Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان پر ترس ہے جس کو نوکر بھی گھر سے نکالتے تھے، عظمیٰ بخاری

    عمران خان پر ترس ہے جس کو نوکر بھی گھر سے نکالتے تھے، عظمیٰ بخاری

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے جو باتیں کیں وہ بشری بی بی اور عمران خان کو پتا ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انٹریو کے بعد اخلاقیات کی بھاشن دئیے جا رہے ہیں ،عائشہ احد کے ساتھ یاسیمن راشد اور فردوس عاشق نے پریس کانفرنس کی،عائشہ گلالئی نے بھی پریس کانفرنس کی، ان کے الزامات کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی ، ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں ، ریحام خان کے سابقہ خاوند کو لایا گیا پریس کانفرنس کروائی گئی، بشریٰ اور عمران کی عدت میں شادی ہوئی، عمران خان بشری بی بی کے گھر جایا کرتے تھے، عمران خان پر ترس ہے، امریکہ کردار کی وجہ سے نکال دیتا ہے،کبھی عمران خان کو نوکر گھر سے نکال دیتا ہے،مریم نواز کے خلاف گندے اور گھٹیا جملے کسے، عدت کے اندر نکاح کیا گیا آج بھی چل رہا ہے ،زلفی بخاری کا بھی خاور مانیکا نے ذکر کیا، زلفی بخاری کے انکشافات سامنے آئے ہیں، تحریک فساد نے اداروں میں بغاوت کی کوشش کی ،عمران خان نے عدلیہ اور فوج کے اندر بغاوت کی، جعلی صادق اور امین کا جعلی ٹیگ لگایا گیا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک تحفہ دیا،جیل سے نکلنے کے دعا ہی کر سکتے ہیں، بنٹی اور ببلی کی جوڑی نے کچھ نہیں چھوڑا،

    پی ٹی آئی کی کرپشن ثاقب نثار سے فرح گوگی اور پنکی پیرنی تک جاتی ہے،عابد شیر علی
    ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول صاحب عوام کو بتائیں آپکے 15 سال کیسے تھے، ہم نے ترقی کی جسکی بنیاد پر عوام نواز شریف کو چاہتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کی اور نتیجہ بھگتا،بجلی کے بل نواز شریف نے نہیں بڑھائے،نواز شریف کے دور میں بیس ہزار کمانے والا بھی خوشحال تھا،چئیرمین پی ٹی آئی کی کرپشن ثاقب نثار سے فرح گوگی اور پنکی پیرنی تک جاتی ہے، پنکی پیرنی اور شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو لایا گیا، شہباز گل اور مراد سعید جیسے کرپٹ لوگ عوام پر مسلط کئے گئے،یہ بیگمات کی سیاست ختم ہونی چاہئے،نواز شریف اگر بلوچستان جاتا ہے تو بلاول بھٹو چیختا ہے، ابھی نواز شریف سندھ بھی جائیگا تو تیرا کیا ہو گا کالیا؟

    چودھری نثار کی واپسی پر پارٹی فیصلہ کرے گی،حنیف عباسی
    ن لیگی سینیر رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم چئیرمن پی ٹی آئی ، ورزش کریں ،سہولیات سے لطف اندوز ہوں ،چئیرمین پی ٹی آئی کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا ،انتخابات میں پی پی پی ، سمیت تمام جماعتیں سے مقابلہ ہوگا،چودھری نثار کی واپسی پر پارٹی فیصلہ کرے گی ،شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،آئندہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی،نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بننے جارے ہیں ،لوگوں کی محبت نواز شریف کی وطن واپسی ثبوت ہے ن لیگ حکومت بنائے گی، ملک کو مشکل سے میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں،2024 کا الیکشن ن لیگ جیتے گی،پی پی پی محنت کرے حسد نہ کرے ،اپنے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ کو حقیقی حکمران سمجھا ہے ،ہم نے اپنے حلقے کے لوگوں کے لیے ڈیلیور کیا،بلاول بھٹو زرداری الیکشن ہارتا دیکھ رہے ہیں ،شیخ رشید احمد سسرال جانے سے کوئی نہیں گھبراتا، شیخ رشید احمد نے کہاں جیل کاٹی ،شیخ رشید احمد پاکستان کی سیاست میں جھوٹا سیاست دان ہے،فوارہ چوک میں شیخ رشید احمد سے ڈیبیٹ کرنے کے لیے تیار ہوں ،شیخ رشید احمد اپنے سسرال جائیں، عوامی نمائیندہ کا فیصلہ عوام کرے گی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

  • جہانگیر ترین  کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    علاوہ ازیں پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران آسٹریلوی وفد کے دیگر ممبران میری رابرٹس اور متین امین بھی موجود تھے، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے،ملاقات میں صدر آئی. پی. پی لاہور ڈویژن مراد راس، نعمان لنگڑیال، منزہ حسن اور شیخ یعقوب بھی موجود تھے، ملاقات میں علاقائی سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کے عوام دوست منشور کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی

    دوسری جانب جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

  • یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد

    یاسمین راشد اور اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلئے طلب کر لیا،اورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

    عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی،ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    واضح رہے کہ ملزمان پر 9مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 108/23 درج کر رکھا ہے،روبینہ جمیل کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 میں پیش کیا گیا-

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  • آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد ، الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری

    آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد ، الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری

    لاہور: آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

    درخواست شہری منیراحمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو امیدوارالیکشن لڑنے میدان میں اترے اس کا تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہو۔

    سائفر کیس سماعت 24 نومبر تک ملتوی

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کرے،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے اور سماعت ملتوی کردی۔

    فیض آباد دھرنا کیس: سابق ن لیگی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے پاس جنرل …

  • لاہور:  بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

    لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

    لاہور: ترجما ن لیسکو کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب کئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے، چیف انجینئر آپریشن سرور مغل اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے لیسکو کے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹرلگائے گئے ہیں تاکہ بجلی چوری/ زیادہ لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کر کے اس پر کنٹرول کیا جاسکے۔

    ترجمان لیسکو کے مطابق جن علاقوں میں بجلی چوری /زیادہ لاسزہیں ان علاقوں میں اے بی سی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں تاکہ جو بجلی چور ڈائریکٹ کنڈے لگاتے ہیں یا تاروں کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کرتے ہیں ان سے بچا جا سکے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان میں بجلی کے جاری بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اس خصوصی مہم میں غیر قانونی کنکشن،خراب میٹرز،نادہندگان اور دیگر بجلی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    محکمہ پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے شہریوں کی شکایات پر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار مرزا نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

    سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ظہور احمد عہدے سے فارغ

  • کاروباری شخصیت کا  استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    کاروباری شخصیت کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    لاہور: چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے ملاقات کی ہے،آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینئررہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔

    چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےسابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے گرفتار

    داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی کراچی آمد

    بابر اعظم نے سرخ گیند کی پریکٹس شروع کر دی

  • لون ایپلیکیشن  کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    لاہور:لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کر کے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھےملزمان بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔

    ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے …

    دوسری جانب پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی،ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی، پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں،جبکہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دئیے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

  • محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی : عدالت میں پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے،ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیا۔

    بچوں کا عالمی دن،غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے،بلاول،شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف

    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج

    موسیٰ کے ماننے والے فرعون کے نقش قدم پر بچوں کو شہید کر رہے ہیں، …

  • ڈیفنس حادثے میں اہم پیشرفت،ڈرائیور افنان کا ایک اور دوست گرفتار

    ڈیفنس حادثے میں اہم پیشرفت،ڈرائیور افنان کا ایک اور دوست گرفتار

    لاہور میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    ڈرائیور افنان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ،ابراہیم نے تصدیق کر دی کہ گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا، افنان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا ،وقوعہ کے وقت گاڑی میں چار دوست افنان،ابراہیم۔ سعد اور علی موجود تھے،ابراہیم سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کی، دیگر دو دوست ابھی تک فرار ہیں، سعد اور علی کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،مرکزی ملزم افنان جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

  • پارٹی رہنما اختلافات ختم کریں، نواز شریف کا دورہ سندھ،کے پی مشروط

    پارٹی رہنما اختلافات ختم کریں، نواز شریف کا دورہ سندھ،کے پی مشروط

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا،

    نواز شریف نے دونوں صوبوں کے رہنماوں کا آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی،نواز شریف نے دونوں صوبوں کے اپنے دورے پارٹی رہنماوں کے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کر دئیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،نواز شریف نے دونوں صوبوں میں ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کر دی،

    نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو پارٹی رہنماوں میں اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا،بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں،صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماوں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ناراض پارٹی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،کیپٹن (ر) صفدر صوبہ خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہیں،کیپٹن (ر) محمد صفدر نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں، نواز شریف کے دورہ خیبرپختونخوا کے دوران بڑے سیاسی خاندان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے،

    کیپٹن رصفدر ناراض لیگیوں کو منانے کے مشن پر ہیں،کیپٹن صفدر نے ظفر اقبال جھگڑا کو منالیا،امیر مقام اور جھگڑا کی صلح کروادی،رپورٹ نوازشریف کو ارسال کر دی گئی،کیپٹن رصفدر کا اگلا ٹاسک مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کی صلح کروانا ہے

    قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی پیرسید ذوالفقارباچہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، ن لیگی رہنماؤں امیرمقام ،کیپٹن ر صفدر،اختیارولی،اقبال ظفرجھگڑااورالحاج شاہ جی گل،صاحبزادہ حمزہ اورانجینئرنہال نےذوالفقارباچہ کوسبزٹوپی پہنانےکےبعد مبارکباد پیش کی اورخوش آمدیدکہا.

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا