Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں 100 سےزائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل

    پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد دہشتگردی کےلیے استعمال پیجز بلاک کیے۔دستاویزات کے مطابق صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

    کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ سرکی…

    اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ ، جب کہا گیا تھا کہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل 256 افراد میں سے لاپتہ 14افراد کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 256افراد میں سے 14افراد کچھ عرصے سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر روپوش و لاپتہ ہوگئے ہیں

    کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق

    پولیس نے ان کے گھروں پر چیکنگ کی تو فورتھ شیڈول میں شامل دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد، سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بھی ایک شخص گھر سے غائب تھا۔ فورتھ شیڈول میں شامل ان لاپتہ اور روپوش ہونے والوں میں سے9 افراد کا تعلق اٹک،2کا راولپنڈی، 2 کا چکوال اور ایک کا جہلم سے

  • جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

    جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

    جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی جام پو رکے عوام کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک،چودھری ظہیر الدین، سابق رکن اسمبلی مینا لغاری،دلدار چیمہ اور علی بہادر دریشک نے شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی سی راجن پور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جام پو رکے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا، یہ میرا عزم ہے۔ ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ خاص طو رپر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔ رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک نے کہاکہ جام پور کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے شکر گزا رہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ محسن لغاری نے کہاکہ جام پور کے عوام وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر نے ملاقات کی، جس میں اوورسیز پاکستانیز کے امور کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے۔پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔ چودھری عبدالغفار گجر نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی صحیح معنوں میں عوامی لیڈرہیں اور انہوں نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں کمال کردکھایا۔ پنجاب کے عوام کے لئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی -چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے -پاکستان کی پہلی بار خاتم النبین ؐ یونیورسٹی لاہور میں بنے گی- پنجاب اسمبلی نے خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے – خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں – خاتم النبین ؐیونیورسٹی سیرت النبیؐپر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی- اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں وی سی بلاک، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کیلئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا-مخالفین کام کی بجائے ڈرامے کرتے رہے -ہم اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور پانچ ماہ کے دوران فلاح عامہ کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی- پراپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے۔تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم کام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے،مخالفین کی پرواہ نہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے-

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پائینیئر پینل کی کامیابی پر اعظم چودھری کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہصحافی کالونی فیز 2 کیلئے اراضی جلد روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کر دی جائے گی، اس ضمن میں روڈا کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔صحافی کالونی ہربنس پورہ میں پولیس چوکی قائم کی جا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پہلے بھی پورا کیا، اب بھی کروں گا۔ صحافی کالونی فیز 2 میں پریس کلب ملازمین اور معذور و بیمار صحافیوں کو بھی پلاٹ دئیے جائیں گے۔ اعظم چودھری نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحافی برادری کے محسن ہیں۔ رانا محمد عظیم نے کہا کہ صحافی برادری کے لئے جو کام آپ نے کئے ہیں، کوئی دوسرا وزیراعلیٰ نہیں کر سکا۔

  • سال 2022، بزدار گئے ، حمزہ وزیراعلیٰ بنے، پرویزالہٰیٰ بھی چھٹی کے قریب

    سال 2022، بزدار گئے ، حمزہ وزیراعلیٰ بنے، پرویزالہٰیٰ بھی چھٹی کے قریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی ہوئی، تو حمزہ شہباز نے بھی مختصر ترین عرصے کے لئے وزارت اعلیٰ کے مزے لوٹ لئے، پرویز الہیٰ دوبارہ وزیراعلیٰ بنے تو ہر وقت خدشہ ،کسی وقت بھی کرسی چھن جائے گی، نواز شریف لندن سے واپس نہ آئے، مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں، شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، پنجاب میں تحریک انصاف کے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلی دور اقتدار ختم ہونے پر 88 روز کے لئے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی مسند پر رہے، اسکے بعد عدالتی فیصلوں کے بعد ق لیگ کے چودھری پرویز الہیٰ کے حق میں قرعہ نکلا اور وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہو گئے اور سپیکر کی کرسی سبطین خان کو مل گئی جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی عہدے سے چھٹی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    آبادی کے لحاظ سے بڑے اور سیاسی اعتبار سے ملک کے اہم ترین صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں سال 2022 ہنگامہ خیز رہا، پونے چار سال عثمان بزدار کے وزیراعلی رہنے تک ایوان میں عموماً خاموشی چھائی رہی . تاہم ان کی تبدیلی کے ساتھ ہی سیاسی جنگ زور پکڑ گئی .12 اپریل 2022 کو قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی ہوئی ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حملہ ہوا اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی، اسی روز، تحریک انصاف کے باغی ارکان کی حمایت سے ایوان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنا دیا اسپیکر چودھری پرویز الہی نے ایوان کو تالے لگائے تو ن لیگ کی حکومت کو بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں بلانا پڑا،

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کا معاملہ پہلے الیکشن کمیشن پھر سپریم کورٹ تک پہنچا باغی ارکان نااہل ٹھہرے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی اور پرویزالہی نے بطور وزیراعلی پنجاب کی کمان سنبھالی تحریک انصاف کے اتحادی پرویزالہی کے وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد کچھ ماہ خاموشی رہی لیکن عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جس پر ن لیگ نے وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اور گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا کہہ دیا ، گورنر نے اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کیا، تاہم عدالت نے وزیراعلی پرویز الہی کو دوبار بحال کر دیا، اب نئے سال کا آغاز ہونے جا رہا ہے دیکھتے ہیں پرویز الہیٰ کب تک وزیراعلیٰ رہتے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • سال نو کے آغاز پرلاہورمیں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت

    سال نو کے آغاز پرلاہورمیں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت

    سال نو کے آغاز پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت مل گئی ہے

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اداروں کی جانب سے آتش بازی کی اجازت مانگی گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو جیلانی پارک میں آتش بازی کی اجازت دی گئی ہے بحریہ ٹاون،پارک ویو سوسائٹی اور نشاط ہوٹل کو بھی آتش بازی کی اجازت دی گئی ہے

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    دوسری جانب لاہور پولیس نے نیو ائرنائٹ پر امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا، سی پی او کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے مطابق نیو ائر نائٹ پر چھ ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان، پیرو، ڈولفن، ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہوں گی ،، چھ ایس پیز، پینتیس ڈی ایس پیز، تراسی ایس ایچ اوز سپر ویژن کریں گے، جبکہ چار سو سے زائد اَپر سب آرڈینیٹس ، اینٹی رائٹ فورس سمیت خواتین پولیس اہلکار تعینات بھی ہوں گی ، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کے نیو ایئر نائٹ کے ریکارڈ یافتہ افراد کی ڈور ناکنگ اور ضمانتی مچلکے لئے جا رہے ہیں۔

    نیو ائر نائٹ پر ون ویلرز اور موٹرسائیکل آلٹریشن کرنیوالے مکینک بھی جیل جائیں گے،ٹریفک پولیس لاہور نے خبردار کر دیا، سی ٹی او کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے،سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے سی ٹی او لاہور کے مطابق ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا، ناکوں پر گیارہ ڈی ایس پیز، بہتر انسپکٹر، تیرہ سو سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے،، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے،، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہو گی ، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا، کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، مری میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مری کی سربراہی میں کمیٹی کنٹرول روم میں بیٹھ کر فیصلے کرے گی مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی، نیو ائیر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، تمام انتظامات مکمل رکھیں، مری میں 13 سہولت مراکز قائم، مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے،سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹری نے محکمہ ہائی ویز کو سڑکیں کلیئر رکھنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیں، ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہونگے،پی ڈی ایم اے نے کمشنر راولپنڈی کو 10 ملین روپے ہنگامی طور پر بھجوا دیے،اجلاس میں پنجاب بھر میں 579 پرائس مجسٹریٹس کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی،

  • کزن نے 18 سالہ لڑکی کو کس حالت میں دیکھ کرقتل کیا؟رپورٹ آگئی

    کزن نے 18 سالہ لڑکی کو کس حالت میں دیکھ کرقتل کیا؟رپورٹ آگئی

    لاہور:کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو گھر میں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پولیس کے مطابق ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کے گھر آیا تو جہاں کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی تو غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔ایس پی کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    یاد رہےکہ کل لاہور کے علاقےمصطفی ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی ، شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہلاکت ہوئی۔

    پولیس نے مصطفی ٹاؤن کی الفا ہاؤسنگ کالونی میں واقع گھر سے شواہد اکٹھے کرلئے ، دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ، شارق اور حمنہ کا نکاح گزشتہ روز ہوا ، ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی،ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ۔

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ، مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

  • لاہور پولیس نے سال 2022 میں 94 ہزار ملزمان کئے گرفتار

    لاہور پولیس نے سال 2022 میں 94 ہزار ملزمان کئے گرفتار

    لاہور پولیس نے سال 2022 میں 94 ہزار ملزمان کئے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں برس ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالہ سے اعداد و شمار جاری کر دیئے،

    سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال 94800 سے زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے،رواں سال 1472 ڈکیت گینگز کے 3561 کارندے گرفتار کئے گئے ملزمان سے87 کروڑ 29 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 77 کاریں،4544 موٹر سائیکلز،207 دیگر گاڑیاں، 36 لیپ ٹاپ،3639 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، رواں سال 52958اشتہاری،عادی مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 4396 اشتہاری شامل ہیں، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 6416 ملزمان، ہوائی فائرنگ پر 1000سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضے سے 39 کلاشنکوف،538 رائفلز،231 بندوقیں،5430 پسٹلز ریوالور،05 کاربین،16ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں،

    رواں سال منشیات فروشی پر 9261 ملزمان گرفتار،9138 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے 15کلو 878 گرام آئس،57کلوگرام ہیروئن،4450 کلوگرام سے زائد چرس،103کلوگرام افیون،73802 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے، رواں سال 4973قمار بازگرفتار،1163مقدمات درج کئے، رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 6907 ملزمان گرفتار، 6809 مقدمات درج ہوئے ،رواں سال نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف قانون شکنی پر 21108ملزمان گرفتار کئے گئے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کیخلاف ورزی پر 3408،آرمز آرڈیننس 6416،وال چاکنگ پر195 ،نفرت انگیز مواد کیسز میں 23 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    دوسری جانب پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق 2022 میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،2022 میں مثبت ماحولیاتی کی شرح میں 1.1 فی صد کمی آئی، مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح 3.9 فی صد رہی ،2021 میں یہ شرح 5 فی صد تھی ،2022 میں 9 انسداد پولیو مہمات منعقد کی گئیں ،7 مہمات مخصوص ہائی رسک علاقوں میں منعقد کی گئیں ،ہر قومی مہم میں دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائے گئے ،نقل مکانی کی وجہ سے پنجاب خطرے کی زد میں رہے گا ، سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر پولیو قطروں کے پوائنٹ قائم کر دیئے،پنجاب بھر میں 41 راستوں پر قطروں کے پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،19 اضلاع میں مقامی زبانوں سے ہم آہنگ 827 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

  • مرشد سے رازونیاز کی باتیں، اب بوریا بستر گول کرو، عظمیٰ کاردارکا آڈٰیو لیک پر ردعمل

    مرشد سے رازونیاز کی باتیں، اب بوریا بستر گول کرو، عظمیٰ کاردارکا آڈٰیو لیک پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک آڈیو دو روز قبل سامنے آئی ہے جس میں رازو نیاز کی باتیں ہو رہی ہیں

    آڈیو پر مختلف شخصیات کا ردعمل سامنے آیا ہے، اب سابق رکن اسمبلی ، تحریک انصاف کی سابق رہنما، عظمیٰ کاردار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں عظمیٰ کاردار زلفی بخاری کو کھری کھری سناتی ہیں، عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ ہاں بھئی زلفی، چٹ پٹی اور مصالحے دار آڈیو بارے کیا خیال ہے، جب میری تم نے جعلی آڈیو کوسامنے لا کر واویلا اور شور مچایا تھا تواب خود بھی پارٹی سے نکلنے کا بندوبست کر لو، فرانزک کروا لو،پاکستان سے نہیں انگلینڈ سے بھی کرواؤ، اسکے بعد جو ریزلٹ آتا ہے اسکو سپریم کورٹ میں لے جاؤ تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے اور مجھ سے زیادہ تو بہت سی راز و نیاز کی باتیں تو تم مرشد سے کر رہے ہو بھیا، اب اپنا بستر گول کرو، الیکشن بھول جاؤ، جہاں سے آئے تھے وہیں واپس جاؤ، اب تمہارا یہاں پر کوئی کام نہیں رہا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی مبینہ محبت بھری کال سامنے آئی ہے ،اس نئی آڈیو لیک میں السلام علیکم سے بات شروع ہو تی ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری کو کال کی کیونکہ پہلے ہپلو اور سلام بشریٰ بی بی نے کیا، بشری بی بی کہتی ہیں، کیسے ہیں، آپ زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ٹھیک ہوں، مرشد آپ کیسی ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں اللہ کا شکر ہے، خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، آپ انکو کہیں بیچ دیں، آپ ٹھیک تو ہیں،کہاں ہیں آپ ، کوئی افیئر تو نہیں چل رہا آجکل،جس پر زلفی بخاری کہتے ہیں کہ افیئر نہیں مرشد نہیں، میرا افیئر نہیں چل رہا میرا ابھی، جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہو،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں نہیں آپ خود چیک کر لیں، ایسا کچھ نہیں ہے ، بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ چیک، شکل سے تو لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پر یقین ہی نہیں ہے،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں وہ تو…

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    واضح رہے اسے قبل بھی بھی زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے ،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،

    واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی جب آڈیو لیک ہوئی تھی تو انکا کہنا تھا کہ  آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ،

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    عظمیٰ کاردار نے انکشاف کیا ہے کہ انکی جعلی کال لیک کی سازش مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ نے کی تھینجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش مسرت چیمہ، جمشید چیمہ نے کی تھی، آج میں سامنے لا رہی ہوں اور چیلنج کرتی ہون، انہوں میری آواز ڈبنگ کروا کے اسکو منفی طور پراپیگنڈ ہ کیا اور ایک جعلی کال ریکارڈنگ میرے نام سے پھیلائی پروگرام میں اینکر سجاد میر عظمیٰ کاردار کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن عظمیٰ کاردار نہ رکیں اور مسلسل بولتی رہیں.پروگرام میں مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے تمہارے جیسی خاتون کو پہلے ہی سمجھ لیا تھا، عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ کاردار کو کہا کہ باہر نکلو تو تمہیں پتہ چلے آپ نے پارٹی سے غداری کی، میں جب بات میں نہیں بول رہی تو کیوں بولا جا رہا،عوام میر جعفر بننے والوں کو پہچان چکی ہے،

  • حقائق چھپانے والے افراد پولیس میں بھرتی کے حقدار نہیں،عدالت

    حقائق چھپانے والے افراد پولیس میں بھرتی کے حقدار نہیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے شہری مرزا شاہ زیب سمیت دیگر کی پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی کرنے اور حقائق چھپانے والے افراد پولیس میں بھرتی ہونے کے حق دار نہیں ،پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے مقدمات سے بری ہونے کے باوجود بیان حلفی میں فوجداری ریکارڈ ظاہر کرنا ضروری ہے ،عدالت نے شہری مرزا شاہ زیب سمیت دیگر کی پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی کرنے کی درخواست مسترد کر دی جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس ایک امن و امان برقرار رکھنے والا ادارہ ہے جس کا معاشرے میں اہم کردار ہےآئیں کے تحت پولیس کے بہت سے فریضے ہیں جسے پورا کرنے کے لیے انتہائی پروفیشنل ہونا بہت ضروری ہے ،پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے اعلی معیار کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے ،درخواست گزار نے پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے درخواست دی ،محکمے نے درخواست گزار کی جانب سے بیان حلفی میں مقدمات کا ریکارڈ چھپانے کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی درخواست مسترد کی

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار مختلف مقدمات میں نامزد رہے مگر بیان حلفی میں زکر نہیں کیا درخواست گزار کے مطابق مقدمات سے بری ہوچکے تھے جس وجہ سے بیان حلفی میں زکر نہیں کیا ایک پولیس آفیسر کو ہمیشہ ایماندار اور قانون کا پابند ہونا چاہیے،ایک پولیس آفیسر سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ غلط بیانی اور جھوٹ بول کر محکمے میں بھرتی ہو درخواست گزار کی درخواست میرٹ کے برعکس قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے

  • کینال روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر عدالت کا اظہار تشویش

    کینال روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر عدالت کا اظہار تشویش

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے کینال روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر اظہار تشویش کیا، عدالت نے ٹریفک پولیس کو ٹیپا کے ساتھ ملکر پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کردی جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل رات کینال پر روڈ ڈیرھ گھنٹہ پھنسا رہا ،ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ کینال روڈ پر احتجاج کا نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے جس سے مشکلات پیش آرہی ہیں ،مال روڈ پر احتجاج سے ٹریفک پولیس کو کم مشکلات آتی ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 45 فیصد سموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہیں ،ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے ٹریفک اہلکار سڑکوں پر ٹولیوں کی صورت میں کھڑے ہوتے ہیں اور انکے سامنے ون وے کی خلاف ورزی ہورہی ہوتی ہے ،ٹریفک اہلکار کو انکی زمہ داری کا احساس دلائیں

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ ماہ کے بچے کو باپ سے بازیاب کرانے کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو دو گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ دو گھنٹے میں بچے کو بازیاب کرا کر آئی جی پنجاب خود عدالت پیش ہوں ،عدالت نے سی سی پی او کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سی سی پی او لاہور نے عدالت میں کہا کہ بچےکو بازیاب کرانے کی مزید مہلت دی جائے ،جسٹس عالیہ نیلم نے سحرش کی درخواست پر سماعت کی ،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوچکی ہے اور زبردستی آٹھ ماہ کے بچے کو اپنے پاس رکھا ہے،

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

  • سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

    کنڈلہ کے مقام پر برف باری کی وجہ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑیاں پھنسنے کی مماملہ سامنے آیاہے تو دوسری طرف عمر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو برف باری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے کے حکامات جاری کئے

    (تھانہ ڈونگا گلی) کے ایس ایچ او علی خان جدون نے آپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو ریسکیو کر کہ مقامی ہوٹل تک پہنچا دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاح خیر خیریت سے ہیں

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی کی بروقت مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نتھیاگلی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے نتھیاگلی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24/7 ہائی الرٹ ہے گلیات میں سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے جی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے

    مورخہ 29-12-2022 کی شام سے سیاحتی مقام پیر چناسی مظفرآباد پر برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

    ریسکیو آپریشن کی نگرانی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کر رہے ہیں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد ، ٹورسٹ پولیس کی ٹیم موقع پر موقع پر موجود ہیں ۔ اگر کسی سیاح کو کوئی مسلہ درپیش ہے تو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد موبائل نمبر 03135736995 پر رابط کر سکتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ھے۔