Baaghi TV

Category: لاہور

  • اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں

    منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے ہیں ،کل لاہور کے غز ہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے ، غزہ مارچ پاکستانی عوام کی طرف سے عالمی برادری اورامریکہ کے لیے پیغام تھا کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دیں۔غزہ کے محصوراور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دہشت گردی کوبھی روکاجائے۔غزہ کے مسئلے پراوآئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ دیکھیں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کردارادا کریں۔ عالمی برادری فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بندکرواکے عالمی برادری فوری طورپر سیز فائر کرائے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل بھارت کے احمدآباد اسٹیڈیم میں نریندر مودی بھی موجود تھے ،احمدآباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی شہری داخل ہوا،کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا. آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کے سامنے کرکٹ کے میدان میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے منہگائی کے ہاتھوں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان میں شفاف انتخابات اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں،اگر 2024 کے الیکشن بھی 2018کی طرح ہو ئےتو یہ ملک تباہ ہو جائے گا اور پھر جب جعلی حکومتیں آتی ہیں تو وہ صرف آئی ایم ایف کے گُن گاتی ہے. جماعت اسلامی میں عوام کو کرپشن فری پاکستان دینے کی صلاحیت ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو قائد اور اقبال کا پاکستان دیں گے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم کسی اور پارٹی سے نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ہو گا، غزہ مارچ لاہور میں کل سب نے دیکھ لیا کہ عوام کسی فرد یا جماعت کی غلام نہیں ہے

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

    جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے ،یہ نوٹیفکیشن کرونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا،اسموگ کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے محکمہ ماحولیات ایسے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے،

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

    وکیل نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ا سموگ کا 40 فیصد بھارت سے آیا ہے ،عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کو کچھ پتہ نہیں ہے ،برطانیہ میں ججز آج بھی سائیکل پر دفتر آتے ہیں،آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں لاہور والے 5 ماہ بعد آپ کو سائیکلوں پر نظر آئیں گے، یہ سب حکومتی ادارے کرسکتے ہیں .

  • بشریٰ بی بی کے کیسز کی تفصیلات کی درخواست پر جواب کی مہلت

    بشریٰ بی بی کے کیسز کی تفصیلات کی درخواست پر جواب کی مہلت

    لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 27نومبر تک ملتوی کردی ،عدالت میں وفاقی حکومت نیب صوبائی حکومت اور اینٹی کرپشن نے جوابات داخل نہ کرائے،عدالت نے تمام فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ،وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ پیش ہوئے اور جواب کے لیے مہلت مانگی

    جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں،درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں نیب، آئی جی پنجاب، انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف شوہر کو وزارت اعظمی سے ہٹانے سے قبل کوئی کیس نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جاتا ہے، درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں معلوم نہیں درخواست گزار کیخلاف کتنی انکوائریاں، کیسز درج ہیں ،عدالت غیر قانونی کیسز، انکوائریز کالعدم قرار دی جائیں ،عدالت انکوائریز، ایف آئی آرز، تحقیقات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت نامعلوم کیسز، انکوائریز میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے،

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    قانونی جنگ جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی کے نام خط

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

  • جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟،مریم اورنگزیب

    جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟،مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے الزامات لگنے پر عدالتوں کا سامنا کیا لیکن نو مئی جیسے واقعات کا نہیں سوچا، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ہمیں دھمکیاں دیتے تھے، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس نظام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اسے پورے ملک نے دیکھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے الگ کیا گیا اور شہباز شریف کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالا گیا ، جب انہیں یہاں کچھ نہیں ملا تو اپنے ملک کی تضحیک کرنے کیلیے تو یہ "این سی اے” جا پہنچے اور انویسٹیگیشن کے دوران غیرقانونی دستاویزات وہاں بھیجی گئیں , لیکن وہاں کی عدالت ” این سی اے” سے بھی انکو منہ پر چپیڑ پڑی این سی اے نے بھی کہا کوئی کرپشن، منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔

    سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے 5 , 6 سال اس ملک کے نظام انصاف کیساتھ , پاکستان کے عوام کیساتھ اور پاکستان کے اندر اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ جو کھلواڑ ہوتا رہا وہ نہ صرف پورے پاکستان نے دیکھا بلکہ وہ تماشہ جان بوجھ کر ملک کی تضحیک کرنے کیلیے بین الاقوامی عدالتوں تک بھی لے جایا گیا-

    9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، شہباز شریف کو صاف پانی میں بلایا گیا، اور آشیانہ کے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز شہبازشریف ایک بار پھرعدالتوں میں سرخروہوئے، پچھلے 6،5 سال ملک کے نظام انصاف کے ساتھ کہلواڑ کیا گیا، لیکن اب نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے تاثر دیا جا رہا ہے لاڈلے ہیں فیصلے حق میں آ رہے ہیں 7,7 سال کی پیشیاں , 2 ,2 سال کی قیدیں , سزائیں موت کی چکیاں , کال کوٹھڑیاں بھگت کر , جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟-

    انہوں نے کہا کہ احد چیمہ صاحب جنہوں نے جس طرح پنجاب میں شہبازشریف صاحب کے وژن پہ عملدرآمد کیا چاہے وہ انرجی کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ میٹر کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ اورنج ٹرین کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس ہوں ان کی پنجاب میں مثال نہیں ملتی شہبازشریف کا ساتھ دینے پر احد چیمہ صاحب کو بھی گرفتار کیا گیا کل انکو بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ چہرے جو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گمراہ کرتے تھے، اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، سلمان شہباز پر کیس بنائے گئے کہ آف شورکمپنیاں بنائی ہیں، حمزہ شہباز، احدچیمہ کو 2،2 سال قید میں رکھا گیا، شہزاداکبر مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگا کر دیکھتا تھا، شہزاد اکبر کا نام لینے کو بھی اپنی بےعزتی سمجھتی ہوں، ان کو شرم نہیں آتی، آج یہ لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

  • فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    لاہور :آج جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا غزہ مارچ لاہور کے حوالے سے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور کا 19 نومبر کو غزہ مارچ عالم اسلام کے تمام پروگرامات میں ان شاءاللہ سب سے بڑا پروگرام ثابت ہوگا، اس سے پاکستان کو دنیا میں عزت اور لاہور کو نیا نام ملے گا،19 نومبر کو لاہور کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں بیٹیوں کا غزہ مارچ میں شرکت کے لیے منتظر ہوں، آپ کا استقبال کروں گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ پر بمباری کو 43 روز گزر گئے، اسرائیلی افواج نے چارہزار بچے شہید کر دیے،ملک میں جماعت اسلامی فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہی ہے،ہم اتوار (کل) کو لاہور میں تاریخی اور فقید المثال غزہ مارچ کا انعقاد کریں گے،لاہور غزہ مارچ اہل فلسطین کے لیے پیغام ہو گا، پاکستانی ان کے ساتھ ہیں،لاہور غزہ مارچ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے ہے،اہلیان لاہور سے اپیل ہے کہ فیملیز سمیت غزہ مارچ میں شرکت کریں۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

    ترجمان جماعت اسلامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے غزہ کے مسلمانوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، غزہ مارچ کا پیغام ہے کہ ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر 6 ہزار بچے شہید ہو گئے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے فلسطینیوں سے بے مثال محبت کا اظہار کیا، فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، پوری دنیا بدامنی سے دو چار ہو رہی ہے، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، یہ صورتحال ایک ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔

    غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 فلسطینی شہید

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے، غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں، مستحکم اسلامی پاکستان عالم اسلام میں اپنی عزت کا مقام بنا سکتا ہے حماس اور فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ 25 کروڑ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، آج کا غزہ مارچ عظیم الشان ہو گا۔

  • ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی میں شامل

    ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی میں شامل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،مزید دو رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق اراکین قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ،اس کے بعد دونوں رہنمائوں نے سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا، ملاقات کے دوران رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ہمراہ موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1725912298395693473?s=20
    شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک دی اور کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے انشاءاللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مظبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے-

    شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا اغاز کریں گے انشاءاللہ، جس پر دونوں سابق ارکان قومی اسمبلی نے 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا-

  • لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سیکریٹری لاہور بار کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن پروفیشنل وکلا کی بار ہے جو کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، اگر کوئی وکیل کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے، لاہور بار سیاسی طور پر کسی کے قول فعل کی حمایت نہیں کرتی، سیاسی الیکشن لڑنے والے وکلاء کے لیے لاہور بار ذمہ دار نہیں ہے لاہور بار کا مقصد وکلاء کی فلاح وبہبود ہے بار کسی بھی وکیل کے فیصلوں کی تائید نہیں کرتی-
    https://x.com/chsandhilaa/status/1725925900213248464?s=20

  • ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کاانعام ہے،شہباز شریف

    ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کاانعام ہے،شہباز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں جن میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی : سابق گورنر رفیق رجوانہ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عبدالغفار ڈوگر، خواجہ عمران نزیر اور عطاءاللہ تارڑ نے شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیارہنماؤں نے سیاسی انتقام کے دور کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرنے پر پارٹی صدر کو خراج تحسین پیش کیا

    شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا، قیادت اور کارکنوں نے بڑی جرات وبہادری اور ثابت قدمی دکھائی، قیادت کی بے گناہی پر کارکنوں اور عوام کو یقین تھا، یہ اعتماد سب سے بڑااثاثہ ہے-

    پولیس وین لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کی خدمت پر ناحق سزا کا سامنا کرنا اعزازسمجھتا ہوں ، ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کاانعام ہے،افسوس ہے کہ چارقیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دئیے گئے، انتقامی سیاست سے قوم کے فائدے کے منصوبے ، معیشت تباہ ، عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے، ہمیں اپنی سزا کا نہیں، عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دُکھ ہے-

    ملاقاتوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا رہنماؤں نے حلقوں میں جاری تیاریوں کے بارے میں پارٹی صدر کو آگاہ کیاخواجہ عمران نزیر اور عطاءاللہ تارڑ نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو پھول بھی پیش کئے-

    خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں،خورشید شاہ

  • جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات  کا  چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہے،عامر میر

    جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہے،عامر میر

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے اڈیالہ جیل میں سینئر امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہےجیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے عمران خان سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں دی، اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہوگئی، چوہدری پرویز الہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔

    اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

    واضح رہے کہ چار روز قبل چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے امریکی عہدیداران، یورپین یونین کے نمائندوں اور آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی ہے،پرویز الہیٰ کے دعوے کے بعد جیل سپرنٹنڈںٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ عمران خان سے کسی بھی غیر ملکی نے ملاقات نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہےپرویز الہیٰ اور عمران خان دونوں ایک جیل میں تو ہیں مگر ان کے سیل کے درمیان پانچ سو میٹر کا فاصلہ ہے اور دونوں کی اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

  • موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے،سعد رفیق کا بلاول کو جواب

    موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے،سعد رفیق کا بلاول کو جواب

    لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تقریر اور الزامات پر بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا ہوا فاصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں بلکہ ہمت کریں اور سندھ حکومت کی کارکردگی و انتخابی منشور پر انتخابات لڑیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سابق اراکین اور سیاست دانوں کی ن لیگ میں شمولیت کےحوالے سے بلاول کے بیان پر کہا کہ حکومت بنانے کیلیے منتخب نمائندوں یا اراکین کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے، یہی کام ماضی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بھی کرچکی ہے،اگر موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے، سندھ سے سسٹم کی نجات ضروری ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    واضح رہے کہ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ کسی کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو ہم خاموش رہیں گے، ہم ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تباہی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی جماعت مہنگائی لیگ بن چکی ہے۔

    بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ زبردستی کسی کو وزیر اعظم بنائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، ہم کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ صرف تیر پر الیکشن لڑیں گے 70 فیصد نوجوان پرانے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں، دوسری اور چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنانے والوں کی بجائے نوجوان وزیر اعظم ہونا چاہیے ہم حکومت میں آنے کے بعد انشاء اللہ سب کو ایک ساتھ لیکر چلیں گے۔

    جنہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، انکا چہرہ بھی سامنے آ گیا،بلاول