Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پنجاب پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جس پر عوامی تحفظ، ریاستی رِٹ اور قانون کی عمل داری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے گزشتہ چند برسوں میں اس ادارے میں جو مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، ان کے پس منظر میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ڈاکٹر عثمان انور کے دورِ قیادت میں پولیس اصلاحات محض کاغذی دعوؤں تک محدود نہیں رہیں بلکہ عملی سطح پر ان کے اثرات نمایاں ہوئے۔ صوبے بھر میں نئے تھانوں کا قیام، پرانے تھانوں کی مرمت اور انہیں عوام دوست، صاف ستھرا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ایک ایسا قدم تھا جس نے پولیس کے مجموعی تاثر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، تھانہ کلچر میں بہتری دراصل عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش تھی۔

    تاہم، ان تمام اقدامات میں سب سے نمایاں اور قابلِ تحسین پہلو پولیس شہداء اور ان کے لواحقین کے لیے کیے گئے اقدامات ہیں شہداء کی فیملیز کی مالی معاونت، فلاح و بہبود اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے کیے گئے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان سمجھ کر لیڈ کیا۔ اسی طرح پنجاب پولیس کے ماتحت عملے کی ترقیوں اور کیریئر اسٹرکچر میں بہتری نے فورس کے مورال کو بلند کیا۔

    ریاستی رِٹ کے استحکام اور حکومتِ پنجاب کی عمل داری کو مضبوط بنانے میں بھی پولیس کے کردار کو مؤثر بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو زمینی حقائق میں بدلنے میں ڈاکٹر عثمان انور نے ایک کلیدی کردار ادا کیا اسی تسلسل میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا کردار بھی غیر معمولی رہا۔

    ڈی جی سیف سٹی احسن یونس کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پورے پنجاب کو ایک کنٹرول روم سے مانیٹر کرنے کا نظام قائم ہونا ایک انقلابی قدم تھا۔ سیف سٹی کیمروں، ڈیٹا اینالیسس اور فوری رسپانس میکانزم نے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد دی بلکہ پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس ضمن میں ڈی جی سیف احسن یونس کا کردار بھی قابلِ قدر رہا، جنہوں نے اس نظام کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی انسان غلطیوں سے مبرا نہیں ہوتا۔ ممکن ہے تین سالہ دور میں بعض فیصلے تنقید کی زد میں آئے ہوں، لیکن مجموعی طور پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس نے بہتری کی سمت میں واضح پیش رفت کی، اب جبکہ پنجاب پولیس کو نئی قیادت میسر ہے، امید کی جانی چاہیے کہ اصلاحات کا یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا، پولیس شہداء، فورس کے جوانوں اور عوام کے اعتماد کو مرکز میں رکھ کر اگر یہی سمت برقرار رہی تو پنجاب پولیس واقعی ایک جدید، باوقار اور عوام دوست ادارے کے طور پر اپنی شناخت مزید مستحکم کر سکے گی۔

  • بسنت فیسٹیول:لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    بسنت فیسٹیول:لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے بسنت میں ریڈ وزن والے پارکوں میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا، بسنت کے فیسٹول کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولیات کو فعال رکھا جائے، اے ڈی سی جی نے تین اسپتال موبلائزڈ کرنے کی رپورٹ پیش کی۔

    فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا،وہ سچ کردکھایا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بسنت کے تہوار کو شہریوں کے لیے محفوظ بنانے کے مقصد سے لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے بھرپور آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں بسنت سیفٹی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

    آگاہی مہم میں اسسٹنٹ کمشنرز، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ اندرون شہر کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ، جلو موڑ، رائے ونڈ، صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن سمیت شہر کے تمام علاقوں میں مہم جاری ہے۔

    نواز شریف اورمریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    شہریوں کو پتنگ بازی کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے، سیفٹی وائر کے استعمال اور دھاتی ڈور سے مکمل اجتناب کی تلقین کی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر سیفٹی راڈز کی تنصیب اور تقسیم بھی کی جا رہی ہے۔

    تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے آگاہی کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ مساجد کے پیش اماموں کے ذریعے بسنت سیفٹی ایس او پیز سے متعلق اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں جبکہ شہر کے اہم مقامات پر آگاہی بینرز اور پیغامات آویزاں کیے گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے خطرناک اور کمزور عمارتوں کی چھتوں پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے سخت نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دھاتی ڈور اور دیگر غیر محفوظ سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

    بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے صالح بھوتانی کامیاب قرار

    ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے واضح کیا ہے کہ بسنت کو خونی کھیل بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، اونچی آواز میں موسیقی اور خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور محفوظ بسنت منانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

  • لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

    لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

    متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے پولیس کے مطابق عائشہ اس وقت میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی،مریضہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔ خوش قسمتی سے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    کمبوڈیا لےجا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں

  • بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    بسنت کے دنوں میں لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی بسنت کے دنوں میں لاہور کا کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، پتنگ باز بجلی کی تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہےپتنگ اور ڈور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور کے شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان خرید رہے ہیں۔

  • قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور:4 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی

    قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کے آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،اطلاع ملنے پر ایم ایس جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین بھی اسپتال پہنچ گئے ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے متاثرہ بچی کے علاج کیلئے ڈاکٹر اظہر عالم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا-

    ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کا لاہور جنرل ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے، گائناکالوجسٹ متاثرہ بچی کا چیک اپ کر رہی ہیں، بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    صوبائی وزیرقانون رانا اقبال نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے-

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کیلئے بھی اشتہار شورو غوغا جاری کیا گیا ہے، روہی نالہ مصطفیٰ آباد سے 4 سالہ نامعلوم بچی ملی تھی جس کو سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد پھینک دیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او قصور نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • بسنت فیسٹیول: آئی جی پنجاب پولیس کا ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    بسنت فیسٹیول: آئی جی پنجاب پولیس کا ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

    لاہور :انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے بسنت کے محفوظ اور پُرامن انعقاد کے لیے ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو ہی منظور شدہ پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت، نیز بسنت سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    راؤ عبدالکریم نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی اور غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئے گاصوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، جبکہ لاہور میں بھی سخت حکومتی شرائط اور قوانین کے تحت صرف مخصو ص دنوں میں ہی بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 150 مقدمات درج کیے گئے اور 157 ملزمان کو گرفتار کیا گیا کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 39 ہزار 667 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 248 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر قانونی پتنگوں اور ڈوروں کے کاروبار میں ملوث 67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 41 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں،رواں سال صوبہ بھر میں دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 3 ہزار 998 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7 ہزار 374 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

  • بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کریگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، کیپٹن (ر)صفدر

    بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کریگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، کیپٹن (ر)صفدر

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔

    شیخوپورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ کےپی صوبے پر توجہ دینے کے بجائےکراچی جاکرعوام کوبھاشن دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک ہفتہ لاہورآئیں انہیں معلوم ہوجائےگا ترقی کا عمل ہرگلی اور محلہ تک پہنچ چکا ہے، پاکستان دفاعی اور معاشی طورپرایشیاکی مضبوط ترین قوت بننے جا رہا ہے، بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کردےگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے

  • بسنت کے رنگ، پتنگ بازاروں میں رش اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    بسنت کے رنگ، پتنگ بازاروں میں رش اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    
لاہور میں کئی برس بعد بسنت کے تہوار کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور ایک بار پھر رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان سجنے کو تیار ہے۔ شہر کی فضا میں بسنت کی روایتی رونق لوٹ آئی ہے، جس کا واضح عکس فصیل بند شہر، بالخصوص موچی گیٹ اور گرد و نواح کی مارکیٹوں میں نظر آ رہا ہے جہاں پتنگیں اور ڈور خریدنے والوں کا غیر معمولی رش ہے۔
    ‎شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کی تیاریوں کا جوش عید جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ خواتین بسنت کے لیے ہم رنگ لباس اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر بیٹھنے کے انتظامات، کھانے پینے کا سامان اور موسیقی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بسنت کی خوشیوں کو کچھ حد تک متاثر کر دیا ہے۔
    دکانداروں کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو عدد ڈور کے پنے کی قیمت 12 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ بڑی چرخیاں سائز کے حساب سے 400 سے 600 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ محدود وقت اور تھوک نرخوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانا مجبوری بن چکا ہے۔
    پچیس سال بعد بسنت کی واپسی نے شہرِ زندہ دلان میں تہلکہ مچا دیا۔ لاہور کے بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں، ہر طرف پیلا رنگ، پتنگیں اور چھتوں کی سجاوٹ اپنے عروج پر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت ہمیں رنگ، اُمید اور میل جول کا احساس دلاتی ہے۔
    ‎قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بھی پتنگ سازی کی اجازت دے دی ہے تاکہ سپلائی میں اضافہ ہو سکے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر سخت کنٹرول یقینی بنایا جائے تاکہ ہر طبقے کے لوگ بسنت کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں۔

  • قومی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،حافظ مسعود اظہر

    قومی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،حافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کی حالیہ کارروائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے حملوں کو ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت ، قربانی اور قومی جذبے سے ثابت کردیا ہے کہ قومی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور بہادرانہ کارروائیوں پر ہم پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اسلامک کونسل کے رضا کار ، دینی ادارے اور علماء اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں بھارت کی مداخلت کے شواہد موجود ہیں، یہ کارروائیاں پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششوں کا حصہ ہیں۔ دشمن عناصر کی یہ سازشیں ، کاروا ئیاں سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث ناکام ہو رہی ہیں کہ جو قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس کا مقابلہ صرف اداروں ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، ریاستی اداروں پر اعتماد رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ قومی یکجہتی ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کی اصل قوت ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکار ہمارے حقیقی ہیرو اور محسن ہیں۔ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بھی ان کی احسان مند ہیں ۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔ ہم شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مزید مضبوط کیا جائے، سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور بیرونی مداخلت کے شواہد عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں رکھے جائیں۔

  • دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے قوم ریاست کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے قوم ریاست کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ ہم قوم کو متحد کریں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے قوم ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں صحافیوں‌کےحقوق کے لئے نومنتخب باڈی اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کرے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل میڈیا سیل میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی ترجمان تابش قیوم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہ منیب بھی موجود تھے،کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد نومنتخب صدرمحمد اشفاق کی قیادت میں مرکزی مسلم لیگ کے سنٹرل میڈیا سیل پہنچا تو پرتپاک خیر مقدم کیا گیا،وفد میں کورٹ رپورٹرایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد ہارون،سینئر نائب صدر عمران احسان،نائب صدر شیخ زین العابدین،سیکرٹری فنانس رانا بلال،نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعمان نور،جوائنٹ سیکرٹری افضل سیال، سیکرٹری اطلاعات سلمان اعوان،سیکرٹری ڈیجیٹل اسد شاہ،اراکین وقاص اعوان،طلحہ قریشی،طارق خان،ناطق ریحان و دیگر نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شرکا میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا انتخابات جیتنے پر تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہیں،صحافی برادری نے آپ کو چنا، آپ پر اعتماد کیا ،یہ بہت بڑی کامیابی ہے،میڈیا کا کردار معاشرے کی بہتری،تربیت کے لئے انتہائی اہم ہے،موجودہ دور میں رپورٹنگ کا معیار پہلے سے بہتر ہوا ہے،

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ملک میں خدمت کی سیاست کر رہی ہے، سیاسی جماعتوں کا کام صرف الیکشن لڑنا نہیں بلکہ الیکشن کے بعد اصل کام شروع ہوتا ہے ۔مرکزی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قوم کو متحد کر رہی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاست نہیں کرنی بلکہ ملک کے دفاع و مضبوطی کے لئے سب کو ایک ہونا چاہئے،

    اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے ہیں ۔ملک بھر کی 1300 یونین کونسل میں دوران انٹرا پارٹی انتخابات10 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ۔انتخابات میں خواتین،یوتھ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے حصہ لیا، مرکزی مسلم لیگ وطن عزیز پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے،بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا کماؤ پروگرام کے تحت لاکھوں شہریوں کو تربیت دی،صحافیوں کے لئے بھی تربیتی کورسزکروائے ہیں اور مزید کروائیں گے،

    کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنا کماؤ کے دفتر کا بھی دورہ کیا، اپنا کماؤ کے ڈائریکٹر ملک وقاص سعید نے وفد کا استقبال کیا،اس موقع پر ملک وقاص سعید نے وفد کے اپنا کماؤ کے تربیتی کورسز بارے بریفنگ دی، ملاقات میں طے پایا کہ جلد کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے لئے بھی تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جائے گا.