Baaghi TV

Category: لاہور

  • واثق قیوم عباسی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    واثق قیوم عباسی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی

    واثق قیوم عباسی نے ٹویٹر پر بیان جاری کر دیا ،واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا ۔ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے۔ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

    https://twitter.com/WasiqQAbbasi/status/1732589721610805515

    واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا، عسکری تنصیبات، شہداء کی یادگاروں‌پر حملے کئے، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پی ٹی آئی کو چھوڑنے لگے، تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں، کئی گرفتار ہیں اور جیلوں میں ہیں، عمران خان بھی جیل میں ہیں،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر  مقرر

    چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر مقرر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پارٹی کے مرکزی صدر بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی ٌ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی وائس چئیرمین ،فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

  • ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک تھے،اجلاس میں بلوچستان سےپارٹی امیدواروں کے انتخاب سے جائزہ لیا گیابلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے لیے 87 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے، قومی اسمبلی کے 16 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشست کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کے بعد نام فائنل کر لیے گئے-
    https://x.com/pmln_org/status/1732294822529241501?s=20
    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہر امیدوار سے ان کے متعلقہ حلقوں، سیاسی شہرت اور پارٹی کے لیے دی گئی خدمات پر سوالات کیے، امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان پارٹی قیادت کی طرف سے کچھ روز بعد کیا جائے گا۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    https://x.com/pmln_org/status/1732295719984497011?s=20
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والےرہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے ن لیگ کی تیاری مکمل ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی، تمام امیدواروں کی پروفائل اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا، میرٹ، شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا باتیں کرنے والے بہت آئے، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ہم نے گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہئے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اب تک سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا چکا ہے-

  • شاہ محمود قریشی  پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئٰی) کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی و ی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے،اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو ئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا-

    بشریٰ بی بی آڈیوکال ریکارڈ‌ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبرپختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں اس کے علاوہ منیر احمد بلوچ بلوچستان، جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

  • اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں شرابی میں شرابی

    عزیز میاں قوال

    6 دسمبر 2000: یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی قوال عزیز میاں 27 جولائی 1942ء پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں یوپی کے بلند شہر میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی۔معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔ ان کا نام عبدالعزیز تھا جب کہ ”میاں“ ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے میواتی قوالی کا انداز عزیز میاں نے متعارف کروایا قوالی کے علاوہ عزیز میاں علم جعفر ، علم اعداد اور علم نجوم و رمل کا گہرا مطالعہ رکھتے تھے۔ اور لوگ ان کے اس علم سے بھی فیض یاب ہوتے رہے ۔

    1966 میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و اکرام اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے علامہ محمد اقبال، صادق اور قتیل شفائی کا کلام بھی بارہا گایا لیکن ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی آواز نہیں تھی، عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں فوجی قوال کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کے لیے تھیں۔

    عزیز میاں کو شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

    وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں … میں شرابی میں شرابی… تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے…اللہ ہی جانے کون بشر ہے …سرفہرست ہیں۔ مزید برآں ان کی ایک نعتیہ قوالی ’’یا نبی یا نبی‘‘ نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے اور ملتان میں احاطہ مزار بابا ناظر حسین (شہتوتاں والی سرکار) سیتل ماڑی میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    منقول

  • لاہور،بنوقابل  فری آئی ٹی کورس پروگرام  کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر

    لاہور،بنوقابل فری آئی ٹی کورس پروگرام کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر

    سرپر ست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فنی تعلیم پاکستان کے سنہری مستقبل اور ترقی کی ضمامن ہے ۔بنو قابل ایک کوالٹی آئی ٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ہے جس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7دسمبر ہے جبکہ ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا صلاحیتی ٹیسٹ 10 دسمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ بالمقابل اولڈ ھیلے کالج پنجاب یونیورسٹی نزد ایم اے او کالج میں ہوگا۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی گراؤنڈ بنوقابل پروگرام کے صلاحیتی ٹیسٹ سنٹر میں بنوقابل پروگرام کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن انجینئر احمد حماد رشید ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، انجینئر اخلاق احمد ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان ، میڈیا انچارج بنو قابل احمد سلمان بلوچ ، مغیث شاہد قریشی ، اعجاز نذیر ، اشفاق چغتائی ، زبیر صدیقی ، حسان بٹ ، عمیر ادریس ، شعیب ہاشمی و دیگر ذمہ داران موجود تھے

    ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس انقلابی تعلیمی پروجیکٹ کے تحت شہر لاہور کے ہزاروں نو جوانوں کو ہنر مند اور باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں لازمی اس سکل ڈویلپمنٹ فری آئی کورس پروگرام کا حصہ بنیں۔ ابتک ہزاروں کی تعداد میں نوجوا ن بنوقابل پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن کو صلاحیتی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جدید لیبز کے ذریعے فنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنائیں گے ۔ شہر بھر میں مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر بنوقابل رجسٹریشن اور آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت سالانہ 10 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے ۔

  • گھریلو تشدد کا شکار15 سالہ رضوانہ ہسپتال سے ڈسچارج،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد

    گھریلو تشدد کا شکار15 سالہ رضوانہ ہسپتال سے ڈسچارج،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد

    گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو 4 ماہ تک جنرل اسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے، رضوانہ نے صحتیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا ہے،ڈاکٹرز اور نرسز نے میرا بہت خیال رکھا ہے اب میری طبیعت بہتر ہو چکی ہے۔ نئی زندگی ملنے پر بہت خوش ہوں

    گھریلو تشدد کی شکار ہو کر لاہور جنرل ہسپتال میں 18ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد رو بصحت ہو کر رخصت ہونے پر رضوانہ کیلئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر کا منفرد اور شاندار اقدام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے رضوانہ کے لئے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر اُسے سکول بیگ، کتابوں، یونیفارم اور ضروریات زندگی پر مشتمل اشیاء کے تحائف دیے ہیں اور متاثرہ بچی کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئندہ بھی رضوانہ کی تعلیم اور دیگر ضروریات کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بچیاں ہم سب کی بیٹیاں ہیں اور اُن کے ساتھ معاشرے میں ایسے حادثات کا ہونا بلا شبہ افسوسناک امر ہے لیکن ضرورت اس اقدام کی ہے کہ ہم سب اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے رضوانہ جیسی بچیوں کے لئے اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کا بندوبست کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے معاشرے میں رضوانہ جیسی بچیاں خود کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں جس کے لئے علم کی شمع کا روشن ہونا بہت ضروری ہے اسی لیے رضوانہ کو کتابوں،سکول بیگ اور دیگر اشیاء کے تحائف دیے گئے ہیں تاکہ وہ خود کو معاشرے کا سود مند شہری بنا سکیں۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے مزید کہا کہ اس وقت معاشرے میں غربت کے باعث بڑھتی ہوئی چائلڈ لیبر میں بھی کمی لانے کی ضرورت ہے اور اُس کا بھی واحد راستہ یہی ہے کہ ہم کام کرنے والے بچوں کے ہاتھوں میں اوزار کی بجائے قلم دیں اور انہیں تعلیم کی طرف راغب کریں۔

    اس موقع پر پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے اٹھارہ ہفتے تک علاج کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ رضوانہ صرف ایک مرض میں مبتلا نہیں تھی بلکہ اسے بیک وقت کئی بیماریاں اور خطرات لا حق تھے اورہسپتال انتظامیہ نے اس کیس کو چیلنج کے طور پر لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی ہدایات کی روشنی میں ڈاکٹرز اور طبی عملے نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضوانہ کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جس پر یہ سارا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز نے دن رات اور سرکاری تعطیلات کے دوران بھی رضوانہ کی صحت یابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے رکھی اور آج الحمد اللہ ہم اپنے مشن میں سرخرو ہوئے ہیں جس پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں

    چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا۔چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں لیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رضوانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ تشدد کا شکار رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نگہداشت کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔

    24 جولائی کو تھانہ ہمک میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوا ،کمسن بچی رضوانہ کو ملازمت پر رکھنے کے الزام کی صفائی دینے تاحال سول جج شامل تفتیش نہ ہوئے۔ کمسن بچی کو ملازمت پر رکھنے اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے الزام میں سول جج کو شامل تفتیش کرنا تھا۔ پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر سیشن جج راولپنڈی کے ذریعے سول جج سے تفتیش کا کہا گیا۔ سول جج عاصم حفیظ جے آئی ٹی سربراہ اور تفتیشی کو بلا کر تحقیق کا حصہ بننا چاہتے ہیں،سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ بچی پر سونا چوری کرنے اور بچے کو نیند کی گولیاں دینے پر تشدد کرتی رہیں۔

    عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • نواز شریف  کی مریم نواز اور شہباز شریف کے ہمراہ چودھری شجاعت سے ملاقات

    نواز شریف کی مریم نواز اور شہباز شریف کے ہمراہ چودھری شجاعت سے ملاقات

    ن لیگی قائد نوازشریف دو دہائیوں بعد چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے
    نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کےلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے،نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، شہبازشریف بھی موجود تھے، چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے،نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، نواز شریف نے ملاقات کے موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی،

    نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی 15 سال کے بعد ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین۔ شافع حسین۔ طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک تھے،نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں مسلم لیگ ن نے سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کی،مسلم لیگ ق نےملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی

    گزشتہ روز چودھری شجاعت اور شہباز شریف کی ملاقات ہو چکی ہے،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نےآئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مشاورت کی،

    قبل ازیں ایک بیان میں مرکزی صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے، اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے

    نواز شریف کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار طارق مزاری کی رہائش گاہ آمد
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار طارق مزاری کی رہائش گاہ آمد ہوئی،نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ،نواز شریف نے میر طارق خان مزاری، سردار سرادار ریاض مزاری، سردار دوست محمد مزاری، سردار مراد بخش مزاری سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت کی،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، مریم اورنگزیب، اور شیخ فیاض ادین بھی اس موقع پر موجود تھے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں کا اپنا مائنڈ سیٹ عیاں ہو گیا،فردوس عاشق اعوان

    سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں کا اپنا مائنڈ سیٹ عیاں ہو گیا،فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جعلی اکاونٹس کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاونٹس بنا بنا کر سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں کا اپنا مائنڈ سیٹ عیاں ہو گیاہے ،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس "مائنڈ” کو "سیٹ” کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ ملک مخالف مائنڈ سیٹ نہ بن سکے ، جعلی اکاونٹس بیرونی امداد کی ایک شکل ہے جسے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا ، ملکی مفاد قربان کر کے ذاتی مفاد حاصل کرنے والا کبھی قوم کا سچا لیڈر نہیں ہو سکتا ،عدت میں خدمت کا صلہ پانے والی خاتون اول نے سابق وزیر اعظم کو ذہنی مفلوج بنائے رکھا ،پاکستان ایک زندہ حقیقت ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی۔ اس کے مخالف ایسے عیاں ہوتے رہیں گے، استحکام پاکستان پارٹی ایسے تمام اکاونٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ، آئی پی پی ان اکاونٹس پر ہونے والی ملک مخالف سرگرمیوں کی بھی پر زور مذمت کرتی ہے، ملک کو خوشحال کرنے والوں اور ملک کو بدحال کرنے والوں میں فرق واضح ہو چکا ہے،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہپی ٹی آئی نے پروپیگنڈا مہم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ جان برکس کے نام سے اکاؤنٹ بنایا لیکن تصویر جینزبش کی لگائی۔ جینزبش کا نام جان برکس رکھ کر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا۔ جینزبش بطور کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔ عمران نیازی اور بشری بی بی نے جھوٹ، پروپیگنڈا، بہتان تراشی کو پروان چڑھایا ہے۔

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا کرپٹ آدمی، زکوٰۃ، خیرات سے لےکر جعلی نکاح ناموں تک ان تمام جرائم کا نہ صرف ملزم ہے بلکہ ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، جعلی اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ جیسے تمام جرائم ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ ہے۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے،ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، حلقہ بندیوں کےحوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک حلقے کی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی آبادی کم کردی گئی، قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی، عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے

    مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج
    دوسری جانب ملک کی مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں،سینئیر قانون دان احسن بھون کی جانب سے حافظ آباد کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حافظ آباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق ریکارڈ ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سے کوئی آیا ہوا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں کسی اور کیس کے سلسلے میں آیا ہوں ہمیں اس کیس میں نوٹس نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اس میں تو سپیشل میسنجر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کا الیکشن شیڈول کب آرہا ہے مختلف لوگوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، لوگوں کو فرسٹریٹ نہ کریں حلقہ بندیاں چیلنج ہو رہی ہیں ، یہ ایسے تو کیس نہیں کہ چھٹیوں کے بعد لگیں گے ،چھوٹے چھوٹے ایشوز ہیں حلقہ بندیوں کے انھیں حل کریں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو اس کورٹ کے ڈسپوزل پر ہوتا ہے جب عدالت بلاتی ہے آجاتے ہیں ، عدالت نے کہا کہ ویسے پہلی سماعت پر تو نہیں ہوتے جب آکر پھنس جاتے ہیں تو پھر آجاتے ہیں ،
    1:30 بجے تک اس کو دیکھتے ہیں ، جو بھی کرنا ہے فائنل کریں ریکارڈ منگوا لیں، حلقہ بندیوں سے متعلق چینلج کیے گئے کیس کی سماعت میں ڈیرھ بجے تک وقفہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،