Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان جیل بھرتحریک کےبعد اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کریں:منظور وسان

    عمران خان جیل بھرتحریک کےبعد اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کریں:منظور وسان

    کراچی:اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو، منظور وسان نے عمران‌ خان پرچڑھائی کردی، اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سےنہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو۔

    اپنے بیان میں وسان وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک دراصل عمران خان ،فرح خان اور بزدار بچاؤ تحریک ہے، جیل بھرو تحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید کہتے تھے سب سے پہلےگرفتاری وہ دیں گے۔ گزشتہ روز شیخ رشیدسسرال جانے کی بجائے پتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    مشیر زراعت نے مزید کہا کہ عمران خان نےجن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا، جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دی ہیں وہ ضمانتوں کے لئے اب درخواستیں دے رہے ہیں۔منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو

  • بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت

    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کو چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے عبدالروف کھیتران کی نکلی

    باغی ٹی وی نے گاڑی کی تفصیلات حاصل کر لیں،باغی ٹی وی نے گزشتہ روز سرکاری گاڑی کے حوالہ سے بتایا تھا کہ عسکری الیون میں سرکاری گاڑی پر بچوں کو سکول میں پک اینڈ ڈراپ کی سروس دی جا رہی ہے، کالے رنگ کی گاڑی پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ تھی،گاڑی کا نمبر lea 6173 تھا ،باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گاڑی کا مالک بارکھان سیکنڈل کا مرکزی ملزم عبدالرحمان کھیتران کا بیٹا عبدالرؤف شاہ کھیتران ہے،گاڑی کی آخری ادائیگی 14 جون 2022 کو 28 ہزار 780 روپے کی گئی، گاڑی کی رجسٹریشن 30 جنوری 2019 میں ہوئی

    عوامی حلقوں نے سرکاری گاڑی میں سکول کے بچوں کو چھوڑے جانے پر سوالات اٹھائے تھے ،گاڑی کے مالک کا نام سامنے آنے پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے، قانون سے بالا تر کوئی نہیں، باپ کے بعد بیٹے نے بھی قانون کو روندنا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری جانب سرکاری گاڑیوں کا بے جا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی

  • پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    لاہور:پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

    مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں’۔

    ادھرشہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

  • رانا ثنااللہ کو7مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم

    رانا ثنااللہ کو7مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم

    گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کےتھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کےخلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےاور پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

    رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

     

    گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

     

     

  • کھیتران کا ظلم وتشدد،صرف مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی: سعد رفیق

    کھیتران کا ظلم وتشدد،صرف مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی: سعد رفیق

    لاہور:وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک خاتون اور دو نوعمر بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ عبدالرحمن کھیتران کو بدھ کے روز پولیس نے حراست میں لیا تھا اور جمعرات کی دوپہر انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ان کے دس روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک خاتون اور دو بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کوئٹہ کے ریڈ زون میں مری قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج جاری ہے تاہم واقعے میں ایک پیشرفت نے معاملے کو نیا رخ دے دیا ہے۔اس معاملے کی ابتدا پر جس گراں ناز نامی خاتون کی ہلاکت کے بارے میں کہا گیا تھا، لیویز فورس نے جمعرات کی صبح کوہلو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کو ان کی بیٹی اور چار بیٹوں سمیت بازیاب کروا لیا ہے۔

    لیویز کی کوئیک ریسپانس فورس کاکہنا تھا کہ ایک بچے کو دکی جبکہ دیگر بچوں کو بارکھان ڈیرہ بگٹی بارڈر کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بازیاب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’مغویوں کی بازیابی کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا اور یہ کارروائی وزیر داخلہ سیکرٹری ہوم اور ڈی جی لیویز کے ہدایت کے روشنی میں کی گئی ہے۔‘تاہم لیویز حکام کے مطابق اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ ملزمان چھاپے کی پیشگی اطلاع ملنے کے باعث فرار ہو گئے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے خان محمد مری نے ایک کنویں سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد سردار عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والی خاتون ان کی اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔خان محمد مری کا الزام تھا کہ ان کی بیوی اور سات بچے 2019 سے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید ہیں جہاں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    بلوچستان کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبد الرحمان کھیتران نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون سمیت تینوں افراد کا قتل انھوں نے نہیں کیا بلکہ یہ ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے ایک سازش ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کی کوئی نجی جیل ہے۔

  • پیپلز پارٹی امیدواروں نے20 قومی حلقوں سےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    پیپلز پارٹی امیدواروں نے20 قومی حلقوں سےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے لیے 20 قومی حلقوں سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق این اے 97 بھکرسے امجد کہاوڑ، این اے67 جہلم سے تسنیم ناصر گجر، ،این اے126 لاہور سے اورنگزیب برکی، این اے 130 لاہور سے احمد جواد فاروق رانا، شمیم صفدر، شکیل پاشا، این اے 53 اسلام آباد سے سید سبط الحیدر بخاری، این اے 54 اسلام آباد سے راجہ عمران اشرف، این اے 52 اسلام آباد سے واصف کیانی، چودھری اسد پرویز نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

    اسی طرح این اے 57 راولپنڈی سے آصف شفیق ستی، شوکت عباسی، عبدالجبار ستی، این اے 59 راولپنڈی سے چودھری ظہر سلطان، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ عامر کریم، راجہ عدنان ایڈووکیٹ، این اے 62 راولپنڈی سے سمیرا گل، حمزہ بزمی، این اے 63 راولپنڈی سے سید عشرت زیدی، قمر شاہ نے کاغذات واپس لیے۔

    ایسے ہی این اے 96 میانوالی سے رانا عبدالعزیز، این اے 107 فیصل آباد سے حاجی یونس، میاں اشفاق، سردار ملک، رانا مشتاق، این اے 109 فیصل آباد سے نجف وڑائچ، این اے 61 راولپنڈی سے شبیر عباس عابد، این اے 70 گجرات سے ملک شفیق، این اے 93 خوشاب سے ملک علی سانول، این اے 87 حافظ آباد سے چودھری یاسین سندھو، اور این اے 135 لاہور سے امجد جٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

  • عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان

    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے عوام ان کے ساتھ نہیں۔ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ پر اس لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ عدالتیں پریشر میں آکر آئین کے مطابق الیکشن کے انعقاد سے کسی طرح پیچھے ہٹ جائیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ججز کو کہتاہوں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ہے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ نگراں وزرائے اعلیٰ 90 دن کے بعد کس طرح منصب پر رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کا کام تو صرف الیکشن کرانا ہے، یہ عوامی نمائندے نہیں، آئین میں حق حکمرانی صرف عوامی نمائندوں کو حاصل ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایسا اخلاقی طور پر کرپٹ الیکشن کمشنر تاریخ میں کبھی نہیں آیا، نگراں حکومت کےلیے ہم نے غیرجانبدار لوگوں کے نام دیے مگر الیکشن کمیشن نے چن کر وہ نام منتخب کیے جو ہمارے سخت مخالف تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے زیرحراست رہنماؤں اور کارکنوں سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ یہ ثابت کررہے ہیں کہ لوگ ان حرکتوں سےڈر جائیں گے مگر ہم نے بلکل بھی پیچھے نہیں ہٹنا۔

  • جیل بھرو تحریک، پولیس گاڑی پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

    جیل بھرو تحریک، پولیس گاڑی پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کے نوٹس پر سول لائن پولیس کی کارروائی ،واقعہ میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن عباد فاروق گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی سول لائنز محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی، ملزم مال روڈ چیرنگ کراس چوک میں پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھا سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    قبل ازیں جیل بھرو تحریک ،گزشتہ روز لاہور میں پولیس وین پر حملہ کر کے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں عباد فاروق اور زبیر نیازی کے خلاف پولیس سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میاں عباد فاروق اور زبیر نیازی نے 70سے 80 افراد کے ساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا اور وین کی فرنٹ سکرین توڑ ڈالی،

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

  • ابا کو رہا کیا جائے، قریشی کا بیٹا عدالت پہنچ گیا

    ابا کو رہا کیا جائے، قریشی کا بیٹا عدالت پہنچ گیا

    جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے اور انہیں رہا کرنے کی درخواست دے دی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گزشتہ روز گرفتار ہوئے اب ایک روز بعد انکے بیٹے نے عدالت میں درخؤاست دائر کر دی ہے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں ؟ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے،

    شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری کل درخواستوں پر سماعت کریں گے

    دوسری جانب یہ اطلاعات ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو اٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعظم سواتی کو رحیم یار خان، اسد عمر کو راجن پور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مراد راس ڈی جی خان اور عمر چیمہ بھکر اور ولید اقبال کو لیہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے،  پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

  • کفایت شعاری مہم ہوا میں،سرکاری گاڑی بچوں کو سکول چھوڑنے لگی

    کفایت شعاری مہم ہوا میں،سرکاری گاڑی بچوں کو سکول چھوڑنے لگی

    نگران حکومت میں بھی سرکاری گاڑیوں کو بے جا استعمال ہونے لگا،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں سرکاری گاڑیاں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس دینے لگیں

    ایک طرف پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے، آٹا چینی، پٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہو چکا ہے،دوسری جانب حکومتی اراکین کے خرچے کم ہونے کے نام ہی نہیں لے رہے، سرکاری گاڑیوں کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے، لاہور کے علاقے عسکری الیون میں ایک سرکاری گاڑی دیکھی گئی جس کی سبز نمبر پلیٹ ہے ،اور حکومت پاکستان لکھا ہوا ہے، گاڑی پر نیلی بتی بھی لگی ہوئی ہے، باغی ٹی وی کو ملنے والی معلومات کے مطابق مذکورہ گاڑی پر بچوں کو لیا جا رہا تھا،

    ایک جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کیا دوسری جانب سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی کسی کو خبر ہی نہیں،سرکاری گاڑیاں جن افسران کو ملتی ہیں وہ گاڑیاں اپنی فیملی ، عزیز و اقارب اور دوستوں کے پک اینڈ ڈراپ پر لگا دیتے ہیں، ایسے میں قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا جاتا ہے، وزیراعظم کو سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کا نوٹس لینا چاہئے اورتعلیمی اداروں میں پک اینڈ ڈراپ اور ذاتی کاموں کے لئے استعمال پر پابندی عائد کرنی چاہئے، جو بھی افسر سرکاری گاڑی کا بے جا استعمال کرے اسکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،

    سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرکے ٹریکنگ کے ذریعے ان کی آمدورفت اور آنے جانے کے مقامات کی مانیٹرنگ کی جائے اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے ،تعلیمی اداروں کی چھٹی کے اوقات میں سرکاری گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے، دفتری اوقات کے علاوہ سرکاری گاڑی کے استعمال کا بھی حساب لیا جائے،ٹریکر لگنے سے یہ سب ممکن ہے ، اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ سرکاری گاڑی کا استعمال کم ہو گا اور قومی خزانے پر فضول کا بوجھ نہیں پڑے گا

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ