Baaghi TV

Category: لاہور

  • جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

    جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

    خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بچیوں کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانے اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ڈاکو کوٹ ڈیجی کی مرکزی شاہراہ پر واردات کی نیت سے کھڑے ہیں، پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد مطلوب ملزم غلام مہرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا-

    خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں ملزم غلام مہرانی نے چند روز قبل بچیوں کے ساتھ زیادتی اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ پولیس نے سرکاری مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

    دوسری جانب صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار کرلیا گیا اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے تصدیق بھی کردی ہے کہ پولیس نے جدید طریقہ کو بروکار لاتے ہوئے-

    ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا ، شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں ہونے والے اس واقعہ میں کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

    یاد رہے کہ شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوزافسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی-

    ٹھٹھہ : ٹرین کی زد میں آکر مکلی کے رہائشی کی ٹانگیں کٹ گئیں

  • آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیما کے زیر اہتمام ملک بھر میں کینسر سے آگاہی کے پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    کینسر کا علاج کرنے والے ملک کے نامور طبی ماہرین پیما کے ویبینار میں شریک ہوں گے جو رات ۹ بجے فیس بک پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

    مرکزی صدر پیما ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر افتخار برنی اور ڈاکٹر عبدالرشید وہاب کا کہنا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص اور مکمل علاج سے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

    انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات دریافت

    طبی ماہرین نے زور دیا کہ صحت مند غذا اور فعال طرز زندگی کے ذریعے کینسر کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    پیما کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث وفات پا گئے

  • خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    شیخوپورہ :صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے تصدیق بھی کردی ہے کہ پولیس نے جدید طریقہ کو بروکار لاتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا۔

     

     

    ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کا مزید کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں ہونے والے اس واقعہ میں کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

     

    یاد رہے کہ شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز افسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی

     

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان خاتون کے زبردستی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

     

    پولیس نے 3 روزقبل مقدمہ تو درج کرلیا مگربااثر ملزمان کو گرفتارنہ کر سکی ،پولیس نے روایتی بےحسی کا مظاہرہ کیا خاتون انصاف کی منتظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے فوری واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی تھی ، جس کے بعد اپ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیاہے

  • پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔

    ملتان اور کراچی ٹانگ میچوں کے لئے آن لائن ٹکٹ ہفتہ کو 1100 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے اور شائقین ملاحظہ کرسکتے ہیں cricket.bookme.pk اپنے ٹکٹ بک کروانے کے لیے ۔ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کو چار مقامات پر باکس آفس سے جسمانی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے ۔ راولپنڈی اور لاہور میچوں کی ٹکٹیں مقررہ وقت پر فروخت کی جائیں گی ۔

    دفاعی چیمپئنز لاہور قلندرز اور 2021 کے ٹائٹل جیتنے والے ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ اوپنر کے لیے ٹکٹ 13 فروری کو VIP باڑوں کے لیے 6 ، 000 ، پریمیم کے لیے Pkr3 ، 000 ، فرسٹ کلاس کے لیے Pkr2 ، 000 اور جنرل کے لیے Pkr1 ، 000 مقرر کیے گئے ہیں ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کے مقابلے میں 15 فروری کے ملتان سلطانز کے ٹکٹوں کی قیمتیں 2 ، 900 (VIP) ، PKR1 ، 900 (پریمیم) ، PKR950 (فرسٹ کلاس) اور Pkr650 (جنرل) کے لیے مقرر کی گئی ہیں ، جبکہ باقی تین میچوں کے ٹکٹ کی قیمتیں جن میں ہوم سائیڈ شامل ہے pkr4 ، 000 (VIP) ، PKR2 ، 000 (پریمیم) ، PKR1 ، 500 (پہلے کلاس) اور pkr1,000 (جنرل) ۔

    کراچی میں غیر سنڈے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں بالترتیب فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے 2 ، 900 (VIP) ، PKR1 ، 900 (پریمیم) ، Pkr950 اور Pkr650 مقرر کی گئی ہیں ۔

    اتوار ، 19 فروری ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین منہ سے پانی دینے والے میچ کے لئے ، vip باڑوں کے لئے ٹکٹ کی قیمتیں 5 ، 000 ، پریمیم کے لئے PKR3 ، 000 ، فرسٹ کلاس میں PKR2 ، 000 اور عام طور پر Pkr1 ، 000 مقرر کی گئیں ہیں ۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 26 فروری کو کراچی میں حتمی فکسچر کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں بالترتیب فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے بالترتیب 4 ، 000 (VIP) ، PKR2 ، 000 (پریمیم) ، PKR1 ، 500 اور Pkr1 ، 000 مقرر کی گئی ہیں ۔

    پی سی بی نے پہلی بار رعایتی سیزن پاس متعارف کرائے ہیں ، جو ہفتے کے دن کے میچوں کا احاطہ کرے گا ۔ یہ کرکٹ کے شائقین اور اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ میچوں میں شرکت کے لئے سستے ٹکٹ خریدیں اور کچھ بہترین مختصر ترین فارمیٹ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں جو پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی قیمت کے خواہاں ہیں ۔

    ملتان کے چار میچوں کے لئے سیزن پاس (اوپنر کو چھوڑ کر) PKR16 ، 830 (VIP) ، PKR9 ، 630 (پریمیم) ، PKR5 ، 715 (فرسٹ کلاس) اور PKR3 ، 555 (جنرل) کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔

    اسی طرح 16 ، 20 ، 21 ، 23 اور 24 فروری کو کراچی کے پانچ میچوں کا سیزن پاس 13 ، 050 (VIP) ، PKR8 ، 550 (پریمیم) ، PKR4 ، 275 (فرسٹ کلاس) اور PKR2 ، 925 (جنرل) پر طے کیا گیا ہے ۔

    پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ایک ٹکٹ ایک سی این آئی سی پر خریدا جا سکتا ہے ۔ ان لوگوں کے لئے جن کے پاس CNIC نہیں ہے ، وہ پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ خرید سکتے ہیں ، جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو بی فارم کی ضرورت ہوگی ۔ تمام تماشائیوں کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ لانے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے انہوں نے ٹکٹ خریدے ہیں ۔

    دیوار کے نام:

    ملتان

    وی آئی پی عمران خان ، فضل محمود
    پریمیم-ظہیر عبد ، جاوید میانداد
    فرسٹ کلاس-الحمد للہ ، وسیم اکرم
    جنرل حنیف محمد ، مشتاق احمد

    کراچی

    وی آئی پی فضل محمود ، حنیف محمد ، جاوید میانداد
    پریمیم-عمران خان ، قائد ، وسیم اکرم
    فرسٹ کلاس آصف اقبال ، افتخار عالم ، اقبال قاسم ، محمد برادران ، نسیم غنی ، ظہیر عباس
    جنرل ماجد خان ، وقار حسن ، وسیم باری

  • الخدمت فانڈیشن، 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن، 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل قریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی بچیوں اور ان کی ماں نے شرکت کی ۔

    اس موقع پربچیوں کے لئے رشتہ ازدواج کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔آخر میں ایجو کیشن پروگرام مینیجر سمیرا چھاپرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک پاکیزہ بندھن ہے ۔موجودہ دور میں غریب والدین کے لئے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں ہے۔مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی دوبھر کر رکھی ہے ان حالات میں الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور ان والدین کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔اللہ تعالی ان بچیوں کے نصیب اچھے فرمائے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ اگر چہ اس وقت وطن عزیز کو سیلاب متاثرین کی بحالی کا بھی چیلنچ درپیش ہے اور الخدمت فانڈیشن اس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے تاہم خدمت خلق کے دیگر شعبوں میں بھی کام ہو رہا ہے جن میں تعلیم،صحت عامہ ،راشن وغیرہ شامل ہیں۔شادی باکس میں ڈنر سیٹ،بستر، دولہا و دلہن کے کپڑے،جیولری سیٹ،اور کچن ایٹمز کے علاوہ روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا شامل ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا،مریم نواز

    عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہورر ڈویژن کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا،

    سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ،مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوا ،مریم نوازنے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا ،مریم نواز کی نوجوانوں کو کیو آرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی اور کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیں جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوں کو بڑھانا ہے گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں، آپ پر فخر ہے سائیبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں

    دوسری جانب مریم نواز شریف کا 5 فروری کو ملتان میں ورکرز کنونشن ،سیکیورٹی خدشات کی بناء پر کنونشن فاطمہ جناح کالونی سے کائیاں پور میں منتقل کر دیا گیا، سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ کنونشن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی,سخت چیکنگ کے بعد ورکرز کنونشن میں داخلے کی اجازت دی جائے گی,سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو جلسہ گاہ کے اندر تعینات کیا جائے گا,سیکیورٹی انتظامات کی خاطر پولیس لائن میں کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے,

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • مونس الٰہی کی اہلیہ کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست، جواب طلب

    مونس الٰہی کی اہلیہ کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست، جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے

    لاہورہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوﺅں نے نی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے درخواست مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم ،بھائی راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زہر االٰہی نے دائر کی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے 25 جنوری مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریم الہی، راسخ الہی اور زہرہ اہلیہ کو طلب کرلیا چوہدری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئے بلایا گیا

  • لاہورکےنواح میں بنت حوا کوبرہنہ کرکےتشدد کیا گیا،ویڈیو بھی وائرل:ایف آئی آردرج مگرملزمان آزاد

    لاہورکےنواح میں بنت حوا کوبرہنہ کرکےتشدد کیا گیا،ویڈیو بھی وائرل:ایف آئی آردرج مگرملزمان آزاد

    شیخوپورہ :شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز افسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان خاتون کے زبردستی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

     

    پولیس نے 3 روزقبل مقدمہ تو درج کرلیا مگربااثر ملزمان کو گرفتارنہ کر سکی ،پولیس نے روایتی بےحسی کا مظاہرہ کیا خاتون انصاف کی منتظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے فوری واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی

  • کشور ناہید ؛شاعرہ اوربہترین لکھاری

    کشور ناہید ؛شاعرہ اوربہترین لکھاری

    کشور ناہید 1940 میں بلند شہر (ہندوستان) میں ایک قدامت پسند سید گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد آٹھویں جماعت میں تعلیم کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    میٹرک کے بعد اپنی ضد منوا کر کالج میں داخلہ لیا۔ فرسٹ ایر سے ہی شعر کہنے کا سلسلہ شروع ہوا۔گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود اُن کا علمی ادبی سفر جاری رہا۔ تعلیمی دور تقریری مقابلوں اور مشاعروں میں حصہ لیتی رہیں اور ان کا کلام ادبی رسائل میں چھپتا رہا۔

    پنجاب یونیورسٹی میں معاشیات میں ایم اے کے دوسرے سال میں تھیں جب گھر والوں کو یوسف کامران کے ساتھ اُن کی دوستی کا علم ہوا۔ ایک ایسے گھرانے میں جہاں رشتے کے بھائیوں سے بات کرنا بھی ممنوع تھا وہاں یہ خبر قیامت سے کم نہیں تھی۔ اس جرم کی پاداش میں کشور اور یوسف کا نکاح پڑھوا دیا گیا۔ کشور کی شادی گو کہ پسند کی شادی تھی مگر اُن کے ازدواجی حالات کچھ اایسے خوشگوار نہ تھے۔کشور اور یوسف کے دو صاحبزادے ہیں۔ یوسف کامران 1984میں انتقال کر گئے۔

    کشور ناہید کے چھ شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کو ۱۹۶۹ء میں ان کی کتاب ’’لب گویا‘‘ پر آدم جی ایوارڈ بھی ملا۔ انہوں نے فرانس کی مشہور ناول نگار سمعون ڈی بوار کی کتاب ’’سیکنڈ سیکس‘‘ کا اردو ترجمہ ۱۹۸۳ء میں ’’عورت‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ کشور ناہید کی متعدد نظموں کا انگلش اور ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

    کشور ناہید کو آدم جی ایوارڈ کے علاوہ یونیسکو پر اثر منڈیلا ایوارڈ، ستارئہ امتیاز اور کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
    .
    دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے
    اس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے

    دل تھا شب زاد اسے کس کی رفاقت ملتی
    خواب تعبیر سے چھپتا رہا پہلے پہلے

    پہلے پہلے وہی انداز تھا دریا جیسا
    پاس آ آ کے پلٹتا رہا پہلے پہلے

    آنکھ آئنوں کی حیرت نہیں جاتی اب تک
    ہجر کا گھاؤ بھی اس نے دیا پہلے پہلے

    کھیل کرنے کو بہت تھے دل خواہش دیدہ
    کیوں ہوا دیکھ جلایا دیا پہلے پہلے

    عمر آئندہ کے خوابوں کو پیاسا رکھا
    فاصلہ پاؤں پکڑتا رہا پہلے پہلے

    ناخن بے خبری زخم بناتا ہی رہا
    کوئے وحشت میں تو رستہ نہ تھا پہلے پہلے

    اب تو اس شخص کا پیکر بھی گل خواب نہیں
    جو کبھی مجھ میں تھا مجھ جیسا تھا پہلے پہلے

    اب وہ پیاسا ہے تو ہر بوند بھی پوچھے نسبت
    وہ جو دریاؤں پہ ہنستا رہا پہلے پہلے

    وہ ملاقات کا موسم نہیں آیا اب کے
    جو سر خواب سنورتا رہا پہلے پہلے

    غم کا دریا مری آنکھوں میں سمٹ کر پوچھے
    کون رو رو کے بچھڑتا رہا پہلے پہلے

    اب جو آنکھیں ہوئیں صحرا تو کھلا ہر منظر
    دل بھی وحشت کو ترستا رہا پہلے پہلے

    میں تھی دیوار تو اب کس کا ہے سایہ تجھ پر
    ایسا صحرا زدہ چہرا نہ تھا پہلے پہلے

  • لاہور: چالان کرنے پرموٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

    لاہور: چالان کرنے پرموٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

    لاہور: ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار آپے سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چالان کیا تو انہوں نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلالیا۔

    ملزمان کے فون کرنے پر 10 سے 15 لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آتے ہی ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ پر دھاوا بول دیا اور ڈیوٹی پر موجود 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ7ہزار200روپے ہوگئی

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں جنہیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سی ٹی او لاہور نے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا