Baaghi TV

Category: لاہور

  • اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبراورسابق ڈی ایف آئی اے  پرمقدمہ درج

    اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبراورسابق ڈی ایف آئی اے پرمقدمہ درج

    اسلام آباد:اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبر پرمقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کی طرف سے دائر درخواست کے بعد اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،

     

    اسلام آباد پولیس نے  شہزاد اکبر ، اداکارہ صوفیہ مرزااور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

    اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صوفیہ مرزا اورمرزا شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے ملک کر صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے خلاف ایک خود ساختہ کہانی گھڑ کرمقدمے میں پھنسا کرگرفتار کرنے کی سازش کی اور اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی عمرفاروق ظہور جو کہ پاکستان کے لائبیریا کے لیے ایک ایمبسڈر کے طورفرائض سرانجام دے رہے تھے ، ان کو بیرون ملک بھی پریشان کیا گیا

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”558721″ /]

    سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی، جس پر پولیس نے سابق مشیر احتساب، شہزاد اکبر، ادکاارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمے میں فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے نے دیگر کے ساتھ ملکر جعلی وارنٹس تیار کروائے، صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللہ عباسی نے جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے۔

    ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں، ملزمان نے غیرقانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کرکے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

  • بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی میزبانی سے ہٹنےکے لیے بالکل تیار نہیں ، بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نےکرنا ہے اور اگر نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ ہوا تو پاکستان ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنےکا معاملہ اندورنی ہے ، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے ، ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائےگا، پاکستان آنے پر رضا مند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائےگا۔

    پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا، ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لیے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گا، خط کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    خیال رہے کہ اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا اور جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم

    بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

    کپتان نے فخر زمان کے سوال کہا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، وہ بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا،بھارتی کپتان

    قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ فی الوقت ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بطور کرکٹر ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے خلاف مکمل اووز کا کھیل ہو بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

    روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں، ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،شائقین کرکٹ پرجوش

  • حامد زمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    حامد زمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کرائم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور کی بینکنگ کورٹ نے حامد زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے،عدالت نے‌ حامد زمان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے،

    قبل ازیں سیشن کورٹ لاہور،پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حامد زمان نے درخواست ضمانت دائر کر دی حامد زمان کی جانب سے درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ،دائر درخؤاست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا ،ایف آئی اے نے فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ،کسی قسم کی ریکوری باقی نہیں ، ضمانت پر رہا کیا جائے

    دوسری جانب حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حامد زمان نے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے ملکر 3 بینک اکاؤنٹس کھولے ملزم حامد زمان نے امریکی ڈالر، پاونڈ اور تیسرا بینک اکاؤنٹ پاکستانی روپوں کا کھلوایا ،پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے،بینک اکاؤنٹ میں 8 مئی 2013 کو چھ لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کمیونی کیشن اسپاٹ کو ٹرانسفر کیے گئے 10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے بیرون ملک سے آئی تمام رقم کو تحریک انصاف کی سیاسی کمپین کے لیے استعمال کیا گیا

    ایف آئی اے لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لیے انکو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے تا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • بابر اعظم ویرات کوہلی کے ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب

    بابر اعظم ویرات کوہلی کے ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب

    سڈنی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اگر اگلی 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کر لیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی سے ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 3500 رنز بنانے کا اعزاز چھین لیں گے۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات نے 96 ٹی20 اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 92 میچز کی 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں قومی ٹیم کے کپتان اگر 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن جائیں گے۔

    پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس کے بعد 4 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور اسی کے ساتھ پاکستان کے میچز کا شیڈول بھی واضح ہوگیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔

    سپر 12 فور مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ 2 میں شامل ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سپر فور 12 مرحلے میں تمام میچز کا شیڈول:

    آئی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا پہلا ٹاکرا 23 اکتوبر بروز اتوار کو میلبرن میں بھارت کے خلاف ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم سپر 12 مرحلے میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف مدمقابل ہوگی، پرتھ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:00 بجے شروع ہوگا۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    گرین شرٹس کا تیسرا ٹاکرا 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا،پرتھ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:00 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنا چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا،سڈنی میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگا۔

    6 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر فور 12 مرحلے کا آخری میچ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:00 بجے شروع ہوگا۔

  • نااہلی فیصلے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، حنا پرویز بٹ

    نااہلی فیصلے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی ،حنا پرویز بٹ نے توشہ خانہ فیصلے کو سراہنے اور عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا ئی ہے، اس حوالہ سے حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کی ہے، حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا،الیکشن کمیشن نے واضح کہا کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹس پر نااہل کیا گیا ہے، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ اس نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے ہیں فیصلے میں عمران خان جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہوا

    پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کومعیاری خوراک دینے کیلئے متحرک

    وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کومعیاری خوراک دینے کیلئے متحرک

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے عوام کومعیاری خوراک دینے کیلئے متحرک ہو گئے
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 55 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر مشتمل موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ آفس میں موبائل فوڈ لیبز اینڈ بائیک سکواڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ میں شامل گاڑیوں اور بائیکس کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ موبائل فوڈ لیبز کے ذریعے خوراک کے معیار کو بہتر رکھنے میں مدد ملے گی۔ موبائل فوڈ لیب کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، کاربونیٹیڈ ڈرنکس،پانی، آئل اور دیگر اشیاء کے معیار کی فوری جانچ سے موقع پر ہی نتائج اور کارروائی ممکن ہو گی۔ موبائل فوڈ لیب کے ذریعے خوراک میں ملاوٹ کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ پنجاب میں موبائل فوڈ لیبز کا آغاز خوش آئند ہے۔ ناقص خوراک 200سے زائد موذی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے –

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ناقص اور آلودہ خوراک کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں شعور و آگاہی ضروری امر بن چکی ہے۔ حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی اور معیار کو جانچنے کیلئے جدید مشینری ہونا بیحد ضروری ہے۔ ابتدائی طور پر سرگودھا،گوجرانوالہ،ساہیوال،فیصل آباد اور ملتان میں موبائل فوڈ لیب پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔ موٹربائیک سکواڈ کے ذریعے گلی محلوں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ ممکن ہوگی۔

    وزیراعلیٰ کو موبائل فوڈ لیبز اینڈ بائیک سکواڈکے بارے میں بریفنگ دی گئی صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ،صوبائی مشیریوسف بادوزئی،اراکین اسمبلی گلریز افضل چن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔

    عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔

    لاہور:عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر نامہ کھینچ دیا۔یہ منظر نامہ سینیئرصحافی مبشرلقمان نے پیش کیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح عمران خان کو نااہل کیا گیا ہے اس پر مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہے ، بعض اسے چند دن کی نااہلی قرار دے رہے ہیں اور بعض اسے پانچ سال کی نااہلی سمجھتے ہیں مگرسچ یہ ہے کہ اس ساری صورت حال کو بہتر انداز سے ماہرین قانون ہی سمجھ سکتے ہیں‌

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کے بعد جس طرح پورے میں ایک احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے وہ بہت ہی حساس معاملہ ہے، اسلام آباد فیض آباد چوک سے لیکر کراچی اور کراچی سے لیکر لاہور تک ہرجگہ تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں خصوصا ٹول پلازوں پر ٹریفک کو جام کردیا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ کل پرویز خٹک نے ایک آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کی نااہلی ہوتی ہے تو ہرضلع سے بھرپوراحتجاج ہونا چاہیے ایسے ہی فواد چوہدری کارکنان کو اکسا رہے تھے ، ان کا کہنا تھاکہ یہ احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑے عرصے سے پاکستان میں‌احتجاج پر تُلی ہوئی تھی

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ نااہلی کی ہے، الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جو کہ آزادانہ فیصلے کرنے میں خودمختار ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کو دو زاویوں سے دیکھ سکتا ہے ، ایک یہ کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کوغلط قراردیتے ہوئے یہ سزا ختم کردے یا پھرالیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کردے تو اس صورت میں عمران خان سپریم کورٹ جاسکتے ہیں‌

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لیگل ٹیمیں کیس کی تیاری کررہی ہیں، اور ممکن ہے کہ ایک دو دن تک یہ کیس پیش کردیا جائے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عمران خان کی جیتی ہوئی 6 سیٹیں گئیں بلکہ یہ سات سیٹیں ہیں جواب پی ٹی آئی کی کل تعداد سے کم ہوگئی ہیں‌

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکورٹی مانگی گئی تو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اس سیکورٹی کی وجہ بتا دی

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی اگر ختم ہوتی ہے تو نوازشریف اور جہانگیرترین خان بھی واپس آسکتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ اس وقت عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں اور ایسے ہی جیسے ہی بھٹو ابھی تک زندہ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس قسم کے فیصلوں سے مارا نہیں جاسکتا وہ ایک مضبوط لیڈر ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اب بہت پیچھے چلا گیا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے جزبے میں کمی آئے گی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر زیادہ گھیراو جلاوہوگا تو پھراس ملک میں تیسری قوت بھی آسکتی ہے ، عمران خان کے لیے ایک اور امتحان ہےکہ عمران خان کو آگے بڑھ کر ہاتھ ملانا ہوگا ، اس کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملک کر صادق اور امین والے معاملے کے اس پیمانے کو ختم ہونا چاہیے

  • حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    حویلیاں واقعے پرTLP کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے : مفتی منیب الرحمن

    لاہور : مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی ، جس میں انہوں‌ نے کہا کہ آج شہدا کی تعزیت اور حالات جاننے کے لئے سعد رضوی اور مجلس شوریٰ کے پاس آیا ہوں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میرے پاس اعظم سواتی کے بھائی آئے کہ حویلیاں میں حالات بہتر کرنے کے لئے تعاون کریں ، ہم نے کوشش بھی کی ، میں نے ہری پور کے مفتی عمیر الازھری سے فون پر رابطہ کیا اور حالات سنے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کر کے ہری پور جیل بھیج دیاگیا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پچاس سال سے میں ڈائیلاگ میں شریک ہوتا رہا ہوں ، کبھی ایسے حالات نہیں پیدا ہوئے ، ڈی پی او نے پہلے اشتعال انگیز کارروائی کی ، یقین دہانی کروائی تھی کہ لوکل ایڈمنسٹریشن یا دوسرے مکاتب فکر کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا ، ٹی ایل پی والے اس سے پہلے بھی امیر معاویہ چوک میں یوم دفاع اور دوسرے جلوس بھی نکالتے رہے ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ تصادم کا تاثر غلط ہے ، معاویہ اعظم نے فون کر کے خود کہا کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے پاس آئیں گے ، ہمیں میلاد النبیﷺ کے جلوس پر کوئی اعتراض نہیں تھا ، حویلیاں شہر سے تین کلو میٹر دور جلوس ختم کر دیا ، واپسی کے سفر پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ گرنیڈ پھینکے گئے ، چار افراد شہید ہوئے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ قتل کی مجرمانہ کارروائی تھی ، جلوس تک کوئی تصادم نہیں ہوا ، ان کے پاس کلپس ہیں ، جن سے ثابت ہوتا ہے، ریاست میں کوئی طبقہ یہ ارادی کارروائی چاہتا تھا ، اس کے شواہد ہیں ، ریاستی اداروں میں ایسا سیل کون سا ہے ، جو ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتا ہے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم ان کو کول ڈاؤن کرنے آئے ہیں ، مجرموں کو سامنے لایا جائے ، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، جے آئی ٹی بنائی جائے ، ایسی جے آئی ٹی نہیں جو معاملہ کو دفن کرے ، کمیشن کے ٹی او آرز تحریک لبیک کی مشاورت سے تیار کئے جائیں ، ریاست کو موثر اقدامات کرنا ہونگے ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت تحقیقاتی کمیٹی بنائے ، اس کمیٹی میں تحریک لبیک اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہوں ، میرا عمران خان سے مطالبہ ہے ان کی کے پی حکومت ہے ، اپنی صوبائی حکومت کو حکم کریں ، کمیٹی میں متاثر فریق کو شامل کیا جائے ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد یا لوکل ایڈمنسٹریشن کو شامل کرنا بلی کو دودھ پر رکھوالی دینے کے مترادف ہیں ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں ، جیلوں میں بند لوگوں کو رہا کیا جائے ، اس مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ،یہ جماعتی نہیں مذہبی مسلۂ ہے ، اس واقعہ کے پیچھے پس پردہ کچھ اور ہیں ، چیف سیکرٹری کے پی کو اعتماد میں لیں ، ریاستی اداروں کو کہتا ہوں کچھ شکوک شبہات ہیں ۔

    انہوں نے مذید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بلائیں مسلۂ دیکھیں ، اہلسنت کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، پچھلے معاہدے کے بیشتر نکات پر عملدرآمد ہوا ،یہاں قاتل کو انسداد دہشت گردی کا چارج ختم کر کے سپریم کورٹ گھر بھیج دیتی ہے ، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ،اگر مذہبی عنصر شامل ہوگیا تو بہت خطرناک ہوگا ۔

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم کسی فرقہ پر چارج نہیں لگا رہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے مجرموں کا تعین کرے ، بے گناہ لوگوں کے مقدمات کو واپس لیا جائے ، ٹی ایل پی کی مجلس شوری سے بھی کہیں گے ٹھنڈے ہو جائیں ، حکومت کو موقعہ دیں ، ریاستی داروں میں عناصر موجود ہیں جو ملکی حالات کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پرامن طریقے سے مطالبات پیش کئے جائیں تو یہاں کوئی سننے کو تیار نہیں ، یہ عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے اسلحہ کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں نہ کہ عوام پہ ، فیصلہ کرنے والے سامنے نہیں آتے ان کو سامنا آنا چاہیے ۔

  • ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

    ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے میچز کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہونگے حتمی شیڈول سامنے آگیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر سہ پہر 1 بجے میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

    پاکستان کا دوسرا میچ جمعرات 27 اکتوبر شام 4 بجے پرتھ میں زمبابوے کے ساتھ ہوگا۔جبکہ تیسرے میچ میں اتوار 30 اکتوبر صبح 12 بجے پرتھ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔

     

    پاکستان کا چوتھا میچ سڈنی میں جمعرات 3 نومبر سہ پہر 1 بجے جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔پاکستان کا پانچواں میچ اتوار 6 نومبر صبح 9 بجے ایڈلیڈ میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔

    ادھر دوسری طرف ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن کے گراؤنڈ میں کھیلیں گی جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کررہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں بھارتی باؤلرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے۔

     

    کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جوڑی کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی، دونوں بلے باز پہلے فاسٹ باؤلرز اور پھر سپنرز کے سامنے شارٹس لگائیں۔نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا جہاں فاسٹ باؤلر حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی باؤلنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوکھیلے جانیوالے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔