Baaghi TV

Category: لاہور

  • فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان

    فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان

    فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان
    سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ صوبہ بھر میں ملوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا تاہم کسی کو بھی سرکاری گندم کے کوٹہ میں خرد برد کی اجازت ہرگز نہیں دیجاسکتی۔ خواہاں ہیں کہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچیں جبکہ اسمگلنگ وغیرہ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ملز مالکان کا تعاون درکار رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے اپنے دفتر میں پروگریسو فلور ملز گروپ کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی صدارت صدر پروگریسو فلور ملز ماجد عبداللہ نے کی جبکہ نیشنل فلور مل شیخوپورہ سے میاں شفیق، سٹار فلور ملنگ ایسوسی ایشن سے میاں فیاض اور سنی فلور ملنگ گروپ سے ساجد عبداللہ وفد میں شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے اپیل کی کہ پنجاب میں اس وقت گندم فی من 2300اور سندھ میں 3400 روپے فی من ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 4600 روپے ہے،اس کو برا بر کیا جائے تاکہ کوٹہ کی خرد برد اور سبسڈی کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کی ملوں میں قواعد و ضوابط کے تحت انسپکشن کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ آٹے کی سپلائی وغیرہ جاری رہے۔

    وفد نے سیکرٹری خوراک کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ ان کی ایسوسی ایشن سبسڈی اور سرکاری کوٹہ پر انحصار نہیں کرتیں۔ سیکرٹری خوراک نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو ایک حتمی شکل دیکر متعلقہ فورم پر رکھا جائے گا تاکہ ملکر آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھا جا سکے۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    دوسری جانب ،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے 13 فلورملز کو بند کردیا ہے فلورملز کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں ،کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو فلورملز کو تالے لگا دیں گے،آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز غیر محفوظ ہورہے ہیں،ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکیورٹی نہ دی تو ملز سپلائی بند کردیں گے،ہم سرکاری آٹا فلورملز کے گیٹ پر دینے کے پابند ہیں،فلورملز کو گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تو عوام پس جائیں گے،

    علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اوقاف مذہبی و امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے لاہور کے مختلف سٹورز کا اچانک دورہ کر کے آٹے کے سٹاک کی دستیابی اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اوقاف نے ڈیسنٹ سٹور وحدت روڈ، نقشبندی سٹور ملتان روڈ، رحمت سٹور اور رحیم سٹور اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹورز کو مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی اور خریداری کرنے والے شہریوں سے بھی آٹے کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ سید اظفر علی ناصر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد آٹا فروخت کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ عوام کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے

  • لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح

    لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اکبر ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوجوان و سینیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کتاب میلے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کتاب میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور مخلتف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ نوجوان وکلاء میں پڑھنے کی عادت کو تقویت دے گا۔ کتاب دوستی بہترین عبادت ہے، جس سے انسان کی علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہر شعبے کا مطالعہ ہمارے لئے لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔ انسانی تاریخ، سائنس اور دیگر علوم پر مبنی کتابیں ہماری سوچ کو وسیع اور کشادہ کرتی ہیں۔ فاضل چیف نے کتاب میلے کا اہتمام کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

    ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ٹکٹ ،کھانا اور رہائش ایپلی کیشن کے ذریعے طے کیے جاسکتے ہیں،رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے شہری اپنے سفر کو پلان کر سکیں گے،ہمارے پاس کوچز موجود ہیں،گوادر میں بھی ریلوے کا دفتر کھول لیا اور افسران تعینات کر دیئے ہیں،ایپ کے ذریعے مسافروں کی شکایات کا ازالہ ہوگا،تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پاکستان ریلوے کی دکانوں کیلئے پالیسیزبنا رہے ہیں ریونیو کمانے کے ساتھ ہم نے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی دینے ہیں،سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک جلد بحال ہو جائے گا،حالات کے مطابق ریلوے کی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے، حالیہ سیلاب کے باعث ریلوے کو بہت نقصان ہوا،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں ہمارے بعد آنے والے بھگتیں،ہم نے ریاست کے مفاد میں کام کرنا ہے،ہر ٹرین کو اپ گریڈ ہونا چاہیے،ایم ایل ون کی لاگت کم کرنی چاہیے،اگر ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں ٹریک بند ہو جائیں گے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • عدالت نے دی متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

    عدالت نے دی متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

    لاہور ہائیکورٹ ،قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کے عدالتی حکم پرعملدرآمد کرانے کے پیمرا کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، ائی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیرارزم اور سیکرٹری اوقاف کو 16 فروری کو طلب کر لیا ،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی ،جسٹس شجاعت علی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا معاملہ پندرہ روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا

    وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ عدالت نے وفاقی محکموں میں کوآرڈینیشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا عدالت نے متنازعہ ویب سائٹ کو فوری بلاک کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو فیصلے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی، ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا عدالت تمام متنازع 40 ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

  • نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی درخواست کو مشروط طور پر قابل سماعت قرار دیا جاتا ہے،16فروری کو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوں، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اپنا جواب جمع کروائے،

    دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو تحریک انصاف نے بھی ایک الگ درخواست کے ذریعے چیلنج کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ 27 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی۔ مذکورہ درخواست میں محسن نقوی، چيف اليکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا ہے۔

    دائر درخواست میں پنجاب کابینہ تشکیل دینے اور تقرریوں تبادلوں سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے۔ وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    واضح رہے کہ چند روز قبل گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا محسن رضا نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری پر کہنا تھا کہ حارث اسٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے کیسے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے، میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگراں وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ جبکہ مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کی تعیناتی سوالیہ نشان ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، چٹان کی طرح عمران کیساتھ کھڑے رہیں گے: پرویز خٹک

    جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، چٹان کی طرح عمران کیساتھ کھڑے رہیں گے: پرویز خٹک

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لیں، چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کر کے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کےبعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

    دوسری جانب فواد چوہدری بھی حکومت پر برس پڑے، جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت مقدمات کے ذریعے پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہر وقت حاضر ہیں، ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد دو ماہ سے جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، پاکستان کے معاشی و سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے، سازش کے بعد عمران خان کے ساتھیوں کے اوپر تشدد کیا گیا، گرفتاریوں کے بعد برہنہ کیا گیا اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ظلم کی مثال قائم کی ہے، صحافیوں پر بھی تشدد کیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، بغیر نمبر پلیٹ ویگو روکنے پر مجھ پر ڈکیتی کا مقدمہ کر دیا گیا، ہمارے قائد نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، جب بھی کال دیں گے تو ملک کی جیلیں بھر دیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا جیل بھرو تحریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شروع کریں گے، پہلے ہم گرفتاری دیں گے، پھر عوام جیلیں بھرے گی انتہائی قدم کے طور پر جیلیں بھر دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو ڈیل کرنے جا رہے ہیں یہ عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں۔

  • امیر ہونے کے نشے نے الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا

    امیر ہونے کے نشے نے الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا

    لاہور میں راتوں رات امیر ہونے کے نشے نے ایک الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا۔ شاطر چور نے ایس ایچ او کا گھر بھی نہ چھوڑا۔
    رپورٹ کے مطابق ماں باپ نے الیکٹریکل انجینئر بنایا مگر بیٹا عادی چور نکلا، یو ای ٹی کے طالبعلم نے لاہور کے مہنگے ترین علاقوں میں کئی گھروں کا صفایا کر دیا۔

    جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

    ملزم عبدالوہاب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں ریکی کرتا، مسافروں سے معلومات لیتا اور موقع ملتے ہی قیمتی مال پر ہاتھ صاف کر دیتا۔ملزم زیادہ تر ایسے گھروں کو ٹارگٹ بناتا جس کے مکین بیرون ملک مقیم ہیں۔واردات کے وقت اس کادوست بھی اس کا ساتھ دیتا۔ ان لٹیروں سے ایس ایچ او کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔

    اسلام آباد میں میاں چنوں کی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ ایف آئی آر درج کرلی…

    ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان سو سے زائد وارداتیں کرچکے تھے آخر کار سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے پکڑے گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 40 لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا برآمد کرلیں۔

  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام فائل کیوں لاک کروائی؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام فائل کیوں لاک کروائی؟

    لاہور:معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث پلیٹ فارم کی جانب سے حفاظتی مقاصد کے تحت ان کی پروفائل کو لاک کردیا گیا ہے لہذا مداح ان کے لیے پریشان نہ ہوں ۔آئمہ بیگ کی پی آر مینیجر سحر اقبال نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کہیں غائب نہیں ہوئیں نہ ہی ان کا اکاونٹ ختم ہوا ہے۔

    آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بناء پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

  • دولت کی لالچ میں الیکٹرکل انجینئر چور بن گیا

    دولت کی لالچ میں الیکٹرکل انجینئر چور بن گیا

    راتوں رات امیر بننے کی لالچ میں الیکٹریکل انجینئر عادی چور بن گیا.

    لاہور میں راتوں رات امیر بنے کے نشے نے ایک الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا جبکہ اس شاطر چور نے ایس ایچ او کا گھر بھی نہ چھوڑا اور اس کے گھر میں ڈاکہ دے مارا اس نوجوان کو ماں باپ نے الیکٹریکل انجینئر بنایا مگر بیٹا عادی چور بن گیا، یو ای ٹی کے طالبعلم نے لاہور کے مہنگے ترین علاقوں میں کئی گھروں کا صفایا کیا ہے.

    ملزم عبدالوہاب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں ریکی کرتا تھا، مسافروں سے معلومات لیتا اور موقع ملتے ہی قیمتی مال پر ہاتھ صاف کر دیتا تھا لیکن ملزم زیادہ تر ایسے گھروں کو ٹارگٹ بناتا تھا جس کے مکین بیرون ملک مقیم ہیں۔ جبکہ واردات کے وقت اس کادوست بھی اس کا ساتھ دیتا تھا اور ان لٹیروں سے ایس ایچ او کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان سو سے زائد وارداتیں کرچکے تھے آخر کار سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے پکڑے گئے ہیں اور پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 40 لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا برآمد کرلئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مزید چوریوں کا پتہ لگایا جاسکے.

  • ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پرڈٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔

    بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاکپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ کرکٹ ایشیا کپ 2023ء پاکستان کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام نے متحدہ عرب امارات کو فیورٹ وینیو قرار دے دیا۔

    ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔