Baaghi TV

Category: لاہور

  • سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سلیم صافی کی قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔ سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی۔

    اپنی درخواست میں سلیم صافی نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔سلیم صافی نے درخوست میں کہا ہے کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    سلیم صافی نے لکھا ہے کہ قاسم سوری نےٹویٹرپرمیرےان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نےمجھے گالی دینانہیں سکھایااسلئےقانونی راستہ اپنایا۔عمرانی دورمیں ایک ایم این اےکی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکاذکرنہیں تھا)ایف آئی اےعمران کےایماپرمحسن بیگ کےگھرپرحملہ آورہوئی۔اب دیکھناہےکہ میری شکایت پرکیاکاروائی ہوتی ہے؟

    سلیم صافی نے ایف آئی اے کے نام درخواست میں لکھا ہےکہ قاسم سوری کے‌خلاف کارروائی کی جائے

  • راجہ پرویز اشرف جمہوریت کے پاسبان:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    راجہ پرویز اشرف جمہوریت کے پاسبان:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    استعفوں سے متعلق آئین ۔ قانون کے دائرے میں رہ کر جو گفتگو آج راجہ پرویزاشرف اسپیکر قومی اسمبلی نے کی وہ ثابت کرتی ہے کہ استعفوں کو لے کر وہ کوئی غیر آئینی غیر قانونی اقدام کرنے کو ہرگز تیار نہیں آئین اور قانون میں جو لکھا ہے اُس پر من وعن عمل ہو گا۔ آئین اور ضابطوں کے حوالے سے جمہوریت کے پاسبان کے طور پر راجہ پرویز اشرف کا موقف ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔

    آئین اور قانون کی بات کرکے انہوں نے جعل سازی اور دوغلے پن کوجہاں بے نقاب کیا ہے وہاں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پی ڈیم ایم کے سپیکر نہیں وہ پارلیمنٹ ہائوس کے اسپیکر ہیں یا وہ جیالے نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے آپ کو آئین کے تابع رکھ کر جو گفتگو کی کاش سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی آئین کے مطابق گفتگو کرتے ۔ یوں تو پارلیمنٹ ہائوس میں بیٹھے ارکان اسمبلی مسخرے پن کی حدوں کو کراس کر گئے لیکن بہت عرصے بعد وطن عزیز میں اور سیاسی گلیاروں میں آئین ۔ قانون ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والے راجہ پرویز اشرف کی ایک عمدہ سیاسی گفتگو جو آئین اور ضابطوں کے حوالے سے انہوں نے کی لطف اندوز ہوئے ہیں ۔

    راجہ پرویز اشرف کی سیاسی تربیت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کی ثابت ہوا انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے بہت کچھ سیکھا ہے جس کا ثبوت انہوں نے استعفوں سے متعلق گفتگوکرکے دیا ۔ ان کا یہ طرزعمل جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے آئین اور ضابطوں کی بات کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے تربیت یافتہ کارکن اوراپنے قائدین کے فلسفے کو جلا بخشی۔بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی قوم کو اُمید دلائی کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اورجمہوریت سے ہی ملک کا وقارجمہوری دنیا میں ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتوں میں چند نام نہاد راہنمائوں کو اپنی اپنی سیاسی تربیت اور جمہوری روایات سے آشنائی اور آگاہی حاصل پر توجہ دینی چاہیئے اور جمہوری رویوں اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا چاہیئے ۔ میرا استعفی ۔ میرے بندوں کا استعفیٰ،میں نہ مانوں ۔ میں نہیں تو کون والے رویے اور دھمکیاں کسی بھی سیاسی جمہوری معاشرے میں قابل قبول نہیں ۔ اس سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

  • ہتھوڑے کے وار سے کیا گیا 18 سالہ لڑکی کا قتل، ملزم فرار

    ہتھوڑے کے وار سے کیا گیا 18 سالہ لڑکی کا قتل، ملزم فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کوٹ لکھپت چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ،مقتولہ کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی، لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ گھر میں اکیلی تھی نا معلوم ملزمان قتل کر کے فرار ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد کی کوشش کی جائے گی

    سی سی پی او لاہور نے لڑکی کے قتل کا نوٹس لے لیا اور حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے،

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے بریفننگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ سال رواں میں 12429 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جبکہ 1642 ایف آئی آرز درج اور 2251افراد گرفتار کئے گئے ملزمان سے 64.36کلو گرام بارودی مواد، 48ہینڈ گرنیڈز، 253ڈیٹونیٹر، 7بیٹریاں اورآتشیں اسلحہ و گولیاں برآمد کیا گیا، جوہر ٹاؤن دھماکہ کے ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں اور انارکلی دھماکہ کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 74230ویب سائٹس اور پیجز کو بلاک کروایا گیا۔

    علاوہ ازیں ,جتوئی میں تین بچوں کی ماں کو آگ لگا کر قتل کرنے کا معاملہ،ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قتل کے مقدمہ میں گرفتار مقتولہ کی ساس اور سسر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت عالیہ نے ملزمان منظوراں مائی اور غلام قادر نے درخواست ضمانت پر تھانہ میر ہزار سے ریکارڈ طلب کرلیا ،,ناجائز تعلقات کے شک کی بنیاد پر مقتولہ نسیم بی بی کو قتل کیا گیا تھا نسیم بی بی کو قتل کرکے کھیتوں میں آگ لگا کر جھلسا دیا گیا تھا قتل کیس میں مقتولہ کا شوہر صغیر سمیت خاندان کے تمام افراد گرفتار ہیں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سیشن عدالت سے خارج ہوچکی ہیں، وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ساس اور سسر کی عمر 90 سال سے زائد ہے,ساس اور سسر کیخلاف قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • لاہور،سال 2022 کے 365 دنوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ ہوا احتجاج

    لاہور،سال 2022 کے 365 دنوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ ہوا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے حوالہ سے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں

    سال 2022 میں لاہور کی سڑکیں، اہم مقامات احتجاج کی زد میں رہے، سال کے 365 دنوں میں دو ہزار سے زائد مرتبہ احتجاج ہوا، سیاسی تنظیمیں، وکلاٰ، تاجر، ڈاکٹر، اساتذہ، مذہبی تنظیمیں حتی کہ خواجہ سرا بھی احتجاج کرتے نظر آئے، کسی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا، کسی نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ،تو کسی نے اپنے حق کے لئے، لاہور میں آئے روز احتجاج شہریوں اور کاروباری افراد کیلئے مسلسل مشکل کا باعث ہیں، تین سو پینسٹھ دنوں میں دو ہزار سے زائد متبہ احتجاج کے سبب شہر کی اہم شاہراہیں بند ہوئیں

    صرف مال روڈ کو سو سے زائد مرتبہ احتجاج کی وجہ سے بند رکھا گیا لاہور پریس کلب کے باہر پانچ سو چوراسی بار احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہی سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مال روڈ کو ایک سو چھتیس مرتبہ گھنٹوں بند رکھ کر مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروایا،رواں سال کے دوران لاہور کی سڑکوں پر چار سو چھیانوے ریلیاں اور اکاون کنونشن ہوئے، جبکہ لاہور کی سڑکوں پر ایک سو تراسی دھرنے اور ایک سو 73 جلسے منعقد ہوئے ،احتجاج آئینی حق ، مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں لیکن اسکا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ عرصہ احتجاج و دھرنا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی کی طرف سے سیکرٹریٹ چوک پر اڑتیس روز تک رہا ،شہری بھی جاری رہنے والے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے باعث متاثر ہوتے رہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر جگہ احتجاج چل رہا ہوتا ہے اس کی وجہ سے بہت تنگی ہوتی ہے لیٹ ہو جاتے ہیں کام پر نہیں پہنچ پاتےشہری اور کاروباری افراد کہتے ہیں کہ حکومت احتجاج اور مظاہروں کیلئے ایک الگ جگہ مختص کرے تاکہ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند اور ہلکی بارش کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    لاہور کی معروف شاہراہ فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے اب تک 25 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں ٹریفک حادثے میں چلڈرن اسپتال کا ڈاکٹر چل بسا، حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا حادثے میں زخمی ہونیوالے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے پیش آنیوالے مختلف حادثات میں زخمی پچیس افراد کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، لاہور میں بارش کے بعد سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،علاوہ ازیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد اورسیکرٹری تحفظ ماحولیات عثمان علی خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193 صنعتی یونٹس کوسیل، 1730 ایف آئی آرز کا اندراج اور نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کے دوران 9ہزار5 سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    کورونا اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا

    صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اخترملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے شرکت کی ،ہمسایہ ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر صوبہ میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ صحت کو کورونا ویکسین کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔ 1730ایف آئی آرز کا اندراج، نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انسپکشنز کے دوران نو ہزار پانچ سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

     

  • ڈاکٹروں کا کیا کام کہ مظاہرہ کریں، جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں،لاہور ہائیکورٹ

    ڈاکٹروں کا کیا کام کہ مظاہرہ کریں، جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں،لاہور ہائیکورٹ

    سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی ،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جو ڈاکٹر مظاہرہ کریں ان کا دور دراز تبادلہ کر دیں۔

    باغی ٹی وی : دوران سماعت سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی نے اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ ایمرجنسی شعبے کے لیے مختلف عہدوں کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور اسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے مستقل کمیٹی بنا دی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ قاضی صاحب آپ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

    عدالت نے دوران سماعت مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا کیا کام ہے مظاہرے کرنا؟ جو مظاہرہ کرے اسے تبدیل کر دیں، مظاہرے کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، جو مظاہرہ کریں انہیں دور دراز بھیج دیں۔

    عدالت کا اسپتالوں میں ہونے والے اخراجات نوٹیفائی کرنے کے لیے اقدامات کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیسٹوں کے ریٹ کا تعین کرے اور درج شکایات کو اسپتالوں میں آویزاں بھی کیا جائے۔

    صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے

    جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا ہمیں چیف جسٹس جس بینچ میں کہتے ہیں ہم چلے جاتے ہیں، ٹیچنگ اسپتال قانون کے مطابق دیئے گئے اسپتالوں میں سہولیات فراہم نہیں کر رہے، گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے انسپکشن ریگولر کرانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، اگر بجٹ کا مسئلہ ہو تو عدالت کو آگاہ کریں،کسی کو اسپتال سے متعلق شکایت ہو تو پتا ہونا چاہیے اس کی شنوائی کے لیے فورم موجود ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام واضح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام وضع کریں جو چلتا رہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی

  • پاک بھارت کرکٹ میچ  آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچ آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچز کے فین دنیا بھر میں موجود ہیں، میلبرن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے-

    اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔


    انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا پاکستان اور بھارت کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا ، اور اگر ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں تو وہ بھی شاندار ہوں گے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا –

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بات کی ہے، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہو گا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔

    اسٹیورٹ فوکس نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔

    واضح رہے میلبرن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے۔

    آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں آسٹریلیا میں موجود ہیں، اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔

    ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نےکہاکہ اگر دونوں بورڈزکے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے ۔

    آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔

  • ہم خان صاحب کے کانٹے اٹھاتے اٹھاتے خود زخمی ہوگئے:احسن اقبال کی دکھی داستان

    ہم خان صاحب کے کانٹے اٹھاتے اٹھاتے خود زخمی ہوگئے:احسن اقبال کی دکھی داستان

    وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آڈیو لیکس ہونا اچھا نہیں ہے، عمران خان نے آڈیو لیکس کی سیاست کو لیڈ کیا، لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا فرق جان گئے ہیں، ہم خان صاحب کے کانٹے اُٹھاتے اُٹھاتے خود زخمی ہوگئے، معاشی فیصلوں کے اثرات 6 سے 8 ماہ میں آتے ہیں، عام انتخابات صرف میانوالی نہیں، پورے ملک میں ہونے ہیں، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ کا وقت چاہئے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بے رحمی کے ساتھ لوگوں کی کردار کشی کی، آڈیو لیکس ہونا اچھا نہیں، آڈیو لیکس کی سیاست کی قیادت بھی عمران خان نے کی، جلسوں میں عمران خان نے میرے خلاف ڈاکو کے نعرے لگوائے، عمران خان جتنے دو نمبر ہیں یہ خود منہ چھپاتے پھریں گے، وہ آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد امریکی سازش کا ڈرامہ کیا گیا، عمران نے کبھی نہیں بتایا کہ پاکستان کی کیسے اینٹ سے اینٹ بجائی، معاشی فیصلوں کے اثرات 6 سے 8 مہینے میں آتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کے ہر بجٹ پر کہا کہ قوم انہیں 10 سال تک بھگتے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء میں واپس آئے تو مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں تھی، ہم نے 5 سال میں اسے سنگل ڈیجیٹ میں رکھا، ہم نے مہنگائی کو ساڑھے 4 فیصد پر روک دیا تھا، عمران نے آخری دنوں میں ایسے فیصلے کئے کہ ہم دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہماری توجہ سیلاب کی صورتحال پر تھی، جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے وہ پی ٹی آئی کے منحرف تھے، پنجاب ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کھڑے کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، سیلاب کرونا سے بڑا نقصان کرکے گیا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جس راستے پر جارہے تھے ملک ڈیفالٹ ہوجاتا، ڈیفالٹ ہوجاتے تو ڈالر 500 روپے کا بھی نہیں ملتا، پیٹرول کی قیمت بھی 450 روپے ہوتی، اگلے 6 مہینے میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا فرق جان گئے ہیں، ہم خان صاحب کے کانٹے اُٹھاتے اُٹھاتے خود زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی نے مردم شماری اور عمران خان نے 2023ء کا الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا، عام انتخابات صرف میانوالی نہیں، پورے ملک میں ہونے ہیں، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 مہینے چاہئیں۔

    احسن اقبال نے الزام لگایا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ ہی تھا، ٹیکنوکریٹ کے کہنے پر اس کا ڈرائیور ووٹ نہیں ڈالتا، مشکل فیصلے کیسے کریں گے، نگراں حکومت الیکشن کے معاملات طے کرسکتی ہے، پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی، نگراں حکومت سے پالیسی فیصلے کروانے کیلئے آئین تبدیل کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ زیادہ بڑی نہیں، معاون خصوصی زیادہ رکھے گئے ہیں، انہیں الگ سے مراعات نہیں دی جارہیں۔

  • پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عمران خان نےارکان پورے کرنےکی ذمہ داری بزدار کو سونپ دی

    پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،عمران خان نےارکان پورے کرنےکی ذمہ داری بزدار کو سونپ دی

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جنوری کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری عثمان بزدار کو سونپ دی۔

    افغانستان گئےجنگجوؤں کی پاکستان میں آبادکاری چاہتےتھے :تاکہ وہ پرامن اورمعمول…

    پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان نے ارکان کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو حاضری کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی،عسکری قیادت

    اس کے علاوہ عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، مونس الہٰی کی گزشتہ دو روز سے ملاقاتیں اسی تناظر میں ہوئیں ہیں، دو جنوری کے اجلاس میں ارکان کی حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حاضری کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے، تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں اس وقت 180 نشستیں ہیں۔ دو ارکان سابقہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اور چودھری مسعود اعتماد کے ووٹ میں ساتھ نہیں ہوں گے۔