Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا (Dr. Riina Kionka) نے ملاقات کی،جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصاپانی کے نئے ذخائر کی تعمیراورسمال ڈیمزبنانے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ملاقات میں ورکرز کی فلاح وبہبود،چائلڈ لیبر کے خاتمے،انسانی حقوق اوراقلیتوں کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وباء کے دوران تعاون پریورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ہم یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دریائے چناب پر دوڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔جنوبی پنجاب کے علاقے کوہ سلیمان کے ہل ٹورنٹس کیلئے چھوٹے ڈیمزبنائے جائیں گے۔ان ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف بارش کے پانی کو محفوظ بنایا جاسکے گا بلکہ زرعی مقاصد کیلئے بھی پانی استعمال کیا جاسکے گا۔یورپی یونین کی جانب سے ان منصوبوں کیلئے تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔سیلاب زدگان کیلئے این جی او اخوت کے اشتراک سے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یورپی یونین بھی سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کرسکتی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے کام کا آغاز کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔ چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنایا جارہا ہے۔لیبر لازکے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ورکرز کے حقوق تحفظ اوران کے بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ورکرز اوران کی فیملیز کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتال بنائے ہیں،جہاں علاج معالجہ فری ہے۔ورکرز کے بچوں کو شادی پر میرج گرانٹ دی جاتی ہے اورمیرج گرانٹ میں اضافہ بھی کیا ہے۔

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز کا کام میں نے اپنے سابق دور میں شروع کیالیکن آنے والی حکومت نے اس پر کام روک دیا۔اب دوبارہ ہم جیلوں میں قیدیوں کو ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔قیدیوں کے لئے کھانے کے مینیوکو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے لئے جیلوں میں سکول بنائے ہیں۔غریب قیدیوں کیلئے فری لیگل ایڈ کا نظام متعارف کرایا ہے۔جیل ریفارمز پیکیج کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی اوراس کا بل اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا۔پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔تعلیمی اداروں میں داخلے اورملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مخصوص کیا ہے۔تحمل،برداشت، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان او ریورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں۔سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے یورپی یونین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔یورپی یونین کی سفیر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا۔یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں میں معاونت کا جائزہ لیں گے۔پنجاب حکومت کے ساتھ ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اچھے اقدامات کررہے ہیں۔یورپی یونین کے فرسٹ قونصلر ڈینیئل کلاز (Mr. Daniel Clauss)، مشیر حسنین افتخار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ  10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا، مراد رس

    سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا، مراد رس

    سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا، مراد رس

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹر لنک وحدت روڈ پر پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے ہم نے طلبا کی بہتری کیلئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کئے۔ بورڈ امتحانات ختم کرنے کی بنیادی وجہ اساتذہ کا اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کے لئے طلبا کو بورڈ امتحانات میں خود نقل کرانا تھا۔ مراد راس نے کہا کہ آج ہم نے ایک ایسا آن لائن نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتیوں میں نکھار آئے گا۔ ہم اپنی آنے والی نسل کو رٹا سسٹم کے ذریعے نہیں پڑھانا چاہتے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مکمل طور پر سمجھ کر تعلیم حاصل کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب سے 50 فیصد ایم سی کیوز اور 50 فیصد کمپریہینشن (Comprehension) کی طرز پر پیپرز تیار کئے جائیں گے۔ آئٹم بنک سسٹم کے ذریعے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن سسٹم کی مدد سے خود کار پیپر تیار کئے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ایم سی کیوز کا جواب طلبا تب ہی دے سکتے ہیں جب انہوں نے سمجھ کر پڑھا ہو اور اس کی باقاعدہ تیاری کی ہو۔

    مراد راس نے اعلان کیا کہ نجی سکول سیکٹر سے کوئی بھی حکومت کے تیار کردہ اس آئٹم بنک سسٹم سے بلکل مفت مدد حاصل کر سکتا ہے۔ ہمارے تیار کردہ سسٹم سے اگر نجی سیکٹر میں زیر تعلیم طلبا کو فائدہ ہوتا ہے تو ہمارے لئے اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔ ہمیں ہمارے بچوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔  آئٹم بنک سسٹم کے تحت تمام امتحانات ہمارے نصاب کے مطابق تیار ہوں گے۔ تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کی بدولت ہمیں اساتذہ کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔ ہم سے پہلے کسی بھی حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے ٹوٹے ہوئے سٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کا سسٹم مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔ اب تک 15 ہزار سے زائد اساتذہ آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ مراد راس نے بتایا کہ اے جی آفس کی مدد سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم کی آن لائن بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے جس کو بہت جلد پورے پنجاب تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کو رشوت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف دفتروں کے بیشتر چکر بھی لگانے پڑتے تھے۔ ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال کی بدولت آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، اے سی آرز، چھٹیاں، پینشن پے آرڈر، ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ و دیگر اموُر آن لائن سسٹم کے تحت کامیابی سے چل رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ قریب 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران نے گزشتہ چند سالوں میں زبردست کام کیا ہے

    صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے سینئر صحافی تجزیہ کار ارشد شریف کے قتل پر تعزیت بھی کی. انہوں نے کہا کہ ہمارے مُلک میں بدقسمتی سے اس طرز کے ہولناک واقعات کا حاصل حصول کچھ نہیں ہوتا. ارشد شریف ایک سچے اور باکردار صحافی تھے، شاید ان کو اسی بات کی سزا ملی. اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی مغفرت کرے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

  • وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا پروگرام کا از سر نو آغاز کررہے ہیں۔ حکومت پنجاب اوراخوت کے درمیان معاہدے کی تجدید،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منظوری دے دی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ذریعے800 ملین کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو چھت کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں دیا،اپنے وسائل سے گھر بنائیں گے۔ سیلاب متاترین کو اخوت کے ذریعے گھر بنانے کیلئے ممکنہ وسائل مہیا کیے جا ئیں گے۔

    ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو قرضے دیئے،100 فیصد ریکوری کی۔ کم آمد ن والے لوگوں کی 36ہزار گھر بنانے میں مالی معاونت کی۔ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے چودھری پرویزالٰہی کا جذبہ قابل تحسین ہیں ،اجلاس میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اوردیگر حکام نےشرکت کی

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

     

  • دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

    دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد اب بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : منگل کے روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔

    پاکستان میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین پریشان

    واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا تھا اور چند لمحوں میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی تھی۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو نے سروس ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنا ہے جسے جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔

    ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہونے پر میٹا کے ترجمان کا بیان سامنے آیا تھا میٹا ترجمان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سےآگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

    تاہم اب موبائل پر واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جب کہ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے افراد کو اب بھی مسئلے ہیں۔

    سیلاب سے متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے بعد پولیس تحقیقات میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی


    https://twitter.com/GhConcra/status/1584825570830913537?s=20&t=zcUBDBK4-uC22y294VIaGQ
    https://twitter.com/mr_zim_fit/status/1584819618849656832?s=20&t=aqg4reQtHNqHzL7SwZ6WVg
    علاوہ ازیں واٹس ایپ ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں، کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں ٹوئٹر پر آنے کے بعد پتہ چلا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہے۔

    آصف زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت مذمت

  • شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔

    جے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے۔

    کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا کرن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب بہاولپور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے دلہن اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں…

    بہاولپورکی تحصیل حاصل پور میں 29 سالہ نبیل نامی لڑکے نے پسند کی شادی نہ ہونے پر21 سالہ لڑکی کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب لڑکی دلہن بنی اپنی بارات کے انتظار میں تھی لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    نبیل نامی لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے اور اپنی ماموں زاد کزن کو پسند کرتا تھا تاہم رشتہ نہ ہونے پر لاہور سے حاصل پور لڑکی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا۔

    پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا لیکن لواحقین نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

  • اوچ شریف میں 14 سالہ طالبہ کی55 سالہ شخص سے شادی ناکام بنادی گئی،دلہا گواہ سمیت گواہان

    اوچ شریف میں 14 سالہ طالبہ کی55 سالہ شخص سے شادی ناکام بنادی گئی،دلہا گواہ سمیت گواہان

    لاہور: جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں پانچویں کلاس کی 14 سالہ طالبہ سے 55 سالہ شخص کی شادی ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی لیکن جب اہل محلہ کے علم میں آیا کہ لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کی شادی 55 سالہ شخص کی جاری ہے تو علاقہ مکین نے پولیس کو آگاہ کردیا۔

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریب روک دی اور دلہا کو گواہان سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ باراتی فرار ہوگئے علاقہ مکین کے مطابق دلہن کا والد فرار ہوگیا جبکہ اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ نکاح خواں بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

    دلہن کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے دولہا سے قرض لے رکھا تھا، دولہا نے قرض کی ادائیگی کا دباؤ ڈالتے ہوئے میرا رشتہ مانگا تھا، دلہن کے مطابق اس کی زبردستی شادی اور رخصتی کی جارہی تھی۔

    کراچی: جج ، صحافی اور ہیومن رائٹس کے نمائندے بن شہریوں کو اغوا کرنیوالے ملزمان…

  • 2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا

    2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا

    2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج بروز منگل 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی : جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

    اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

    پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

    دوسری جانب آج 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا بھارت میں توہم پرستی کی بنیاد پر اکثر و بیشتر مضحکہ خیز اور افسوسناک واقعات خبروں کی شہ سرخی بنتے ہیں، توہم پرستی پر مبنی ایک فیصلے کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ میں 25 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    بھارتی خبر رساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کی حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جزوی سورج گرہن میں چاند سورج کے درمیان نہیں آتا بلکہ اس کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیتا ہے اور زیادہ تر گرہن جزوی ہی ہوتے ہیں گرہن کے دوران سورج کو براہ راست کبھی مت دیکھیں کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سن گلاسز سے بھی گرہن کو دیکھنے سے بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی فلٹر ہوتے ہیں جن کے بغیر اسے دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا

  • منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    لاہور: پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی: مقدمہ میں دہشت گردی ، بغاوت ،اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں افواج کے خلاف تقریر کی۔

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا…

    انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنایا۔ منظور پشتین کے ساتھی ہال میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے یہ مقدمہ نعیم مرزا نامی شہری نے لاہور کے سول لائنز تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997-11-X کے تحت درج کرایا ہے۔
    https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1584518941585833984?s=20&t=-fFOkiaxYtLPIQyBFE6SsQ
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پشتین نے کہا کہ کانفرنس میں تقریر پر ان کے خلاف غداری اور دھمکی کے الزام میں ایک شکایت درج کی گئی ہے ظلم جبر کے خلاف حق کے آوازوں کو ایف ائی ارز، جیل یا پروپیگنڈو سے نہیں دبایا جاسکتا ہے ہاں اسکا حل صرف اور صرف انصاف دینا ہے۔

    ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور کے آواری ہوٹل میں موجود تھے جہاں منظور پشتین نے ”اپنی تقریر کے دوران ریاستی حکام اور کمانڈروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو…

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پشتین کے 15 سے 20 حامیوں نے فوج کے خلاف نعرے لگائے اور ”لوگوں کو مسلح افواج اور ریاست کے خلاف اکسانے“ کی کوشش کی۔ پی ٹی ایم کے سربراہ نے بغیر کسی جواز کے قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کی پشتین نے نسلی تعصب کو ہوا دی، اور پوری ریاست کو دھمکی دی پشتین کو ان کہے الفاظ کیلئے جوابدہ ہونا چاہیے۔
    https://twitter.com/fbasvi/status/1584199586255863809?s=20&t=Cdwkx2ukphlqr-CRFeHFXA
    واضح رہے کہ ایک روز قبل پشتین نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور آرمی چیف بادشاہ بنتا ہے جو تمام احکامات جاری کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران جیالے اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان ہال میں آمنے سامنے ہو ئے تھےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے دوران وکلا نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی۔ جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’آپ وہاں جا کر احتجاج کریں جو ان کو رہا کر سکتے ہیں جس پر آج بلاول بھٹو نے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار کیا ہے-

    جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

    پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ میں نے جس طرح نعروں کا جواب دیا وہ نامناسب تھا، ایک وفاقی وزیر کو اِس طرح کا رویہ زیب نہیں دیتا ہماری حکومت انسانی حقوق اور آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے، انسانی حقوق پربات کرنے کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزراء کو بھی دعوت دی جاتی ہے-


    انہوں نے کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے، ہم سب نے ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ کا سامنا کیا ہے، ہم سب دہشت گردی کی آگ کا شکار ہوئے، ہمارا خاندان، عام شہری بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں، ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ہمیں سیاست کرتے ہوئے ضرور سوچنا چاہیےکہ نعرے لگاتے وقت شہدا کےخاندانوں کو تکلیف نہ ہو۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اور دوسری تنظیموں کے لوگ بھی نعرے لگارہے تھے، میں نے جیسے ان کا جواب دیا تھا، وہ نامناسب تھا، بہتر طریقے سے جواب دیا جاسکتا تھا۔

  • مینار پاکستان پر ایک لاکھ جوانوں کو جمع کریں گے۔ سراج الحق

    مینار پاکستان پر ایک لاکھ جوانوں کو جمع کریں گے۔ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ملکر خواب دیکھیں تصور میں کلین گرین کرپشن سے فرار پاکستان دیکھیں جس میں لوگ باری کا انتظار کریں ایک دوسرے کے لیے مسکراہٹ ہو ۔کوئی انسان ایک دوسرے کو تنہا نہ سمجھے اور پورا ملک ایک خاندان بن جائے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سروے کے مطابق ہر پانچواں پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہے جس کا کسی ٹیسٹ سے پتہ نہیں چلتا اس دلدل سے قوم کو نکالنے کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ تماشائی کا کردار ادا نہ کریں بلکہ اپنے حصے کا رنگ بھریں۔ لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا 85 فیصد پانی ہمارا گندہ ہے میں نے چیلنج کیا کہ جس دن خالص دودھ کا گلاس ملے مجھے بتائے میں مبارکباد دوں گا اس ملک میں خالص دودھ کا ملنا خواب بن چکا ہے ہم چاہتے ہیں ایسا معاشرہ ہو کہ انسان انسان کا غلام نہ ہو محتاج نہ ہو ہمارے ملک میں جہالت مہنگائی بے روزگاری خوف نہ ہو انسانی سوسائٹی میں دو بنیادی بیماریاں ایک بھوک ایک خوف ہے ۔

    منصورہ میں دیجیٹل میڈیا کے نمائندون سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے خیر اور باطل کی اس جنگ میں غیر جانبدار نہیں ہونا چاہیے ۔ کوشش کرنی چاہئے روشنی ہو اندھیروں کا خاتمے ہو راو انوار پر چار سو قتل کا الزام تھا لیکن اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ابھی سندھ گیا تھا ام رباب کے والد بھائی چچا کو 2018 میں مارا گیا ۔چیف جسٹس نے تین ماہ میں قاتل گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا لیکن چار سال ہو گئے کہ قاتل گرفتار نہیں ہوئے ۔ ہم تعزیت کے لئے گئے تو مقامی ہمارے بندے کو فون آیا کہ کیوں آئے تعزیت کے لیے۔ ام رباب نے بتایا کہ ہمارے گھر بدمعاشوں کی وجہ سے کوئی نہیں آتا سب ڈرتے ہیں ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ قوم کی تعمیر و ترقی ضروری ہے ۔ ہمارے ہاں قانون ساز اسمبلیاں ہیں قومی اسمبلی کے ایک منٹ پر کتنا خرچہ آتا ہے کسی قومی اسمبلی کے ممبر سے پاکستان کے آئین کے بارے پوچھیں کہ دفعات کتنی ہیں پہلی دفعہ کونسی ہے کسی کو کچھ نہیں پتہ ہوتا ۔ میرے ساتھ ایک سینیٹر رہا تین سال تک وہ خاموش رہا کچھ نہیں بولا۔ بس پروٹوکول لینے کے لیے سینیٹر بن گئے ۔ ہمارے ایوانوں میں قانون سازی نہیں عدالتوں میں انصاف نہیں تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم نہیں ایسے میں ہم کیا کریں؟ ہم کہتے ہیں کہ اللہ نے رات پیدا کی ہے تو اس میں صلاحیت دی ہے کہ اس میں چراغ جلا دو۔ زہر کھانے کی بجائے تریاق بنانا ہو گا۔ اندھیروں میں زندگی ختم کرنے کی بجائے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہو گا

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو یوتھ لیڈرز کو مینار پاکستان پر بلایا ہے ایک لاکھ لوگ جمع ہوں گے یوتھ کے ۔ پاکستان کو مینارہ نور بنانا ہے ۔ سب ممکن ہے اگر ہمت کی جائے اپنے حصے صلاحیت کے مطابق کام کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی (Mr. Nicolas Galey) کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فرانس اورپنجاب حکومت نے تعلیم، سیاحت،تاریخی مقامات کے تحفظ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور معاونت پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین معاشی وتجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں،ہرممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔ فرانس کے تعلیمی اداروں کے وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ میں نے 70کی دہائی میں لاہور کے فرنچ کلچر سینٹر میں داخلہ لیا اور فرنچ زبان سیکھی۔

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تعلیمی اداروں کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔فرانس کی حکومت سیاحت اورتاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔ مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ فرانس کے سفیر کی اہلیہ کیمیلیا گیلی (Mrs.Camelia Galey)، ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ لاریونٹ چوپشن (Mr. Laruent Choption)، پولیٹیکل قونصلر سوکرارتھ ہنری (Mr. Sokrarith Henry)،ایم این اے حسین الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے