Baaghi TV

Category: لاہور

  • ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یوتھ لیڈرشپ کنونشن فرسودہ نظام کے خلاف حتمی جدوجہد کے آغاز کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ حکمران سن لیں کہ ملک کا ہر باشعور پڑھا لکھا نوجوان ان سے بیزار ہے۔ حکمرانوں نے اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ جب کہ ملک کے عام پڑھے نوجوانوں کا تاریک بنایا۔ملک اور بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنانے والے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی کی حکومتوں کی پالیسی میں رتی برابر فرق نہیں، دونوں اطراف نے ملک کا حلیہ ہی بگاڑ دیا،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظاہری جنگ صرف اسٹیبلشمنٹ سے سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ ملک میں ہر شعبہ زوال کا شکار اور افراتفری کا عالم ہے۔ امن و امان کی صور تحال دگرگوں، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کشتی بھنور میں ہچکولے کھا رہی ہے اور حکمران مزے لے رہے ہیں۔ وسائل سے مالامال ایٹمی اسلامی پاکستان کا تماشا بنا دیا گیا۔ چترال سے کراچی تک ہر شخص حکمرانوں کا نوحہ کہہ رہا ہے۔ 65فیصد نوجوان ہی ملک کی تقدیر سنوارسکتے ہیں، انھیں منظم کر کے فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کا آغاز کر رہے ہیں۔ 30 اکتوبر کے یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ اتوارکو ملک بھر سے نوجوان مینار پاکستان کے سائے تلے اکٹھے ہو کر قوم کو امید سحر دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر عملاً زیرو ہو چکے ہیں۔ سٹیٹ بنک میں پڑے سوا سات ارب ڈالر بیرونی ممالک اور آئی ایم ایف کی دی ہوئی رقوم ہیں۔ سودی قرضوں کی ادائیگی کے لیےحکومت کےپاس رقم نہیں، ملک ڈیفالٹ کےقریب پہنچ گیا۔کرپٹ حکمرانوں کی کرپٹ پالیسیوں کی وجہ سے22کروڑ پاکستانیوں کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے غیر ملکی ایجنڈا کے تحت پالیسیاں بنائیں، دونوں اطراف نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا۔ حکمران جماعتوں کی ذاتی مفادات پر مبنی سیاست سے سوسائٹی بدترین پولرائزیشن کا شکار، معیشت اور معاشرت زوال کا شکار ہے،

    ان کا ایجنڈا قوم کو لڑاؤ اور تقسیم کرو ہے۔ حکمرانوں نے نوجوانوں کو سب سے بڑا دھوکا دیا۔ پی ٹی آئی ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کرتی رہی، اس کے چار سالہ اقتدار میں بے روزگاری کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ پی ڈی ایم نے گزشتہ سات ماہ کے دوران مزید تباہی کی بنیاد یں رکھیں۔

    امیرجماعت نے کہا کہ عوام کو فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی۔ نوجوان مایوس ہونے کی بجائے جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔ ثابت ہو گیا کہ گھسے پٹے نظام سے عوام کی حالت نہیں بدل سکتی،نظام کو بدلنا ہو گا۔ نوجوان صبح روشن کی نوید بنیں اور ملک کو استعمار کے غلاموں سے نجات دلانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ سبھی جماعتیں اقتدار میں ہیں اور ان کے نعرے صرف اور صرف لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکمران نعروں کی بجائے کارکردگی بتائیں جو حکمران ملک کو مسائل سے نکالنے کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں دراصل وہی ملک کے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں، قوم ان کے دھوکا میں نہ آئے۔ جماعت اسلامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں لانا چاہتی ہے، ہماری منزل پرامن جمہوری جدوجہد سے پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران عوام کے نہیں، استعمار کے نمائندے ہیں، نوجوان ہی ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیاز کے چنگل سے آزاد کرا سکتے ہیں۔ قوم آزمائے ہوئے لوگوں سے مزید دھوکا نہیں کھائے گی۔

  • وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    لاہور:وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

    آج جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہور مین 90 شاہراہ قائد اعظم پہنچے تو اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کا خیر مقدم کیا

    سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی

    عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی

    عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بڑے عزم مصمم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی معاشی ، امن وامان اور دیگرمحاذوں پر ناکامی کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • شادی سے انکار پرکزن کو زندہ جلانے کا واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    شادی سے انکار پرکزن کو زندہ جلانے کا واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کوٹ لکھپت میں شادی سے انکار پرکزن کو زندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے مقتولہ کرن کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مقتولہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلائی جائے گی

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا کرن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ میاں اسلم اقبال

    قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ میاں اسلم اقبال

    قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ میاں اسلم اقبال
    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی اور اس کی جڑے عوام میں گہری ہیں۔لیٹروں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ وفاق میں بیٹھے چوروں کے گروہ کی پیدا کردہ مہنگائی نے 80فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں۔ لوگوں میں مہنگائی کی وجہ سے ضروریات زندگی خریدنے کی سکت بھی نہ رہی۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90شاہراہ قائد اعظم پر اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور دیگر وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط مافیاز پیسے کے زور پر لوگوں کو ساتھ ملاتا ہے اوراگر کوئی مافیاز کے ساتھ نہ ملے تو اسے تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا دوہرا معیار کسی بھی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہوتا ہے۔بدقسمتی ہے کہ ڈاکوؤں نے نیب قوانین بدل کر اپنے کرپشن کیسز ختم کروالئے۔ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ استحصالی نظام کو بدلنے اور چوروں کا راستہ روکنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ ملاقاتوں کے دوران پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی، جاری فلاحی پروگراموں اور سیاسی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں اراکین پنجاب اسمبلی فیصل نیازی، خیال احمد کاسترو، غلام محی الدین، سردار راشد مغل،ایکٹر ارشد محمود اور دیگر شامل تھے

  • حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ عدالت

    حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں ملکی قرضوں کی تمام تفصیلات عدالت کےسامنے پیش کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملکی آمدن کے ساٹھ فیصد سے زائد قرضے لئے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کررہی اور سارا معاملہ چھپایا جا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت مقرر کردہ ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے حاصل کرچکی جسے عدالت سے چھپانا چاہتی ہے۔زبانی جواب کی بجائے عدالت تحریری جواب عدالت طلب کرے

    درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قرضوں کی پالیسی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ زیادہ قرضے لینے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہے۔ زیادہ قرضوں کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے عدالت قرضوں کی آج تک کی مکمل تفصیلات عدالت پیش کرنے کا حکم دے

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

  • عوام کو ریلیف ، زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کو ریلیف ، زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت بھی موجود تھے وفد میں شرجیل یونس،ملک محبوب الٰہی،حاجی ملک محمد رفیق،چودھری ذوالفقار اورزین اعجاز شامل تھے وفدنے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی فلاحی خدمات کو سراہا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فلیگ شپ پروگرام ہے اس پروگرام کے ذریعے 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو 40 فیصد سستی اشیاء صرف فراہم کی جارہی ہیں۔مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹور سے 40 فیصد کم نرخ پر دالیں، گھی، آئل اور آٹا خرید سکتے ہیں رجسٹرڈ کریانہ سٹورز کے مالکان کو 10 فیصد کمیشن بھی دیا جا رہا ہے احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع میں بھی متاثرین کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر پنجاب حکومت نے ایک سو ارب روپے اس پروگرام کے لئے رکھے ہیں غریب آدمی کو ریلیف دیناعمران خان کا ویژن ہے،جسے ہم نے عملی جامہ پہنایا ہے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں

    دوسری جانب کوئٹہ میں اینٹی کرپشن کے عملے نے رشوت لیتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ایجنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی قبضے میں لے لی۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق مسلم باغ کے رہائشی شہری محمد طاہر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ میرا بھائی علاج کیلئے بی ایم سی اسپتال آیا تھا جس کو بریوری تھانے کے اہلکاروں نے اٹھا لیا ہے اور رہائی کیلئے دو لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کامران بشیر کی سربراہی میں ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ناصرخان اور اس کے ایک سہولت کار امیر جان کو دو لاکھ کی نقدی وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ رشوت ستانی کے اس کیس میں مزید اہلکاروں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

    پنڈی بھٹیاں : پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور پولیس یونیفارم میں ملبوس 4 گن مینوں کو گرفتار کیا تھا-

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کی گئی جعلی پولیس اہلکار جعلی فوجی افسر کے ساتھ گن مین کے طور گھوم رہے تھے، ملزمان کی شناخت عبدالطیف جیلانی (جعلی افسر)، اسامہ، شہباز ، رضوان، محمد عابد علی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزم نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے متعدد دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا اور کے ایم سی افسران کو بھی بلیک میل کرتے تھے ملزمان مختلف دکانوں پر جاکر مالکان کو دھمکا کر بلیک میل کرتے تھے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ نجی کمپنی کو بند کرکے بلیک لسٹ کیا جائے۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 448/2022 بجرم دفعہ 170/171/34 درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    پشاور میں رواں سال قتل، چوری، ڈکیتی، اغواء و دیگر جرائم میں اضافہ

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    لاہور:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا اور اب نیشنل بینک کرکٹ ارینا بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کر لیا۔این بی پی اور پی سی بی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کے نیمنگ رائیٹس کےلئے ایم او یو پر دستخط،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

    معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے اور یہ معاہدہ 5 سال کیلئے ہوا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک کا کہنا تھاکہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔

    مفاہمت کی یادداشت پر حال ہی میں این بی پی کے قائم مقام صدر رحمت علی حسنی اور پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں دستخط کئے جس کے تحت این بی پی کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کےلئے آئندہ پانچ سال کےلئے نیمنگ رائیٹس ملیں گے۔

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    رمیز راجہ اور رحمت علی حسنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ادارے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے مل کر کام کریں گے جو ملک میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے بہت ضروری ہے۔

  • جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرکے اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔سراج الحق

    جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرکے اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے نہیں، استعمار کے نمائندے ہیں، نوجوان ہی ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیاز کے چنگل سے آزاد کرا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم نے عوام کے لیے نہیں، اپنے مفادات کے لیے لانگ مارچ کیے۔ قوم آزمائے ہوئے لوگوں سے مزید دھوکا نہیں کھائے گی۔حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے دودھ کی بوتل حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ملک معاشی و سیاسی دہشت گردی کا شکار ہے،65 فیصد نوجوان آبادی امید کی کرن ہے۔ نوجوانوں کو منظم کریں گے، اتوار کو مینار پاکستان تلے ہونے والا ”پاکستان زندہ آباد“ یوتھ لیڈرشپ کنونشن ملک میں اسلامی انقلاب کا آغاز ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے جائزہ اجلاس اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل اور دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود ہے۔ کنونشن کی تیاریوں کے لیے سیکیورٹی، میڈیا سمیت تمام کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کنونشن میں مختلف اسلامی ممالک کی یوتھ لیڈرشپ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے نامور شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی نوجوان قیادت بھی کنونشن میں شرکت کرے گی جن کو ایوارڈر اور انعامات بھی دیے جائیں گے۔ امیر جماعت ایک روزہ کنونشن سے کلیدی خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

    امیر جماعت نے کہاکہ پورے ملک میں افراتفری اور بے چینی ہے۔ معیشت تباہ، عوام حالات سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔ ملک اور خصوصاً خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان بھی مسائل کے انبار بنے ہوئے ہیں۔ ملک میں آئین و قانون کی نہیں افراد اور خاندانوں کی حکمرانی قائم ہے۔ مافیاز، جاگیرداروں اور وڈیروں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ان حالات میں نوجوان طبقہ خصوصی طور پر حالات سے پریشان اور مایوس ہو چکا ہے۔ ذہین نوجوان ملک سے بھاگ رہے ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہو کر نشہ کے عادی بن چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے صاحب روزگار افراد کو بھی بے روزگار کردیا۔ بنکوں سے نوجوانوں کو قرضے کے وعدے کرکے سود کی لعنت ساتھ ملا دی گئی۔ نوجوانوں کے لیے تعلیم مہنگی کر دی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی عدم دستیابی ہے۔ تعلیمی اداروں میں نشہ فروخت ہورہا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکومتیں یوتھ کی بہتری کا کوئی پلان مرتب نہیں کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھرسے یوتھ لیڈر شپ کو اکٹھا کررہی ہے جہاں ہم قوم کے معماروں کو انہیں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عام پڑھے لکھے نوجوان اسمبلیوں میں جائیں اور ملک کی قیادت سنبھالیں۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرکے پرامن اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔

  • مشہورسیاحتی مقام مری کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا:نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی سابق تحصیل مری کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی ہیڈ کوارٹر مری اور کوٹلی ستیاں کے درمیان پرہینا کے مقام پر ہوگا۔

    پنجاب کا مشہور و معروف سیاحتی مقام مری جو کل تک راولپنڈی کی تحصیل تھی، اسے ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، 690 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا نیا ضلع کوٹلی ستیاں اور مری کی 2 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا، دونوں تحصیلوں میں 22 یونین کونسلز شامل ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نئے ضلع کا ڈسٹرکٹ کمپلیکس مری اور کوٹلی ستیاں کے درمیان پرہینا کے مقام پر 128 کنال کے رقبے پر بنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا فاصلہ مری سے 17 جبکہ کوٹلی ستیاں سے 19 کلومیٹر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کو ضلع مری کیلئے 22 نئے ادارے بنانے ہوں گے، 3 ہزار 612 نئی آسامیاں بھی پیدا ہوں گی، تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں پونے 2 ارب روپے سے زائد خرچ ہونگے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کيلئے 60 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ضلع مری کے انتظامی معاملات راولپنڈی کے ڈی سی اور سی پی او ہی سنبھالیں گےکمشنر راولپنڈی ثاقب منان کا کہنا ہے کہ ڈی سی کا سارا نظام ہوگا، پولیس لائن بنائی جائے گی، مزید تھانے بنائے جائیں گے، ابھی وہاں صرف ایک اے سی ہے، بجٹ کی کوئی قید نہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق ضلع مری کا نیا انفرااسٹرکچر سیاحوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا، اسی حوالے سے اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔