Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے-

    باغی ٹی وی: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں اور آٹھویں ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے چکی ہیں۔


    سپر12 کے گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں اپنی ٹیموں کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن اور بابراعظم دونوں اپنی اپنی کامیابی کے لیے پرامید ہیں –

    پاکستان کو ٹی20 مقابلوں نیوزی لینڈ سے واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 ٹی20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 17 اور نیوزی لینڈ نے 11 فتوحات حاصل کیں اب تک کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آئیں اور پاکستان کو 4 جبکہ نیوزی لینڈ کو 2 میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی۔

    آئی سی سی نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، جس میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز، رچرڈ کیٹل برگ تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل ہوگا جس میں سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل فیلڈ امپائر اور کرس کیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں بارش کی صورت میں مقابلہ دوبارہ ہوگا، جس کے لیے اضافی دن مختص ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

  • شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی اعزازی ذمہ داری سنبھال لی ،پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے-

    علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہورآ گئے ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔

    علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی-

    ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

    شاعر مشرق نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ یورپ اور انگلستان میں گزارا لیکن انہوں نے انگریزوں کا طرز رہن سہن کبھی نہیں اپنایا، اپنی شاعری میں علامہ اقبال نے زیادہ تر نوجوانوں کو مخاطب کیا، علامہ اقبالؒ کو دورِ جدید کا صوفی بھی سمجھا جاتا ہے۔

    علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔

    علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے، انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔

    1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے آپ کا مزار بادشاہی مسجد کے سائے میں مرجع خلائق ہے۔

    حکومت پاکستان نے کئی سال کے بعد رواں برس مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گجرات پولیس نے شواہد ضائع ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گجرات پولیس نے شواہد ضائع ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا

    لاہور:گجرات پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے شواہد سے متعلق وضاحت کردی۔ پولیس نے وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔

    گجرات پولیس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کیا اور مضروبان کے ایم ایل او حاصل کیے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری معظم کا پوسٹ مارٹم کروایا۔

    گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فرانزک ٹیموں نے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر انہیں محفوظ کیا، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔

    پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفری چوبیس گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

  • نئے آئی جی کی تقرری کا معاملہ، پنجاب نے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیئے

    نئے آئی جی کی تقرری کا معاملہ، پنجاب نے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیئے

    لاہور: پنجاب حکومت نے اہم پیغام وفاقی حکومت کو بھیج دیاہے ، اطلاعات ہیں‌کہ نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تین نام بھجوا دیئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد وفاق کو پینل کے نام بھجوا دیئے گئے، فیاض احمد دیو ایڈیشنل آئی جی پولیس،عامر ذوالفقار ایڈیشنل آئی جی پولیس اور غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نام تجویز کردیئے گئے۔

    پنجاب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 میں سے کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس آفیسر مقرر کیا جائے، آئی جی پولیس فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر چکے ہیں، پنجاب کابینہ بھی سانحہ وزیر آباد میں آئی جی کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

    پنجاب کی جانب سے آئی جی کی خدمات واپس لینے کے لئے وفاق کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق صوبائی کابینہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی پرفارمنس پر تحفظات کا اظہار کر چکی یے، آئی جی پنجاب کی کارکردگی مایوس کن ہونے کی بنا پر وفاق میں خدمات واپس لی جائیں، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی کارکردگی چار نومبر کو مایوس کن رہی۔

    متن کے مطابق لانگ مارچ کےکے دوران وزیر آباد سانحہ کارگردی مایوس کن تھی، پنجاب حکومت نے 6 نومبر کو خدمات واپس لینے کے لیے وفاق کو خط لکھا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے خود بھی عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر رکھا ہے، تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فیصل شاہکار کی خدمات واپس لے۔

    اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں، فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے

    پرتھ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔یاد رہےکہ اس میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے لیے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ سوائے بابر اعظم کے پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، کپتان نے اکیلے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی۔

    سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ گرین شرٹس نے مسلسل تین میچز میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے وننگ کمبی نیشن کے ساتھ وہ کیویز کا مقابلہ کرے گی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور فارم میں ہے، اس کے بیٹرز اور بولرز دونوں ہی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

    گرین شرٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے اسٹرائیک بولر شاہین آفریدی بھی مکمل ردھم میں آچکے ہیں۔

    پھر سڈنی کی کنڈیشنز بھی پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    دوسری طرف
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس کے لیے کرکٹ شائقین بھرپورجوش میں ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

    سڈنی میں کل درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ نئی بال سے بال کرانے والے بالرز کے لیے پچ مددگار ثابت ہوگی۔

  • اسلحہ کے زور پرلاہورکی اسٹیج اداکارہ سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلحہ کے زور پرلاہورکی اسٹیج اداکارہ سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    لاہور: سندر کے علاقے میں سفاک ملزم نے سٹیج کی ادکارہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق ملزم اشرف شاہ نے اسٹیج ادکارہ کو مبینہ طور پر اغواء کرکے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں ملزم نے انہیں اپنے فارم ہاﺅس بلوا کر پارٹی میں نشہ آور مشروب پلائی اور پھر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

     

    اداکارہ کے مطاق ملزم اشرف شاہ نے برہنہ حالت میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور مسلسل بلیک میل کرکے 20 لاکھ روپے ہتھیالیے۔

    پولیس کو دیئے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میں میری شادی ہوئی اور ملزم اشرف شاہ نے میرے شوہر کو برہنہ ویڈیوز دکھا کر میرا گھر خراب کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق 2 نومبر کو ملزم اشرف شاہ اپنے ڈرائیور اور ملازم کے ہمراہ اداکارہ کے گھر آیا اور زبردستی گاڑی میں اسے شاہدرہ فارم ہاﺅس لے گیا جہاں اسلحہ کے زور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے، ڈائمنڈ انگوٹھی اور تین طلائی چینیں بھی چھین لی گئیں۔

    لاہور کے تھانہ سندر پولیس نے ادکارہ حسنہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • غلام محمود ڈوگرنےہدایات پرعمل نہ کیا تو برخاست بھی کیاجاسکتا ہے:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع

    غلام محمود ڈوگرنےہدایات پرعمل نہ کیا تو برخاست بھی کیاجاسکتا ہے:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع

    لاہور:غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پرعمل نہ کیا تو برخاست بھی کیاجاسکتا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے اہم فیصلے کرلیئے گئے ہیں‌

     

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایک اورخط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق وفاق سے کئی خطوط بھیجے گئے، آپ نے ان پر عمل نہیں کیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ21کے پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

    دوسری جانب ذرائع اسٹیبلشنمٹنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہوں نے اس معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

    دوسری طرف اس سے پہلے وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھاکہ فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کردیاجائے لیکن انہیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پرحملےکےبعدفیصل شاہکارنےآئی جی پنجاب کےطورپرکام کرنے سےمعذرت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نےفیاض دیوکوآئی جی پنجاب تعینات کرنےکی سفارش کررکھی ہے۔

  • لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں پارٹی قائدین کو ہدایت جاری کردی گئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاوہ تمام شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کے پارٹی قائدین کو احتجاج ختم کرنے کےلیے ہدایت جاری کردی گئیں تاہم اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات بھی کر دی گئیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایم ٹو موٹر وے دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث مسافر رُل گئے۔

    دوسری طرف متوقع احتجاج اورغیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہورکی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نام پر حملوں کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انتہائی قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

    ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالاجی کے معائنے کے موقع پر خطاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہتے ہیں حالات ہاتھ سے نکلے تو آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے۔

  • لانگ مارچ .شاہ محمود قریشی نے مزید سیکیورٹی مانگ لی،حکم کی تعمیل ہو گی، پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ .شاہ محمود قریشی نے مزید سیکیورٹی مانگ لی،حکم کی تعمیل ہو گی، پرویز الہیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

    شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مونس الٰہی،عمر ایوب، حسین الٰہی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اورلانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے اور لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے اورلانگ مارچ کے گرد 2 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اورلانگ مارچ کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے اورنیا بلٹ پروف کنٹینرتیار کیا جائے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

    انہوں نے کہاکہ ہرلحاظ سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اورہر ضلع میں پولیس اورانتظامیہ کے آفیسرز کوکو آرڈینیشن کیلئے مامور کیا جائے اور راولپنڈی میں دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری منگوائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گرفتارملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس میری ٹیم ہے،ان کی قربانیاں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔میں نے اپنی تقریر میں محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ فر د واحد پر تحفظات کا اظہار کیا۔عمران خان نے گوجرانوالہ میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس کا دوبار شکریہ ادا کیا۔ پولیس کی طرح ہر محکمے میں باصلاحیت آفیسرز بھی ہیں اوراوسط آفیسرز بھی۔

    میاں محمودالرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، کمشنر گجرات ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، آر پی او گجرات، گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، جہلم کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوزنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • عمران خان سے اعتزاز احسن کی ملاقات

    عمران خان سے اعتزاز احسن کی ملاقات

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اعتزاز احسن کی ملاقات ہوئی ہے

    زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں اعتزاز احسن نے عمران خان پر ہونیوالے مبینہ حملے کی مذمت کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو 17سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی ،ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے، اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر تے تھے،اعتزاز احسن کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں،

    اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جب عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا، ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا طوطا بول رہا ہے،عمران خان نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ انتظار میں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ساتھ چلیں گے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آج ملاقات کے دوران عمران خان نے مجھے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی اس عزت افزائی کا شکریہ

    واضح رہے کہ عمران خان وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل ہوگئے تھے، ہسپتال والوں نے ڈسچارج کیا تو عمران خان زمان پارک آ گئے، عمران خان کے گھر کے نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا