Baaghi TV

Category: لاہور

  • پولیس ایک بار پھر پرویز الہی  کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پولیس ایک بار پھر پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پولیس ایک بار پھر پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے پولیس ایک بار پھر ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی صدر کے گھر پر ایک بار پھر آپریشن کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کی نفری ایک بار پھر ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی، میڈیا کو پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کی جانب جانے والے دونوں راستے بند کردیے گئے ہیں۔ گذشتہ رات بھی پولیس آپریشن کے باوجود چوہدری پرویزالہیٰ کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ اس سے قبل سروسز اسپتال لاہور سے جاری ہونے والی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم پیشرفت ہوئی تھی، اینٹی کرپشن کی انکوائری پر سروسز اسپتال نے میڈیکل رپورٹ جعلی قرار دے دیا تھا۔ جبکہ اینٹی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے بعد پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی بھاری نفری ان کو گرفتار کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچی۔

  • سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

    سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

    سابق صوبائی وزیر مراد راس نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستہ جُدا کرلیا،

    لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے لڑائی سے معاملات حل نہیں ہوتے،جو 9 مئی کو ہوا، اسکی جتنی مذمت کریں کم ہے اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو ،پندرہ سال تک پارٹی کے اندر جدوجہد کی اپنے خاندان پر پارٹی کو ترجیح دی،2013 میں مجھے پی ٹی آئی کا ٹکٹ میلا اور الیکشن جیتا، جو نو مئی کو ہوا اسکی جتنی مذمت کریں کم ،ہمارا ملک ہے ہماری چیزوں کو نقصان پہنچا .بلکہ نقصان سے بہت آگے پہنچ گئے ہیں ،ایسا سانحہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا ایک جیسے ذہن رکھنے والے لوگ مل بیٹھیں گے۔ مزاحمت والی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کر رہے ہیں۔ یہ اس ملک کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔

    تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس، احمد شاہ کھگہ، یاور کمال، چوہدری عدنان، میاں وارث عزیز اورسینٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا.

    راجہ یاور کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کو بہت عروج ملا، کسی اور پارٹی کو ایسا عروج نہیں ملا،میرے خاندان کا تعلق فوج سے ہے،میرا دل رنجیدہ ہے، ہماری سوچ ایسی نہ تھی، ہم نے امن کی سیاست کی،9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ،

    راجہ شکیل زمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں، مارچ میں ظل شاہ کی موت کا ذمہ دار اپنے ڈرائیور کر ٹھہرایا لیکن اس کے باوجود اس کی لاش پر سیاست کی گئی، فوج کے خلاف نفرت پیدا کی گئی،میرا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے،مارچ میں اپنے اوپر لگنے الزامات کے بعد سے خاموش ہو گیا تھا، میں پی ٹی آئی کی نائب صدارت سے استعفے دیتا ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،

    میاں وارث کا کہناتھا کہ پارٹی کے کاموں پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں، شہدا کے مزاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں، ہم اپنے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، مراد راس نے ہم خیال گروپ بنانے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہمارے ساتھ ہیں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عباس جعفری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے

    پی ٹی آئی کے دواور اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ،بہاولنگر ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ،،صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ،ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے

    سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں

  • عمران خان اور اسکی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا،کیپٹن (ر) صفدر

    عمران خان اور اسکی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا،کیپٹن (ر) صفدر

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی شاد باغ آمد ہوئی ہے،

    کیپٹن ر محمد صفدر نے ایک پرائیوٹ کالج کا افتتاح کیا، اس موقع پر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے, اس سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے,یہ سمجھ رہے تھے کہ فیض حمید جماعت چلائے گا، باجوہ کا اوپر ہاتھ ہو گا مگر یہ ہاتھ اُٹھ گئے،عمران خان کو ملک کی تباہی کیلئے تیار کیا گیا، عمران خان کو چھوڑنے والے یہ نظریاتی لوگ نہیں، کسی بھی جماعت میں نہیں رہ سکتے،پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر نواز شریف کو لائیں گے تو ترقی ہوگی, عمران خان نے نوجوانوں کی جو تربیت کی ہے, وہ ظلم پر مبنی ہے,

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا،حکومت مسلم لیگ کی نہیں تیرہ جماعتوں کی ہے، نواز شریف اپنی جرات سے واپس آئیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت اور پی ٹی آئی ایک دہشتگرد تنظیم ہے اصل حقائق دیکھے تو یہ لوگ بھاگ گئے میاں صاحب کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے انکا پرانا نکال کر نیا سوفٹ وئیر ڈالا گیا ،یہ سخن فروش ہے ان کو قدر نہیں ہے ،22 کروڑ عوام میں سے کسی کا بھائی کسی کا بیٹا بارڈر پر کھڑا ہے ،60 لاکھ شہدا کی قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا گیا ،جعلی پیر کے جعلی بچوں کو احتساب کے لیے کھڑا ہونا ہو گا ،عمران خان اور اس کی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہو گا ،قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

    دوسری جانب ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے ان کے خلاف کیس میں دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا ،کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ نمبر 1698/2019 بجرم 16mpo/506/24A تھانہ اسلام پورہ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ اورخاور محبوب نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    واضح رہے کہ تھانہ اسلامپورہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقریر اورمریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور ایک شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلاء کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

  • جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،سابق آئی جی سندھ اور پنجاب کا بیٹا بھی گرفتار

    جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،سابق آئی جی سندھ اور پنجاب کا بیٹا بھی گرفتار

    جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،سابق آئی جی سندھ اور پنجاب کا بیٹا بھی گرفتار

    9 مئی جناح ہاؤس کے باہر احتجاج کا معاملہ ،سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھور کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔رضوان کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کے داماد بھی ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوٕں کی گرفتاری کی کوشیش جاری ہیں۔

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے ، عمران خان کا سویپر انکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے دہشتگردی عدالت گیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ضمانتی شہروز نے بیان دیا کہ میں عمران خان کے گھر پر خاکروب ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مچلکے کیسے منظور کر لیں، عمران خان پیش نہ ہوئے تو آپ ذمہ دار ہونگے؟ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کیس کی سماعت کی ،سویپر نے تین لاکھ روپے ضمانتی مچلکے دینے کے بعد واپس لے لیے ،عمران خان نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کے تینوں واقعات میں عبوری ضمانت کروائی تھی

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ٫ فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171 مین اعجاز چوہدری اعجاز نامزد ہے ،انسپکٹر زاہد سلیم نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،اور کہا کہ ملزم سے اسلحہ برامد کرنا ہے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، ڈپٹی ہراسیکیوٹر امجد جاوید نے بھی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،

  • تحریک انصاف حقیقی،راؤ یاسر رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    تحریک انصاف حقیقی،راؤ یاسر رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کے مقابلے میں ہاکی آنے کو تیار ، تحریک انصاف حقیقی کے رہنما راو یاسر اپنی پارٹی رجسڑیشن کروانے الیکشن کمشن پہنچ گئے

    راو یاسر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں الیکشن کمیشن میں اپنی جماعت کی رجسٹریشن کے لئیے آیا ہوں اب تک تین ہزار نوجوان پورے پاکستان سے مجھ رابطہ کیا ہے، میں اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میری جماعت کا مقصد نوجوان ترقی میں کردار ادا کریں جو نوجوان جیلوں میں ہیں ہم ان کی لسٹ بنا رہے ہیں میری جماعت کا مقصد پرانی سیاسی جماعتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تحریک انصاف سے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں، کوشش ہو گی کہ ہمیں ہاکی کا انتخابی نشان ملے

    پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر راؤ یاسر نے گزشتہ روزتحریک انصاف کو چھوڑتے ہوئے تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کیا تھا  راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے جلد انتخابی مہم کا اعلان کروں گا عمران خان نے نوجوانوں کو صرف خواب دکھائے ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اورصحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی جیلوں میں بے گناہ افراد کیلئے مہم چلاوں گا

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیولیک

    تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیولیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیو ،ویڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے

    افتخار درانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، آڈیو ،ویڈیو لیکس نے بڑوں بڑوں کو بے نقاب کر دیا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی آنیوالی مبینہ ویڈیومیں انکو تحریک انصاف کی ایک خاتون رہنما کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کب کی ہے اور کہاں کی ہے اس بارے میں ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی تا ہم ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر افتخار درانی کی ویڈیو والا کام برا ہوا کسی کے کمرے میں جھانکنا برا فعل ہے

    https://twitter.com/syedsaleem__/status/1661967980966690816

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ افتخار درانی نیازی کی کابینہ کے ممبر اور سینٹر میڈیا کے ہیڈ ہین سوشل میڈیا وغیرہ دیکھتے اورآج جس خاتون کے کیساتھ اسکی ننگی ویڈیو آئی ہے وہ بھی ان کے سوشل میڈیا کی اہم رکن ہے۔ یہ لوگ بات بات ریاست مدینہ کا نعرہ لگاتے ہین بدکرادر لوگ

    واضح رہے کہ

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

  • کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی

    کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی

    سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کے ہمراہ 4:30 پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، لاہور پریس کلب کی جانب سے اس ضمن میں میڈیا نمائندوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے مبینہ طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس کے بعد قانون حرکت میں آیا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و شرپسند عناصر، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ،حملوں کے بعد آڈیو بھی لیک ہوئیں جو اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، ویڈیو بھی سامنے آئیں جس میں تحریک انصاف کی خواتین اشتعال دلا رہی تھیں،اس دوران ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔

    نومئی کے واقعات کی نہ صرف پاکستانی قوم نے مزمت کی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اس کی مزمت کی اور شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہے اسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی کپتان کو چھوڑتے جا رہے ہیں، عمران خان اکیلے رہ چکے ہیں کوئی رہنما، کارکن ان سے ملنے نہیں جا رہا، پی ٹی آئی کے بڑے نام عمران خان ، تحریک انصاف سے الگ ہو چکے ہیں،اور آنیوالے دنوں میں کئی اور نام بھی الگ ہوں گے، رات عمران خان کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ بھی تحریک انصاف سے الگ ہو گئیں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    آج اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس بھی تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد راس آج تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں ، انکے ساتھ دس افراد اور بھی تحریک انصاف چھوڑیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو اور بڑے نام بھی اس ہفتے کے آخر میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عباس جعفری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے

    پی ٹی آئی کے دواور اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ،بہاولنگر ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ،،صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ،ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے

    سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں

  • نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

    نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

    لاہو رہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 6 جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن ہونا تھے  درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت غیرآئینی ہے ۔

    لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت کو کام سے روکنے اور غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی .عدالت نے وفاقی حکومت سمیت گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تو حکومت کون چلائے گا ۔ وکیل نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعلی ہی برقرار رہیں گے۔حکومت جان بوجھ کر الیکشن نہیں کروا رہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعدآ 90 روز میں الیکشن لازمی کروانے ہوتے ہیں ۔عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نگران حکومت کو غیر آئینی قرار دے ۔

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

  • مسرت اور جمشید چیمہ نے بھی  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    مسرت اور جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    مسرت اور جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کی جانب سے بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ دونوں رہنما اس وقت پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ آج جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے، سینئر قیادت کی جانب سے بیانیے کو روکا نہیں گیا جس میں ہمارا قصور تھا، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جمہوریت، سیاست، احتجاج کو نقصان پہنچا، پاکستان کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچا، احتجاج پر امن نہیں تو اس کا مطلب سیاسی جماعت کے بیانیے میں نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جب سیاست چھوڑ رہے ہیں تو اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

    تاہم اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آئے تاکہ ملک کیلئے کچھ کر سکیں، جنرل باجوہ کیلئےکوئی بھی بات ادارےکیلئےنہیں تھی، عمران خان سے فون پر 11 بار بات ہوئی، عمران خان اورمجھےمعلوم تھاہماری کالزریکارڈہورہی ہیں، کالزمیں اداروں سےحوالےسےکوئی بات نہیں کی، سب کو قوم کے اندر آنے والی بربادی کو ختم کرناہوگا، اپنی اناسےآگےبڑھ کرقوم اورملک کاسوچناہوگا. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی کے آرڈر منسوخ کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس دوران شرپسند کارکنوں نے ریاستی اور فوجی تنصیبات پر دھاوا بول دیا۔ تین روز کے پرتشدد احتجاج کے دوران 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، اس دوران ریاست و فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، یہی نہیں متعدد کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے عمران خان کی کئی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔