Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

    نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک نوٹس دینے پہنچ گئی

    نیب کی 2 رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ، نیب ٹیم ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نوٹس دینے زمان پارک آئی ہے،نیب ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی ،نیب ٹیم کو عمران خان کی سیکورٹی نے روک لیا، نیب ٹیم کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جا رہا ،. زمان پارک پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے

    https://twitter.com/mugheesali81/status/1632720636861730819

    نیب ٹیم سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے کونسا نوٹس وصول کروایا گیا۔ نیب اہلکاروں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے گریزکیا،

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نیب نے طلب کر رکھا ہے، نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے قومی احتساب بیورو نے 8 نومبر 2022 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں جس کے بعد کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگانے کا الزام ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم

    صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم

    صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم ہو گئی

    ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد سے لاہور زمان پارک آئے تھے،ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کے بعد صدر مملکت واپس روانہ ہو گئے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،زمان پارک میں عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم گزشتہ روز جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے آئی تھی تو عمران خان پولیس کو زمان پارک میں نہ ملے، مبینہ طور پر عمران خان زمان پارک سے فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں پولیس کی واپسی پر واپس آئے،

    زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود ہیں ، خواتین کارکنان بھی موجود ہیں، زمان پارک میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالہ سے چند مبینہ آڈیوز بھی سامنے آئی ہیں،

    زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا گھناؤنا چہرہ سامنے آ گیا

    آڈیو لیک؛ زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

    عمران خان وزیرآباد حملے کے بعد سے اب تک زمان پارک لاہور اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے، عمران خان کی رہائشگاہ کی اطراف سیکورٹی بیریئر لگائے گئے تھے ، تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت ختم ہوئی تو نگران حکومت کا قیام عمل میں‌ آیا، اس دوران زمان پارک سے ہر تیسرے روز عمران خان کی متوقع گرفتاری کا شوشہ چھوڑا جاتا اور کارکنان کو زمان پارک بلا لیا جاتا ، کارکنان زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف میں جمع رہتے ہیں

  • عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدالت طلبی

    عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی عدالت طلبی

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے کل ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سیکیورٹی کو طلب کر لیا جسٹس انوار حسین کے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی،،درخواست گزار صباحت رضوی کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی چیلنج کی گئی تھی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی فیصلہ غیر قانونی ہے،عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے،پر امن مارچ پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی لاہور کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،

    دوسری طرف عورت مارچ کے منتظمین کی تیاریاں بھی جاری ہیں اس سال عورت مارچ ناصر باغ کے قریب منعقد ہوگا جس میں سول سوسائٹی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم این جی اوز کے رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

    عورت مارچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ ان کا آئینی حق ہے، اس سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، 8 مارچ کو ناصر باغ کے قریب مارچ کریں گے۔ عورت مارچ لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ایسے شہر میں جہاں بڑے ہجوم کو پی ایس ایل کے لیے جمع ہونے کی اجازت ہے، خواتین اور صنفی اقلیتوں کے پرامن اجتماع کو اجازت نہیں دی جا رہی،کیا کرکٹ میچز صنفی تشدد کے مسائل سے زیادہ اہم ہیں؟ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود لاہور انتظامیہ کا قابل مذمت اقدام ہے ہم آٹھ مارچ کو بتائی گئی جگہ پر ہی مارچ کریں گے، کئی برسوں سے ہم یہ پروگرام کرتے آ رہے ہیں ،پاکستانی خواتین اور خواجہ سراؤں کے کے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہر اس نظام کے خلاف لڑیں گے جو ان پر ظلم کرنا چاہتا ہے

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی آشنا سمیت گرفتار

    نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی آشنا سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہیں

    نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار کر لیا گیا،ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی، گھریلو ملازمہ آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ شہری قاضی محسن کے گھر ملازمہ تھی، واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقدی، 7 لاکھ روپے مالیت کا 4 تولے سونا بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں مریم بی بی، آشنا زاہد سلیم اور ساتھی مجاہد شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیازی نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے، رنگ محل انویسٹی پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم شناور، عمر عباس اور امین کو گرفتار کر لیا ،ملزمان ڈکیتی، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں قصور اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے،اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم رحمت علی گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں،

  • گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے،مریم نواز

    گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما،چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ ونگ پنجاب کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری پارٹی کی اصل طاقت ہیں،تنظیمی معاملات میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے، نوجوانوں میں مایوسی، وطن اور آئین مخالف منفی سوچ ابھاری گئی نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بااختیار ہوں، نوجوانوں کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کی قوت بننا ہوگا، نوازشریف نے نوجوانوں کے لیے پہلا پروگرام شروع کیا تھا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ جیسا تعلیم دوست منصوبہ شروع کیا، نوازشریف اور شہباز شریف نے نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار کی ا سکیمیں شروع کیں، بلاسود اور رعایتی قرضوں کا پروگرام ن لیگ نے شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسے مزید وسعت دی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر انہیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا، نوجوانوں کو وظائف دینا، مستحق طالبعلموں کو بیرون ملک تعلیم دلانا ن لیگ کی پہچان ہے،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شناخت اور جماعت کو مٹانے والےخود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے آج مشکل ضرور ہے لیکن معاشی اندھیرے ختم ہوں گے،سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے شیر قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والوں سے نجات دلائے گا

  • مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی  درخواست ،فیصلہ آ گیا

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ،فیصلہ آ گیا

    ن لیگی رہنما مریم نواز اوراعظم نذیرتارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائردرخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، مریم نواز اور دیگر کے خلاف ایڈووکیٹ شاہد رانا کے توسط سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس شجاعت علی خان نےکی-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مریم نواز نے 6 مواقع پر توہین عدالت کی ہے۔درخواست کے وکیل نے کہا کہ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی۔ ہمیں توہینِ عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے ۔

  • توشہ خانہ کیس،فیصلہ آ گیا، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    توشہ خانہ کیس،فیصلہ آ گیا، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا،

    اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، درخواست مسترد کی جاتی ہے،عمران خان نے اس عدالت کا آرڈر کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، عمران خان کو 28 فروری کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا تھا،عمران خان کو ٹرائل آگے بڑھانے کیلئے طلب کیا جا رہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے،عمران خان طلبی کے باوجود آج بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،عمران خان آئندہ سماعتوں پر حاضری کی یقین دہانی کیلئے بھی آج پیش نہ ہوئے،

    تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وکلا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا،لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی

    قبل ازیں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے سینشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی

    عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی،عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی درخواست جج ظفر اقبال کی عدالت میں دائر کی گئی-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    عمران خان کے وکیل قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آج ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست میں استدعا کی گٸی کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت پندرہ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ایڈووکیٹ اظہرصدیق کا کہناتھاعمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں،رجسٹرارہائیکورٹ نے درخواستوں پر نمبر لگادیا ہے-

    واضح رہے کہ اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وانٹ جاری کیے تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

    28 فروری کو چیئرمین تحریک انصاف پر کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن وہ عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اس وارنٹ کا نوٹس دینے کل اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور گئی تھی جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی ہوئی۔

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے،انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہےعدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے-

    انتخابات 2023_2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری

  • لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

    لاہور ہائیکورٹ آفس نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا-

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ آفس نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں لاہور ہائی کورٹ آفس کی جانب سے دستاویزات درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی،اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی،ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلہ کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے-

    یاد پرے کہ عمران خان نے اسلام آباد تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا-

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی ہدایت پر عمران خان کا وارنٹ لےکر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان گرفتار نہ ہوسکے۔

    رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے علاوہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر تحریک انصاف کے دھاوے کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی ہیں تاہم درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگادیا ہے۔

  • مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے –

    رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔

    گزشہ ماہ مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش پر ایک وکیل نے ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

    میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے سرگودھا میں حالیہ جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کیے تھے تمام ٹیلی ویژن چینلز اور پرنٹ میڈیا نے مدعا علیہ کی تقریر نشر کی۔

    درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مریم نواز نے آئین کے آرٹیکل 204 (2) (b) اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے آرٹیکل 2(c) کے تحت عدالت کی توہین کی ہےمدعا علیہ جج یا عدالت کی مبینہ بدانتظامی کا پرچار نہیں کر سکتیں لیکن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کر کے صدر یا سپریم جوڈیشل کونسل کو مطلع کر سکتی ہیں۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مریم نواز کو طلب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …

  • رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،

    لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا تفتیشی پر ممانعت تھی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش نہ کرتا

    دوران سماعت وکیل رانا ثنا اللہ نے عدالت میں کہا یہ دفعات صرف مرکزی اور صوبائی حکومت لگا سکتی ہیں دو رکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے پولیس کو رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا …

    رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت