Baaghi TV

Category: لاہور

  • 9 مئی کے  واقعات ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کےکی کارروائیاں شروع

    9 مئی کے واقعات ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کےکی کارروائیاں شروع

    لاہور : پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، قانون کے مطابق ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

    عمران کشور کے مطابق 9 مئی کے 14 پرچے درج کیےگئے تھے، 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور دیگر کارکن شامل ہیں ،جن میں ملوث بہت سے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےگھر ہونے والے واقعے کی مشترکہ تفتیش جاری ہےمختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

    پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے پولیس کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی بتایا انہوں نے کہا کہ انویسٹیگیشن پولیس نے رواں سال کے ایک لاکھ 77 ہزار 99 مقدمات کے چالانوں سمیت گزشتہ سالوں کے کل 4 لاکھ 92 ہزار 898 چالان عدالتوں میں جمع کروائے ہیں اور خطرناک ملزمان سمیت کل 2 لاکھ 53 ہزار 32 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جسٹس علی باقر نجفی

    الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جسٹس علی باقر نجفی

    لاہور ہائیکورٹ، کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو خطوط لکھے ،عدالت نے استفسار کیا کہ تو پھر کیوں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لئے جارہے، وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا وقوعہ کوئی ہمارے پاس نہیں آیا، عدالت نے کہا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں،عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے

    جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ،کوئی ابہام میں نہ رہے، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے ،تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے انڈر ہے ،الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے،آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے ،الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے ،یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں، جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے ،اگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں ،عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی،جسٹس علی باقر نجفی نے قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • عدالتوں کا احترام  مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،ملک احمد خان

    عدالتوں کا احترام مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،ملک احمد خان

    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف حلقہ این اے 132 قصور سے الیکشن لڑیں گے ،یہ حلقہ ملک رشید احمد خان کا ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام ہے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے،گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ دیا،عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا ہے تب بھی سوال اٹھتا ہے،بطور سیاسی کارکن فیصلے کے بعد میرے کچھ سوالات ہیں،جب سائفر کیس پر ججمنٹ سنی تو چند سوالات ذہن میں آئے،کل مجھے تشویش ہوئی جس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں،قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر سربمہر لفافہ لہرایا، سربمہر لفافہ لہرانے کے بعد کہا یہ چیف جسٹس کے پاس بھیج رہا ہوں، سائفر کو بنیاد بناکر پی ٹی آئی حکومت نے سیاست کی،پی ٹی آئی کو بند لفافوں کے ساتھ بڑی رغبت ہے، پی ٹی آئی بند لفافوں میں کرپشن کرتی آئی ہے، بندلفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہو یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں،

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جس کے حق میں فیصلہ ہو وہی لاڈلہ ہوتا ہے،اعظم خان پر ایک آڈیو لیک پر کیس چل رہا ہے، سائفر پر کابینہ کی ایک مختصر میٹنگ کی گئی تھی،پی ٹی آئی دور میں صدر نے فوری طور پر اسمبلی تحلیل کردی، عدالت نے کہا معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، ملک میں آئین صرف آمر نہیں توڑتے،سائفر کا معاملہ اٹھا کر جلسوں میں تقاریر کی گئیں، جب سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا؟اگر ایک شخص نے جرم کیا ہے اور اس جرم کی تفصیلات ابھی تفتیش طلب ہیں اور اس میں شواہد ریکارڈ کرنے کیلیے اس شخص کی ضرورت پڑسکتی ہے تو پھر قانون پہ عملدرآمد کو یقینی بنانا سب سے ضروری ہے۔سانحہ 9 مئی بھی ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا , 9 مئی سے چند روز پہلے لاہور , پنڈی , پشاور میں عمران نیازی اپنے ایکٹیوسٹ کے ساتھ حمایت چیف جسٹس ریلی نکالتے ہیں۔کینٹ میں حمایت چیف جسٹس ریلی کا کیا تعلق بنتا ہے؟ آج اگر میاں نوازشریف کے خلاف بنائے مقدمات جو یکسر جھوٹے اور بنیاد ہیں وہ ختم ہورہے ییں تو شور ہوتا ہے۔6 سال گزر جانے کے بعد اگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاتے تو ایک دن انہیں ختم تو ہونا ہی ہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا.پرویز الٰہی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 10 ماہ قبل عامر سعید راں لاہور لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

    عامر سعید راں پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں، عامر سعید راں لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • فواد چودھری کا بھائی فراز چودھری گرفتار

    فواد چودھری کا بھائی فراز چودھری گرفتار

    فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے پہلے گرفتار کر لئے گئے

    فراز چودھری کو جہلم میں فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔فواد چودھری نے اپنی اہلیہ حبا اور بھائی فیصل کے بجائے بھائی فراز کو پاور آف اٹارنی دی تھی، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر وہ خود الیکشن نہ لڑ سکے تو چودھری شہباز امیدوار کا فیصلہ کریں گے .

    تھانہ سول لائن پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو کو ضلع کچہری میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا، فراز چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے حلقہ این اے 60سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔ فراز چوہدری کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد فراز چوہدری کو جیل منتقل کردیا جائے گا

  • حسان نیازی کی الیکشن لڑنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    حسان نیازی کی الیکشن لڑنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ ،حسان نیازی کی والدہ کی کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت تھوڑی دیر تک ملتوی کردی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیس دے کر کوئی بھی کاغذات نامزدگی لے سکتا ہے، عدالت نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا کہ اگر کسی امیدوار کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل چل رہا ہے تو قانون کیا کہتا ہے ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فوجی عدالت ٹرائل کیس کے ملزم کو وفاقی حکومت ہی الیکشن لڑنے کی اجازت دے سکتی ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی لیکن حتمی فیصلہ سے روکا ہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں وفاقی و ہنجاب حکومت اور کمانڈنگ افیسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔حسان نیازی نہ نا اہل ہیں یہ سزا یافتہ ہیں۔حسان نیازی اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دے۔

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • سموگ تدارک کیس،ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سموگ تدارک کیس،ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ ، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کرسمس پر شاپنگ سینٹرز کے لئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات بارہ بجے تک اجازت دیدی ،عدالت نے رائس ملز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے بند روڈ سے ملحق سروس کھولنے کا حکم دیدیا،عدالت نے سانس ایپلیکیشن پی ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پی آئی ٹی بی کو پی ڈی ایم اے کی معاونت کی ہدایت کر دی،

    عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کا واسا کے ساتھ نالوں کی صفائی میں تعاون نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے احکامات پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں،جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل تاریخ 22 دسمبر ہے ،ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟سموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں،ایل ڈی اے پراجیکٹس کیلئے باہر سے کنسلٹنٹ لئے جائیں تو بہتر ہے ،گاڑیوں اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں انڈیا اور دوسرے ممالک بہت آگے ہیں،انجینئرنگ یونیورسٹی اور لمز یونیورسٹی کے طلباء کو ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے شامل کیا جاسکتا ہے،روف ٹاپ گارڈننگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے.

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    لاہور: لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر سے چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہےتفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

     

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

  • بلوچ یکجہتی کونسل کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

    بلوچ یکجہتی کونسل کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

    بلوچستان میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کے لئے ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت سامنے آئی ہے

    سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق رواں سال بی ایل اے اور بی ایل ایف کی تربت میں 158دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران66معصوم افراد شہید اور 30سے زائد زخمی ہوئے، اسی سلسلے میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ایک ماہ کے دوران مختلف خفیہ آپریشنز کے دوران 8انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا،اس کی ایک کڑی 20نومبر2023کو انتہائی مطلوب دہشتگرد ”بالاچ ولد مولا بخش“ کی گرفتار ی ہے، گرفتاری کے وقت دہشتگرد بالاچ سے5کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا،یہ بارودی مواد تربت شہر میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا،22اور23نومبر کی درمیانی شب دہشتگرد بالاچ کی پسنی کے قریب خفیہ جگہ کی نشاندہی پر آپریشن کیا گیا جہاں پر مزید دہشتگرد چھپے ہوئے تھے،اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد بالاچ جہنم واصل ہوا،

    دہشتگرد بالاچ ولد مولا بخش کلاتی بازار ابسر، تحصیل تربت ضلع کیچ، بلوچستان کا رہائشی تھا ،دوران تفتیش بالاچ نے بی ایل اے میں شمولیت اور ٹریننگ سے متعلق تمام تفصیلات بھی بتائیں ،دہشتگرد بالاچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹڈ کلنگ میں ملوث تھا ، گرفتاری کے بعد دہشتگرد بالاچ نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا جس کی تفصیلات ایف آئی آرز میں موجود ہیں

    اسی طرح ایک اور دہشتگرد راشد حسین بروہی جو چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث تھا اور ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات چلا گیا،راشد حسین کو بے گناہ بنا کر انسانی حقوق کے چیمپئنز 27نومبر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے گمشدہ سماجی کارکن کے طور پر پیش کر ر ہے تھے ،درحقیقت راشد حسین بروہی کو شارجہ سے26دسمبر2018کو اماراتی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا

    امن دشمن بھارت نے طویل عرصے تک پاکستان بالخصوص بلوچستان کے کچھ نوجوانوں کو گمراہ کر کے اپنے مضموم عزائم کے حصول کے لئے استعمال کیا،پاکستان دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر دہشتگردی کی راہ پر چلنے والے بلو چ عسکریت پسندوں کو احساس ہو چکا ہے کہ اُن کی آئندہ نسلوں کی ترقی پاکستان کی بقاء میں مضمر ہے،دہشتگرد گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی کی ریاستی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شمولیت کی مثالیں بھی عوام کے سامنے ہیں جنہوں نے بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کو بے نقاب کیا ہے ،ایسے دہشتگردوں کے لئے ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ عام فہم سے بالاتر ہے،بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جو عبدالغفار لانگو کی بیٹی ہے اور جس کے والد بی ایل کا سرغنہ اور ریاستی اداروں پر لاتعداد حملوں میں ملوث تھا،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے نہ صرف ریاستی وظیفے پر تعلیم حاصل کی بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے اب تک وہ سرکاری تنخواہ کے ساتھ ساتھ متعدد مراعات سے بھی استفادہ حاصل کر رہی ہیں ،جب ہم اس احتجاج کا پسِ منظر دیکھتے ہیں تو یہ بات پھر سے واضح ہوجاتی ہے کہ دہشتگرد بالا چ کی گرفتاری قانونی قواعد و ضوابط کے مطابق ہو ئی جس کی تفصیلات ایف آئی آر میں درج ہیں ،ایسے احتجاج کا مقصد صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرکے حقائق پر پردہ ڈالنا ہے

    سوال یہ ہے کہ؛”یہ احتجاج معصوم عوام کے لئے ہے یا دہشتگردوں کی پشت پناہی کے لئے کیا جا رہا ہے؟“
    اہم سوال تو یہ بھی ہے کہ؛مرنے کے بعد دہشتگرد بالاچ کی لاش کو ”دہشتگرد تنظیم بی ایل اے“ کے پرچم میں کیوں لپیٹا گیا؟ اسی سلسلے میں ایک ممبر یورپین پارلیمنٹ کے ایک بھارتی سپورٹر رکن نے ماہ رنگ بلوچ کے مظاہروں کی حمایت میں ایک قراردادبھی چند گھنٹوں میں پیش کی، یہ رُکن لیبر فرینڈز آف انڈیا کا بھی ممبر ہے جس کا مقصد بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینا ہے،اس بے بنیاد احتجاجی مظاہرے کے پیچھے بھی بھارتی پشت پناہی ثابت ہو تی ہے

    بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

     دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

    لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

    عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

  • اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، نواز شریف

    اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، نواز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کےبغیرمکمل نہیں۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ ملک وقوم کےلیےخدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتا ہوں،میرے لیےسب برابرہےمسلم لیگ(ن)میں روزبروزاقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہےپاکستان ایک گلدستہ ہے اور ہم اس کومل کرسجائیں گے اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں،اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے دورا ن خطاب مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی-

    مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ ہوگئی اور خواتین اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کے انٹرویوز کئے گئے، جس میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ کی تعریفیں کیں، حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی لیگی ورکرز سیخ پا ہو گئیں، اور خواتین امیدوار اعلی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں، جب کہ سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ اور مدیحہ نیازی کی مریم نواز سے جھڑپ بھی ہوئی، خواتین رہنماؤں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ اور برینڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی خدمت نہیں ہوتی۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور سے لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے تو قیادت کو کھری کھری سنا دیں، اور نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم کسی کی بھانجییاں اور بھتیجیاں نہیں، ہماری سفارش بھی نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جا رہی، مدیحہ نیازی کے بیان پر دیگر خواتین امیدواروں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی پرچی والی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دہنے والوں کی آواز دبائی جا رہی ہے جس پر مریم نواز نے مدیحہ نیازی سے کہا کہ آپ کی بات سن لی ہے، اب بیٹھ جائیں، تاہم مدیحہ نیازی نے جواب دیا کہ میں بیٹھنے نہیں اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، میں اپنی بات پوری کروں گی باہر نکالنا ہے تو نکال دیں۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    اجلاس میں مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا ہے جس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں، آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا، جس پر تہمینہ دولتانہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ کیا میں مر جاؤں پھر آپ کو یقین آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی اس چپقلش میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں، پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں، یہاں جو رہنما بیٹھے ہیں وہ آپ کی وجہ سے اسمبلیوں میں گئےآپ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف