Baaghi TV

Category: لاہور

  • احسن اقبال نے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا

    احسن اقبال نے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی: ملک کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جبکہ انتخابات کےامیدواروں کے انٹرویوز بھی لئے جارہے ہیں، ایسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس“ پیغام میں متوقع معاشی پلان جاری کیا ہے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1731323698052059469?s=20
    پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے حکومت میں آنے کی صورت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیےابتدائی معاشی پلان پیش کیا گیا کہ شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ کیا جائے گا، 3 بلین ڈالر سالانہ کی برآمدات بڑھائی جائیں گی، 3 بلین ڈالر سالانہ کی درآمدات کم کرکے لوکل پروڈکشن سے تبدیل کیا جائے گا، 3 بلین ڈالر سالانہ کی اوور سیز پاکستانیوں کی رقوم کی ترسیل کو حوالہ/ہنڈی سسٹم سے نکال کر جائز چینلز میں لائیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد …

    پاکستان ترقی پذیر ممالک کے موسمیاتی مالیات کیلئےایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے،نگران …

  • لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں،انہیں اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس طرح گھروں میں اختلاف رائے ہوتا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ہوتا ہے ہمیں خود بہت اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ آواز جماعت سے باہر نہیں آنی چاہیے

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل سے ایم کیو ایم کے بعد پیپلزپارٹی کے رابطے سے متعلق سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ہمارے دوست ہیں لیکن ان سے رابطہ نہیں ہے جس طرح گھروں میں اختلاف رائے ہوتا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ہوتا ہے ہمیں خود بہت اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ آواز جماعت سے باہر نہیں آنی چاہیے ہم پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، جماعتوں کے اندر اختلافات ہوتے ہیں لیکن اندر کی بات اندر رہنی چاہیے باہر نہیں آنی چاہیے، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، ان کو علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے، کوئی شکایت ہے تو کریں، پارٹی لیڈر شپ موجود ہے۔

    پاکستان کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک اہم چیلنج ہے،نگران وزیر اعظم

    انھوں نے مزید کہا کہ آج 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو زکئے گئے امیدواروں سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا شہباز شریف سے ملاقات میں سندھ اور کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، لوگوں کو اپنی رائے دینے کا حق ہونا چاہیے، لوگوں سے ووٹ لینے جا رہے ہیں، اپنی جماعت کے کارکن کی آواز کو سننا چاہیے-

    ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  • نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نےکہا کہ باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنرشپ میں بدلنےکا وقت آگیا ہے تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلوں سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں، اٹالین انویسٹر ز کے لئے یہاں انویسٹمنٹ کے مواقع موجود ہیں-
    https://x.com/GovtofPunjabPK/status/1731298468189339769?s=20
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لئے اٹلی کی سپورٹ پر سفیر کا شکریہ ادا کیا،جبکہ اطالوی سفیر نے کہا کہ ’پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے۔

  • ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام  4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    لاہور (نمائندہ خصوصی) "ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بیسٹ ویسٹرن ہوٹل لاہور میں 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی: جمہوریت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کے کردار” پر 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ادارہِ امن و تعلیم کے زیرِ اہتمام لاہور میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے نوجوانوں کو مدعو کیا گیا پہلے دن ڈائریکٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غلام مرتضی نے ادارہِ امن و تعلیم کا مختصر تعارف کروایا، ورکشاپ کے مقاصد اور ورکشاپ کے اصول بتائے گئے۔

    پہلے دن 4 مختلف سیشنز ہوئے جس میں ورکشاپ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات، عالمی منظر نامے میں پاکستان کا جمہوری نظام، جمہوریت،اسلام اور مسلم دنیاکا نظام اور نظامِ جمہوریت میں بننے والے بیانیے پر ڈاکٹر عبدالغنی اور صاحب زادہ امانت رسول نے مفصل گفتگو کی اور ایکٹیویٹی بیسڈ سرگرمیاں کروائیں ، اس کے ساتھ ساتھ جمہوریت پر لکھی گئی کتاب "جمہوریت اور پاکستان کا نوجوان” کے خالق جنابِ ڈاکٹر محمد حسین نے کتاب کے حوالے تفصیلاً تعارف کروایا اور ورکشاپ کے دوسرے دن پروفیسر ڈاکٹر شہباز منج نے پاکستان کے جمہوری نظام کا جائزہ لیا اور شرکاء سے اس حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …

    جواد ظفر ( ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) نے شرکاء کو آئینِ پاکستان کے مطابق انسانی حقوق اور بطور پاکستانی شہری ہماری زمہ داریوں کے بارے میں بتایا۔ فردِ واحد کی طاقت اور پاکستانی نوجوانوں کا جمہوریت میں کردار اور پاکستان میں انتخابی نظام پر پروجیکٹ مینیجر میڈم ارسہ شفیق نے مفصل گفتگو کی اور ساتھ ہی ساتھ عملی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

    ورکشاپ کے تیسرے دن سمیر علی خان نے شرکاء سے جمہوریت میں میڈیا کا کردار اور سیڈ پروجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ورکشاپ کے آخری اور چوتھے روز پاکستانی معاشرے کی حساستیں اور سیڈ پروجیکٹس کے ابتدائی ڈرافٹ کی پیشکش کی گئی اور اس پر فیڈ بیک دیا گیا۔

    8 فروری عوام کےلئے ظلم کےنظام سےنجات کا دن ہوگا،سراج الحق

    پروگرام کی اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر تیمور الرحمن (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس)، پیر سید حبیب عرفانی (اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر) ، زنایہ چودھری ٹرانسجینڈرز (ویکٹم سپورٹ آفیسر ، نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب منعقد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

    پروگرام میں میڈم عروج فاطمہ نے کوآرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دیئے اور محمد عثمان نے چار روزہ ورکشاپ میں بطور کیمرہ مین اپنے فرائض نبھائے ی اختتام پر ڈائریکٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غلام مرتضی نے سب کا شکریہ ادا کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

    بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

  • 8 فروری عوام کےلئے ظلم کےنظام سےنجات کا دن ہوگا،سراج الحق

    8 فروری عوام کےلئے ظلم کےنظام سےنجات کا دن ہوگا،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن میں عوام سے اتحاد کرے گی پاکستان پر مافیا کو مسلط کیا گیا اور ہم 8 فروری کو انتخابات کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال میں نظام ویسا ہی ہے، چہرے تبدیل ہوتے ہیں، جھنڈے تبدیل ہوتے ہیں اور نعرے تبدیل ہوتے ہیں عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہوتی، نگراں حکومت کےبعد عوام کو کچھ امید ہوتی ہے 8 فروری عوام کےلئے ظلم کےنظام سےنجات کا دن ہوگا،چاہتے ہیں قوم بیدار ہو جائے الیکشن میں سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو دوبارہ ٹریک پر لانا مشکل ہو گا جماعت اسلامی الیکشن میں عوام سے اتحاد کرے گی پاکستان پر مافیا کو مسلط کیا گیا اور ہم 8 فروری کو انتخابات کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے۔

    لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث،جرمانہ عائد

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز مظفرآباد آزاد کشمیر میں فلسطین و کشمیر مارچ سے بھی خطاب کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اولیا کی سرزمین کشمیر پر بھی بھارت کے تسلط کا خاتمہ ہوگامظفرآباد سے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں پر مظالم ختم کردئیے جائیں، اسلامی ممالک کے حکمران غزہ پر خاموشی توڑیں اور صیہیونی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں۔

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

  • لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث،جرمانہ عائد

    لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث،جرمانہ عائد

    لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق لاہور میٹرو بس انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا،میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں ،انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    دوسری جانب وحدت روڈ کے علاقے میں لیسکو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، لیسکو میٹر ریڈر ٹرانسمیشن لائن سےکنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ملزم کالج روڈ سب ڈویژن میں بطور میٹر ریڈر فرائض سر انجام دیتا ہے، ملزم کے خلا ف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاداب خان انجری کا شکار

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    لاہور: پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر ں گردش کرنے لگیں-

    باغی ٹی وی: اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اتوار کی دوپہر دی، عرفانستان نے کیپشن میں بتایا کہ کرن کی دوسری شادی ایک بزنس مین سے لاہور میں ہوئی ہے۔
    showbiz
    عرفان کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر مداح کرن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں،تاہم کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے 18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

  • سکھ یاتری  سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بھارت کے حوالے

    سکھ یاتری سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بھارت کے حوالے

    بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بارڈر سیکورٹی فورسز کے سپرد کر دی گئی پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی وصول کرنے ان کی بیوی اٹاری پر موجود تھیں، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی کی حوالگی کا عمل مکمل ہوا، واہگہ بارڈر کے راستے پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ ان کے ایک ساتھی سردار سکھپال سنگھ بھی بھارت روانہ ہوئے، سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بی ایس ایف کے حوالے کرنے کے لئے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ اجازت دی گئی، پاکستان یاترا پر آئے ہوئے بزرگ بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ 75 برس کی عمر میں ہفتہ کی رات پرلوک سدھار گئے تھے سردار پرتیم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ02جولائی 1948 کو پیدا ہوئے ۔وہ وی پی او/ نائیسی، تحصیل پے ہووا، کرک شیترا ، ہریانہ کے رہائشی تھے سردار پرتیم سنگھ کی والدہ کا نام ویر کور اوربیوی کا نام گوردیپ کور ہے ، سردار پرتیم سنگھ کو 27 جنوری 2021 کو بھارتی سرکار کی جانب سے چندی گڑھ آفس سے پاسپورٹ نمبرU9332328 جاری کیا گیا تھا،وہ دیگر بھارتی یاتریوں کی ہمراہی میں گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے پاکستان یاترا پر آئے ہوئے تھے سردار پریتم سنگھ ہفتہ کو گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کے بعد سب سے پہلے گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب، لاہور پہنچنے والے سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل تھے ، سردار پریتم سنگھ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ریسکیو1122 کی معاونت سے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(PIC) پہنچایا گیا سردار پریتم سنگھ جانبر نہ ہو سکے اور پرلوک سدھار گئے سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کے ساتھی یاتری سردار سکھپال سنگھ پاسپورٹ نمبرT0142157 ڈیڈ باڈی کے ہمراہ بھارت روانہ ہوئے ہیں، بزرگ یاتری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کی ڈیڈ باڈی کچھ دیر واہگہ چیک پوسٹ کے راستے اٹاری پر بارڈر سیکورٹی فورس(انڈیا) کے سپرد کی گئی ہے

  • دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر  پر ہیں

    دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر ہیں

    پنجاب میں فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے ، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سر فہرست ہے ، بارش کے بعد فضائی آلودگی میں واضح کمی آئی لیکن اب پھر سے شہرِ لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 221 ریکارڈ کی گئی، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 308، کینٹ پولوگراؤنڈ263، ایچی سن کالج میں شرح 185، شاہراہ قائداعظم میں 373، جوہرٹاؤن 189،فداحسین ہاؤس میں شرح 230 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کے تحت کاروائیاں شہر میں آلودگی کی شرح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونے لگیں، اے کیو آئی کی مجموعی شرح میں کمی ہونے لگی، وہیں دسمبر نے سردی میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیئے،مرشد کے شوہر کی جگہ بیرسٹر گوہر کی بطور چئیرمین پی ٹی آئی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے بر عکس ہےپی ٹی آئی کے برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال اور جمہوری پراسس کو یکسر نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے نا قابل تسلیم ہیں۔
    https://x.com/Dr_FirdousAwan/status/1730924738816643401?s=20

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …

    انہوں نے کہا کہ ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی اور جمہوری اقدار سے انکار ہے جمہوریت کا درس دینے والوں نے آج خود ہی پارٹی کے اندر سے جمہوریت کے تاثر کو ختم کر دیا ہےخواہشات کے تابع الیکشن کے نتائج کسی صورت بھی تسلیم نہیں کئے جا سکتے-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا جو جماعت اپنے اندر جمہوری روایات قائم نہیں رکھ سکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لا سکتی ہے جب کہ ایک جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر استحکام پاکستان پارٹی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر …