Baaghi TV

Category: لاہور

  • مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس: ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد

    مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس: ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور میں گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک( مینار پاکستان) میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کےکیس میں عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے جب کہ لاہور کی سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

    مقدمے میں شامل ارسلان، عابد احمد اور افتخار سمیت 16 ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ایک ملزم حسنین کو طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 14اگست 2021 کو مینار پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

    اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کیا شوہر بیوی کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس،زبردست فیصلہ

    کیا شوہر بیوی کی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس،زبردست فیصلہ

    لاہور:ہائی کورٹ میں انوکھے کیس میں جج کے ریمارکس بھی زبردست ،اطلاعات کے مطابق کیا شوہر اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس سامنے آگیا۔دوسری بیوی کی بازیابی کیس میں جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں دوران سماعت درخواست گزار مشتاق احمد کی پہلی بیوی 4 بچوں سمیت کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔

    اوکاڑہ سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والے اس کیس کے حوالے سے آج ہونے والی سماعت میں شہری کی پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے اسے طلاق نہیں دی اور بھانجی سے زبردستی دوسری شادی کرلی۔ عدالت نے مشتاق احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 35 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دوسری بیوی سائلہ احمد اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جسٹس انوارالحق پنوں نے قراردیا اگر کوئی کنوئیں میں چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اجازت دیدے۔

    عدالت نے دوسری بیوی کو اس کے والدین کے ساتھ بھجوا دیا، اوکاڑہ کے رہائشی مشتاق احمد نے دوسری بیوی کی سسرالیوں سے بازیابی کےلئے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال ایک ایسے ہی واقعہ میں خاوند نے بیوی کی بھانجی سے شادی کی ضد اپنے ہی پانچ بچے قتل کردیئےتھے

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • سیلاب متاثرین کیلیےعطیات؛عمران خان کو15ارب نہیں4 ارب30 کروڑ روپےملے،ثانیہ نشتر

    سیلاب متاثرین کیلیےعطیات؛عمران خان کو15ارب نہیں4 ارب30 کروڑ روپےملے،ثانیہ نشتر

    لاہور:عمران خان نے 2 ماہ پہلے 3 میراتھون کرکے سیلاب زدگان کے لئے 15 ارب روپے جمع کرنے کا دعویٰ کیا لیکن پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے۔

    عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کی تھیں جس میں بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےبتایاکہ ملنے والے عطیات میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپےخیبر پختونخوا حکومت کو دیئےجو خرچ ہوچکے، پنجاب میں 2ارب روپے کی تقسیم ایک روز قبل شروع کی گئی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب روپے نقصانات کا ڈیٹا ملنے پر تقسیم کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین کو ادائیگی بینکوں میں بائیومیٹرک سے اور سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی، اس کے لئے پنجاب بینک اور خیبر بینک عطیات پر سروس چارجز نہیں لے رہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ 18ملین ڈالر کے کریڈٹ کارڈعطیات مل ہی نہیں سکے،ڈونرز سےٹیکس فری عطیات لینےکیلئےامریکا میں اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

    ثانیہ نشتر نے بتایا کہ عمران خان کو 15ارب روپے کے وعدے کیے گئے لیکن صرف 4 ارب32 کروڑ روپے وصول ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں،کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا شامل ہیں۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،عمران خان

    عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی

    چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے تمام ڈویژن کے قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خان نے کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کر دی،عمران خان نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں دو سے 3 مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے،دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے انتظامات جاری ، کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف لاہور کاراولپنڈی کال کے پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا اجلاس میں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر شرکت کریں گے گورننگ باڈی، اسٹیک ہولڈرز اور تمام ٹاونز کے صدور اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو لاہور سے کثیر تعداد میں لوگ براستہ موٹروے راولپنڈی روانہ ہوں گے،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں،

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کا صوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخوا کےقافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

    ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلےباز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔

    انگلش ٹیم کو ٹی20 میں عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے ہیں۔

    اسی طرح بالرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کا کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا افغان اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

  • لاہور میں رواں برس ناجائز اسلحہ کے پانچ ہزار سے زائد مقدمے درج

    لاہور میں رواں برس ناجائز اسلحہ کے پانچ ہزار سے زائد مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    لاہور پولیس ناجائز اسلحہ و نمائش کے خلاف متحرک ہے،امسال کے دوران ناجائز اسلحہ و نمائش پر5501 مقدمات درج کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 32 کلاشنکوف،465 رائفلز،176بندوقیں برآمد کی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق 4668 ریوالورز و پسٹلزاور 12ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ہوائی فائرنگ جیسے واقعات شہریوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر قانون حرکت میں آئے گا۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ سوشل میڈیا پر تشہیر کا شوق، بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔لاہور پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے، نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

    دوسری جانب لاہور پولیس تھانوں کے انفراسٹرکچرز کی بہتری،جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب گامزن ہے،پولیس سٹیشن گلشن راوی کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب ہوئی،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، شہدا پولیس کے بچوں نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او لاہور کو سلامی پیش کی ،سی سی پی او لاہور نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی،غلام محمود ڈوگر نے فیتہ کاٹ کر تھانہ گلشن راوی کی نئی کثیر المقاصد عمارت کا باضابطہ افتتاح کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے بھی شرکت کی ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایس پی انوسٹی گیشن آفتاب پھلرواں،ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبداللہ لک،سینئر پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور پولیس کے انفراسٹرکچر میں جدت لانے کے لئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،ایکسین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حافظ عبد القادرنے سی سی پی او لاہور کو نئی عمارت اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت کا معائنہ کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی، انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں،تھانوں کا انفراسٹرکچر،سپاہ کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے،تھانوں میں شہریوں کے لئے جدید سہولیات، سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے،سی سی پی او لاہور نے محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران،سی سی پی او آفس ڈویلپمنٹ برانچ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی 04 منزلہ عمارت بیسمنٹ سمیت 03 کنال 19مرلہ رقبہ پر محیط ہے،تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے دفاتر ہیں،فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز، مردوں خواتین کے لئے علیحدہ حوالات شامل،تھانہ گلشن راوی کی نئی عمارت کی تعمیر پر 05 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی ہےتھانہ کی نئی عمارت میں 20 سے زائد کشادہ کمرے،فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز شامل ہیں ،ریکارڈ روم،02 حوالات،محرر رومز،02مال خانے شامل ہیں عمارت میں تھانہ کا 5 ہزار گیلن گنجائش کا واٹر ٹینک، ذاتی ٹیوب ویل اور100 kv ٹرانسفارمر شامل ہے،عمارت میں جوانوں کی رہائش کے لئے04 کشادہ بیرکس، جدید کچن اور میس ہال شامل ہیں

  • دوسری شادی کرنیوالے شہری کی پہلی بیوی کیس کی سماعت کے دوران پہنچی عدالت

    دوسری شادی کرنیوالے شہری کی پہلی بیوی کیس کی سماعت کے دوران پہنچی عدالت

    عدالت میں غلط بیانی، دوسری شادی کرنے والے شہری کو پہلی بیوی کے عدالت پہنچنے پر جرمانہ کر دیا گیا

    درخواست گزار نے دوسری بیوی کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،دوران سماعت درخواست گزار کی پہلی بیوی بچوں سمیت کمرہ عدالت پہنچ گئی عدالت نے شوہر کو 35 ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور پہلی بیوی کو جرمانہ کمرہ عدالت میں دینے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے شہری کو 35 ہزار جرمانہ پہلی بیوی کو ادا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے درخواست گزار کی بیوی کی بازیابی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ کر دیا

    قبل ازیں رواں برس ماہ جون میں پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کی عدالت نے سزا اور جرمانے کی سزا برقرار رکھی، لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کو درست قرار دے دیا ہے، پنجاب کے شہر میانوالی کے غلام حسین نے پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کی تھی جس کے بعد اسکی پہلی بیوی نے اپنے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا تھا اور مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے ملزم غلام حسین کو قصور وار ثابت ہونے پر چھ ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،

    سزا کے خلاف ملزم غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کے وکیل پیش ہوتے رہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد سزا کو برقرار رکھا اور جرمانے کو بھی برقرار رکھا ،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ملزم کی اپیل خارج کر دی،

    دوسری شادی کے خواہش مند شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    لاہور سے چار بہنیں اغوا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج

    مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

    نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں بھی ایسا ہی ایک فیصلہ عدالت نے سنایا تھا، عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر دولہا کو سزا سنا دی عدالت نے سزا سنائی تو پولیس نے گرفتار کرنے سے دیر نہیں کی، فوری ہتھکڑیاں لگائیں اور حوالات منتقل کر دیا،ملزم غلام رسول کی پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف کیس کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کی ہے اور مجھ سے اجازت نہیں لی، لاہور کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جب کہ 5 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا

  • سموگ،کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے پر 211 مقدمے درج

    سموگ،کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے پر 211 مقدمے درج

    لاہور سمیت صوبہ بھر میں کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف اب تک کیا کارروائیاں کی گئیں ؟محکمہ بلدیات نے اینٹی سموگ مہم کی رپورٹ جاری کر دی

    سیکرٹری بلدیات کے مطابق کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں اور مقدموں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے اور تجاوزات قائم کرنے والے 43 افراد گرفتار کیے گئے کوڑا کرکٹ جلانے والے 211 افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے کوڑا کرکٹ جلانے والے کو اب تک 10لاکھ 84ہزارجرمانہ کیا جا چکا ہے۔ تجاوزات کرنے والوں کو لوکل گورنمنٹس نے ابھی تک 1کروڑ سے زائد جرمانہ کیا ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹس 71 ہزار سے زائد پودے لگا چکی ہیں۔ کوڑا کرکٹ کے جلاؤ کو روکنے کے لیے لوکل گورنمنٹس کی جانب سے جامع آگہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے سموگ اور گردو غبار کے تدارک کے لیے واٹر سپرنکلنگ سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ صوبہ بھر میں تجاوزات کو کم کرکے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ریت اور مٹی کی ٹرالیوں کو بغیر ترپال کے روڈ پر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔صوبہ بھر میں ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سموگ کے خاتمے کے لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ لوکل حکومت کے ساتھ تعاون کریں

    گزشتہ چند برسوں سے سموگ ہمارے لئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ سارا سال فضا میں اکٹھی ہونے والی آلودگی سردی کے اس موسم میں سموگ کی شکل اختیار کر لیتی ہے بالخصوص موٹر سائیکل سوار عینک کا سختی سے استعمال یقینی بنائیں، آنکھوں کو مسلنے سے اجتناب برتیں اوررش کے مقامات پر جاتے وقت ماسک پہنیں تاکہ سانس کی وجہ سے فضائی آلودگی اُن کے نظام تنفس کو متاثر نہ کرے۔ شہریوں کو اپنی آنکھو ں کو دھونے کے علاوہ پانی سے غرارے کرنے چاہئیں چونکہ عام طور پر سموگ کے باعث آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن کی شکایت اور سانس کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشوں اور دیگر وہیکل مالکان کا فرض ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال یقینی بنائیں تاکہ اس دھوئیں سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔ شہری آنکھیں سرخ ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، ٹھنڈے مشروبات اور پینے کے ٹھنڈے پانی سے بھی گریز کریں۔

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات (مڈھوں،پرالی وغیرہ) کو آ گ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں ۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے روٹاویٹر مشین استعمال کریں مزید براں کاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی باقیات کی آگ لگانا ایک غیر قانونی عمل ہےاور ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے کی ملاقات ہوئی ہے

    کیشا رام ہنسڈالے کے شوہر جیکب کرتاؤ ہنسڈالے بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سر گنگا رام کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہا .وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اندرون لاہورٹیکسالی گیٹ میں گنگارام کی رہائش گاہ کی بحالی کا اعلان کر دیا ور کہا کہ گنگارام کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ گنگارام کی رہائش گاہ کو میوزیم بنائیں گے۔ گنگا رام نے بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کی۔ گنگا رام نے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا کبھی نہیں بھولتی۔ گنگا رام آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔میں نے اپنے سابق دور میں گنگارام ہسپتال میں 200بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا۔ اب اس ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے پہلے فیز کا افتتاح کردیاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی تمام ایمرجنسیز میں ادویات مفت مل رہی ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کا ہر شہری سالانہ 10لاکھ روپے تک فری علاج کرا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے کینسر کے علاج کو بھی ہیلتھ کارڈ میں شامل کیاہے۔پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کی سہولت پر سالانہ 125ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    کیشا رام ہنسڈالے کا کہنا تھا کہ میں نے گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا،مریضوں کو مفت ادویات بھی مل رہی ہیں اوربہترین علاج بھی۔گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شعبہ صحت میں عام آدمی کی سہولت کے لئے حقیقی معنو ں میں کام نظر آتا ہے۔ کیشا رام ہنسڈالے نے گنگارام کے گھر کی تزئین وآرائش کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کایہ کام میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،، پرووائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پنجاب اسمبلی، چیف آپریٹنگ آفیسر فیروز سنز لیبز عثمان خالد وحید، عامر ظفر، سکندر زمان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

    توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

    عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا گیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دے دیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی فل بینچ کا حصہ ہیں ،درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے، این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ