Baaghi TV

Category: لاہور

  • سلیمان شہباز کی بریت کی درخواستوں پردلائل،دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

    سلیمان شہباز کی بریت کی درخواستوں پردلائل،دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سلیمان شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے گئے،جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو دیکھا اس کے مطابق حکم جاری کیا،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے نے ایک سال پہلے مقدمہ درج کیا ،ایک سال کے دوران کوئی ایف آئی اے نے پیش رفت نہیں کی،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی نکات پر فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے کہا کہ فیصلہ آج ہی سنائیں گے،

    عدالت نے امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا آپ بریت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے تیار ہیں؟ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ سے تحریری دلائل مانگے تھے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر ٹریننگ پر ہیں، عدالتی حکم پر تعمیل ہو گی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے بعد کوئی بھی ملزم پبلک سرونٹ نہیں،جج نے استفسار کیا کہ آپ کیس میں بریت کیلئے دلائل دے رہے ہیں یا دائرہ اختیار پر بحث کر رہے ہیں؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ دائرہ اختیار کا معاملہ پہلے طے ہونا چاہیے اسکے بعد بریت پر دلائل سن لیے جائیں،شہباز شریف کی بریت کا فیصلہ چیلنج نہ ہونے پر حتمی صورت اختیار کر چکا ہے ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ کیس کی قانونی حیثیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ کے دلائل کوئی قابل اپیل نظر نہیں آ رہے،اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے کیس ہی ایسا ملا ہے جو سارے کا سارا ریکارڈ پر کھڑا ہے

    رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا بہت مشکل ہے،امریکا
    بلوچستان مالی بحران:فوری اقدامات نہ کئےتوہم سخت فیصلے کرنے پرمجبور ہوںگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
    جوکچھ امریکن انٹرنیشنل اسکول میں طالبہ کے ساتھ سلوک ہوا اس کی مذمت کرتےہیں:سٹی سکول
    نیا پاکستان اورنیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں اضافہ

  • پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا

    پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا

    عمران خان کی قیادت میں ریلی بوہڑ والا چوک پہنچ گئی ،ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود ہے گڑھی شاہو پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ریلی کا استقبال کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی گاڑی میں موجود ہیں،عمران خان کی جانب سے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا گیا

    پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا روٹ پر آنے اور جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے دھرم پورہ سے کینال روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر انٹری بند کردی گئی مال روڈ سے زمان پارک جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ریلوے اسٹیشن سے سرکلر روڈ جانے والے راستے پر انٹری بند کر دی گئی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پورے روٹ پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،روٹ کو 8 مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،بھاری نفری ریلی کے ساتھ اور روٹ پر ڈیوٹی سر انجام دیگی

    صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب کی350 سے زائدنشستوں پرمتوقع امیدواران پردباؤ کے باوجود یہ ہے زمان پارک سے نکلنے والی مبینہ طورپر لاکھوں کی ریلی کی حقیقت ، افسوس مٹھی بھرلوگ 23 کروڑ عوام پر اپنا جھوٹا،جعلی ،کاغذی انقلاب مسلط کرنا چاہتے ہیں اس سے زیادہ لوگ تولکشمی چوک میں دال چاول کھانے کو اکٹھے ہوجاتے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہری عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کریں ہمیں امیدہے عدالت سے اجازت مل جائے گی ،ہم آئین اور قانون کے مطابق ریلی نکال رہے ہیں،ہم آج زمان پارک سے ریلی نکال رہے ہیں پولیس ہمارے ساتھ تعاون کرے،عمران خان کی جان کو خطر ہ ہے عمران خان کو گرفتار اورنااہل کرنے کا کوئی جواز نہیں مائنس ون والا فارمولہ ماضی میں بھی ناکام ہوا آج بھی ہوگا اداروں پر تنقید ہماری پالیسی کا حصہ نہیں الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتراضات تھے اور ہیں،الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے ،ظل شاہ کی ہلاکت پر حکومتی بیانیہ تسلیم نہیں کرتے ظل شاہ کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاہے

    پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی اجازت دے دی گئی ہے، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے ریلی کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے نکلے گی جو علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن اور شاہ عالم مارکیٹ چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی، ریلی کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں گے، تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک ہوں گے،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا انکے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔ شرط کے مطابق ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی زمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے

  • توشہ خانہ، 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم

    توشہ خانہ، 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم

    توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2002سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی ہے عدالت میں پیش کریں،جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کریں گے ، دیکھیں گے کہ یہ تحفے کس نے دیئے؟ اس پہلو کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ تحفے دیئے کیوں جاتے ہیں،کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں،عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے 2002 سے 2022 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ گزشتہ روز پبلک کر دیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، آج عدالت نے 2002 سے قبل کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے، عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کیا جائے، عدالت نے بھی ایسا کرنے کا حکم دیا تھا

    عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

  • نجم سیٹھی کا شاہین آفریدی سےرابطہ،کپتانی کی پیشکش

    نجم سیٹھی کا شاہین آفریدی سےرابطہ،کپتانی کی پیشکش

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی کی پیشکش کی-

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کپتانی کےلیے تیار ہیں اور سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گےوقت مانگنےکے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا، پی سی بی نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانےکا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

    ذرائع کےمطابق صائم ایوب،اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کےاسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سےکپتانی سےمتعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    دوسری جانب شادب خان کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کے خبر پر لا علم نکلے اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 29 میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان سےسوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دے کر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا جارہا ہے؟


    جس پر شاداب نے صحافی سے پوچھا کہ بابر ، رضوان اور مجھے بھی آرام کرایا جارہا ہے؟ معلوم نہیں افغانستان کے خلاف سیریز میں رضوان، بابر یا مجھے آرام دیا جا رہا ہے ، یہ میں آپ سے ہی سن رہا ہوں ، اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو ہمیں بتایا جاتا۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

    شاداب نے مزید کہا کہ میں نے بابر اعظم سے بھی پوچھا ہے، انہیں بھی ایسا کچھ معلوم نہیں ، اگر آرام کرانا ہے تو کسی نے رابطہ کیا ہوتا ، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔

  • پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا-

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    درخواست گزار کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جا سکتی لیکن نگراں پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ کی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

  • ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    لاہور: زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکن کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: علی بلال عرف ظل کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔

    کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،مقدمہ درج،انسداد …

    لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کے بیان کے مطابق درمیان سڑک میں چلتے ہوئے علی بلال کو تیز رفتا رویگو ڈالے نے ٹکرماری زخمی حالت میں علی بلال کوسروسزاسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑگیاملزمان موت کی اطلاع ملتےہی اسپتال سےفرارہوگئے –

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ویگو گاڑی نجی کمپنی کے زیراستعمال میں ہے، انتظامیہ نے حادثے کا عمران خان کوبتایا، کمپنی کے ڈائریکٹرراجہ شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکراطلاع دی۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان، یاسمین راشد، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے حقائق کو دانستہ چھپایا، انہوں نے پولیس کو اطلاع نہ کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہواابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔

    حب :سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نومنتخب کونسلرعظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر …

    ظل شاہ کی موت پر عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں،عمرا ن خان کے خلاف مقدمات درج ہورہے ہیں ایک ایف آئی آر کی 2 جگہوں پر اندراج نہیں ہوسکتا ،ظل شاہ پر تشدد ہوا جو سب کے سامنے ہے ،قربان اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ کی لاش ملتی ہے مگر فوٹیج نہیں

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے

  • ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں-

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

    واضح رہے کہ بابراعظم نے بدھ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل کی اولین سنچری بنائی، پشاور زلمی کے کپتان نے 60 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے اور 3 چھکے لگاکر یہ کارنامہ سرانجام دیا، انھوں نے 65 بالز پر 115 رنز بناکرپویلین کی راہ لی۔

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    اس عمدہ کاوش کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر 240 کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دے دیا، بابر نے ٹی 20 کرکٹ میں 36 ویں بار سنچری شراکت قائم کی، یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

    رضوان 26 سنچری پارٹنر شپس میں شریک رہے ہیں، عالمی سطح پر اس معاملے میں کرس گیل(46)، ڈیوڈ وارنر(42) اور ویراٹ کوہلی(38) نمایاں ہیں۔ بابر 2019 کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ 8 ٹی 20 سنچریاں بناکر نمایاں ترین ہوگئے۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

  • پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔ شرط کے مطابق ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی-

    کہا گیا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی زمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    اجازت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریلی کی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ زمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔

    اجازت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریلی میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے، یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ ریلی کے دوران کسی کے بھی جزبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے۔ ریلی کےلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ ریلی روٹ پر کسی بھی طرح وال چاکنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی شہری کو زبردستی جلوس میں شامل کیا جائے گا جبکہ ریلی کو شام ساڑھے پانچ بجے ختم کیا جائے گا۔

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    قبل ازیں لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے، ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اورپرامن انتقال اقتدارچاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

  • کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حارث رؤف 18، فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

    پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا،15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

  • ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات پنجاب

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور:نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: عامر میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ظل شاہ کیس پر یہ کہانی بنانے اور جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ ظل شاہ کی لاش کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے، تین دن سے پتہ تھا تو چھپ کیوں رہے تھے-

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    عامر میر نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ خان صاحب اس معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران خان شرمندہ ہونے کے بجائے مزید ریلیوں کی کال اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تو ایسے معاملے میں بنتا ہے جہاں کوئی ابہام اور تنازع ہو، کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے جرم کی کوشش کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، ایک آدھ دن میں پولیس گرفتاری کرے گی، اس کیس میں راجہ شکیل زمان، یاسمین راشد اور عمران خان بھی گرفتار ہوں گے انہوں نے مل جل کر سب کچھ کیا ہے۔

    ہنگامی لینڈنگ کرنیوالاغیر ملکی طیارہ 2 روز بعد کراچی سے دبئی روانہ

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا لاہور میں تین بڑے ایونٹ ہونے جا رہے تھے تو تحریک انصاف نے ریلی کا اعلان کر دیاکوئی بھی سیاسی جماعت 8 مارچ یا آج کوئی بھی سیاسی سرگرمی کرتی تو اسے روک دیا جاتا، اس معاملے کا تحریک انصاف اور ن لیگ سے موازنہ نہ کریں میرا نہیں خیال کہ کل لاہورمیں دفعہ 144 لگے گی، کل تحریک انصاف ریلی نکالنا چاہتی ہے تو ضرور نکالے۔

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان