Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع

    لاہور سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پانچ امیدواران نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    پی پی 159 سے محمد رضوان منیر، ، پی پی 167 سے چوہدری عبد الرزاق، پی پی 171 سے عباس بھٹی اور پی پی 172 سے ریاض احمد احسان نے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ اس موقع حلقے سے سپورٹران کی بڑی تعداد بھی امیدواران کے ساتھ موجود تھی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل لاہور انجنئیر حارث ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں سے باکردار اور فعال امیدواروں کا انتخاب کرکے انتخابی میدان میں لارہی ہے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کوئی امیدوار ایسا نہیں جس کے کردار پر کوئی داغ ہو۔ قوم کی خدمت پارٹی کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے والے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا ان شاءاللہ آئندہ دو روز میں تمام حلقوں سے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیں گے۔

  • ظل شاہ  کیس میں  یاسمین راشد  کی  عبوری ضمانت  منظور

    ظل شاہ کیس میں یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور

    ظل شاہ کیس میں یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں غلط بیانی کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جبکہ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ31 مارچ تک ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

    عدالت نے یاسمین راشد کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کنیز فاطمہ نے یاسمین راشد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ سابق صوبائی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    انہوں نے استدعا کی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا تھا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مٹانے کے جرم میں یاسمین راشد، راجہ شکیل اور عمران خان گرفتار کیے جا سکتے۔

    عامر میر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مسخ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس ایک آدھ دن میں گرفتاری کرے گی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑی چھپائی گئی، آپ ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے؟ اس بات کا تین دن سے پتا تھا تو چھپ کیوں رہے تھے؟

  • ظل شاہ  کیس،ملزما ن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ظل شاہ کیس،ملزما ن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    علی بلال عرف ظل شاہ کیس،ملزما ن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ڈیوٹی جج انسداد دہشتگردی عدالت میاں مسعود حسین نے کیس کی سماعت کی پولیس نے4 گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزمان کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

    ظل شاہ کی موت ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی تا ہم پی ٹی آئی پولیس تشدد سے موت کا راگ الاپتی رہی، دو روز قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس میں سب حقائق بیان کئے تھے، بعد ازاں آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے گھر کا دورہ کر کے والدین سے ملاقات کی تھی، آئی جی پنجاب سے ظل شاہ کے والد نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے پولیس میرٹ پر تحقیقات کرے گی

    علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز

    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے،پاکستان کو پولیٹیکل پولرئزیشن کا خطرہ ہے،جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتا نہیں ہوگا،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی،چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے،نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈرشپ کاکام ہے ملک وقوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان نے اپنے دورمیں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،عمران خان کہتے ہیں مریم کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں،، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی ،عمران خان کے دورمیں بھی دفعہ 144اورپابندیاں لگائی جاتیں تھیں،عمران خان لیڈر ہے یا.. جو اپنے حفاظت کیلئے دوسروں کو استعمال کرتا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا،اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے،عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا،نواز شریف کے دورمیں ڈالر100روپے سے کم کا تھا،شہبازشریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں،ظل شاہ کی ماں نے کہا عمران خان کے بچے باہر ہیں ، میرا بیٹا مروادیا ،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

  • اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

    اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

    عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ہے

    اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے مزید نفری درکار ہوگی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی ہے، اسلام آباد پولیس کی کوشش ہو گی کہ آج عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے، عمران خان کو اسلام آباد پولیس پہلے بھی گرفتار کرنے آئی تھی مگر عمران خان زمان پارک میں پولیس کو نہیں ملے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ وصول کئے تھے

    واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی انتخابی ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گئی ہے، ریلی داتا دربار تک جائے گی، ریلی میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما و کارکنان شریک ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر چیئرمین عمران خان قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کریں گے۔

  • توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ،الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیئے الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری کر دی گئی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری الیکشن کمیشن وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری، توہین کمیشن درخواست الیکشن کمیشن میں بھی پینڈنگ ہے جو معاملہ الیکشن کمیشن میں پینڈنگ ہے وہ ہم کیسے سن سکتے ہیں؟ کمیشن میں چیلنج دائرہ اختیار پٹیشن واپس لیں یا سننے دیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کلائنٹ عمران خان، فوادچودھری سے نئی ہدایات لے کر آگاہ کریں الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سماعت بارے جو بھی فیصلہ کرے اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کردیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے بھاری رقم برآمد

    محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے بھاری رقم برآمد

    تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے ہیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے جی او آر ون میں گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے مختلف درازوں اور الماریوں میں چھپائے گئے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں رقم مختلف ٹھیکوں کی مد میں بطور کمیشن وصول کی گئی تھی جبکہ کچھ رقم افسروں کے تبادلے کے عوض بھی وصول کی گئی جس اس ایک کروڑ روپے میں شامل ہے

    محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

    ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے جہاں سے انہیں پنجاب منتقل کیا گیا ہے،

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

  • عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور،رپورٹ عدالت پیش

    عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور،رپورٹ عدالت پیش

    لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیشی او سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت اور پولیس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ریویو کیا گیا،عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور ہیں، عمران خان کو دو طرح کی سکیورٹی فراہم کررہے ہیں،ایک سکیورٹی عمران خان کی رہائشگاہ پر اور دوسری موومنٹ کے وقت،جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ سکیورٹی کیلئے فوکل پرسن بنا دیتے ہیں، عدالت نے کہاسی سی پی او لاہور کو فوکل پرسن بنا دیتے ہیں،کیا کہتے ہیں؟

    عدالت کی تجویز پر سرکاری وکلا رضامند تھے جبکہ عمران خان کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ سی سی پی او بلال صدیق سے متعلق پوری جماعت کو تحفظات ہیں مجھے کچھ وقت دیں اپنے موکل سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے عمران خان کے وکیل کی اپنے موکل سے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرلی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو 15 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

    عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے، اسلئے وہ عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہتے ہیں، عمران خان نے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا ہے عمران خان نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی استدعا کی ہے۔ جبکہ لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ’ایسی مثالیں موجود ہیں کہ اگر سکیورٹی تھریٹ ہو تو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں حاضری یقینی بنائی جاتی ہے۔ میری زندگی کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے

    دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہو ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے نوٹیفکیشن کی معطلی کے حکم میں 20 مارچ تک توسیع کردی اورپیمرا کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

  • پاک افغان سیریز: شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

    پاک افغان سیریز: شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت شاداب کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو افغانستان کے خلاف آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نجم سیٹھی کا شاہین آفریدی سےرابطہ،کپتانی کی پیشکش

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے علاوہ ازیں احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

    پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کریں گے اس حوالے سے نجم سیٹھی نے شاہین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے شاہین کو کپتانی کی پیشکش کی تھی جس پر فاسٹ بولر نے تھوڑی سوچ بچار کے بعد مثبت اشارہ دیا تھا-

    یاد رہے کہ افغانستان کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

    شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا۔
    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1634999315503677441?s=20
    سوشل میڈیا صارفین بھی شاہین کی ٹوئٹ پر تبصرے کررہے ہیں مشاہد حسین نے فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر لکھا شاہین واقعی پاکستان کا فخر ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں دیکھا جو کسی اور کی وجہ سے اپنی پروموشن قربان کرنے کو تیار ہو اس ٹیم کا اتحاد ناقابل یقین ہے، بابر اعظم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے لیے واضح پیغام ہے۔

  • ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

    لاہور:پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    درخواست میں عدالت سے ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔

    لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج