Baaghi TV

Category: لاہور

  • ریلوے کے کرایوں میں اضافہ

    ریلوے کے کرایوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا، 5 فیصد کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا۔

    کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کرایوں میں اضافہ تمام مال گاڑیوں اور ایکسپریس ٹرینوں ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق 250 کلو میٹر تک چلنے والی شٹل اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    جبکہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا دیے تھے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کیا تھا اور اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔

  • محسن نقوی 5 روزہ دورہ؛ چین کے  صوبہ ننشیا پہنچ گئے

    محسن نقوی 5 روزہ دورہ؛ چین کے صوبہ ننشیا پہنچ گئے

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    وزیر اعلی محسن نقوی کا چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا، صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

  • عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ریلوے کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسیٰ سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، مسا فروں کے مطابق پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایوں میں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والہ نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے، پشاور سے کراچی تک کرایوں میں 3000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے-

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں، ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔

  • لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی

    لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی

    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان لیسکو کے مطابق واسا 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپےکا نادہندہ ہے جبکہ ٹاؤن میونسپل اتھارٹی 3 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار581 روپے کی نادہندہ ہےپنجاب ایری گیشن اینڈ پاورڈپارٹمنٹ نےلیسکو کے59 کروڑ60 لاکھ 53 ہزار127 روپے دینےہیں جبکہ محکمہ ریلوے53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار792 روپے،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمے 50کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار 120 روپے واجب الادا ہیں جبکہ لاہور کی ضلعی حکومت 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے کی نادہندہ ہے۔

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    ترجمان کے مطابق محکمہ صحت لیسکو کا 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے کا ناہندہ ہے جبکہ محکمہ پولیس کے ذمے 43 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار 631 روپے واجب الادا ہیں قصور کی ضلعی حکومت کے ذمے 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے ہیں جبکہ ایل ڈی اے 32 کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 293 روپے، سروسز اسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے اور یونیوسٹی آف پنجاب 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کی نادہندہ ہے۔

    چوہدری پرویزالٰہی کوپیش نہ کرنےپرآئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • رانا ثناء اللہ نے کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس طلب کرلیا

    رانا ثناء اللہ نے کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی کا تنظیمی اجلاس کل طلب کرلیا ہے اور ڈسٹرکٹ، ڈویژن کے عہدے دار، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے علاوہ ازیں اجلاس میں مریم نواز اورحمزہ شہباز خصوصی شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ اجلاس کل ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا نواز شریف کی وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں سے متعلق ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان نواز شریف کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، ان کا استقبال ملک میں تبدیلی کی امید کا مظہر ہوگا، عوام کو نواز شریف جیسے مشکل حالات سے نکالنے والے لیڈر کی ضرورت ہے، تاہم دوسری جانب اتوار کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی زیر صدارت لاہور میں ہوئے یوتھ کوآرڈینیٹرز کے مشاورتی اجلاس میں یوتھ کوآرڈینیٹرز نے نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے زبردست نعرے اور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
    بریکنگ؛ شیخ رشید پنڈی سے گرفتار
    اسلام آباد؛ پنجاب ہاؤس کے قریب سے مشکوک بیگ سے بم برآمد

    جبکہ شرکاء نے خطاب میں کہا کہ ن لیگ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جماعت ہے، ہمارے مستقبل کو سنوارنے میں نواز شریف کے مخلصانہ جذبوں کو یاد رکھتے ہیں، نواز شریف کے یوتھ پروگرام نے زندگی میں آگے بڑھنے میں بہت معاونت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں پانچ گنا اضافہ ہوا، لیپ ٹاپ سکیم نے نوجوانوں کے لیے علم اور روزگار کے دروازے کھولے، 21 اکتوبر کو نوجوانوں کے قائد نوازشریف کا بھرپور استقبال کریں گے۔

  • پرویز الہی ایک بار پھر گرفتار

    پرویز الہی ایک بار پھر گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی مالی بے ضابطی کیس میں رہائی کے بعد پنڈی پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتار کیے جانے پر ان کے وکیل رانا انتظار کا کہنا ہے کہ جب تک چوہدری صاحب ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیتے گرفتار ہوتے رہیں گے جبکہ وکیل رانا انتظار نے پرویز الہیٰ کی 13ویں بار گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کو لاہور ماسٹر پلان کے مقدمے پیش کیا، اس سے قبل اینٹی کرپشن 10 سے 12 مقدمے درج کر چکی ہے، ہم نے جج کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے ذاتی رنجش کی بنا پر جھوٹے مقدمے درج کیے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف سیاسی مقدمات درج کئے گئے۔

    رانا انتظار کے مطابق انہوں نے عدالت میں لاہور کا ماسٹرپلان مسترد کرنے کا فیصلہ بھی پیش کیا، جسٹس شاہد کریم نے لاہور ماسٹر پلان کو مسترد کر دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ 10 دن تک چوہدری پرویز الٰہی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار نہیں کرنا۔

    انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ہمارے تمام دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا۔ راولپنڈی پولیس دہشتگردی کے ایک مقدمے میں اڈیالہ جیل سے پرویز الہیٰ کو لے کر آئی تھی وہ واپس انہیں وہاں ہی لے کر چلی گئی ہے جبکہ وکیل رانا انتظار کے مطابق اینٹی کرپشن میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف یہ گیارہویں درخواست تھی، چوہدری پرویز الٰہی 4 مقدمات میں رہائی پا چکے ہیں بقیہ کیسز میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف
    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن حکام کو چاہیے کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جھوٹے کیس بنانے سے باز آجائیں جبکہ ان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دہشگردی کا مقدمہ پہلے سے ہی درج ہے، اس لیے اب وہ چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ اڈیالہ جیل لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اپنے بیان پر قائم ہیں، وہ تمام کیسز کا ڈٹ کر سامنا کرنے کو تیار ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کا ابھی پریس کانفرنس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز

    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز

    لاہور: چیف آگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مریم نواز کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے، نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نواز شریف کے مقدر میں لکھی ہے۔

    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، اور نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو“ پروجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی، دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈ گورننس سے ہے نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، صرف ان کے پاس ہی پاکستان کی سربلندی اور ترقی کا منصوبہ ہے، اور انہوں نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا عوام نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بنا رہے، اپنی خوشحالی کو یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےسماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دیدیا

  • پرویز الٰہی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پرویز الٰہی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور کی مقامی عدالت نے ایک روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی: صدر پی ٹی آئی پرویزالہیٰ کو کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ہے اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا مجسٹریٹ ریخان الحسن نے کیس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا کی تھی پولیس اہلکار پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت سے باہر لے آئے۔

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    پرویزالہیٰ کی پیشی کے موقع پر تمام کمپلیکس کو سیکیورٹی لگا کر سیل کر دیا گیا اور 3 ایس پی سمیت 500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے عدالت نے پرویزالہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا اور انہیں راولپنڈی سے لاہور ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔ پرویزالہیٰ کو مسلسل 12ویں بار گرفتار کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےسماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دیدیا

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چین کے قائم قام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہورائیر پورٹ سے رخصت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیرا علیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے قائم قام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گاچین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    صوبائی وزراءایس ایم تنویر ، عامر میر ، سید اظفر علی ناصر ، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکریٹری ، اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی ، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے،ان کا ہرعیب زمانے کو ہنر لگتا …

  • پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کی جائےگی، 2100 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی۔

    سستی چینی سے متعلق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں یکمشت 26 روپےکے اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی ہے دودھ، آٹا، سبزی ، گوشت ،کپڑوں، ٹرانسپورٹ اور مکانات کے کرایوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا کرنےکا جواز پیدا ہوگیا ہےپاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں مزید پانچ فیصد اضافے پر غور شروع کردیا ہے بجلی اور پیٹرول کے مارے عوام کو قوت خرید اور سکت نہ ہونےکے باوجود ہر چیز کی بڑھتی قیمت کا سامنا کرنا ہوگا شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے۔