  • احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے،جاوید لطیف

    احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے،جاوید لطیف

    سابق وفاقی وزیر،مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، احتساب کرنا ہے تو سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے،

    پریس کانفرنس کرتےہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹایا تو وہ معصوم اور ہم ظالم کہلائے گئے،ذوالفقار علی بھٹو کی بھی بڑی جماعت تھی۔اسے بھی پھانسی دی گئی ،پاکستان کے آئین کو ختم کریں، جس کی جتنی طاقت اس کا اتنا پاکستان،فارن فنڈنگ کیس کو لے کر جہاں سے سارا سلسلہ شروع ہوا اسے انویسٹگیٹ کیا جاتا تو آسانی ہوتی کہ 9 اور 10 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کون کون سی قوتیں تھیں جنہوں نے پیسہ دیا ان کے محرکات کیا تھے مگر ہم 9 مئی کو ایسے لے کر چل رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ ریاست کے اندر ہونے والی دہشت گردی سختی سے کچل دے, یہاں عالم یہ ہے کہ اسے ایک بڑی جماعت کا سربراہ اور معصوم کہا جا رہا ہے،

    ایک سوال کے جواب میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کوئی ادارہ ہے جو کاغذات نامزدگی چھیننے کی تحقیقات کرے، اگر کسی امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو ادارے تحقیقات کریں،جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اسے ہائی جیکر بنا دیا گیا، مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے دو تہائی اکثریت حاصل کی،استحکام پارٹی اور ق لیگ سمیت پنجاب میں کسی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، کسی جماعت کو کسی جماعت سے نہیں ووٹرز سے امیدیں لگانی چاہیے، اگر 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دینی تو ادارے میں سزا دینے والوں کو معاف کر دیا جائے،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • دھند  کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

    لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھندکے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی ہے جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہےترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند ہے ، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    سیالکوٹ:ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرکیک کاٹا گیا

  • مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی،صدر،وزیراعظم ودیگر کی مبارکباد

    مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی،صدر،وزیراعظم ودیگر کی مبارکباد

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرسمس ٹری سج گئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، کرسمس کے موقع پربازاروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوٕں میں بھی مخصوص جگہوں کو کرسمس کے رنگوں سے بھر دیا گیا ہے، لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں مخصوص کارنرز میں کرسمس کے تمام لوازمات نظر آ رہے ہیں،ہوٹل انتظامیہ بھی مسیحی برداری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے،مسیحی برادری کا کہنا ہے کیک کرسمس کے تہوار کا ایک اہم جزو بھی ہے اور روایت بھی، وہ اپنی مرضی کے ڈیزائن دے کر بھی کیک تیار کرواتے ہیں.

    کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے لئے کسی رنگ ونسل اور عقیدے سے قطع نظر یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا نام ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضرو ری ہیں۔پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس موقع پرہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل کر پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا نمونہ بنائیں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔بشپ آف لاہور بشپ ندیم کامران نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بشپ آف لاہوربشپ ندیم کامران نے انجیل اورحضرت داؤد علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھی زبور کا نمونہ پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں -حضرت عیسیٰ علیہ السلام صرف آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت پر اتنی ہی خوشی ہمیں ہے جتنی آپ کو۔ہم سب میں جو مشترکہ بات ہے کہ وہ ہم ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ہم بھی اسی خدا کی عبادت کرتے ہیں جس خدا کی آپ عبادت کرتے ہیں۔ نبی پاکؐ سے لیکر قائداعظمؒ تک ،اسلام کی شروعات سے لیکر پاکستان بننے تک ہمیں مسیحی بھائیوں کے حقوق اچھی طرح بتائے گئے۔جب مسیحی بھائیوں کے حقو ق سلب ہوتے ہیں تو شرمندگی ہوتی ہے کہ ہم نے نبی پاکؐ کے درس کو بھلا دیا ہے۔ہمار اپاکستان مسیحی بھائیوں کے بغیر نامکمل ہے۔پاکستانی جھنڈے میں سبز رنگ مسلمانوں کے جبکہ سفید رنگ اقلیتوں برادریوں کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جڑانوالہ واقعہ کے نتیجہ میں متاثرہ گرجا گھروں اورگھروں کو بحال کیا ہے،متاثرین کی دادرسی کی ہے اور ہمارے جذبات متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ جڑانوالہ واقعہ یا ایسے کسی بھی واقعہ کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیرآزاد ملک کے اتحاد کیلئے بہت کام کررہے ہیں۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیر آزاد جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ مسیحی بھائیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمار افرض ہے۔ پورے پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے سرگرم ہے۔ ضلعی سطح پر کرسمس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ہمیں صرف کسی سانحہ پر نہیں بلکہ پورا سال اتحاد کے ساتھ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ کرنا ہمارا دینی اورآئینی فرض ہے۔

    صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

    مسیحی برادری کے لئے یوم کرسمس انتہائی اہمیت اور مقدس ترین دن ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے

    دوسری جانب بیتِ لحم شہر تقریباً ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی،ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی،انہوں نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت لحم کے ساتھ ہیں،فلسطین، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں.

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

    نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے،امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا،مریم

    ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کی طرف سے پولیس حکام نے لنڈی کوتل بازار رنگڑ کرسچن کمیونٹی چرچ میں اج 25دسمبر کرسمَس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کیلئے پیغام
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.

    8 فروری کو مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،بلاول
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرسمس پر پیغام جاری کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ دعاگو ہوں، کرسمس کا تہوار اور آنے والا نیا سال دنیا میں مسرتوں، خوشحالی و ہم آہنگی کا وسیلہ ثابت ہو،زندگی کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم اور صحت میں پاکستانی مسیحیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے،ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت پر قوم کے لیے باعث فخر ہے،پیپلز پارٹی مظلوم و پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی مسیحوں سمیت غیر مسلم شہریوں کے لیے یکساں حقوق کے لیے اپنا کردار نبھاتی رہے گی،پیپلز پارٹی ملک کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے،مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کو مسیحی کمیونٹی اور اقلیتوں سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ہم آہنگی و رواداری پسند معاشرہ بنانے کے لیے مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانی میرا ساتھ دیں گے.

  • لاہور پریس کلب انتخابات،ارشد انصاری 12 ویں بار صدر منتخب

    لاہور پریس کلب انتخابات،ارشد انصاری 12 ویں بار صدر منتخب

    لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2024 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری 984 ووٹ لیکر12 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدوارمحمد شہباز میاں نے811 ووٹ حاصل کئے ۔

    انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں شہباز چوہدری ، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجازمرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، باباعابد حسین اور سید بدر سعید نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی ، مبشر بخاری ، میاں حبیب ، امجد اقبال ، ارسلان رفیق بھٹی اور نوشاد علی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

    نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • ماموں کی وفات،عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ

    ماموں کی وفات،عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ

    تحریک انصاف نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ کر دیا

    عمران خان کے ماموں کی وفات پر تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو پیرول پر رہا کیا جائے تا کہ وہ ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان وفات پا گئے ہیں وہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم تھے، مرحوم جاوید زمان عمران خان کے مربی تھے، جن سے بانی پی ٹی آئی کو نہایت قریبی وابستگی تھی، عمران خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم ماموں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کا دیا جانا عمران خان کا بنیادی انسانی حق ہے،سائفر مقدمے میں ضمانت کی منظوری کے بعد عمران خان کو جیل میں قید رکھنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں، اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد ان کی وساطت سے عدالت سے عمران خان کی نمازِجنازہ میں شرکت کی اجازت کی استدعا کریں گے

    عمران خان کے ماموں اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جاوید زمان خان کی نمازجنازہ آج دوپہر12بجے زمان پارک گراؤنڈمیں اداکی جائےگی، جاوید زمان کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف سید عدنان بادشاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے درخواست ہے عمران خان کو جنازے پر چھوڑنے سے پہلے کیمرے کے سامنے اس سے نماز جنازہ پڑھ کر سنائیں ۔۔۔ جو خاتم النبین لفظ نہیں پڑھ سکتا وہ جنازہ کیا پڑھیگا۔۔۔ عمران خان نے انگلینڈ میں جوا کھیلنے کی خاطر اپنی ماں کے جنازے میں شرکت نہیں کیا مگر آج ٹی وی پر بیان داغنے کے لئے ماموں کے جنازے میں شرکت کے لیے درخواست جمع کرادیا ،عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے لے کر نعیم الحق اور دوسرے قریب ترین دوستوں کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔۔ صرف شرپسندی اور جھوٹے بیانات دینے کے لئے جنازہ بہانہ بنا رہا ہے ۔

  • ڈاکٹر ہسپتال پر پولیس کا دھاوا،عملے پر تشدد،ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    ڈاکٹر ہسپتال پر پولیس کا دھاوا،عملے پر تشدد،ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی ہسپتال پر پولیس نے دھاوا بول دیا

    کینال روڈ پر واقع ڈاکٹر ہسپتال پر سی آئی اے پولیس نے مبینہ طور پر دھاوا بولا، عملے کوتشدد کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی قبضے میں لے لی، صحافیوں کو بھی زدو کوب کیا گیا ، واقعہ کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا اور ڈی آئی جی ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا

    ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ اعلیٰ پولیس افسر ملک لیاقت نے بل کے معاملے پر ہسپتال میں جھگڑا کیا، تاہم ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم لاہور ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ بل پر جھگڑا نہیں ہوا بلکہ ان کے والد ڈاکٹر ہسپتال میں 18 دن سے وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی تھی،

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس نے ہسپتال پر دھاوا بولا، اس دوران پولیس نے ہسپتال عملے کو یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیا، صحافی ہسپتال پہنچے توانہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

    ڈی آئی جی ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کے والد اسپتال میں 18 روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں، عملہ چھٹی پر چلا جاتا ہے اور رپورٹیں روک لیتے ہیں، اس معاملے پر احتجاج کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے سیکیورٹی بلا کر بدتمیزی کی ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ڈھائی لاکھ روپے وصول کرتی ہے بل پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا،بل میں نے سب ادا کیا ہے،

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او بھی ہسپتال پہنچ گئے، مذاکرات کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور میڈیا پرسنز نے ڈی آئی جی ملک لیاقت سمیت متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف الگ الگ درخواستیں متعلقہ تھانے میں دے دیں،ترجمان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسپتال واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا

  • ٹیم میں  کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا۔

    باغی ٹی وی : وقار یونس نے کہا کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلئے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار باؤ لرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل باؤلرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

    دوسری جانب اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد ان کا ری ہیب پلان ترتیب دے دیا ہے جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

  • بلاول بھٹو  کا این اے 128  کی بجائے کسی اور حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو کا این اے 128 کی بجائے کسی اور حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو این اے 128 کی بجائے کسی اور حلقے سے الیکشن لڑیں گے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "جیو”نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو این اے 128سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر متضاد آرا آنے کے بعد فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ بلاول بھٹو کو اب این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کیلئے یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ این اے 128پارٹی کیلئے کبھی سودمند نہیں رہا۔

    بلاول بھٹوکا این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے، کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران

    دوسری جانب خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر بھی کاغذات جمع کرا دئیے ہیں،جبکہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے –

    پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، شعیب شاہین نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما عامر شیخ نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں-

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،2 نوجوان جاں بحق

    مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے 48 اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے-

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے خانیوال کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور خانیوال ہی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،علیم خان کے کاغذات نامزدگی لیگل ٹیم میں شامل ڈاکٹر خالد نعیم نے جمع کروائے۔

    علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    یونان نے بحیرہ روم میں 81 تارکین وطن کو بچالیا

  • عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے،شہباز شریف

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے،شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام چار سالوں میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ کی ملاقاتیں ہوئی، جس میں پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1738586652392693780?s=20
    ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی معرکے کیلئے بھرپور تیاری اور گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما ہر گھر میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں،8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گےعوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کےفضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہر حلقے اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔

    بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا …