Baaghi TV

Category: لاہور

  • موجودہ سیاسی صورت حال میں اتحاد انتہائی ضروری. پاکستان مرکزی مسلم لیگ

    موجودہ سیاسی صورت حال میں اتحاد انتہائی ضروری. پاکستان مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان محمد یعقوب شیخ نے چیئرمین علماء بورڈ پنجاب اور مدیر جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،قرآن و السنۃ مووومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جامع اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید، تحریک بیداری امت کے سربراہ اور جامع عروۃ الوثقیٰ کے بانی علامہ سید جواد نقوی، امیر جماعت اہل حدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی ہیں۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں انتشار و افتراق کی فضا ختم کر کے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے اور 28مئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کے اس حوالے سے ان شاء اللہ دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی جانب سے ناظم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ حافظ اسعد عبید، حافظ ارشد عبید اور شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف سے ملاقات ہوئی جس پر مذکورہ رہنماؤں نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی قیادت میں تکبیر کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پی ایم ایم ایل کے وفد نے چیئرمین علماء بورڈ پنجاب راغب حسین نعیمی،قرآن و السنۃ مووومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، تحریک بیداری امت کے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے بانی علامہ سید جواد نقوی اور جماعت اہل حدیث کے رہنماؤںحافظ عبدالغفار روپڑی اور حافظ عبدالوہاب روپڑی کوبھی 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر ہونے والی تکبیر کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جس پر انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی اور موجودہ حالات میں کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان محمد یعقوب شیخ کے ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے وفد میں حمید الحسن اور انجینئر محمد حارث ڈار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مینار پاکستان پر ہونے والی تکبیر کانفرنس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شریک ہوں گے

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔ تاہم واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں جی ایٹ کے علاوہ میرآبادی، گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

  • عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا

    عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کے بارے میں پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا تھا کہ زمان پارک میں چالیس کے قریب دہشت گرد پناہ لئے ہوئے ہیں، جس کے بعد زمان پارک میں آپریشن کے حوالہ سے عمران خان سے مزاکرات ہوئے جو کامیاب نہ ہو سکے، اسی دوران پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کے دوران دو دن الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو گرفتار کیا، جن سے تحقیقات کی گئین تو پتہ چلا کہ ملزمان زمان پارک میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے رابطےمیں تھے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیت یافتہ ملزمان پیٹرول بم بنانے اوراسلحہ استعمال کرنےمیں ملوث پائے گئے، پولیس نے گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اوردیگرسامان برآمد کیا تھا، ملزموں میں غلام حسین ، امیرعبداللہ، عمیراحمد، غلام اصغرخان، جان محمد شامل ہیں ،پولیس نے بلال خان اورمحراب گل کے قبضے سے ایس ایم جیز اورگولیاں برآمد کی تھیں،گرفتارملزمان کانام بلیک لسٹ میں شامل ہے، جھڑپوں کے دوران فون پرہدایات لیتے رہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

     

  • پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست،عدالت کا فیصلہ آ گیا

    پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست،عدالت کا فیصلہ آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں، وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلے ہیں کہ مفاد عامہ کے مقدمات میں براہ راست متاثرہ فریق ہونا ضروری نہیں، اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،لاہور ہائیکورٹ نے پہلے بھی سیاسی ورکروں کی درخواست پر اسمبلی کی تحلیل کے معاملات کو دیکھا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ جائیں۔ مناسب فورم سپریم کورٹ ہے،عدالت نے پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست نمٹا دی

    واضح رہے کہ عمران خان نے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کر دی تھیں جہاں انکی حکومت تھی، اسکے بعد سے نگران حکومت ہے اور اسکی مدت ختم ہو چکی مگر الیکشن نہیں ہو رہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کا پنجاب میں 14 مئی کو حکم دیا تھا تا ہم ابھی تک الیکشن نہیں ہو سکے، اب آنے والے دنوں میں الیکشن کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ میں بھی سماعت چل رہی ہے، ابھی تک سپریم کورٹ نے دوبارہ کوئی فیصلہ نہیں دیا، 14 مئی کے حکمنامے کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ اپیل کی تھی، آج سپریم کورٹ نے 29 مئی تک سماعت ملتوی کی ہے

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جلاؤ گھیراؤ ہوا، فوجی تنصیبات کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ادارے حرکت میں آئے اور گرفتاریاں شروع کیں

    پنجاب سمیت تمام صوبوں میں مقدمے درج ہوئے اور فوجی تنصیبات، سول املاک پر حملہ کرنے والوں، جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوئی، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا، تحقیقات شروع ہوئیں تو پتہ چلا کہ اسکے پیچھے عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت ہے،شرپسند عناصر کے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے تھے ، فون کال کا بھی ریکارڈ سامنے آیا ہے، حملوں کے بعد آڈیو بھی لیک ہوئیں جو اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، ویڈیو بھی سامنے آئیں جس میں تحریک انصاف کی خواتین اشتعال دلا رہی تھیں،اس دوران ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔

    بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا نو مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں ،اب تک چاروں صوبو سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اہم پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کی فہرست دی جا رہی ہے، ابھی عمران خان کے کئی قریبی ساتھی اور دیگر لوگ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہیں، آنے والے ایک دو دنوں میں خبریں سامنے آئیں گی

    پنجاب

    سینیئر نائب صدر فواد چوہدری

    سینیئر نائب صدر شیریں مزاری

    سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن شوہان

    سابق ایم پی اے عبد الرزاق خان نیازی

    سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی

    سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری

    سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ

    بانی رکن عامر محمود کیانی

    چوہدری وجاہت حسین

    سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم

    پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا

    پی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ڈاکٹر محمد امجد

    سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری

    سابق ایم پی اے سید سعید الحسن

    سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

    سابق ایم پی اے سلیم اختر لابر

    ایم این اے چوہدری حسین الٰہی

    سابق ایم این اے حیدر علی

    ٹکٹ ہولڈر (PP-247) چوہدری احسان الحق

    ٹکٹ ہولڈر (PP-248) ڈاکٹر محمد افضل

    سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی

    سابق ایم پی اے عون ڈوگر

    سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی

    سابق ایم پی اے ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری

    سابق ایم پی اے علمدار حسین قریشی

    سابق ایم پی اے سجاد حسین چینہ

    سابق ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی

    سابق ایم پی اے اشرف رند

    سابق ایم پی اے جاوید انصاری

    خیبر پختونخوا

    سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ملک

    کے پی حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر

    ایم این اے عثمان ترکئی

    ایم این اے ملک جواد حسین

    کے پی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر

    سابق ایم پی اے نادیہ شیر

    ضلعی رہنما ملک قیوم حسام

    سندھ

    ایم پی اے بلال غفار

    ایم این اے جے پرکاش

    ایم پی اے عمر عمری

    پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی

    ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

    ایم پی اے سنجے گنگوانی

    ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ

    ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ

    بلوچستان

    سابق صوبائی وزیر مبین خلجی

  • جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑپھوڑ کےکیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی۔

    عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

    انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس پی کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارورائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرے، کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3، 7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں-

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے اوراب ملزمان کے خلاف مزید کارروائی آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ہوگی پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کردے۔

    یاد رہے کہ 16 ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوگا ملزمان میں میاں اکرم عثمان،عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمان، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، ارزم جنید، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

  • ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشیا کپ: اے سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویزمان لی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی-

    باغی ٹی وی : ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا ہے، اور کوئی شرط بھی نہیں رکھی گئی۔

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا، جس کے مطابق پاکستان 6 ملکی ٹورنامنٹ کے 4 سے 6 میچز کی میزبانی اپنے ملک میں کرے گا، اور بھارت ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، جبکہ اسی نیوٹرل مقام پر فائنل سمیت بقیہ میچوں کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

    توقع ہے کہ اے سی سی اگلے چند ہفتوں میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا،نجم سیٹھی کے ماڈل کے مطابق بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جس کا فیصلہ اے سی سی کے رکن ممالک باہمی تعاون سے کریں گے۔

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

  • عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں جناح ہاؤس دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے معصوم لوگوں کو ورغلا رہے تھے،9 مئی کا غصہ ان کی گرفتار ی کا نہیں تھا، بیرونی ایجنڈا تھایہ وہی غصہ ہےجو بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے 9 مئی کوج ناح ہاؤس میں مسجد سمیت ایک ایک چیز جلائی گئی، شاید پی ٹی آئی میں کوئی شہید نہیں،انہوں نےشہدا کی یاد گار وں کو بھی نہیں چھوڑا، ملوث افراد کو عبرت ناک سزادی جائے۔

    تیسرا دن ہے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سن رہے ہیں،چیف جسٹس

    گورنر سندھ نے عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر جج صاحبان خود جناح ہاؤس اورشہدا کی یادگار کا وزٹ کریں، 9 مئی کو جناح ہاؤس میں فوج تھی لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ورنہ یہ تاثر جاتا کہ بچوں اوربچیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔

    کور کمانڈر ہاؤس دراصل جناح ہاؤس اور قانونی طور پرسویلین عمارت ہے، عمران خان

    دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

  • ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    بہاولنگر کی ہندو برادری نے وطن عزیز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی، ریلی میں ہندو والمیکی برادری اور دیگر مینارٹیز نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے مینارٹیز کالونی سے بہاولی چوک تک مارچ کیا،مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر شہداء پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے شہداء اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور دیگر فورسز کے شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے شہدائے وطن کی عزت و تکریم ہمارا اولین فرض ہے ،ہندو برادری کے رہنما ساجن بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں

    دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وردی کا رنگ کچھ بھی ہو، سمندر میں سفید،ہوا میں نیلا، بارڈر پر خاکی، پولیس سمیت تمام شہدا اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں،آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتی ہے۔ہمارے شہدا سے محبت اور عزت و و تکریم نہ کرنے والا ہماری نفرت کا مستحق ہےپاکستان کی مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،دیگر شہدا و غازی اور پاکستان ہمیشہ اکٹھے و زندہ باد ۔

    جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

  • عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

    عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

    لاہور انسداد ہشت گردی عدالت میں جلاوگھیروا کا معاملہ کیس کی سماعت ہوئی،سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ، وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ عدالت ملزمہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے،

    پولیس کی جانب سےعدالت میں ورانٹ جمع کروایا گیا ،انسداد دہشت گردی کی جج عمبر گل خان نے کیس پر سماعت کی عدالت نے عالیہ حمزہ کو شناحت پریڈ کے بعد 29 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ، ملائکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کی درخواستیں نمٹا دیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل تیمور ملک نے کہا کہ ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت ڈی سی پنڈی کے حکم پر گرفتارکیا گیا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ سے رجوع کریں ، عدالت نے ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،