Baaghi TV

Category: لاہور

  • پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن،سمن آباد موڑ انڈرپاس،کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن،سمن آباد موڑ انڈرپاس،کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن ، سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں۔عمران خان نے پاکستان کی بہتری کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اورصرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور میں 20 ارب روپے کے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں جو ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے۔سمن آباد میں سپورٹس کمپلیکس اور کمیونٹی سینٹر بھی بنایا جائے گا۔لاہو رکے بے ہنگم پن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔لاہور کے ماسٹر پلان میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔لاہور کے ماسٹر پلان پر کام 2 برس قبل پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع ہوااور اوپن ٹینڈرنگ ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں نے ماسٹر پلاننگ کی – ن لیگ کا میڈیا سیل ماسٹر پلان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے – ماسٹر پلان کے تحت زرعی اور رہائشی اراضی کی حد بندی کی گئی ہے جس سے لاہور کی بے ہنگم گروتھ پر قابوپانے میں مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس، کرکٹ سٹیڈیم اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر 7 ارب 53 کروڑ لاگت آئے گی۔سمن آباد موڑ اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی اور شہریو ں کو سہولت ملے گی۔سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور کو تعمیر و ترقی کا محور اور عالمی معیار کا ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے پیش رفت جاری ہے۔ لاہور کے ماسٹر پلان کے تحت لاہور میں مستقبل میں تعمیراتی سرگرمیوں کا تعین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خاص طورپر کرکٹرز کے لئے سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم 66کروڑ روپے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔کرکٹ سٹیڈیم بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی پر کام شروع کیا ہے۔ 4ارب84کروڑ سے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی کا کام آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چوبرجی سے سکیم موڑتک،ایل او ایس سے ملتان روڈ،پونچھ روڈ،غزالی روڈ،قرطبہ چوک،بابو صابوچوک،بندروڈ اور دیگر سڑکوں اور سیوریج کی توسیع اور مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کی تکمیل سے سموگ،ماحولیاتی اورصوتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گلشن راوی ٹی جنکشن انڈرپاس اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ پر 4 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور منصوبوں کو 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3 کروڑروپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو میاں اسلم اقبال اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی –

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ تک کیلئے ملتوی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ تک کیلئے ملتوی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے

    اجلاس میں حکومتی بنچز پر 25 اور اپوزیشن کے 56ممبران موجود ہیں،اجلاس میں ن لیگی اراکین کی جانب سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے گئے،اپوزیشن کی جانب سے ڈاکو ،ڈاکو اوراعتماد کا ووٹ لو کے نعرے بھی لگائے گئے ،اپوزیشن نے وقفہ سوالات کے دوران ڈیسک بجا کر شور شرابا کیا،میاں محمود الرشید نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پرتنقید کی،اور کہا کہ ہماری حکومت قائم ہے اور رہے گی،

    رانا مشہود احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال بعد رولز پر عمل درآمد شروع ہوا ہے تو پھر ہائی کورٹ کے آرڈر پر کیبنٹ سٹینڈ نہیں کرتی، چئیر سے سوال رکھا قانون سازی غیر قانونی ہے کہنا چاہتا ہوں جھوٹ بولتے ہیں سٹینڈنگ کمیٹی کون نہیں بننے دے رہا پہلی اسمبلی جس میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا وجود عمل میں نہیں لایا گیا ،اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ سہہ پہر 3 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے،

    قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی،اسد عمراوراعجاز چو دھری شریک تھے، اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کےمعاملے پر رپورٹ پیش کی گئی،عمران خان کو اسمبلی میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا ،اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان کی تعداد مکمل رکھی جائے ،عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے،ہماری تیاری مکمل ہیں، سازشوں سے نہیں گھبرائیں گے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا لیگی قیادت نے تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کی ہدایت کر دی، لیگی قیادت نے تمام اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی،لیگی اراکین کے 15، 15 اراکین پر مشتمل گروپ بنا کر ایک ایک لیڈر مقرر کر دیا گیا، تمام اراکین کو "وزیراعلی ٰاعتماد کا ووٹ لیں” کے بھرپور نعرے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی،تمام اراکین کو کارروائی کے دوران مکمل الرٹ رہنے اور بھرپور ایکشن کی ہدایت بھی کی گئی،ن لیگی قیادت نے حمزہ شہباز کو وطن واپسی کی ہدایت کر دی

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتی،عمران خان

    خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتی،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجھ پرحملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ممبران پر دباوڈالا جا رہا ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ،دہشتگردی سے وقت پرنہ نمٹا گیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے ،ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نقصان ہوا،کیا وجہ تھی کہ ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ دار بنایا گیا،ابھی تک امریکی جنگ کے اثرات پاکستان میں موجود ہیں،ہم 20 سال تک امریکی جنگ کا حصہ رہے ہیں،ہمارے قبائلی علاقے سب سے پرامن سمجھے جاتے تھے، پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا ،سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ ہم امریکا کی صرف لاجسٹک سپورٹ کریں گے ، نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا ،میرا ہمیشہ سے موقف رہا کہ امریکا کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، میرے موقف کے بعد مجھے برا بھلا کہا گیا،تنقید کی گئی اور طالبان خان کہاگیا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد پاکستان کے پاس افغانستا ن کے ساتھ دوستی کا سنہرا موقع تھا، افغانستان میں پہلی دفعہ پاکستان حامی حکومت آئی ،ہمارے دور میں افغانستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات تھے، قائد اعظم نے 1948 میں فوج قبائلی علاقے سے واپس بلائی ،قائد اعظم نے کہا قبائلی ہماری فوج ہیں ،افغان جنگ پاکستان کے قبائلی علاقے سے لڑی گئی جب امریکا افغانستان آیا تو مجاہدین دہشتگرد قرار دیئے گئے ،تحریک طالبان پاکستان امریکاکی مدد کرنے پر ہمارے خلاف ہوگئے پاکستان میں سب سے زیادہ نقصان خودکش حملوں سے ہوا ،امریکا کے پاس بھی خود کش حملے روکنے کا طریقہ کار نہیں تھا،افغانستان میں مختلف گروپس لڑ رہے تھے ہمارے دشمنوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور کارروائیاں کیں اشرف غنی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی ،طالبان اور اشرف غنی حکومت کے درمیان سیاسی حل نکالنے کے لیے کردار ادا کیا 35سے 40 ہزار لوگ تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہیں ٹی ٹی پی کے پاس 5 ہزار لوگ لڑنے والے ہیں ،افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سے کہا واپس جائیں طالبان نے ٹی ٹی پی پر دباؤ ڈالا فاٹا انضمام سیاسی کوششوں سے ممکن ہوا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے کیا کیا؟سیلاب متاثرین کے نام پر دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں،آج ملکی معیشت کے حالات سب کے سامنے ہیں،کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے،فاٹا انضمام کے بعد صوبوں نے 3 فیصد بجٹ فاٹا کو دینے کا اعلان کیا،پنجاب اور خیبرپختونخوا نے پیسے دیئے باقی دونوں صوبوں نے انکار کردیا فاٹا بہت پیچھے تھا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت تھی مگر ہمارے پاس نہیں تھا، ن لیگ کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک دیئے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا فاٹا کو زیادہ فنڈز دینے ہیں افغانستان سے واپس آنے والے 40 ہزار لوگوں کو سیٹ کرنے کی ضرورت تھی ،ہمارے دور میں ملک 6 فیصد پر ترقی کررہا تھا حکومت کی عدم توجہ کے باعث دہشتگردی بڑھ رہی ہے ،باڈرز کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہے ،پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،میں نے پہلے کہا تھا قبائلی علاقوں میں دوبارہ مسائل ہوئے تو پورا پاکستان متاثر ہوگا،این ایف سی فنڈ میں سے پیسے دینے کا عوی ٰ کیا تھا لیکن نہیں دیئے گئے، حکمرانوں سے کہتا ہوں لوگوں کو گمراہ نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں،غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں کہ افغانستان میں یہ کر لیں گے وہ کر لیں گے، جب بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو دہشت گردی رکے گی نہیں،ہم نے شاہ محمود کو افغانستان بھیجا تھا ہم نے انکے ساتھ پورا تعاون کیا ،شہبازشریف کہتے ہیں عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا امریکہ ڈرون اٹیک کرتا تھا بدلہ پاکستانی عوام اور فورسز سے لیا جاتا تھا ،پاکستان میں حالات بہتر ہوئے کرکٹ میچز شروع ہوئے، وفاقی حکومت بیٹھے اور دہشتگردی کے خلاف پلاننگ کرے افغانستان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کو نہیں بلایا گیا دہشتگردی سے وقت پر نہ نمٹا گیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

     سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری اچھا قدم ہے

  • بضد پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں اور گھر جائیں،عطا تارڑ

    بضد پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں اور گھر جائیں،عطا تارڑ

    بضد پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں اور گھر جائیں،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورق لیگ میں نمبرز پورے نہیں ہوئے، ہماری تعداد دو ممبر غیر حاضری صدیق خان ، خالدہ منصور تھے ہماری تعداد 177تھی اور ان کی 140 تھی ہمارے ممبران میں سے آخری ممبران مولانا الیاس چنیوٹی تھے بلال وڑائچ کو نکال کر 179 بنتی ہے،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کرکے آئیز ہیوٹ کہہ کر کی اگر گنتی کروا لیتے تو بیس ممبران ان سے زیادہ تھے اقلیت حکومت کے وزیراعلی بھاگے ہوئے ہیں اعتماد کا ووٹ لینے سے گریزاں ہیں،پرویز الہی کے دھاندلی کرکے بھی نمبرز پورے نہیں ہوں گے لاہور ماسٹر پلان کو لاہور ہائی کورٹ نے روک دیا ہے،لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں اس لئے منظور کروایا کیونکہ انہیں معلوم تھا چند دن کی حکومت میں اربوں روپے سمیٹ لئے جائیں لاہور کے چھیانوے کلومیٹر کو برائون ایریا ڈکلئیر کر دیا ہے ہاوسنگ سوسائٹی کےلئے گرین کو برائون ایریا قرار دیا جا رہا ہے کل عمران خان اور پرویز الہی گھتم گھتا ہو گئے کہ پرویز الہی کی کرپشن سے بدنامی ہو رہی ہے مونس الہی کو کہنا چاہتا ہوں کہ لاہور ماسٹر پلان پر سٹے ہوگیا ہے، نیب نے بھی ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا ہے عدالتی آرڈر میں کہا اعتماد کا ووٹ جب چاہیں لے لیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اراکین کی تعداد نہیں ہے آئین کے 130-7کہتا ہے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا عدالت میں آئین کو دوبارہ نہ لکھا جائے اکثر خواتین بھی پرویز الہی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں،اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا اس کے بعد پہلی گنتی میں 186پورے نہیں تو دوسرے رائونڈ میں سادہ اکثریت والا جیت جائے گا، کہتے ہیں،گجرات کی ضلع کونسل نہیں پرویز الہی سے پچاس سالہ تعلق ہے پرویز الہی آہستہ آہستہ سیاسی و اخلاقی جواز کھو چکے ہیں بضد پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں اور گھر جائیں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لیں وگرنہ سپریم کورٹ جائیں گے، ساتویں سکیل سے عنایت اللہ لک کو کوئی بھی سکیل دیدیں لیکن ذہنیت پست ہی ہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

  • پنجاب اسمبلی ، وفاقی وزراء کو روکنے کی کوشش،دھکم پیل

    پنجاب اسمبلی ، وفاقی وزراء کو روکنے کی کوشش،دھکم پیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے
    وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی گئے تو انہیں روکنے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی حکام نے گیٹ کھولنے سے انکار کر دیا،گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی،خلیل طاہر سندھو نے گیٹ بند کرنے والا بٹن اپنے قبضے میں کر لیا میڈیا ارکان کو بھی اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا ،دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو روکے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو پنجاب اسمبلی جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی ،عطااللہ تارڑ غصہ میں آگئے، گارڈز سے تلخ کلامی کے بعد پنجاب اسمبلی میں داخل ہو گئے، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کہا گیا کہ وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی نہیں آ سکیں گے ،یہ وزراء کو کیسے روک سکتے ہیں، رانا ثنااللہ بھی آئیں گے اور دیگر لیڈران بھی آئیں گے، پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر تلخ کلامی کے بعد پولیس کی نفری بھی اسمبلی گیٹ پر پہنچ گئی

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا م توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں،دائو لگاکر ہیرا پھیرا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیرا نہیں کرنے دیں گے،

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی وفاقی وزیر کی پنجاب اسمبلی داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور عطاء تارڑ اسمبلی احاطہ میں موجود ہیں ۔یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ وفاقی وزراء کو پنجاب اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق سے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا نے سوال کیا کہ عمران خان کے مطابق پی ڈی ایم کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے، جس کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا الزام عمران خان کو نہیں لگانا چاہئے، پنجاب حکومت کی تبدیلی کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نجومی نہیں،

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے اپوزیشن ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، سردار اویس لغاری رانا مشہود خلیل طاہر سندھو کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خواجہ سلمان رفیق سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر ارکان شریک تھے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو طوفان بدتمیزی مچایا گیا چار سے پانچ گھنٹے وہ سارا پاکستانی قوم نے دیکھا قرانی آیات کے اوراق پھاڑے گئے سب نے دیکھا عدم اعتماد کے حوالہ سے جو عطا تارڑ نے اور رانا ثنا اللہ نے جو بدمعاشی کی اس حوالہ سے بات ہو گی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

  • آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے،وزیر داخلہ

    آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی،

    پنجاب اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کااظہار ہے،ان لوگوں کے خلاف جو ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے،آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں، معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی،عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا،ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا،معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی ،سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کرغیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب ، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے،دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی،ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی،ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں ، خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے،ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہےہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا،ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179ہے کوشش ہے 189 ہوجائے، انکے پاس 186نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں،دائو لگاکر ہیرا پھیرا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیرا نہیں کرنے دیں گے، ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے، مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہامریم نواز کو ذمہ داری دی جائےعمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہاتھاکہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں،عمران خان نے اے این ایف کو مینج کرکے میری گرفتاری کی گئی تھی،اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے،اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا ،الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے،الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

  • اعتماد کےووٹ سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کےحکم کو درست تسلیم نہیں کرتا،ملک احمد خان

    اعتماد کےووٹ سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کےحکم کو درست تسلیم نہیں کرتا،ملک احمد خان

    لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہےکہ وہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتے۔

    باغی ٹی وی: ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، اگر گنتی ہوتی توپھرفلور ٹیسٹ پاس ہوتا لیکن اسپیکر نے یس اور نوپرفیصلہ کردیا، یس اور نو کے ووٹ گننے کی ہماری درخواست بھی نہیں مانی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اعتمادکے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا، اس حکم میں گورنر کا اختیار سلب کیا گیا جو عدالت کا اختیار ہی نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پر شور شرابہ کیا تھا جس کے بعداسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوگیا تھا۔

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پراپوزیشن اور حکومتی ارکان نے شورشرابہ کیا۔

    حکومتی ارکان نے رانا ثنا اور عطاتارڑ کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کے کاغذات حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیئے۔

    بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی اجلاس 10 جنوری دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

  • پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ٹیم براستہ بحرین، دمام پہنچے گی، 24 رکنی قومی اسکواڈ میں ماریہ خان ٹیم کی قیادت کریں گی، ملیکہ نور بطور نائب کپتان ان کی معاون ہوں گی۔


    منتخب اسکواڈ میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک اور زویا ذیشان، مڈفیلڈرز ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیران، ڈیفینڈرز ملیکہ نورشامل ہیں-

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ…

    جبکہ مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی، گول کیپرز فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان ٹیم کا حصہ ہیں-

    پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز ایونٹ کے افتتاحی روز 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف کرے گی، دوسرا میچ 15جنوری کو ماریشس اور تیسرا 19 جنوری کو سعودی عرب سے ہوگا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

    لاہور: عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز الہی سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ملاقات کے دوران کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    عمران خان نے تمام معاملات باالخصوص آٹے کی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جب کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ڈائریکشن مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

    پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    عمران خان نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جنیوا جاکر بھیک مانگتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی؟ معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا، آج معیشت نہ سنبھلی تو کل اس کا نقصان ریاست کو ہوگا-

    ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط بے حس ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، یہ لوگ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں۔

    پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی،بلومبرگ اکنامکس

  • شہر چھوڑو پیسے لو،ازقلم :غنی محمود قصوری

    شہر چھوڑو پیسے لو،ازقلم :غنی محمود قصوری

    شہر چھوڑو پیسے لو

    ازقلم غنی محمود قصوری

    پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کا سب سے بڑا مسئلہ مس مینجمنٹ یعنی انتظام میں نقص ہے جس کے باعث ہم ترقی کی بجائے تنزلی کیجانب جا رہے ہیں یہ مس مینجمنٹ ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے اسی لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے علاوہ ہمارے گھروں تک میں مس مینجمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے

    ٹوکیو چھوڑو، پیسے لو اور لکھ پتی بن جاؤ
    جی ہاں یہ نعرہ ہے جاپان گورنمنٹ کا

    جاپان کی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو چھوڑنے پر رقم کی پیشکش تین لاکھ ین ( جاپانی کرنسی) سے بڑھا کر دس لاکھ پن کر دی ہے
    شہر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں بسنے والے خاندانوں کو فی بچہ دس لاکھ ین دیے جائیں گے-

    جاپان حکومت نےیہ اقدام شہرکی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنےکےپیش نظر کیا ہےتاکہ لوگوں کو صحیح طوربنیادی ضروریات زندگی مل سکیں اور ان کی صحت متاثر نا ہوٹوکیو شہر کی آبادی ایک کروڑ تیس لاکھ سےبڑھ چکی ہے اور یہ جاپان کی کل آبادی کا دوفیصد ہے-

    ٹوکیو کو تئیس تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہےتاکہ لوگوں کو اچھا متنظم نظام ملے اور ان کی صحت درست رہےاوروہ اسی صحت و تندرستی سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں جب لوگوں کو اچھی اور جائز ضروری سہولیات ملیں گی تو لوگ تندرست و توانا ہونے کیساتھ جرائم سے دور بھی رہیں گےجرائم سے دور رہیں گے تو امن و امان ہو گاامان و امان ہو گا تو فائدہ گورنمنٹ کے ساتھ عوام کا بھی ہو گا
    مگر ہمارے ہاں نا تو فائدہ گورنمنٹ کا کیا جاتا ہے اور نا ہی عوام کا بلکہ فائدہ صرف خالصتاً اشرافیہ، بیورو کریسی و سیاستدان کا کیا جاتا ہے-

    ہمارے ہاں مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے ملک میں بہت زیادہ غیر زرعی زمینیں بنجر پڑی ہیں کہ جہاں گھاس پھوس و جڑی بوٹیاں تو بغیر محنت کئے اگتی ہیں مگر ہم تھوڑی سی محنت کرکے اسی زمین سے فصل نہیں لے سکتے شہروں کی آبادیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے
    کراچی کی آبادی پونے تین کروڑ سے زائدلاہور کی آبادی پونے دو کروڑ سے زائد اور فیصل آباد کی آبادی پون کروڑ سے زائد ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود بلڈنگوں کے اوپر بلڈنگیں بنائی جا رہی ہیں تھوڑی بہت بچی ہوئی زرعی زمینوں پہ رہائشی کالونیاں بنائی جا رہی ہیں مگر افسوس کہ بنجر زمینوں پہ نا تو نئے شہر بسائے جا رہے ہیں نا ہی انہیں قابل کاشت کیا جا رہا ہے کیونکہ ہمیں شارٹ کٹ کمانے کی عادت پڑ چکی ہے اور یہی عادت جرائم میں اضافے کا سبب بننے کے ساتھ بیماریوں کی بھی وجہ بن رہی ہے-

    ہمارے ہاں شہروں کی بہت زیادہ آبادی ہونے کے باعث لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں اور آلودگی پھیلنے سے ان کی صحت بری حد تک متاثر ہوئی ہے جس سے صحت کی بحالی کی مد میں گورنمنٹ کیساتھ ساتھ عوام کا اپناروپیہ پیسہ بھی ضائع ہو رہا ہے اور شرع اموات غیر معمولی طور پہ بڑھ گئی ہے-

    اب حالات یہ ہیں کہ ہمارےشہروں میں قبل ازعمربالوں میں سفیدی،گھٹنوں میں درد ودیگرخطرناک امراض پائےجانےلگےہیں جب یہ امراض جوانوں میں موجود ہو تو جوان کام کیا کریں گے اور ملک ترقی کیسے کرے گا ؟

    واضع رہے کہ جاپان دنیا کا وہ ملک ہے کہ جہاں غریب سے غریب تر فرد کے پاس بھی اپنی اچھی سواری ہے پہننے کو اچھے کپڑے اور کھانے کواعلی خوراک میسرہے مگراسکے باوجود بھی گورنمنٹ شہریوں کی صحت اورانہی کی سہولیات کےپیش نظران کو پیسے دے کر نقل مکانی کروا رہی ہے تاکہ ٹوکیو کی آبادی نا بڑھے بلکے دیگر چھوٹے شہر پرونق ہو جائیں یا پھر نئے شہر بسائے جائیں-

    یہ ساری مینجمنٹ ہمیں دین اسلام سکھلاتا ہے مگر ہم نے اسلام سے دوری رکھی اور اسی رولز آف اسلام سے ڈائریکٹیلیشن کرکے غیر مسلم ترقی کر رہے ہیں یہ بات ہمارے لئے ایک بہت بڑا پیغام ہے کہ نئے شہر بسائے جائیں غیر زرعی زمینوں کو قابل کاشت کیا جائے اور لوگوں کے رہنے کے مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ اچھی صحت کیساتھ دیر پا زندگی بغیر بڑی بیماریوں کے جئیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں-

    کیونکہ فرمان مصطفی ہےکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،طاقتور مومن، کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے-

    تاہم خیر تو دونوں ہی میں ہے جو چیز تمہارے لیے فائدے مند ہو، اس کی حرص رکھو اور اللہ سے مدد مانگو اور عاجز نہ بنو اگر تم پر کوئی مصیبت آ جائے، تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسا کر لیتا، تو ایسا ہوجاتا بلکہ یہ کہو کہ یہ اللہ کی تقدیر ہے اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیونکہ ،اگر، ( کاش) شیطان کے عمل دخل کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔۔مسلم

    اللہ کے نبی نے ہمیں واضع بتا دیا کہ طاقتور بنو وہ طاقت جسمانی بھی ہے اور ایمانی بھی جسمانی و مضبوط ایمانی طاقت اللہ کو بہت پسند ہے اور اسی سے خیر کا دروازہ کھلتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے پیٹ کی آگ کیساتھ عوام کی مینجمنٹ کے بارے بھی سوچ سکیں، آمین