Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دو ڈاکوہلاک

    لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دو ڈاکوہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    واقعہ مغلپورہ کے علاقے میں پیش آیا،ڈولفن ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم 308 معمول کی گشت پر تھی کہ 15 کی کال موصول ہوئی کہ 3 مسلح نا معلوم ملزمان نے علاقہ تھانہ مغل پورا سے واردات کی اور ہے فرار ہو گئے ہیں، جس کے بعد ڈولفن اہلکار الرٹ ہو گئے اور بھوگیوال روڈ جانب بند روڈ 3 افراد کو مشکوک جان کر روکا تو انہوں نے ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن نے تعاقب کیا تو انہوں نے سیدھے ڈالفن پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی ،اسی دوران شادباگ گندھی بمبئ سروس روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کھڑا تھا جس سے ملزمان ٹکڑا گئے۔جس کے نتیجہ میں دو ملزمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    گرفتار ملزم کی شناخت علی ولد محمد بوٹا سکنہ بھما جھگیاں کے طور پر ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والے کی شناخت فدا سکنہ بھما جھگیاں ،پیرا سکنہ بھما جھگیاں کے طور پر ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے موقع پر 2 پسٹل 6 عدد موبائل مسروقہ 2 عدد گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • پورے ملک کا ایک سینسربورڈ بنایا جائے،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن

    پورے ملک کا ایک سینسربورڈ بنایا جائے،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن

    لاہور:پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پورے ملک میں صرف ایک فلم سینسربورڈ بنانےکامطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےچئیرمین چوہدری ذوالفقارعلی مانا نےمرکزی فلم سینسربورڈ کےچئیرمین محمد طاہرحسن کےاعزازمیں ظہرانہ دیا۔

    اس موقع پرچئیرمین پی ایف پی اے ذوالفقارعلی مانا نےمعززمہمان کوفلم انڈسٹری کولاحق مسائل سےآگاہ کیا۔انہوں نےبتایا کہ فلم پروڈیوسرز کو اس وقت شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ فلم سینسر کا عمل تین مختلف مقامات پر پھیلا ہوا ہے جن میں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہے، فلم سینسر کے عمل کو مرکزی حیثیت دی جائے جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا تھا۔

    ذوالفقارعلی مانانےکہاکہ مرکزی فلم بورڈ میں فلم کےپروڈیوسرز،رائیٹرزاورڈائریکٹرزکوبھی شامل کیاجائےتاکہ ان کانقطہ نظرمیں سامنے آسکے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں دستیاب ایک ہال جس میں پروجیکٹر کی سہولت دستیاب ہے، اسے فلم سینسر کے لئے مختص کیا جائے تاکہ فلم پروڈیوسر سے مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔

    مرکزی فلم سینسر بورڈ کے چئیر مین اور ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے پی ایف پی اے کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ظہرانے میں فیصل مدنی،میاں امجد فرزند،صفدر ملک،عزیز جہانگیری،شیخ اکرم ،خالد علی،رانا نعیم اور شہزاد رفیق نے شرکت کی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

     

     

  • آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    آزادی مارچ؛ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

    لاہور:چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےراولپنڈی ٹیسٹ کےمتاثرنہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنراور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سےملاقات کی اوراُن کی عیادت کی۔ اس بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی سی بی چیئرمین اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر عمران خان کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

    عمران خان نے اپنے لانگ مارچ اور 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

    عمران خان نے چیئرمین پی سی بی اور برطانوی ہائی کمشنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا‘۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

     

    پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

  • ابوظہبی ٹی10چھٹے ایڈیشن کا آغازکل سےہوگا:محمد عامر کو این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا

    ابوظہبی ٹی10چھٹے ایڈیشن کا آغازکل سےہوگا:محمد عامر کو این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا

    کراچی: ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل 23 نومبر سے ہوگا، امریکا سےآنیوالی 2 نئی ٹیموں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو ہوگا جس کے اختتام پر رنگارنگ تقریب منعقد ہوگی۔ پہلے راؤنڈ کے مقابلے بعد کوالیفائیر اور ایلمینیٹر مقابلے ہوں گے۔ابوظہبی ٹی 10 میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہیں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا ہے۔

    پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا۔محمد عامر نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کی طرف سے مجھے این او سی جاری نہیں کیا گیا جبکہ لیگ میں شامل دوسرے پاکستانی کرکٹرز کے پاس این او سی موجود ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ این او سی جاری نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے بار ہا رابطے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر اس وقت ابوظہبی میں ہیں جبکہ کرکٹر ٹی10 لیگ کی فرنچائز بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    قبل ازیں محمد عامر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، حال ہی میں ختم ہونے والی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھی بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو سخٹ تنقید کا شانہ بنایاتھا۔

    واضح رہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں محمد عامر لیگ میں نہیں کھیل پائیں گے، کسی بھی لیگ میں شریک کھلاڑی کے لیے پی سی بی کا این اوسی لینا لازمی ہوتا ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • جنرل ہسپتال میں سموگ و فضائی آلودگی سے آگاہی و احتیاطی تدابیر کیلئے کاؤنٹرز قائم

    جنرل ہسپتال میں سموگ و فضائی آلودگی سے آگاہی و احتیاطی تدابیر کیلئے کاؤنٹرز قائم

    جنرل ہسپتال میں سموگ و فضائی آلودگی سے آگاہی و احتیاطی تدابیر کیلئے کاؤنٹرز قائم
    شہریوں میں پمفلٹس تقسیم،فضائی آلودگی نظام تنفس متاثر کرتی ہے: پروفیسرالفرید ظفر
    موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال یقینی بنائیں، آنکھیں سرخ ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں:طبی ماہرین
    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ سموگ سے آگاہی و بچاؤ کسی ایک شعبے کا مسئلہ نہیں بلکہ بحیثیت شہری ہم سب کواپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ گزشہ روز لاہور جنرل ہسپتال میں سموگ و فضائی آلودگی سے آگاہی کے لئے پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے،فضائی آلودگی اور اس سے جڑے صحت کے مسائل بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایل جی ایچ شعبہ بیرون مریضاں اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں الگ الگ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پر ضروری عملہ الرٹ رہے گا اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو اس ضمن میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اُن پر عمل پیرا ہو تے ہوئے اپنی اور اپنے عزیز و اقارب کی حفاظت یقینی بنا سکیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر جعفر حسین اور ڈاکٹر عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    طبی ماہرین نے شہریوں کو سموگ کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے متعلق آگاہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں سے سموگ ہمارے لئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ سارا سال فضا میں اکٹھی ہونے والی آلودگی سردی کے اس موسم میں سموگ کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص موٹر سائیکل سوار عینک کا سختی سے استعمال یقینی بنائیں، آنکھوں کو مسلنے سے اجتناب برتیں اوررش کے مقامات پر جاتے وقت ماسک پہنیں تاکہ سانس کی وجہ سے فضائی آلودگی اُن کے نظام تنفس کو متاثر نہ کرے۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنی آنکھو ں کو دھونے کے علاوہ پانی سے غرارے کرنے چاہئیں چونکہ عام طور پر سموگ کے باعث آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن کی شکایت اور سانس کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشوں اور دیگر وہیکل مالکان کا فرض ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال یقینی بنائیں تاکہ اس دھوئیں سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنکھیں سرخ ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، ٹھنڈے مشروبات اور پینے کے ٹھنڈے پانی سے بھی گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں قائم یہ کاؤنٹرز شہریوں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہونگے اور اس اقدام سے سموگ کے اثرات سے بچاؤ میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

  • ٌدورہ پاکستان:انگلینڈ کےآل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نےکیلئےبگ بیش لیگ چھوڑ دی

    ٌدورہ پاکستان:انگلینڈ کےآل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نےکیلئےبگ بیش لیگ چھوڑ دی

    لندن:انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون دورہ پاکستان کے لئے بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے چند روز میں اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا۔میلبرن رینیگیڈز نے بھی راؤنڈر لیام لیونگسٹن کی دستبرداری کی تصدیق کردی ہے۔

    بگ بیش فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے کہا ہے کہ لیام لیونگ اسٹون کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں، لیام لیونگ اسٹون دسمبر میں اپنی قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔

    میلبرن رینیگیڈز نے مزید کہا کہ ہمیں لیام لیونگ اسٹون کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھنے ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے چار میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    ادھر دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔

    کرک انفو کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو قومی ٹیم کے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے یارکر میں سے کسی ایک پلئیر کو منتخب کرنے کا سوال کیا؟ جس پر کیوی کپتان نے شاہین کا نام لیا،انہوں نے کہا کہ کین دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔دوسری جانب قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب انکی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    وزیر آباد لانگ مارچ پر مبینہ حملہ کرنیوالا اپنے پہلے روز کے بیان پرہی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبینہ حملے کی تحقیقات ، فائرنگ کرنیوالا ملزم نوید اپنے بیان پر قائم، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا

    عمران خان پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا، جے آئی ٹی کنوینئرنے اتوار کو وزیر آباد میں گزارا ،ملزم نوید 3 بار انٹرویو کے باوجود اپنے بیان پر قائم ہے ملزم سے مختلف اوقات میں 3بار تفتیش کی گئی، سوالات کی نوعیت بدلی گئی، ملزم پہلے ہر انٹرویو میں دن والے بیان پر قائم رہا ،ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے ساجد اور وقاص سے بھی سوالات کیے گئے ،پی ٹی آئی مارچ میں 500سے زائد پولیس اہلکار موجود تھے ،اگلے مرحلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • مولانا سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور وفات

    مولانا سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور وفات

    مولانا سید سلیمان ندوی (22 نومبر 1884ء — 22 نومبر 1953ء) اردو ادب کے نامور سیرت نگار، عالم، مؤرخ اور چند قابل قدر کتابوں کے مصنف تھے جن میں سیرت النبی کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم: مولانا سید سیلمان ندوی ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم سید ابو الحسن ایک صوفی منش انسان تھے۔ تعلیم کا آغاز خلیفہ انور علی اور مولوی مقصود علی سے کیا۔ اپنے بڑے بھائی حکیم سید ابو حبیب سے بھی تعلیم حاصل کی۔ 1899ء میں پھلواری شریف (بہار (بھارت)) چلے گئے جہاں خانقاہ مجیبیہ کے مولانا محی الدین اور شاہ سلیمان پھلواری سے وابستہ ہو گئے۔ یہاں سے وہ دربھنگا چلے گئے اور مدرسہ امدادیہ میں چند ماہ رہے۔ 1901ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ میں داخل ہوئے جہاں سات سال تک تعلیم حاصل کی۔ 1913ء میں دکن کالج پونا میں معلم السنۂ مشرقیہ مقرر ہوئے۔ 1940ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی۔

    علمی خدمات:

    عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا۔

    تصانیف:

    سیرت النبی
    عرب و ہند کے تعلقات
    حیات شبلی
    رحمت عالم
    نقوش سلیمان
    حیات امام مالک
    اہل السنہ والجماعہ
    یاد رفتگاں
    سیر افغانستان
    مقالات سلیمان
    خیام
    دروس الادب
    خطبات مدراس
    ارض القرآن
    ہندوؤں کی علمی و تعلیم ترقی میں مسلمان حکمرانوں کی کوششیں
    بہائیت اور اسلام

    ہجرت و وفات:

    تقسیم ہند کے بعد جون 1950ء میں ساری املاک ہندوستان میں چھوڑ کر ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور کراچی میں مقیم ہوئے۔ یہاں مذہبی و علمی مشاغل جاری رکھے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے تعلیمات اسلامی بورڈ کے صدر مقرر ہوئے۔ 69 سال کی عمر میں کراچی میں ہی 22 نومبر 1953ء کو انتقال کیا۔

    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    لاہور: بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے والے 100ہندو یاتریوں کا واہگہ بارڈر پہنچنے پرمتروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان ہندومندرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان استقبال کریں گے امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد بھارتی مہمانوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے حیات پتافی میرپورماتھیلو روانہ کیاجائے گا جہاں شادانی دربارمیں تین روزہ پوجااورمذہبی رسومات اداکی جائیں گی۔


    پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کے مطابق 100 بھارتی ہندویاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں،ہندو یاتریوں کا وفد 22 نومبر سے 3 دسمبر تک شادانی دربار حیات پتافی، سندھ میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادرام صاحب کے 314 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔


    بھارت سے آنے والے یاتری 26 نومبرکو خان پورمہرمیں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام کی یاتراکریں گے اوررات وہاں قیام کریں گے، 27 نومبرکو گھوٹکی اور28 کوسکھرمیں موجود ہندومندروں کی یاتراکی جائیگی 29 نومبرکو ماتھیلو میں ماتاکالکادیوی کے مندرمیں پوجاہوگی، 30 نومبرکو میرپورماتھیلومیں شادانی ست سنگ ہال میں مذہبی تقریب منعقد ہوگی یکم دسمبرکو یاتری ڈھرکے ستسنگ بھون میں رات گزاریں گے،2دسمبرکو ننکانہ صاحب حاضری دیں گے اورپھر تین دسمبرکو مذہبی رسومات مکمل کرکے واپس لوٹ جائیں گے۔

    ڈپٹی سیکرٹری شرائنزنے بتایا کہ بھارتی ہندومہمانوں کو پاکستان میں قیام وطعام سمیت میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،ان کوبہترین سفری سہولیات اورسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی پاکستان میں ہندو کے ہزاروں سال پرانے مقدس مقامات ہیں جن میں کٹاس راج مندر، شادانی دربار،سادھوبیلہ مندراورپرلاگ مندرقابل ذکرہیں۔

    ٹھٹھہ :ماہی گیروں کاعالمی دن ، کینجھر جھیل کے کنارے پر کیک بھی کاٹا گیا

    شادانی دربار 103 سال پرانا مندر ہے اور دنیا بھر سے ہندو عقیدت مندوں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔ شادانی دربار کی بنیاد 1786 میں سنت شادرام جی نے رکھی جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے تحت، بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری ہر سال مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن کے جاری کردہ ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کرنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

    ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کے دوروں کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے عین مطابق ہےجو پاکستان کے تمام مذاہب کےمذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

  • نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے  پر چلے گئے

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز ،مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    دوسری جانب نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی ہے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی تھی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔

    برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی اور نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

    جبکہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

    نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں