Baaghi TV

Category: لاہور

  • انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور شیخ رشید کی گرفتاریوں کے تناظر میں بغاوت کے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بغاوت، غداری اور ’عوامی فساد‘ کو ہوا دینے والے بیانات کے الزامات پر حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور صحافیوں کی حالیہ گرفتاریوں اور اُن کیخلاف مقدمات کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    ایچ آر سی پی نے رات کے اندھیرے میں مکمل استثنیٰ کے ساتھ یہ گرفتاریوں، گرفتار افراد کی جانب سے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے الزامات اور املاک کی توڑ پھوڑ کو بھی باعث تشویش قرار دیا۔

    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب

    انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اختلافِ رائے کو دبانے کیلئے نوآبادیاتی دور کے فرسودہ قوانین کو ڈھٹائی کے ساتھ بطورِ ہتھیار استعمال کیا ہے، اس سے کبھی کوئی جمہوری مقصد پورا نہیں ہوا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم گالی گلوچ یا دھمکی آمیز زبان یا بدزبانی کو ہرگز جائز قرار نہیں دیتے تاہم سیکشن 153-الف، 505 اور 124–الف کے تحت شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری جیسے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغاوت کا قانون ضابطہ تعزیراتِ پاکستان سے ختم کیا جائے۔

    فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

    ایچ آر سی پی کے مطابق یہ قانون سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہونے کی طویل تاریخ رکھتا ہے، ایسا کرنے کیلئے 2020ء کے اوائل میں سینیٹ میں شروع کیا سیاسی عمل فوری طور پر بحال کیا جانا چاہئے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دفعہ 124الف تقریر اور اظہار کے حق، جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے، کے جائز استعمال پر پابندی کے مترادف ہے، حکومت سے اختلاف اور تنقید ایک متحرک جمہوریت میں مضبوط عوامی بحث کے لازمی اجزاء میں سے ہیں اور انہیں کبھی بھی بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔

  • ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتای گیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے 5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم کردیئے جائیں گے۔

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

  • عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات ہوئی ہے،
    سابق رکن پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد دی، ملاقات کے موقع پر عوامی رابطہ مہم تیز اور پارٹی بیانیے کو آگے پھیلانے کے حوالے تجاویز مرتب کی گئیں، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے، گزشتہ 4 سال میں عمران خان نے صرف الزام تراشی کی سیاست کی، عمران خان ہمیں رولانے کی باتیں کرتے تھے،عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،

    مریم نواز لاہور پہنچنے پر متحرک ہو چکی ہیں، مریم نواز نے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں،مریم نواز کل پانچ فروری کو ملتان میں پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی، آج مریم نواز کی لاہور میں دیگر ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    دوسری جانب کل یوم یکجہتی کشمیر کا دن پورے قومی عزم اور جذبے کیساتھ منائیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،
    وزیراعظم بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے ،وزیراعظم کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے ،

  • کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری مہنگی

    کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری مہنگی

    ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے-

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں نے بتایا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی ہے-

    دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین شدید پریشان ہو گئے ہیں-

    وزیر خارجہ بلاول کے خلاف نازیبا زبان ،شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی۔

  • پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،شاہ محمود قریشی

    پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں حکومت ملک میں یکجہتی چاہتی ہے یا انتشار ،

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ان کی ذمہ داری صاف و شفاف الیکشن ہیں یا من پسند نتائج، من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے ایسا ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، اگر الیکشن فری اینڈفیئر نہیں ہوئے توالیکشن کمیشن کی ساکھ بہت متاثر ہو گی،وزیراعظم فیصلہ کریں سیاسی انتقام لینا ہے یا اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینی ہے دو چیزیں بیک وقت نہیں چل سکتیں، ایف آئی آر زکاٹی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فواد چودھری پر بھی مقدمہ درج ہوا، وزیراعظم کی بے حسی پر تعجب اور افسوس ہوا، خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے،وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417 ارب روپے کا حساب دے، حساب دینے سے کوئی نہیں کتراتا، پوری قوم 20 سال سےدہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، ہماری حکومت کو ایک سازش اور مداخلت کے ذریعے رخصت کیا گیا،

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ہٹا کرامپورٹڈ حکومت کو مسلط کر دیا گیا، جائزہ لیں ان 9 ماہ کے دوران دہشتگردی بڑھی یا کم ہوئی، پچھلے9 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، موجودحکومت کی ترجیحات بدل گئیں، حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشتگردی نہیں ہے حکومت کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے، نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف پنجاب کے وزیرعلیٰ تھے کیا پنجاب کی پولیس پر جو خرچ ہوا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں،آپ کی نگرانی میں جو ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ ہوئیں کیا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں،ضرب عضب بہت کامیاب آپریشن تھا،پوری قوم نے افواج کیساتھ تعاون کیا،

  • مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے اور سابق صوبائی وزیر مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہونے والے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک


    مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔

    مونس الہٰی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔مسلم لیگ ق کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج اس کی سالگرہ ہے، اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کی حوالے کر دیں۔

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی مونس الہٰی نے اپنے ایک دوست کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 4 اضلاع میں کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے دہشتگردوں کی گرفتاریاں خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔

    راولپنڈی: گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاریاں گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور لاہور میں کی گئیں ،گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا دہشت گردوں سے راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا-

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے…

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے-

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے خط میں گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کی،یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی از خود تحلیل ہوئی اورگورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا،میں نے وہ خط دیکھا جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب،…

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے نام خط میں کہا کہ حیران ہوں گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے کہا،گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،التجا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خط میں کہا کہ اسمبلی ٹوٹنےکے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نے ابھی تک نہیں کیا، ایسا نہ کرکے آپ آئین سے انحراف کررہے ہیں، آپ جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، آئینی طورپر اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نےابھی تک نہیں کیا۔

    اسپیکر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایسا نہ کرکے آئین سے انحراف کررہے ہیں، آئین کی شق 105 سے واضح ہےکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرناگورنرکی ذمہ داری ہے ، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔

    خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن…

    واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھا تھا،گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے،ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔

    الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبار خط لکھے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خط لکھے۔

    خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

    خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو دو بار خط لکھ چکا ہے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبادلے

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سمیت 47 پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے جبکہ 20 ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

    ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری کو عہدے سے ہٹاکر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدات کی گئی ہے جبکہ طارق عزیز سندھو کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیاہے-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق عاصم افتخار ڈی پی او ننکانہ، ذیشان رضا ڈی پی او سیالکوٹ، محمد فیصل ڈی پی او سرگودھا، رانا طاہر رحمان ڈی پی او نارووال اور کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ڈی پی او چکوال تعینات کردیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عمر فاروق ڈی پی او خانیوال، سید اسد مظفر ڈی پی او گجرات اور سردار غیاث گل کو ڈی پی او اٹک لگایا گیا ہے جبکہ ڈی پی او لودھراں محمد کاشف اسلم کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ حسام بن اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی فہرست میں شامل ہیں پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام بھی شامل ہیں-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا –

    دوسری جانب یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟

    قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔

    تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل (ہفتہ سے ) سے شروع ہوگی۔

    پی ایس ایل کے ٹکٹ pcb.bookme.pk پر خریدے جاسکتے ہیں، ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہوگی، ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی جبکہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کیلئے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھ بھی بنائے جائیں گے۔

    لاہور میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 650 سے 1200 روپے تک ہوگی۔ کراچی اور ملتان میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ 650 سے 1000 روپےمیں ملیں گےلاہورکےہاسپٹیلٹی باکس کا ٹکٹ 10،000 سے 18،000 روپےجبکہ کراچی کےہاسپٹیلٹی باکس کےٹکٹ کی قیمت 10،000 سے 15،000 روپے مقرر کی گئی ہے، ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہوگی۔

    راولپنڈی میں پریمیٔم ٹکٹس 1000 سے 2500 روپےجبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12000 سے 18000 روپے تک ہوگی اس بار چاروں شہروں میں میچز کیلئے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مختلف قمیتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی