Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسمبلی اجلاس بلانا گورنر کا آئینی اختیار،عدم تعمیل پر تحفظات ہیں:محمد بلیغ الرحمان

    اسمبلی اجلاس بلانا گورنر کا آئینی اختیار،عدم تعمیل پر تحفظات ہیں:محمد بلیغ الرحمان

    لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گورنر کا آئینی اختیار ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلا سکے اور وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پابند کر سکے، اپنے آئینی حکم نامے کی تعمیل نہ ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حد درجہ مطمئن تھا کہ وزیر اعلیٰ ایوان کااعتماد کھو چکے ہیں اور میں نے اسی لیے اپنے آئینی استحقاق کو استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے پابند کیا۔

    ننکانہ : قرآن محل کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار،سٹور نما ایک کمرہ کی لاگت21 لاکھ…

    محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے کے قابل ہوتے تو اب تک لے چکے ہوتے، سپیکر کو گورنر کے آئینی اختیارات میں مداخلت کا کوئی اختیار اور حق نہیں ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدامات اور خاموشی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، گورنر کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنا بے بنیاد ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالتوں میں لے جانا اور انہیں سیاسی صورتحال میں اُلجھانا بلا جواز ہے، سپیکر کے اقدامات اختیارات کی تقسیم کے اُصول کی نفی ہیں، آئین کی اس حد تک نفی اور خلاف ورزی جمہوریت کے لیے سخت خطر ناک ہے، میں نے آئینی نظام کی بقا کے لئے کم سے کم مداخلت پر مبنی آئینی استحقاق استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ سے بچنے کے لئے وزیر اعلیٰ عدالت کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،غالباً وزیر اعلیٰ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ وہ پارلیمان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اسی لئے وہ اعتماد کے ووٹ سے بچنے کے لیے یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

    ڈی آئی خان : وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار کی ملازمت پر بحالی،عوام کااحتجاج

    محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ تحلیل شدہ کابینہ اور وزیر اعلیٰ کو عدالتوں کے ذریعے پہلے ہی کافی وقت مل چکا ہے، چونکہ وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے سے احتراز کیا اس لئے وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کی ایگزیکٹو اتھارٹی استعمال کرنے کا حق کھو چکے ہیں۔

  • عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا،جےآئی ٹی ارکان

    عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا،جےآئی ٹی ارکان

    لاہور:عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا ،اطلاعات کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات پر قائم جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملزم وقاص کا کردار محض سہولت کار کا ہے۔

     

     

    اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی میں کسی دوسرے شخص کی شمولیت ثابت نہیں ہو سکی، معظم کی موت کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔

    اوکاڑہ ،دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    جے آئی ٹی ارکان کا اختلافی نوٹ میں مزید کہنا تھا کہ کنوینئر اور کوآپٹڈ ممبر انور شاہ نےانکوائری کی، جے آئی ٹی ارکان اور دیگر ممبران کی رائے کو مناسب اہمیت نہیں دی گئی، کسی پیشہ ورانہ ان پٹ کی اجازت نہیں دی گئی، 17 دسمبر کو جے آئی ٹی کے ایک ممبر نےشدید اعتراض کیا۔

    نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

    جےآئی ٹی ارکان نے مزید کہا کہ اعتراض کرنے والے ممبر کو 29 دسمبر کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا، ٹیم نےنتیجہ اخذ کیا نہ رپورٹ پیش کی، رپورٹ کو میڈیا پر موضوع بحث بنانا قبل از وقت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔جےآئی ٹی ارکان نے دستخطوں کے ساتھ اختلافی نوٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دیا، اختلافی نوٹ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھی بھجوا دیا گیا۔

    اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا؛ طلبا کی حالت بگڑ گئی

  • بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دئیے۔اطلاعات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے، جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں کہ وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتا اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    نجم سیٹھی نے پیغام میں کہا کہ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اسکو من و عن قبول کرینگے ، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں۔

    گزشتہ دنوں بابر اعظم نے سکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضگی کاا اظہار کیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے 3 ناموں پر غور شروع کردیا، مکی آرتھر کے انکار کے بعد آسٹریلیا کے جسٹسن لینگر مضبوط امیدوار بن گئے۔مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر رد کئے جانے کے بعد یہ باب بند ہوگیا۔

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جن نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں آسٹریلیا کے جسٹن لینگر ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ٹوبی ریڈ فورڈ کو ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے آفر کی گئی ہے جبکہ ای این پونٹ کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    رپورٹ کے مطابق تینوں کوچز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے، پی سی بی جلد قومی ٹیم کے نام کا اعلان کرے گا، کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد سپورٹنگ اسٹاف کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    لاہور:فواد چوہدری کی طرف سے اپنی ہی پارٹی کی رکن اسمبلی کے خلاف الزامات سےمعاملات ان کےہی خلاف ہوگئے،اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ اب بھی پارٹی میں ہوں، کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے اسپیکر و وزیراعلیٰ بنے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہ دیں۔ فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی پر سنگین الزامات لگادیئے، کہتے ہیں کہ مومنہ وحید بک گئیں، رپورٹس ہیں کہ خاتون رکن نے ڈیل کے بعد 5 کروڑ روپیہ لیا اور لوٹی ہونی کو ترجیح دی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمارے اراکین کی تعداد اس وقت 188 ہے۔

    ننکانہ : قرآن محل کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار،سٹور نما ایک کمرہ کی لاگت21 لاکھ…

    ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی فواد چوہدری کی طرح پارٹیاں نہیں بدلتا اور نہ ہی ان کی طرح بکنے کیلئے ہوتا ہے، مجھے تو اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہیں میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔میں نے پارٹی نہیں بدلی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، رجیم چینج آپریشن ایک رات میں نہیں ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    مومنہ وحید نے مزید کہا کہ کچھ روز پہلے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی اسپیکر پی ٹی آئی کے ووٹوں سے بنے، پرویز الٰہی کو ایک جنگ کے بعد وزیراعلیٰ بنایا گیا، میں سب سے آگے تھی، میں کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

  • تخت پنجاب پر قبضےکی جنگ:ن لیگ کی قیادت نےگورنرہاوس میں ڈیرےلگا لئیے

    تخت پنجاب پر قبضےکی جنگ:ن لیگ کی قیادت نےگورنرہاوس میں ڈیرےلگا لئیے

    لاہور:تخت پنجاب پر قبضے کی جنگ جاری ہے اور اس حوالےسے ن لیگ نے بھی سارے پتے کھیلنےکا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ بارے مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں، سینئر لیگی قیادت نے گورنر ہاؤس میں سر جوڑ لیے۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گورنر ہاؤس لاہور آمد، پارٹی کے اہم رہنماؤں نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی، سینئر رہنما ملک احمد خان اور رانا مشہود بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں لیگی رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کے تیاری کے بارے مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آئنیی اور قانونی پہلوؤں پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور قیادت کی طرف سے کل عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کو جمع ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے، اس موقع پر سابق صدر لاہور میں وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے، پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب میں سیاسی بقاء کی جنگ جیتنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کیلئے بیک ڈور رابطوں سلسلہ تیز کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کیلئے مختلف پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔

  • مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

    مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس کے بعد اُنکا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا قصہ ختم ہوگیا۔کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔

    جس میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ،اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کی کنسلٹنسئ شامل تھی۔ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم کرنے کے بعد اب پی سی بی حکام نے کسی دوسرے غیرملکی کوچ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے بھی لائے تھے اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلیے اُن سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مکی نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ بننے کی آفر ٹھکرادی، وہ ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کرچکے ہیں، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔

    مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ بننے سے انکار کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم نے صاف کہہ دیا پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے، مکی آرتھر ایشیاء کپ کے بجائے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کوچنگ کرنا چاہتے تھے۔

    نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین اور فل ٹائم کوچنگ اسٹاف رکھیں گے۔

  • سٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ غیر معیاری قرار، ڈریپ الرٹ جاری

    سٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ غیر معیاری قرار، ڈریپ الرٹ جاری

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سٹینڈ فارما کا انجکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے کمپنی کو پیراسٹ انجکشن فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ پیرا سٹ 1 گرام اور 100 ایم ایل کا بیچ نمبر CJ170 استعمال کرنے والوں کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    گوجرہ: دکانوں کی تعمیرکے دوران مندرکی چھت گرگئی

    ڈریپ کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراسٹ انجکشن بیچ نمبر CJ170 استعمال کرنے والے فوری اپنے معالج سے رابطہ کریں، مذکورہ انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ سپلائیرز کو اس ضمن میں سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ میڈیکل سٹورز سے فوری اس انجکشن کو اکٹھا کر کے متعلقہ کمپنی کو واپس دیں۔

    کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    کیا آپ سر درد یا بخار کے لیے پیراسیٹامول کی گولی کھانے کے عادی ہیں؟ آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ سوال کیوں کیا جا رہا ہے۔اس کی وجہ حال ہی میں پیراسیٹامول کے استعمال پر ہونے والی ایک نئی تحقیق ہے جس کے مطابق بلڈ پریشر یا فشار خون کے عارضے میں مبتلا ایسے مریضوں میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو پیراسیٹامول کی گولی استعمال کرتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے محققین کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ماہرین امراض قلب کو زیادہ عرصے کے لیے مریضوں کو یہ دوائی دینے سے پہلے اس کے فوائد اور نقصانات پر غور کرنا چاہیے۔لیکن اگر اس دوا کا استعمال صرف سر کے درد یا بخار کے لیے کیا جا رہا ہے تو اس میں کوئی خطرے والی بات نہیں۔

    ٹھٹھہ :دھابیجی ،زیادتی کے بعد قتل ہونے والے لڑکے ملزمان کی عدم گرفتاری پراحتجاج

    لیکن کچھ ماہرین ایسے بھی ہیں جن کا ماننا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے زیادہ عرصے تک زیادہ افراد پر اس دوائی کے اثرات کی تحقیق ضروری ہے۔

    پیراسیٹامول مضر صحت بھی ہو سکتی ہے؟
    واضح رہے کہ پیراسیٹامول دنیا بھر میں درد سے آرام کے لیے عام استعمال ہونے والی دوائی ہے۔ لیکن یہ دوائی طویل المدت تکلیف یا درد کے لیے بھی دی جاتی ہے حالانکہ زیادہ عرصے کے لیے یہ فائدہ مند ہے بھی یا نہیں، اس کے شواہد کم ہیں۔

    اس دوائی کا استعمال کتنا عام ہے؟ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ سکاٹ لینڈ جیسے ملک میں ہر دس میں سے ایک شخص کو 2018 میں درد کے لیے پیراسیٹامول دی گئی۔

    لیکن اس حالیہ تحقیق کے مطابق اگر کسی شخص کو ہائی بلڈ پریشر ہو، جو عام طور پر برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کو ہوتا ہے، تو ایسے شخص کے لیے اس دوا کا استعمال مضر صحت بھی ہو سکتا ہے۔

    اس تحقیق کے دوران 110 رضاکاروں کی مدد کی گئی جن میں سے تقریبا دو تہائی افراد یہ دوا ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب اوراس کی کابینہ ڈی نوٹی فائی ہو چکے،گورنر پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب اوراس کی کابینہ ڈی نوٹی فائی ہو چکے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مقرر کردہ وقت اور تاریخ پر اعتماد کا ووٹ لینے سے احتراز کیا

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اوراس کی کابینہ ڈی نوٹی فائی ہو چکے ہیں،پنجاب حکومت عدالت کے عبوری حکم پر چل رہی ہے،امید ہے عدالت جلد اس کیس کاحتمی فیصلہ کر ے گی، آئین اور قانون کی بالادستی ہی میں سب کی بھلائی ہے

    دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کا کام صرف الزام لگانا ہے، باقی یہ کچھ نہیں کرسکتے،میں اپنے گھر پر موجود ہوں اور کسی بھی پارٹی سے میرا رابطہ نہیں ہوا،ہم سچے اور کھرے کارکن ہیں فوادچودھری کا بلیم گیم میں ہمیشہ اہم کردار رہاہے،فوادچودھری کو الزام لگانے سے پہلے سوچناچاہیے،

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا ،پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا،اجلاس میں ن لیگی اراکین کی جانب سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے گئے،اپوزیشن کی جانب سے ڈاکو ،ڈاکو اوراعتماد کا ووٹ لو کے نعرے بھی لگائے گئے ،اپوزیشن نے وقفہ سوالات کے دوران ڈیسک بجا کر شور شرابا کیا،میاں محمود الرشید نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پرتنقید کی،اور کہا کہ ہماری حکومت قائم ہے اور رہے گی،،اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ سہہ پہر 3 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • ویڈیو، رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا

    ویڈیو، رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا

    پنجاب اسمبلی سے جاتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے جوتا رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی ونڈا سکرین پر لگا،جوتا پھینکنے والا موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ رانا صاحب کی گاڑی پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کرتی ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسی اوچھی حرکات سے رانا صاحب ڈر جائیں گے تو وہ شیر رانا صاحب کو نہیں جانتے۔وہ ان کو دن میں تارے دکھاتے رہیں گے۔

    نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والے کی شناخت ہو گئی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والا پی ٹی آئی کے رکن راشد حفیظ کا ڈرائیو ہے۔ ،اسمبلی کی سیکورٹی نے جوتا اچھالنے والےpti driver کو حراست میں لے لیا ہے،

    خدیجہ تشدد کیس میں‌ شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

    بھارتی بیس بال ٹیم نےپاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپین شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

    پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نےبتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

    شاہین آفریدی کی ون ڈے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ،بولنگ بھی کرائی،فیلڈنگ بھی کی