Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    بہاولنگر کی ہندو برادری نے وطن عزیز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی، ریلی میں ہندو والمیکی برادری اور دیگر مینارٹیز نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے مینارٹیز کالونی سے بہاولی چوک تک مارچ کیا،مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر شہداء پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے شہداء اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور دیگر فورسز کے شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے شہدائے وطن کی عزت و تکریم ہمارا اولین فرض ہے ،ہندو برادری کے رہنما ساجن بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں

    دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وردی کا رنگ کچھ بھی ہو، سمندر میں سفید،ہوا میں نیلا، بارڈر پر خاکی، پولیس سمیت تمام شہدا اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں،آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتی ہے۔ہمارے شہدا سے محبت اور عزت و و تکریم نہ کرنے والا ہماری نفرت کا مستحق ہےپاکستان کی مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،دیگر شہدا و غازی اور پاکستان ہمیشہ اکٹھے و زندہ باد ۔

    جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

  • عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

    عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

    لاہور انسداد ہشت گردی عدالت میں جلاوگھیروا کا معاملہ کیس کی سماعت ہوئی،سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو عدالت نے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ، وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ عدالت ملزمہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے،

    پولیس کی جانب سےعدالت میں ورانٹ جمع کروایا گیا ،انسداد دہشت گردی کی جج عمبر گل خان نے کیس پر سماعت کی عدالت نے عالیہ حمزہ کو شناحت پریڈ کے بعد 29 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ، ملائکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کی درخواستیں نمٹا دیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل تیمور ملک نے کہا کہ ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈی سی راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت ڈی سی پنڈی کے حکم پر گرفتارکیا گیا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ سے رجوع کریں ، عدالت نے ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کی تشکیل،پنجاب حکومت سے جوب طلب

    9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کی تشکیل،پنجاب حکومت سے جوب طلب

    لاہور: عدالت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: نگراں حکومت پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ، سیکرٹری ہوم، چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار

    جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    وضح رہے کہ 19 مئی کو نگراں حکومت پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، اور محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی کامران عادل کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ایس ایس پی صہیب اشرف، ڈی ایس پی رضا زاہد، اے ایس پی تیمورخان اور انچارج انویسٹی گیشن محمد سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

    پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق …

    محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9 مقدمات پر بھی جی آئی ٹی تشکیل دی تھی، اور محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

  • اینٹی کرپشن عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج

    اینٹی کرپشن عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج

    لاہور اینٹی کرپشن عدالت، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی کرپشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    سابق وزیراعلی پرویز الہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت درخواست ضمانت خارج کر دی سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ضمانت کی درخواست لاہور کی انٹی کرپشن عدالت میں دائر کی گئی، پراسکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہے ،

    پرویز الہی کے وکلا کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،عدالت نے سماعت پر اینٹی کرپشن حکام سے رپورٹ طلب کررکھی ہے اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی ،

    چوہدری پرویز الہی نے اینٹی کرپشن لاہور کے مقدمے میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے،وکیل کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں،اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف کرپشن کے حوالے سے مقدمات درج کر رکھے ہیں

     خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔عامر میر

    شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔عامر میر

    یوم تکریم شہدا آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    پاک وطن پر جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔ میجر شبیر شہید اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی،

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کیلئے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    یوم تکریم شہدا پر سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکریم شہدا کے موقع پر لاہور پولیس تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور غازی ہمارا فخر اور مان ہیں۔ ہمارے شہدانے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہدا پاکستانی قوم کی شان ہیں۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی لاہور پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔ شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔ شہداء کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ب آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ہمارے ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں آج کے دن تمام پولیس افسران واہلکار اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

  • 9 مئی کو عمران نے جو جرم کیا،اس پر کوئی بھی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں. مریم نواز شریف

    9 مئی کو عمران نے جو جرم کیا،اس پر کوئی بھی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں. مریم نواز شریف

    9 مئی کو عمران نے جو جرم کیا،اس پر کوئی بھی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا۔ جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جو جرم 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا، کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔


    لیگی سینئر نائب صدر نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سکیورٹی عمارتوں پر حملہ کرنے، ان میں توڑ پھوڑ کرنے اور انکو جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ کام یا کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کیا ہے یا پاکستان تحریک انصاف نے۔ یاد رکھیں, سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    لیگی مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا انشاءاللّہ!

  • قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی.  کامران ٹیسوری

    قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی. کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا ہے. شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا، شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    گورنر سندھ نے کہا کہ اس جلاؤ گھیراؤ میں وہی آگ اور غصہ ہے جو دشمن ملک کا ہے، 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے ذریعے کیے گئے، قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم سکون سے سوتے ہیں۔

  • ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے 40 کروڑ روپے جاری

    ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے 40 کروڑ روپے جاری

    نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پانچ ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے لئے40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔ لاہور شہر کے چار میں سے دو ماڈل قبرستانوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔یہ قبرستان بھائی کوٹ رائے ونڈ روڈ اور صوئے آصل بیدیاں روڈ پر بنائے گئے ہیں -دیگر دو ماڈل قبرستان گنج شریف کاہنہ نو روڈ اور آہلو کاچھا روڈ پر بنائے جا رہے ہیں۔

    ابراہیم مراد نے بتایا کہ لاہور کے ماڈل قبرستانوں کے لئے تین ایمبولینس گاڑیاں ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کے لواحقین کے ماڈل قبرستانوں تک جانے کے لئے پانچ بسیں مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلی نے نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے۔ عام لوگوں کے لئے تدفین کی فیس 10 ہزار سے کم کر کے 35 سو روپے کر دی گئی۔ شہری ماڈل قبرستان کی ایمبولینس سروس کے لیے ہیلپ لائن 1190پر رابطہ کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل قبرستانوں میں قبریں ایکسکویٹر کے ذریعے کھودی جاتی ہے۔ سب قبریں ایک ہی سائز اور طرز کی بنائی جا رہی ہیں – انہوں نے بتایا کہ ہر ماڈل قبرستان میں اوسطاً 12 ہزار قبریں بنائی جا سکیں گی۔ صوئے آصل بیدیاں روڈ ماڈل قبرستان 276 کنال پر محیط ہے۔ یہاں 18ہزار قبرین بنانے کی گنجائش ہو گی-

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

    اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • آپ یقین دہانی کراتے ہیں رات کو پولیس گھر میں گھس جاتی ہے،عدالت کے ریمارکس

    آپ یقین دہانی کراتے ہیں رات کو پولیس گھر میں گھس جاتی ہے،عدالت کے ریمارکس

    لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کی درخواست پر عدالت سے ہدایت جاری ہوئی ہیں،تو پھر آپ کیوں ہائیکورٹ آئے ہیں، وکیل علی ساہی نے کہا کہ نامعلوم کیسز میں سیاسی کارکنوں اور لیڈروں اٹھایا جا رہا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا سرکار نے پہلے کیس میں تفصیلات فراہم کیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جج کا عزیز ہو تو وہ دوسرے صوبوں میں چلے جائیں، انتظامیہ کو اپنے طرزِ عمل پر بھی غور کرنا چاہیے ، آپ سینئر کونسل ہیں بغیر نوٹس آپ کو نہیں آنا چاہئے، میں نے پہلے کہا کہ عدالتی حکم ہو یا نہ ہو گرفتار کرلیتے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود گرفتاریاں کی جارہی ہیں، یہ دنیا کو کیا پیغام دیا جارہاہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم ان کو ہراساں نہیں کریں گے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یقین دہانی کراتے ہیں رات کو پولیس گھر میں گھس جاتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس درج ایف آئی آرز کی فہرست ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس وقت میرے پاس مقدمات کی فہرست نہیں، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مقدمات کی فہرست کیلئے مہلت دے دی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں وفاقی حکومت، چاروں صوبوں کے آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے ایما پر درخواست گزار کو پولیس ہراساں کررہی ہے، درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا، آئین اور قانون کے برخلاف درخواست گزار کو کیسز ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالت حکومت کو درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت نامعلوم کیسز میں درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی، عدالت نے علی افضل ساہی کی 26 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے علی افضل ساہی کی ضمانت منظور کی

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • خدیجہ شاہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    خدیجہ شاہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ ،شادمان تھانہ کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں 6 مزید شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    ملزم علی حمزہ ٫رفیق الدین٫ فرید خان٫ماجد علی ٫ارباز علی٫ سلمان احمد ٫عبد الستار کی شناخت ہوئی ہے ،ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،ملزمان پر تھانہ شادمان کی عمارت کو نذ آتش کرنے کا الزام ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی

    دوسری جانب سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا،اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے سات روز کے لیے جیل بھجوا دیا ،عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کی 29 مٸی کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا، عدالت نے 30 مٸی کو شناخت پریڈ رپورٹ طلب کر لی ، عدالت نے خدیجہ شاہ کے شوہر کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز سی آئی اے کو خود گرفتاری پیش کی تھی

    خدیجہ شاہ کو تاحال عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جا سکا ،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے سے بند ہے،خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی ،خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، پولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی

    دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،تھانہ گلبرگ کے دو مقدمات میں 15 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی ،عدالت نے 15 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی رپورٹ پیش کی،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت ہو گئی ہے،ملزمان۔ کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1271 میں گرفتار 7 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے،گلبرگ مقدمہ نمبر 1271/23 میں میں مکرم ظاہر ٫سید وسیم زمان ٫سید کاشف محمود ٫علی نواز ٫زین الحسن ٫سجاول علی اور زاہد پرویز شامل ہیں تھانہ گلبرگ کے 1280/23 میں 8 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے،مقدمہ نمبر 1280/23 ملزمان میں حیدر علی٫یوسف رضا ٫شاہد انصاری ٫قیصر علی ٫ثناء اللہ ٫محمد تیمور ٫نیئر عرفان شامل ہیں

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    درخواست گزار کی بیٹی خدیجہ نے اپنی گرفتاری دے دی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس