Baaghi TV

Category: لاہور

  • 2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    2022؛پاکستان کےلیےمعاشی لحاظ سے10برسوں میں سب سےبھاری سال ثابت ہوا

    لاہور:پاکستان کی معیشت اب بہت مشکل صورتحال سے دوچارہےاوریہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے،2022 پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مشکل سال رہا جس میں نہ صرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے نئے ریکارڈ قائم کئے بلکہ مہنگائی،اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں اضافے کے لحاظ سے بھی یہ سال پچھلے10 سالوں میں سب سے مہنگا سال ثابت ہوا۔

    2013 سے 2022 تک کے 10سالوں کا جائزہ لیا جائے تو 2019میں ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ 18.7 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن 2022 میں ڈالر کی قدر میں 20.2 فی صد اضافہ ہوگیا یعنی پچھلے دس سال میں کسی بھی سال میں ڈالر کی قدر میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

    اسی طرح 2022میں مہنگائی کی شرح 19.29فیصدرہی جب کہ پچھلے 10سال میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10فیصد تک بھی کبھی نہیں پہنچی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی اس سال شرح سود میں 6.26 فیصد اضافہ کیا گیا اس سے پہلے 2019 میں شرح سود میں 10 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی سال2022میں 11.4ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جو سال2013کے بعد کم ترین ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔2022میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 51فیصد کمی آئی ہے کسی بھی ایک سال میں اس قدر بڑی کمی کی پچھلے سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 2021کے مقابلے میں کم رہی لیکن اسے پچھلے 8 سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بھی پچھلے 10سال میں سب سے کم رہا جب کہ مجموعی طور پر سال بھر میں 50 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لئے گئے جو پچھلے 10میں کسی بھی سال میں سب سے زیادہ لئے گئے قرضے ہیں، بجٹ خسارہ بھی4697 ارب رہا جو 10سال کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ ہے۔

    بعض میکرو اکنامک اشاریوں کے لحاظ سے 2022 بہتربھی رہا جیسے برآمدات کا حجم 29.3ارب ڈالر رہا جو پچھلے 10سال کا سب سے زیادہ برآمدی حجم ہے۔درآمدات 60.9 ارب ڈالر کی ہوئی جو زیادہ ہے لیکن 2021کے 66.6 ارب ڈالر سے کم ہے۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    تجارتی خسارہ بھی 2019سے کم لیکن اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی 11.4 ارب ڈالر رہا جو 2018، 2019 اور 2021کے مقابلے میں کم ہے لیکن اگر باقی برسوں سے موازنہ کیا جائے تو زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ملاقات
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔ پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی ساتویں لہر کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔ سیلاب، امراض اور آفات کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نصب کریں گے۔3 مقامات پر آفات کی پیشگی نشاندہی کیلئے ارلی وارننگ سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں۔ارلی وارننگ سسٹم نصب ہونے سے سیلاب کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے بروقت اقدامات ممکن ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب نے اپنے وسائل اور ٹیلی تھون سے جمع شدہ عطیات کے ذریعے متاثرین کو امداد دی۔ سیلاب متاثرین میں 5 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں اور 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے۔ گھروں کی تعمیر کے لئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کی ہے۔ 55 ہزار سے زائد مکمل اور جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔پنجاب میں سیلاب کے بعد سب سے پہلے راجن پور پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری اور دیگر مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے بارش اور برفباری کے دوران خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔بیرون ملک خاص طور پر چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سیلاب میں ریسکیو اور ریلیف پلان قابل تحسین ہے۔ ریسکیو 1122 کے ادارے نے سیلاب کے دوران قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے 30، 40 دن پہلے پیشین گوئی ممکن ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی مستقل صورت اختیار کر رہی ہے، ہمیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

    پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسداللہ خان، قائم مقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی جی ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • سال 2022،پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے

    سال 2022،پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے

    چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی ہدایات کی بدولت پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے۔

    اعدادوشمار کے مطابق ضلعی عدلیہ میں 5 لاکھ 18 ہزار سے زائد سول، 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد فیملی، 37 ہزار سے زائد فیصلے کئے،سال 2022 میں صوبے بھر کی عدالتوں میں لاکھوں مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے، ضلعی عدلیہ میں 27 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے :لاہور پرنسپل سیٹ پر 89 ہزار 509 مقدمات کے فیصلے ہوئے ملتان بنچ پر 38 ہزار 333، بہاولپور بنچ پر 17 ہزار 821 اور راولپنڈی بنچ پر 10 ہزار 687 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔فیصلہ شدہ مقدمات میں مجموعی طور پر 52 ہزار سے سول مقدمات، 38 ہزار کے قریب فوجداری مقدمات اور 85 ہزار سے زائد رٹ درخواستیں شامل ہیں۔ جنوری تا دسمبر تک لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 48 ہزار نئے مقدمات بھی دائر ہوئے۔مرڈر و سیشن مقدمات اور 5 لاکھ 90 ہزار کے قریب مجسٹیریل ٹرائلز کے فیصلے ہوئے۔

    دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں عدالت نے سال 2022 کے آخری کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے منشیات کے ملزم شہباز کو بری کردیا یڈیشنل سیشن جج عمر بھٹی نے ملزم کو بری کیا ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پی جی ایم آئی کے ڈاکٹر کا کارنامہ ،پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف کرا دیا
    پروفیسر خضر حیات گوندل نے 75سالہ دل کے مرض میں مبتلا شخص کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا
    انجیکشن لگا کر کئے جانے والے پروسیجر میں مریض کو بیہوش کرنے کی ضرورت نہیں
    مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے
    پراسٹیٹ کے نوجوان مریضوں میں REZUM طریقہ سے مردانہ قوت بھی بحال: پروفیسر آف یورالوجی
    پروسیجر کا دورانیہ 30منٹ سے کم، مریض اسی روز گھر منتقل، مہنگی ادویات و درد سے چھٹکارا: پروفیسر خضر حیات گوندل

    بڑھے ہوئے پراسٹیٹ (غدود) کے علاج اور آپریشن کیلئے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ REZUMمتعارف کروا دیا گیا،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کی اوپن سرجری کی بجائے محض واٹر سٹیم انجیکشن لگا کر بڑھے ہوئے غدود کا پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

    تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر خضر حیات گوندل نے کہا کہ اس دوران مریض کو بیہوش کرنے کی بجائے مخصوص جگہ کو سن کر کے (لوکل انستھیزیا) پروسیجر مکمل ہوتا ہے۔ جو مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا فراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر پراسٹیٹ کا بڑھنا بڑی عمر کے افراد کی بیماری ہے۔ تاہم بعض کیسز میں نوجوان افراد بھی پراسٹیٹ انلارجمنٹ کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں پیشاب کرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے بلکہ ان کی مردانہ قوت بھی متاثر ہونے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    پروفیسر خضر حیات کا کہنا تھا کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ پراسٹیٹ (غدود) کے روایتی طریقہ سے آپریشن کے بعد مریض میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اور مریض کا پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا اور اکثر کیسز میں مستقل طور پر یورین بیگ بھی لگانا پڑتا ہے جبکہ REZUMجدید طریقہ علاج سے سرجری 30منٹ سے کم وقت میں مکمل ہونے سے مریض کو ایک دن بھی ہسپتال میں قیام نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی ادویات لینے کی ضرورت پیش ہوتی ہے اور وہ روزمرہ کے معاملات زندگی بھی بلا تعطل شروع کرسکتا ہے۔ بالخصوص نوجوان مریضوں میں مردانہ قوت متاثر نہیں ہوتی اور وہ ازدواجی زندگی بھی خوشی سے گزار سکتے ہیں۔

  • لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

    لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کرلیا عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ڈیوٹی جج عمر بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی لیگی ایم این اے پر سرکاری زمین کے کاغذات میں ردبدل کرکے اپنے نام کرانے کا الزام ہے ،ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے عدالت ضمانت منظور کرے

    گزشتہ روز عدالت نے چودھری محمد اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے درخواست ضمانت دائر کی، آج ہی کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے

    ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    عدالت نے ایم این اے چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

  • سال 2022، پنجاب میں سات لاکھ سے زائد مقدمے درج

    سال 2022، پنجاب میں سات لاکھ سے زائد مقدمے درج

    پنجاب پولیس نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں 1247212 افراد کے خلاف 756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔گینگز کی تفتیش سے 38052 کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔سال رواں میں صوبہ بھر میں 93414 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 26132 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اربوں روپوں مالیت کی 218849 کلو گرام چرس، 578 کلوگرام ہیروئن، 691 کلو گرام افیون اور 40722 لیٹر شراب برآمد کی گئی، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مختلف اضلاع سے 49052 ملزمان گرفتار کئے گئے

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2112 سٹین گن، 1500 کلاشنکوف، 5804 رائفلز، 2598 بندوقیں، 658 ریوالور،33327 پسٹل، کاربین 494، موزر61، رپیٹرز780، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت ہزاروں گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے،سال رواں میں پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18000 سے زائد چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے۔:کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 4002050 شکایات رجسٹرڈ کروائیں جن میں سے 3982331 حل کرلی گئیں۔درج ہونے والی شکایات پر 723026 ایف آرز درج کی گئی

  • إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:رہنما تحریک انصاف سردار جعفر خان لغاری وفات پا گئے

    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:رہنما تحریک انصاف سردار جعفر خان لغاری وفات پا گئے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور بزرگ سیاستدان سردار جعفر خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار جعفر خان لغاری طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے علاج معالجے میں بھی بہتر سے بہتر کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

     

    سردار جعفر خان لغاری کا شمار سینیئر ترین ارکان قومی اسمبلی میں ہوتا تھا، سال 2002 میں وہ حلقہ این اے 174 راجن پور ون سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

     

    سال 2008 میں بھی حلقہ این اے 174 (راجن پور) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، انہوں نے سردار نصراللہ خان دریشک کو شکست دی تھی۔

     

    سال 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-174 (راجن پور-I) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے،سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے بعد ازاں 2018 میں نون لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کردیا

    عدالت نے درخواست گزار کی 1952 میں سول کورٹ سے ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے فراڈ کرنے پر نجیب اسلم کی اپیل 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل بینچ نے 14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار 1952 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کم ازکم 4 دہائیوں بعد عدالت آیا عدالت نے اپنا اطمینان کرنے کےلیے 1952 کا ریکارڈ طلب کیا ،عدالتی ایلحمد کے مطابق متعلقہ ریکارڈ ٹریس نہیں ہو سکا ریکارڈ کے مطابق قیام پاکستان کے وقت مزکورہ اراضی کو کرتار سنگھ سمیت دیگر نے چھوڑ دیا تھا ،مرکزی حکومت نے دعوا دائر کرنے سے پہلے 1947میں مزکورہ ارضی کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت پاکستان نے قیام پاکستان کے وقت چھوڑی گئی جائیدادوں کو جعلسازوں سے بچانے کےلئے اتھارٹی بنائی،قیام پاکستان کے وقت کسی بھی مسنگ غیر مسلم کو مہاجر تصور کیا جاتا ہے ،غیر مسلموں کی چھوڑی گئی اراضی کو ایڈمنسٹریشن اف اویکیو پراپرٹی آرڈینس کے تحت تحفظ دیا جاتا تھا درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر جانے کی بجائے سول کورٹ میں دعوی دائر کردیا ،دعوے میں دوسرا فریق بھارت ہجرت کر چکا تھا سول کورٹ کو چھوڑی گئی جائیدادوں پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا سول کورٹ کو 1952 کا فیصلہ غیر قانونی تھا جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے درخواست گزار کے وکیل کے مطابق فضل محمود اور محمد اسلم نے 1944 میں۔ فیصل آباد میں موجود 219کنال 9مرلے اراضی کرتار سنگھ سمیت دیگر کو فروخت کی ،18اگست 1944 کو فروخت کی گئی اراضی کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا اکتوبر 1951 میں فضل محمود کے بیٹے خالد محمود نے اراضی کی واپسی کےلیے دعوی دائر کیا٫دعوے میں موقف اختیار کیا کہ آبائی جائیداد ہونے کے باعث سے فروخت نہیں کیا جاسکتا لہزا وہ جائیداد واپسی کا حق دار ہے 19 اپریل 1952کو سول جج نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خالد محمود کے حق میں ڈگری جاری کردی ،ارضی فروخت کرنے والے دوسرے فریق محمد اسلم کے بیٹے نجیب اسلم نے خالد محمود کا حق ملکیت ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی 1963 میں عدالت نے نجیب اسلم کی درخواست منظور کرلی خالد محمود نے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمشنر لائل پور کے روبرو اپیل دائر کی جسے منظور کر لیا گیا درخواست گزار نے 1952 کے ڈگری جاری کرنے اور 1965 کے سیٹلمنٹ کمشنر ک فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے2018 ہائیکورٹ سے رجوع کیا .021 میں سنگل بینچ درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی درخواست گزار نے سگنل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    لاہور:پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم رد ی کی ٹوکری میں اس طرج پھینک دیئے جاتےہیں کہ کسی کو پرواہ تک نہیں ہوتی،ویسے تو ایسے کئی ثبوت اور واقعات ہیں مگر تازہ واقعہ ایک بہت بڑے پرائیویٹ ادارے کا ہے جسے پنجاب گروپ آف کالجز کےنام سے یاد کیا جاتا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سموگ اور سخت سردی کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو7 جنوری 2023 تک بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ہائی کورٹ جس نے سموگ اور شدید سردی سے محفوظ رکھنے کےلیے یہ فیصلہ کیا

    اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے اور کوئی بھی تعلیمی ادارہ اس حکم کی خلاف ورزی نہیں کرے گا،

    لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کےباوجود کچھ تعلیمی اداروں نے ہرقسم کی موسمی سختیوں اور عدالتی احکامات کی پرواہ کیئے بغیرکلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب گروپ آف کالجزکے کئی کیمپس میں‌ کلاسز جاری کرنے کے حوالےسے طالب علموں کو اطلاع بھی دے دی گئی ہے

     

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک ایسا ہی کیس سیالکوٹ سے رپورٹ ہوا ہےجہاں پنجاب گروپ آف کالجزسیالکوٹ کوبے چک تین کلومیٹر سیدپورروڈ سیالکوٹ پر واقع ہے اس کی انتظامیہ کی طرف سے یہ پیغآم جاری کیا گیا ہےکہ کالج بند نہیں ہوگا ، کلاسز 2 جنوری سے جاری ہوں گی اورامتحانات بھی معمول کے شیڈول کے مطابق ہوں گے

    پنجاب گروپ آف کالجز سیالکوٹ کی انتظآمیہ کی طرف سے یہ پیغام وائرل ہونے کےبعد زیرتعلیم بچوں اور بچیوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں کہ جب پورے صوبے میں عدالت عالیہ کی طرف سے حکم نامے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے توپھراس ادارے نے یہ خلاف ورزی کیوں کی ہے ، کیا پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ پرملکی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ والدین کے ساتھ ساتھ دیگرمعاشرتی اور سماجی اداروں نے بھی احتجاج کیا ہے اور اس خلاف ورزی پر عدالت سے توہین عدالت کی سزا دینےکی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی حکومت پنجاب سے گزارشات کی ہیں کہ صوبے میں اور بھی کئی مقامات پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں اور جہاں عدلیہ کی توہین ہورہی ہے وہاں طالب علموں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں ،

    عوام الناس کی طرف سے استدعاکی گئی ہے کہ اس گروپ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کوئی آئین اور قانون کا مذاق نہ اڑائے

  • آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    لاہور:آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سےسال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کو دیا جاتا ہےگزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

     

    رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔