Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کیلیے گداگری پر فخر ہونا چاہئے، چودھری شجاعت حسین

    پاکستان کیلیے گداگری پر فخر ہونا چاہئے، چودھری شجاعت حسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق ق لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں ۔

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرائم منسڑ میاں محمد شہباز شریف اور فارن منسٹر بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے ۔وہ یے گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے ۔پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں ۔یہ پیسے اگر انھیں چونک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انھیں فخر ہونا چاہیے اور اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہونگے۔ اورجو لوگ ادھر ادھر سے چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دیتے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں ۔ایسے لوگوں پر یہ شعر لاگو ہوتا ہے ۔

    تو ادھر ادھر کی نہ بات کے
    یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
    مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں
    تیری رہبری کا سوال ہے ۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

     وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے

    واضح رہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں، ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہے، چوھدری شجاعت کی جانب سے اسمبلیوں میں واپس آنے کی دعوت دینا ، شاید پرویز الہیٰ کو ق لیگ میں ہی رہنے اور پاس بلانے کا اشارہ ہے، دیکھیں لاہور کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟

  • میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    گاڑی پر جوتا پھینکے جانے پر رانا ثناء اللہ کا بھی ردعمل آ گیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی کو 20، 22 دن ملے تھے انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پرویز الہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی مجھے افسوس ہے کی میری گاڑی پر جوتا مارا گیا جسے ہمارے کارکنوں نے خوب مارا ،لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور گمراہ ہوا ہوا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے ،پرویز الہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں اور وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے،اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں ،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک قانونی بحث اس میں علی ظفر میں کوئی قانونی ارگیمنٹ نہیں گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے اعتماد کا ووٹ لینے ہوگا,جب گورنر نے کہہ دیا ہے گورنر کو ایوان میں غلط ثابت کریں ،186 ممبران کی حمایت لے گورنر کو غلط ثابت کریں ووٹ لازمی لینے ہوں گے, وزیراعلی مزید نہیں بھاگ سکتے اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور مونس الہی نے کی ،کسی کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں علی ظفر نے تاریخ لینے کی کوشش کی مگر استدعا منظور نہیں ہوئی،ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے 17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،21 21 بل ایک دن میں پیش کیے گئے پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے مونس الہی باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ آج کے دن ہی ہو،عدالتی وزیر اعلی آج نہیں رہے گا،

  • دنیا کےطاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دنیا کےطاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    2023 کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی 2 الگ الگ فہرستیں جاری ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی: آرٹن کیپیٹل کیجانب سےجاری دنیا کےطاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا اسی طرح ہینلے اینڈ پارٹنرز کی 2023 کی فہرست میں جاپانی پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات

    آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 181 ممالک کا سفر کرسکتےہیں یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ،جنوبی کوریا، جرمنی،سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 174 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

    ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 173 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا 193 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جاپان کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹس 190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

    جبکہ دونوں فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر موجود ہے اس سے نیچے عراق (93)، شام (94) اور افغانستان (95) نمبر پر موجود ہیں۔

    ہینلے انڈیکس کی فہرست میں پاکستان کے حصے میں 106 واں نمبر آیا جس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔

    کیلیفورنیا اور صوبہ پنجاب کے درمیان "سسٹرپروونس” معاہدے پر دستخط

  • بیرون ملک جانے سے روکا گیا، مونس الہیٰ کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

    بیرون ملک جانے سے روکا گیا، مونس الہیٰ کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

    بیرون ملک جانے سے روکا گیا، مونس الہیٰ کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

    چوہدری مونس الہی کے اہلیہ تحریم الہی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،ایف آئی اے کیجانب سے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے

    دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریم الہی، راسخ الہی اور زہرہ اہلیہ کو طلب کرلیا چوہدری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئے بلایا گیا

    علاوہ ازیں ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیٹوں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، ایف ائی اے نے پرویز الٰہی کے صاحبزادوں مونس الٰہی اور راسخ الٰہی سمیت 9 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی سمیت مذکورہ 9 افراد 30 دن تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں سائرہ انور، ارم امین، تحریم الٰہی، زہرہ الٰہی، ارشد اقبال اور سنبل ریحان شامل ہیں جبکہ فہرست میں فرحان خان ،قیصر اقبال بھٹی کے نام بھی شامل ہیں

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • ٹک ٹاک اورایڈ‌کاسا کا پاکستانی اسٹوڈنٹس کیلئےاسکالرشپ پروگرام کا اعلان

    ٹک ٹاک اورایڈ‌کاسا کا پاکستانی اسٹوڈنٹس کیلئےاسکالرشپ پروگرام کا اعلان

    معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18 ہزار پاکستانی طلبا و طالبات کے لیےایک اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپ ایڈکاسا کی بنائی گئی ایپ پر طلباوطالبات کی درس و تدریس پر مبنی #ExamReady مہم بہت کامیاب ہوئی تھی۔

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    تاہم اب ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اور ایڈکاسا(Edkasa) نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبا و طالبات کو آئن لائن تعلیم کے لیے گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

    گزشتہ برس ستمبر میں، ٹک ٹاک نے ایڈکاسا (Edkasa) اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنےکی غرض سے پورے سال تعاون کیا تھا تاکہ ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔

    #ExamReady مہم کو لاکھوں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اورریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کیں گئیں تھیں۔ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گرْ بتائے گئے تھے۔

    پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک، لمز، کے ساتھ اشتراک میں، یہ دونوں ادارے اسٹوڈنٹس کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی معلومات اور مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کی جائے گی اس میں اسٹوڈنٹس اپنا گریڈ/بورڈ/امتحان کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا

    ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیاء فرح توکان نے کہا کہ ک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف کونٹینٹ پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے،ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر مسرور ہیں

    ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، فہد تنویر نے کہاکہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے کونٹینٹ میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور بالخصوس اسٹوڈنٹس کی دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیار تعلیمی وسائل کی ضرورت ہے جو ہمارے نوجوانوں کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔

    واضح رہے کہ وظائف غریب اور کم مراعات یافتہ پاکستانی طبقات کے طالبعلموں کے لیے فراہم کئے جائیں گے تاکہ ان کی تعلیمی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے، وظائف، مہم کے آن لائن محرک، ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دئیے جائیں گے۔

    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت…

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    باغی ٹی و : ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد17ہزار400کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 5 ہزار900 کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک ہے-

    ترجما وپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار500کیوسک اور اخراج 5 ہزار500کیوسک ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 9 ہزار100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار100کیوسک ہےخیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار600 کیوسک ہے۔

    بیراج:

    ترجمان واپڈا کے مطابق جناح میں پانی کی آمد 16 ہزارکیوسک اور اخراج 14 ہزار300 کیوسک ،چشمہ میں پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج15ہزارکیوسک ،تونسہ میں پانی کی آمد 13 ہزار600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار600 کیوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق گدو میں پانی کی آمد 17 ہزار500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار500 کیوسک ،سکھر میں پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 4 ہزار900 کیوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق کوٹری میں پانی کی آمد 3 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 ہزار100 کیوسک ،تریموں میں پانی کی آمد 6 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 900 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 3 ہزار300 کیوسک اور اخراج 3ہزار300 کیوسک ہے۔

    آبی ذخائر:

    ترجمان واپڈ ا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ 6 ہزار ایکٹرفٹ، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 7لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 21 ہزار ایکٹرفٹ اور تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ38 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

  • نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیرانتقال کرگئے

    نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیرانتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے نامور کامیڈین واداکار ماجد جہانگیر طویل عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کے اہل خانہ کے مطابق اداکار پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ شدید بیماری میں مبتلا رہے۔

    ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔

    اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی اداکار کی منہ بولی بیٹی کے مطابق نامور اداکار کے آخری الفاظ یہ تھے کہ یااللہ مجھے معاف کرنا جب کہ ان کی آخری وقت میں عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور وہ اکثر مجھے کہا کرتے تھے کہ میں تمہیں عمرہ اور حج کے لیے لے کر جاؤں گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر اداکار ماجد جہانگیر بحریہ ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر تھے جب کہ ان کے بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں جو اپنے والد کی موت کی خبر سن کر لاہور آئے،بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

    ماجد جہانگیر نے پی ٹی وی کے پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی-

  • عدالت نےمونس الٰہی کے قریبی دوست کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی

    عدالت نےمونس الٰہی کے قریبی دوست کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: احمد فاران خان کو رات گئے 2 گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں لاہورہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لےکرسی سی پی او کو احمد فاران کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

    مونس الٰہی کےلاپتا قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کےحوالے سےلاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے احمد فاران کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔

    اس موقع پرصحافی نے احمد فاران سے سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کے نشان کیسے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ لگا ہے جس کی وجہ سے زخم آیا۔

    چند روز قبل مونس الٰہی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لاہورمیں ان کے ایک دوست کو 2 کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احمد فاران خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے۔

    ایف آئی اے نے کہا تھا کہ احمد فرحان کو اسی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ ان کے موکل لاہور میں نہیں ہیں۔

    عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے احمد فاران خان کی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

  • پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے،اس ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مولانا مودودی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تقریباً 15کروڑ لوگوں پر حکومت کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں مرکز اور بلوچستان میں حکمران ہیں-

    عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا،جےآئی ٹی ارکان

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں 15 برسوں سے حکومت کر رہی ہے، ان سب نے مل کر ملک کو برباد کیا، حکمرانوں نے مل کر کشمیر کو فروخت کیا، حکمران آج ملک کے ائیرپورٹس، ریلوے، موٹرویز بیچنے کو تیار ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ چترال سے کراچی تک لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں، حکمرانوں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے اور عوام روٹی کے نوالوں کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

    اسمبلی اجلاس بلانا گورنر کا آئینی اختیار،عدم تعمیل پر تحفظات ہیں:محمد بلیغ…

    سراج الحق کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس میں چند ارب ڈالر ملنے پر حکمران خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خزانہ بیرونی امداد پر بغلیں بجانے کی بجائے علامہ اقبال کا درس خودی پڑھیں، وزیراعظم بتائیں سیلاب متاثرین کے لیے اعلان کردہ 70 ارب روپےکہاں گئے؟-

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ استعمار نے پاکستان پر حکمرانی کے لیے سیاسی جماعتوں کی شارٹ لسٹنگ کی ہوئی ہے اور حکمران جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی حاصل ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر ہفتہ بھر سیاست نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا…

  • 11جنوری:پاکستان کےمایہ نازاورسینئرصحافی واینکرپرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ

    11جنوری:پاکستان کےمایہ نازاورسینئرصحافی واینکرپرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ

    لاہور:پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے،سینئر صحافی واینکر پرسن 11 جنوری 1963ء کو لاہور میں پیدا ہوئے- مبشر لقمان نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔سینئر صحافی واینکر پرسن نے بطور میزبان چینل بزنس پلس سے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    ٹیلی وژن اسکرین پر اپنے پہلے تجربے کے دوران ، سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے بہت سے معاشی و معاشی اور سیاسی مسائل کا احاطہ کیا تھا۔ ملک کے متعدد اہم امور کے بارے میں اپنے شاندار موقف کی وجہ سے صحافت کے میدان میں اپنی الگ شناخت بنائی- اس کے بعد وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ، ایکسپریس نیوز میں بطور میزبان پروگرام پوائنٹ بلینک میں شامل ہوئے ، اور پھر بعد میں دنیا نیوز میں منتقل ہوگئے اور پروگرام کھری بات ود لقمان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے-اس کے بعد انہوں نے کھرا سچ کی میزبانی میں اے آر وائی نیوز میں شمولیت اختیار کی ، جس کے ذریعے انہوں نے متعدد سیاستدانوں کے کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

    مبشر لقمان 2007 اور 2008 میں انفارمیشن ٹکنالوجی ، مواصلات پنجاب کےنگران وزیربھی رہے اور اب فی الحال وہ پی این این میں ایک ٹاک شو کھرا سچ کی میزبانی کررہے ہیں ۔ان کا پروگرام کھرا سچ عوام میں مقبول ترین پروگراموں میں سے ہے ۔ مبشر لقمان کھرا سچ میں ہمیشہ کھرا سچ ہی بولتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب پر مبشر لقمان پر درجنوں مقدمات قائم کیے گئے تاہم رب العزت نے انہیں کامیابی دی اور مقدمے خارج ہوئے عدالتی فیصلے انکے حق میں آئے۔

    مبشر لقمان پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کے سی ای او بھی ہیں ۔ باغی ٹی وی اردو انگریزی، چینی زبان، پشتو ، دری میں شائع ہو رہا ہے، مبشر لقمان کا یوٹیوب چینل مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بھی پاکستان کے مقبول ترین چینلز میں سے ہے۔بیباک تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ کھرا سچ اور پھر اس پر ڈٹ جانا مبشر لقمان کی پہچان ہے، انہوں نے مفاد کی خاطر کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ علی الاعلان کلمہ حق کہا یہی وجہ ہے کہ ان پر نہ صرف مقدمے بنائے گئے بلکہ متعدد بار انکے پروگرام کو بھی بند کروانے کی مذموم کوشش کی گئی

    مبشر لقمان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر HBD_Mubasherlucman ٹرینڈ میں مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-