Baaghi TV

Category: لاہور

  • پٹواریوں کو   اختیارات دیے، یہی کل قبضہ گروپس کے ساتھ مل جائیں گے،عدالت

    پٹواریوں کو اختیارات دیے، یہی کل قبضہ گروپس کے ساتھ مل جائیں گے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بس چلے تو آئین کو بھی معطل کردے۔
    عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ حکومت کو بتائیے اگر کسی نے جاتی امرا کے خلاف درخواست دی تو پھر تو ڈی سی اس کے حق میں بھی فیصلہ کرسکتا ہے۔ اگر یہ قانون رہ گیا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں نکل جائے گا،کچھ لوگوں کو تمام اختیارات کی بڑی خواہش ہے،ڈی سیز کیسے پراپرٹیوں کےفیصلے کر سکتے ہیں ؟عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا

    عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کیوں نہیں آئے، وکیل نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیمار ہیں اس لیے نہیں آئے، ایڈووکیٹ چنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم،کہا کہ میں بھی بیمار ہوں۔ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے۔ میں نے بیماری کے باوجود یہاں عدالت لگائی۔ اس اونر شپ ایکٹ نے دیگر تمام قوانین ختم کر دئیے۔ عدالت نے پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس کے تحت دیے گیے قبضوں کو واپس کردیا

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مزید کہا کہ آپ نے سول سیٹ اپ، سول رائٹس کو ختم کردیا آپ نے عدالتی سپرمیسی کو ختم کردیا ہے، آپ کا بس چلتا تو آئین کو بھی معطل کر دیتے، اگر ڈی سی آپ کے گھر کا قبضہ کسی اور کو دے دیں تو آپ کے پاس اپیل کا کوئی حق نہیں ہوگا، آپ کا قانون یہ کہتا ہے کہ ہائیکورٹ معاملے پر اسٹے بھی نہیں کرسکتا، موبائل پر آپ فون کرتے ہیں اور کہتے آجاؤ ورنہ تمہارا قبضہ چلا گیا، آپ یہاں کھڑے ہیں اور آپ کا گھر جا رہا ہو گا، قانون کے مطابق جس نے شکایت کردی وہی درخواست گزار ہو گا، کیا یہاں جعلی رجسٹریاں ،جعلی دستاویزات نہیں بنتی ہیں، اگر آپ کا پٹواری جعلی دستاویزات نہ بنائے تو سول عدالتوں میں اتنے کیسز دائر ہی نا ہوں، قانون کے تحت آپ نے ڈیسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی بنائی ہے، آپ کی کمیٹی کو لوگوں کو ڈراتی دھمکاتی ہے، آپ کے کمیٹی ممبران لوگوں کو کہتے ہیں کہ قبضہ نہ دیا تو باہر پولیس کا ڈالا کھڑا ہے،کمیٹی ممبران کہتے ہیں کہ دس دس سال قید سزا دیں گے، آپ نے ہمارے سول جج کو دیکھا ہے؟ کیسے خاموشی سے بیٹھا ہوتا ہے، قاضی کا فرض خاموشی سے اپنا کام کرنا ہوتا ہے، عدالت دل سے نہیں بلکہ دماغ سے فیصلے سے کرتی ہے، آپ کے ڈی سیز خواہشات کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری سے پوچھا کہ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ تمام اختیارات آپ کو دے دیے جائیں، کیا آپ اس قانون کا دفاع کر رہے ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈی سیز کو قبضے کا اختیار نہیں دیا گیا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سینکڑوں کیسز ہیں جہاں ڈی سیز نے قبضے دیے ہیں،اس قانون کے تحت میں یہاں بیٹھی ہوں کوئی درخواست دے اور میرے گھر کا قبضہ بھی ہوجائے گا، جن پٹواریوں کو آپ نے اختیارات دیے، یہی کل کو قبضہ گروپس کے ساتھ مل جائیں گے۔

  • تاحال پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے،محکمہ داخلہ پنجاب

    تاحال پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے،محکمہ داخلہ پنجاب

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں تاحال پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت صرف مخصوص تاریخوں میں دی جائے گی، جس کے علاوہ کسی بھی دن پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی کی اجازت 6، 7 اور 8 فروری کو دی جائے گی۔ ان مخصوص دنوں میں بھی اجازت ڈپٹی کمشنر کی منظوری سے مشروط ہو گی، اور ہر ضلع میں مقامی انتظامیہ حالات کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ منظور شدہ تاریخوں اور شرائط کے علاوہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، مقررہ دنوں اور ضوابط کے مطابق ہی سرگرمی انجام دیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق ملک عرفان شفیع کھوکھر کو ہارٹ اٹیک ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے وہ وزیر کھیل ملک فیصل کھوکھر کے کزن اور لیگی ایم این ایز اور نواز شریف کے قریبی رفقا ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

  • گورنر گلگت بلتستان  کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ

    گورنر گلگت بلتستان کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ

    لاہور:گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا ہے-

    گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے جاتی امرا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل ہمارے ہیں جبکہ فائدہ ہمارے علاوہ پورے پاکستان کو ہو رہا ہے، گلگت بلتستان کی حق تلفی ہو رہی ہے اور آزاد کشمیر طرز پر یہاں بھی احتجاجی تحریک شروع ہوسکتی ہےمرکز میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی اتحادی حکومت ہے لیکن ہمیں کچھ نہیں مل رہا ہے، احسن اقبال وہاں آئے اور کہا کہ 200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن کچھ نہیں کیا۔

    گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری زمین اور پہاڑ ایک ہیں لیکن علاقے کو متنازع قرار دے کر ہمیں سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ بجلی کی پیداوار کے لیے جو پانی استعمال ہو رہا ہے، وہ ہمارے ہاں سے آرہا ہے لیکن ہمارا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے 27 ویں ترمیم میں ہمارے دو مطالبات تھےپہلا مطالبہ اسمبلی میں سیٹیں 24 سے بڑھا کر 30 کرنے کا تھا، احسن اقبال صاحب آپ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں اور 200 میگا واٹ کے بجائے 50 میگا واٹ بجلی ہی دے دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ باقی صوبوں کی نسبت اپنی مرضی سے آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہوئے ہیں، جب ہمارے الیکشن آتے ہیں تو سیاست دان وعدے کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے 100 میگا واٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے امید ہے مل جائے گی، مسلم لیگ (ن) کا اتحادی ہونا فائدے میں نہیں اور یہ بات میں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی کی تھی۔

  • سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں ، پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہےسپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-

  • پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات،خصوصی کمیٹی تشکیل

    پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات،خصوصی کمیٹی تشکیل

    لاہور: پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے پیش نظر محکمہ صحت نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر محکمہ صحت پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کی۔ اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کو کمیٹی کی سربراہی سونپ دی گئی جبکہ ڈی جی ہیلتھ، لائیو اسٹاک، ضلعی انتظامیہ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے نمائندگان کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

    مراسلے کے مطابق کمیٹی صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کا جامع ڈیٹا مرتب کرے گی، اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی کارروائیوں اور ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا،سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی اور ترسیل کا معائنہ ہو گا جبکہ آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی، واقعات کی روک تھام کے لیے فنڈز کا ریکارڈ تیار کیا جائے گا، کتے کے کاٹنے کے علاج کی سہولیات کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ اور 8 رکنی کمیٹی 10 فروری تک اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروانے کی پابند ہو گی۔

  • جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدرکی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ ،روحیل اصغر کی پوتی ہیں،شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ شادی سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہے،مریم نوازاپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کےساتھ رشتہ لےکرآئے تھے۔

    جب بیٹے نے بتایا تومیں نے کہا کہ یہ توخوشی کی بات ہے،میاں نوازشریف نےباضابطہ ہمیں کھانے پرگھربلایا،میری اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نوازکی مہان داری سےبہت متاثرہوئیں،میری اہلیہ، بہواورمریم نوازنے بیٹھ کرشادی کے معاملات طے کیے،یہ رشتہ دوماہ پہلےطےپایا تھا،مریم نوازکی صاحبزادی ماہ نورکی میری پوتی سے گہری دوستی ہےشادی پر صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعوکیا جار ہا ہے، مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی،ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں ہوگا،

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی،تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

  • مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے،حافظ نعیم الرحمان

    مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ اسرائیل امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہو گاپوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائےمسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتےپاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے، اور دنیا کے وسائل پر چند لوگوں کا قبضہ ہے۔

    بنگلادیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں عثمان ہادی کی شہادت کو نہیں بھول سکتے۔ اور بنگلادیش میں نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں وہ انقلاب چاہیے جو عدل وانصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔

  • 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

    9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

    سانحہ 9مئی کے مزید 2مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا گیا،گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے مقدمے کافیصلہ سنا یا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا,گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 7 ملزمان کو سزا ،22 کو بری کردیا گیا،یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ،عدالت نے شہزاد خرم، میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شبنم جہانگیر کو اشتہاری قرار دیا۔

    کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 20 ملزمان کو سزا ،5 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا، کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو10،10سال قید کی سزا سنائی گئی ۔محمود الرشید اور اعجازچودھری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

    مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار دئیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔

  • پی آئی اے نے مسافروں کیلئے الرٹ جاری کردیا

    پی آئی اے نے مسافروں کیلئے الرٹ جاری کردیا

    ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے نے فوگ الرٹ جاری کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے دھند کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر قومی ائیر لائن نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ پروازوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی یا تاخیر کے بارے میں مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جا سکے،مسافر مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔