Baaghi TV

Category: لاہور

  • تعلیم و صحت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے، مراد راس

    تعلیم و صحت کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے، مراد راس

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بطور مہمان خصوصی دانش سکولز سالانہ سپورٹس گالا 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طلبا کی زندگی میں کھیلوں کی قلیدی اہمیت ہوتی ہے۔ ہمارے بچوں کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی اُتنی ہی اہم ہیں جتنی کہ تعلیم۔

    مراد راس نے کہا کہ میں آج یہاں صرف ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو نہیں بلکہ سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو ان کی ہمت کوشش اور جذبے کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپورٹس گالا 2022 میں شریک ہونے والے تمام طلبا کا جوش و جذبہ قابلِ تعریف ہے۔ مراد راس نے کہا کہ پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس کی پوری انتظامیہ نے تیسرے دانش سکولز سپورٹس گالا کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے دانش سکول حاصل پور میں طلبا کیلئے نئے تعمیر کئے جانے والے رہائشی بلاک کا افتتاح بھی کیا۔مراد راس کا چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے لوگوں کی اُمیدیں عمران خان سے جُڑی ہیں۔ تمام لوگ اُن کی جلد از جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھرپور دعا کریں۔

    صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا کہ ہم نے دانش سکولز کے نظام کو گزشتہ چند سالوں میں بہتر سے بہترین بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دانش سکول سپورٹس گالا 2022 کے مقابلے 7 دن تک جاری رہیں گے اور طلباء کے مابین کرکٹ، فٹبال، ہاکی، والی بال، ہینڈبال، رسا کشی، باسکٹ بال، 100 میٹر، 400 میٹر دوڑ، و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ یہاں ہمارے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دی جا رہی ہیں۔

    مراد راس نے کہا کہ دانش سکولز سالانہ سپورٹس گالا 2022 میں کُل 1760 طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس کو ڈے بورڈرز کے لئے بھی کھول دیا یے تاکہ بورڈنگ والے طلبا کے ساتھ ساتھ ڈے بورڈرز بھی زبردست تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ ہم نے سیاسی روایات کے خلاف ماضی کی حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی بجائے انہیں پہلے سے بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت دو ایسے ادارے ہیں جنہیں کبھی بھی کسی بھی حال میں سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔دانش سکولز سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس حاصل پور میں کیا گیا اور اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، سی ای او دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس احمر ملک، مقامی ایم پی ایز، و دیگر موجود تھے

  • محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔

    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیئے؟ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلےباز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    دوسری جانب قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

    بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینٹو میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا،ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہےشاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

    اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے،گلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈکپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے-

    قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا-

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

  • پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کیے جن میں عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دیکھاپھرقدرت کانظام:قومی ٹیم کےسیمی فائنل میں پہنچنےکےبعدرمیزراجہ نےقرآنی آیت شیئرکردی


    عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے والد کو ملنے والے اس اعزاز کے حوالے سے کہا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہال آف فیم میں والد کا شامل ہونا فیملی کے لیے اعزاز ہے۔

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں، انہوں نے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے اپنے 13 سالہ کیرئیر کے دوران دنیائے کرکٹ میں کئی ان مٹ نقوش چھوڑے۔

    اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ لیجنڈ عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

  • گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

    گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر اہم فیصلہ کیا ہے

    گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنرہاوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ چار نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گورنر ہاس کے دروازے کو آگ لگانے کے باعث کیا گیا ،

    رینجرز نے گورنر ہاؤس کے اندر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد گورنر ہاؤس کی جانب سے پنجاب حکومت اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھا گیا تھا

    گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا، عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد سے تحریک انصاف کے کارکنان نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا،لاہور میں بھی گورنر ہاؤس کے باہرآگ لگائی گئی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • عمران خان پر حملے کا مقدمہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں کروائی جمع

    عمران خان پر حملے کا مقدمہ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں کروائی جمع

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ،عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے مقدمہ درج کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

    آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،آئی جی پنجاب نے مقدمے کی کاپی بھی رپورٹ کے ساتھ جمع کرا دی .سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا, قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں,مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے,

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیے تھے کہ جمعرات کو بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کیا واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے بتایا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق زیادہ نہیں جانتا، ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی گئی تھی، شاید اب تک درج نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ایف آئی آر نہ ہونے کا مطلب ہے اب تک پولیس تحقیقات شروع نہیں ہوئیں، پولیس نے تحقیقات نہیں کیں تو ممکن ہے جائے وقوعہ سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں، اس طرح کیس کے ثبوت متنازع اور بعد میں عدالت میں ناقابل قبول ہوں گے کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی- عدالت نے طویل دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی،عدالت نے درخواست گزار کو پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی-

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی سی سی پی او لاہور کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنےکانوٹیفکیشن جاری کیا، وفاقی حکومت 2 وفاقی وزرا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، دونوں وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہےاس سےقبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹسسزبھیجیےگئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سی سی پی اوکےتقرر و تبادلوں کااختیار ہےوفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سےقبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیاجبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنےکی ہدایت کی ہے وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیے جائیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

  • امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت دینےسےقاصر

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت دینےسےقاصر

    مجھے تین گولیاں لگیں، عمران خان چار سے تین گولیوں پر آ گئے

    لاہور: عمران خان قاتلانہ حملے میں مورد الزام ٹھہرانے والوں کیخلاف ثبوت دینے سے قاصر ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ سے تین گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہو گئے، انہیں معمول کی سرگرمی دوبارہ شروع کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد…


    زمان پارک، لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے بات کرتے ہوئے، عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اندر سے اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے وہ زخمی ہو جائیں گے۔

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کیا معلومات اور کس کے ذریعے دی گئی ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں، میں ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا۔ میرے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے ہیں، مختلف ایجنسیاں جو کام کرتی ہیں۔ مجھے معلومات کیسے ملی؟ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندر سے۔ کیوں؟ کیونکہ اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے زیادہ تر لوگ پریشان ہیں۔

    سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    امریکی ٹی وی کی میزبان بار بار پوچھتی رہی آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے، بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔


    بار بار اصرار پر بھی عمران خان شواہد پیش نہ کر سکے اور بولے دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جب کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیے گئے، معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    سی این این کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد عمران خان کا جھوٹ ایک بار پھر نے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم مین پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں چار گولیاں لگیں اب سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ تین گولیاں لگیں۔ عمران خان کا سرکاری ہسپتال سے میڈیکل نہیں کروایا گیا تا کہ گولیوں کا سچ سامنے نہ آ جائے تحریک انصاف کے رہنما بھی عمران خان کو گولیاں یا ذرات لگنے کے حوالہ سے متضاد دعوے کرتے ریے کوئی ایک کوئی دو کوئی تین کہتا رہا اب عمران خان بھی چار سے تین گولیوں پر آ گئے ہیں ۔ امید ہے اگلےکسی انٹرویو میں وہ مزید سچائی کے قریب آئیں گے۔

    تحریک انصاف وزیر آباد واقعہ کے بعد احتجاج کر رہی ہے لیکن سچ کو سامنے نہیں لایا جا رہا احتجاج میں بھی توڑ پھوڑ کر کے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور جو صحافی سچ رپورٹ کرتا ہے اسکو عمران خان لفافہ صحافی کہتے ہیں کیونکہ اسے سچائی برداشت نہیں عمران خان وہ سننا چاہتے ہیں جو اسکی خواہش کے مطابق خبر دے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ سچائی سامنے آ کر ہی رہتی ہے –

  • پنجاب حکومت بیوروکریٹس کیلئے93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی

    پنجاب حکومت بیوروکریٹس کیلئے93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی

    پنجاب حکومت بیوروکریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیوں کی خریداری پر 989 ملین روپے خرچ کرے گی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ ریونیو کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق مورخہ 7 اکتوبرکو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے میں بیوروکریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں-

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 93 گاڑیوں میں سے 40 ٹویوٹا فارچیونر پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے 53 کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی جب کہ 12 کرولا ایکس بورڈ آف ریونیو کے ممبران کے لیے 58،308،000 روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی اور 397،208،000 روپے لاگت کی 41 ہائی لکس گاڑیاں 4×4 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کے حوالے کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ گاڑیاں لاہور میں انڈس موٹرز سے ٹویوٹا گجرات موٹرز کے ذریعے خریدی جائیں گی اور تمام 93 گاڑیوں کو حاصل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 98 کروڑ 91 لاکھ 16 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

    پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

    قبل ازیں گذشتہ ماہ سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنے بیورو کریٹس کے لیے 93 لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں 40 ٹویوٹا فارچیونرز بھی شامل ہیں۔
    https://twitter.com/miqazi/status/1584401645701828609?s=20&t=7gnX_98bfywB39gxBmXmoQ
    24 اکتوبرکومحمد ابراہیم نامی ٹوئٹر صارف نےحکومت پنجاب کے محکمہ ریونیو کی طرف سےجاری کردہ ایک مبینہ نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ چینی قیادت نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ وہ بیوروکریسی کے ساتھ کام نہیں کرسکتے،سیلاب زدہ پنجاب حکومت نے ٹویوٹا انڈس کارپوریشن سے 93 گاڑیاں خریدنے کے لیے 989 ملین روپے خرچ کر دیے، یہ ایک آرگنائزڈ کرائم ہے ،ایک ایسی سوچ کےساتھ کہ جیسے وہ اس کا استحقاق رکھتے ہوں-

    حمیر اقبال نامی ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا تھا کہ پنجاب حکومت کا پاگل پن عروج پر، نیازی کے وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ کے لیے 49 فارچیونرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔

  • سال 2022  کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا جسے پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔

    با غی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگےگا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

    ڈرو : معززین کی 40 سال سے جاری پرانی دشمنی ختم کرانے کی کوشش

    چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں مختلف اوقات کے دوران دیکھا جسکے گا کراچی میں چاند گرہن کا آغازشام 5 بج کر56 منٹ جبکہ اختتام 6 بج کر56 منٹ پرہوگا اسلام آباد میں شام 5 بج کر6 منٹ،لاہورمیں 5 بج کر5 منٹ پرچاند گرہن شروع ہوگا۔

    پشاورمیں چاند گرہن کا آغاز 5 بج کر12 منٹ،کوئٹہ میں 5 بج کر38 منٹ،گلگت میں 4 بج کر57 منٹ جبکہ مظفرآباد میں 5 بج کر4 منٹ پرہوگا۔

    پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام 6 بج کر56 منٹ پرہوگا جس کا سب سے ذیادہ مشاہدہ گلگت میں 74.54فیصد، لاہور میں 62.96 فیصد ، مظفرآباد میں 65.20 فیصد،اسلام آباد میں 61.01 فیصد، کراچی میں 00.88 فیصد،پشاورمیں 52.55 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 14.06 فیصد ہوگا۔

    مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں آسٹریلیا ،شمالی امریکا، اورجنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا سال 2022 میں 2سورج اور2چاند گرہن ہوئے۔

    ٹھٹھہ : جب سے سول ہسپتال این جی او کے حوالے کیاگیا تب سے عوام سر درد کی گولی اور سرنج بھی بازار سے…