Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل کرکامیابیاں حاصل کیں

    ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل کرکامیابیاں حاصل کیں

    لاہور:جناح پولو فیلڈز میں پولو سیزن 2022-23 کا پہلا ٹورنامنٹ ٹینی شیس پولو کپ 2022ء سپانسرڈ بائی گوبیز پینٹس کےتیسرے روز آج ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل اور ماسٹر پینٹس نےجناح پولو فیلڈز میں اپنے اپنے میچ کھیل کرزبردست کامیابیاں حاصل کیں

    ذرائع کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں آج کھیلے جانے والے میچ کو شائقین کی ایک اچھی تعداد نے دیکھا اور ان سے لطف اندوز ہوئے ، اس موقع پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی یہ میچ دیکھنے کےلیے تشریف لائے تھے ، ۔

    اس موقع پر جناح پولو فیلڈ کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر منتظمین نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور خود بھی میجز سے لطف اندور ہوتے رہے ،

    دن کے پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل نے ریمنگٹن پولو/گارڈ گروپ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست دی۔ میر حذیفہ احمد نے پانچ شاندار گول کیے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل کی طرف سے بلال حئی اور محمد مطلوب ایزد نے ایک ایک گول کیا۔ ریمنگٹن پولو/گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے پانچ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول کیا۔

    دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے حاجی سنز کی ٹیم کو 5-4 سے شکست دی۔ مینوئل کارانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون اور صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول کیا۔ حاجی سنز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے تین اور عمر اسجد ملہی نے ایک گول کیا۔

    یاد رہے کہ ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں ریجاس پولو زیڈ ایس نے حاجی سنز پولو ٹیم کو 8.5-6 گولوں سے ہرایا۔ ریجاس پولو/زیڈ ایس کی طرف سے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی نے چار اور احمد زبٹ نے تین گول سکور کیے جبکہ ٹیم کو ڈیڑھ گول ٹیم کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

    حاجی سنز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے چاراور عمر اسجد ملہی نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 11-3.5 سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے میاں عباس مختار اور لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ریٹائرڈ) نے چار چار جبکہ شیخ محمد رافع نے دو جبکہ شیخ محمد فرہاد نے ایک گول سکور کیا۔ کل بدھ کو بھی میجز کھیلے گئے تھے

  • تنگ گلیوں، اندھیرے میں چھپا جعلساز مافیا بے نقاب۔

    تنگ گلیوں، اندھیرے میں چھپا جعلساز مافیا بے نقاب۔

    تنگ گلیوں، اندھیرے میں چھپا جعلساز مافیا بے نقاب۔۔!!!تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیم نے شادباغ میں واقع مربہ یونٹ پر چھاپہ مارا۔چیکنگ کے دوران گلے سڑے پھلوں اورسبزیوں کو ہودیوں میں کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔اسی طرح ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی۔

    تنگ گلی میں واقع گھر میں چھپ کر مربہ یونٹ میں ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند کردی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 600 کلو سے زائد مربہ تلف کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ فنگس اور کیمیکل زدہ گلے سڑے پھلوں کو دلکش پیکنگ لگا کر مربہ کے نام پر مہنگے داموں فروخت کیا جارہا تھا۔غذائیت سے بھرپور اشیاء خورونوش کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مدثر ریاض ملک نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصرکے خاتمے میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی معاونت کریں۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    مریم نواز کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی.ویڈیو کیسی ہے؟ مریم برس پڑیں

    ویڈیو: عدالتی فیصلے کے بعد مریم کی نواز شریف کو کال،کہا ہم سرخرو ہو گئے

  • علیم خان نے ایل ڈی اے کی اڑھائی کنال زمین پراپنے ابا جی کی قبر بنا دی،میاں اسلم اقبال

    علیم خان نے ایل ڈی اے کی اڑھائی کنال زمین پراپنے ابا جی کی قبر بنا دی،میاں اسلم اقبال

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ غریبوں کا پیسہ لوٹنے والے قبضہ مافیا کے بھیانک اور مکروہ چہرے بے نقاب کریں گے اور انہیں قانون کی گرفت میں لاکر عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے نکلوائیں گے۔ ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عبدالعلیم خان نے سوسائٹی میں مختص ایل ڈی اے کی اڑھائی کنال زمین پر اپنے ابا جی کی قبر بنا دی۔ ای او بی آئی سکینڈل میں ادارے کے چیئر مین کے ساتھ ساز باز کر کے غریبوں کے پیسے پر ہاتھ صاف کئے۔موصو ف نے ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمینیں دکھا کر لوگوں کو دریا کے اندر والے علاقے کی زمینیں بیچ دیں اور حاصل ہونے والے پیسے سے گلبرگ لاہو ر اور اسلام آباد میں زمینیں خریدیں۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزراء حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی،مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قبضہ مافیا کے عبدالعلیم خان نے لاہور ایئر پورٹ کے نزدیک پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جو اب ڈی ایچ اے میں شامل ہے۔اس کالونی میں بھی موصوف نے ایکسٹرا پلاٹ بیچے اور لوگوں کو فائیلیں بیچ کر اربوں روپے اکٹھے کئے۔ برکی روڈ پر سکول کی زمین پر قبضہ کیا، شاہ پور کانجراں کا سرکاری راستہ اپنی کالونی میں شامل کیا اور اس راستے کے دونوں جانب پلاٹ کاٹ کر بیچ دئیے۔ ایل ڈی اے کے منظور شدہ نقشے کے مطابق پارکنگ اور سڑک کے لئے مختص اراضی اڑھائی کینال کو سوسائٹی میں شامل کر کے اپنا دفتر بنا لیا۔ قبرستان کے لئے مختص دس کینال 75 مرلے کی اراضی پر بھی کمرشل پلاٹ بنا کر بیج دیے۔ لوگوں کی زمینیں کاٹ کر ابا جی کے نام کی مسجد بھی بنا دی۔ عیسائیوں کے قبرستان کو اپنی سوسائٹی کا قبرستان ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ جیسمین پارک کو بھی موصوف نے کمرشل پلاٹ بنا کر بیچ دیا۔ رہن رکھی گئی زمینوں کو بھی بیچ کر پیسے بنائے۔ سرکاری اور لوگوں کی زمینوں پر مساجد اور خیراتی ادارے بنانے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کر دئیے۔ عبدالعلیم خان نے ای او بی آئی کے چیئر مین کے ساتھ مل کر 34 ارب روپے کا گھپلا کیا۔موصوف کا ایک اور خوفناک سکینڈل یہ ہے کہ اس کی کوئی گاڑی، کوئی دفتر، کوئی فارم ہاؤس ایسا نہیں جو بینک میں پلج نہ ہو۔ موصوف نے زمین کو رہن رکھ کر بینکوں سے 25 ارب روپے لئے۔میری گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست ہے کہ وہ عبدالعلیم خان کے زمین رہن رکھ کر اربوں رپے لینے کا نوٹس لیں۔ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ای او بی آئی کا کیس فوری سنا جائے اور فیصلہ کیا جائے تاکہ یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور مزدوروں کا لوٹا ہوا پیسہ انہیں واپس مل سکے۔ عدالت عالیہ سے میری گزارش ہے کہ ایل ڈی اے بمقابلہ ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس بھی سنا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے بھی موصوف کو نوٹس بھیجا تھا چیئر مین نیب بھی اس معاملے کو دیکھیں۔پنجاب کے 12 کروڑ عوام انصاف کے لئے اپنے اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایل ڈی اے قبضہ مافیا سے زمینیں واگزار کرانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہا ہے لیکن عبدالعلیم خان نے عدالتوں سے سٹے لے رکھا ہے۔ ایل ڈی اے نے سٹے ختم کرانے کے لئے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں امید ہے کہ انصاف ضرور ہو گا۔

    وزیراعلیٰ کی سرپرستی ایل ڈی اے کے غیر قانونی کام،پلازہ گرا دیا گیا،کروڑوں کا نقصان،اہم انکشافات

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

  • زیر تکمیل منصوبوں میں تاخیر کا ازالہ کیا جائے،وزیراعلیٰ

    زیر تکمیل منصوبوں میں تاخیر کا ازالہ کیا جائے،وزیراعلیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے ا رکان اسمبلی کا اجلاس ہوا

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار فتح پر ارکان اسمبلی کا اظہار تشکرکیا گیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن میں فتح کو عمران خان کے بیانیے کی فتح قرار دیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ترقیاتی ویژن کو ارکان اسمبلی نے خراج تحسین پیش کیا،ارکان ا سمبلی نے حلقو ں کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں ارکان اسمبلی کی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیلئے سفارشات،وزیراعلی پرویز الٰہی نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن او ربیانیہ کی دن بدن مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ایک سال میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت اور مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ زیر تکمیل منصوبوں میں تاخیر کا ازالہ کیا جائے، ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ رابطہ سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ ترجیحاً مکمل کئے جائیں گے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن او ربہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔رابطہ سڑکو ں پر حادثات میں زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے ٹراما سنٹر بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سپیڈو بس کا روٹ وفاقی کالونی تک بڑھانے کی ہدایت کردی

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، مراد راس، خرم ورک، سابق وفاقی وزیر بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ،کرامت کھوکھر، دیگر ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،کمشنرلاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنرز، پولیس و دیگر افسران نےشرکت کی

    پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ

  • آبادی میں اضافہ. پنجاب میں 23 بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جا رہے ہیں

    آبادی میں اضافہ. پنجاب میں 23 بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جا رہے ہیں

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔

    اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف،میاں زاہد الرحمن، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپر وفیسرڈاکٹراحسن وحید راٹھور،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرندیم حفیظ،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسربلال محی الدین،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزپروفیسرخالدمحمود،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹرمحسن رانجھا،ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسرمحمدسلیم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر برن سنٹر جناح ہسپتال پروفیسرکامران خالد،ڈاکٹرجویریہ آصف،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان اور پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان اور ایم ایس حضرات نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی پروٹوکولز،ادویات کی فراہمی اور ریفرل سسٹم کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔وائس چانسلرز،پرنسپلز،ایگزیکٹو ڈائریکٹرزاور ایم ایس حضرات نے ایمرجنسی میں مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو قیمتی آراء و تجاویز پیش کیں۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ آئندہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت کی صورت میں متعلقہ سربراہ یا ایم ایس کوذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پیڈریٹک سرجری میں فوری طورپر 10بسترمختص کئے جائیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیزمیں مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کوبہتربنانے کیلئے خصوصی کمیٹی ایک ہفتہ بعد اپنی تجاویزپیش کرے گی۔عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے ہسپتال صرف عوام کو بہترعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کیلئے دوبارہ پروٹوکولز جاری کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 90 ہزار سے زائد ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کئے ہیں۔پنجاب کے ہر سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ آبادی میں اضافہ کے باعث پنجاب میں 23نئے بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ماضی کی کسی حکومت نے آبادی میں اضافہ ہونے پرنئے سرکاری ہسپتال بنانے کا نہیں سوچا تھا۔پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان اور ایم ایس حضرات کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ جناح ہسپتال لاہور میں برن سنٹرکی توسیع کرنے جارہے ہیں۔لاہور میں جنرل ہسپتال،جناح ہسپتال اور سروسزہسپتال کی نئی ایمرجنسیز بنائی جارہی ہیں

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

  • اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    نئی دہلی:بھارت پاکستان کےساتھ اب کھیل کے میدان میں بھی دشمنی کرنے لگا ہے،ٹی 2 سیریزہویا ایشیا کپ بھارت نے پاکستان کوپریشان کرنے کی ہرممکن کوشش کی ،بھارت کی یہ دشمنی اب بھارتی سیاستدانوں اور حکومتی رہنماوں کے زبانوں سے جھلک رہی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیاکپ 2023 میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے سخت ردعمل پر بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر طیش میں آگئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارت کی شراکت داری بہت زیادہ ہے جیسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا جس میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں میں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ٹیم کے جانے کے حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گا کیونکہ ہماری ٹیم کو وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال کے اختتام پر دورہ کرے گی، بھارت بلاوجہ سیکیورٹی کا بہانہ بنارہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیکریٹری بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، بھارت سب کچھ نہیں ہم بھی بہت کچھ ہیں۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر غیریقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کررکھی ہے۔یاد رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹی20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ٹنڈولکر کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ٹنڈولکر کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی

    لندن:بھارت کے لیجنڈ کرکٓٹر سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں سے متعلق پیش گوئی ہے۔

    برطانوی اخبار سے گفتگو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح بھارت ہو۔ میرے خیال سے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گے۔

    عدالت انکو سزا دے جنہوں نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،توہین عدالت کیس میں استدعا

    ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو ’’چھپا رستم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے موسم کے جنوبی افریقا کے کھلاڑی عادی ہیں کیونکہ ایسا ہی موسم ان کے ملک میں ستمبر اور اکتوبر میں ہوتا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے امکان کے حوالے سے ٹنڈولکر نے کہا، بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے، اس لئے پر امید ہوں کہ بھارتی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے۔

    بھارتی ٹیم میں اہم ترین بولر جسپریئت بمراہ کی عدم موجودگی پر ٹندولکر نے کہا کہ بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک کا نہ ہونا بھارتی ٹیم پر اثرانداز ہوگا۔ لیکن مثبت بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے اس حقیقت کو قبول کرلیا ہے اور آگے کی جانب دیکھ رہی ہے۔ بمراہ کا متبادل محمد شامی بھی تجربہ کار اور قابل بولر ہے۔

  • وزیراعلیٰ کی سرپرستی ایل ڈی اے کے غیر قانونی کام،پلازہ گرا دیا گیا،کروڑوں کا نقصان،اہم انکشافات

    وزیراعلیٰ کی سرپرستی ایل ڈی اے کے غیر قانونی کام،پلازہ گرا دیا گیا،کروڑوں کا نقصان،اہم انکشافات

    وزیراعلیٰ کی سرپرستی ایل ڈی اے کے غیر قانونی کام،پلازہ گرا دیا گیا،کروڑوں کا نقصان،اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں

    پیسے کی جھلک؟ تعلقات یا کچھ اور ، لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پلازہ گرا کر کروڑوں کا نقصان کر دیا گیا، تاجر چیختے چلاتے رہے مگر ایل ڈی اے حکام نے کسی کی نہ سنی، بغیر کسی نوٹس کے ایل ڈی اے حکام نے پلازہ گرا دیا، باغی ٹی وی کو پلازہ گرائے جانے کے حوالہ سے تفصیلات موصول ہوئی ہیں جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،

    ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر پلازہ کے مالک کا نام محمد جاوید یوسف بھٹی ہے، انکی زمین دو کنال آٹھ مرلے لے، 1984 ،85 سے یہ زمین انکے نام پر تھی، اور یہ کو آپریٹو سوسائٹی میں ہے، لاہور میں ایک قبضہ گروپ جس کو مبینہ طور پر طارق شاہ لیڈ کرتا ہے کی زمین بھی اس زمین کے ساتھ موجود ہے لیکن اس نے جعلسازی کی، محمد جاوید یوسف بھٹی کی زمین کا خسرہ نمبر 47،48،49 ہے جبکہ طارق شاہ کی زمین کا خسرہ نمبر 50 ہے، طارق شاہ نے جعلسازی سے خسرہ نمبر 50 میں محمد جاوید یوسف بھٹی کی زمین کا حدود اربعہ لکھوا لیا ، تب سے معاملہ چل رہا ہے، جب طارق شاہ نے جعلسازی کی تو اسوقت انکوائریز ہوئیں، ان انکوائریز رپورٹ کے مطابق طارق شاہ نے جعلسازی کی اور جھوٹا ثابت ہوا، محمد جاوید یوسف بھٹی کا موقف ہر مقام پر سچ ثابت ہوا، ابھی بھی اس زمین کے حوالہ سے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے

    15 اکتوبر کو حکومت نے اس پلازے کے خلاف اچانک کاروائی شروع کر دی، جب سب سو رہے تھے نماز فجر کے وقت ایل ڈی اے حکام ،واپڈا اہلکار، پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پلازہ کے پاس پہنچے، پلازہ مالک کو قریبی دکاندار نے اطلاع کی کہ بھاری نفری آئی ہے فوری پہنچیں، پلازہ کا مالک محمد جاوید یوسف بھٹی جب موقع پر پہنچا تو انہوں نے جب حکام سے پوچھا تو انہیں کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا بلکہ دیگر افسران کی طرف بھیجا جاتا رہا، اس موقع پر لاہور پولیس کے سات آٹھ سو اہلکار، پولیس کی گاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اس موقع پر بند کر دیا گیا تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید کسی بہت بڑے دہشت گرد کیخلاف آپریشن جاری ہے، زمین کے مالک نے ایل ڈی اے حکام سمیت پولیس افسران سے بات کی کوشش کی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا، مالک محمد جاوید یوسف بھٹی نے استفسار کیا کہ بغیر نوٹس کیوں کاروائی ہو رہی ہے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، بغیر نوٹس کاروائی نہیں ہو سکتی،ہمیں کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، تاجروں کا کروڑوں کا سامان موجود ہے اور کسی کو بغیر نوٹس دیئے پلازہ گرانے نفری رات کے اندھیرے میں پہنچ گئی کیوں؟ ایل ڈی اے حکام کسی قسم کا جواب نہ دے سکے، زمین کے مالک محمد جاوید یوسف بھٹی کا کہنا ہے کہ جب میں سوال کر رہا تھا کہ پلازہ کے خلاف آپریشن کیوں جا رہا ہے تو اسوقت ہمیں گالیاں دی گئیں، ہماری بات نہیں سنی گئی،ایل ڈی اے اس جگہ پر ڈائریکٹ مداخلت نہیں کر سکتا،کیونکہ یہ کوآپریٹو سوسائٹی کی جگہ تھی لیکن ایل ڈی اے نے ڈائریکٹ مداخلت کی اور بنا کسی نوٹس کے ہمارے پلازے کو گرایا گیا

    زمین کے مالک محمد جاوید یوسف بھٹی کے مطابق انہوں نے اس کاروائی کے بعد عدالت میں کیس دائر کیا، عدالت نے سی سی پی او لاہو راور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے،

    باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر طارق شاہ اور ذوالفقار بٹ نامی شخص اس ساری کاروائی کے پیچھے ہیں، اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہییٰ کو مبینہ طور پر پیسے لگائے ہیں، سی سی پی او لاہور بھی مبینہ طور پر اس واقعہ میں ملوث ہے ، سی سی پی او لاہور کو وزیراعلیٰ پنجاب کی مکمل آشیر باد حاصل ہے،سی سی پی او کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی تھی اور پرویز الہیٰ نے سی سی پی او کا تبادلہ نہیں ہونے دیا کیونکہ مبینہ طور پر لاہور میں غیر قانونی کام سی سی پی او کی نگرانی میں کروائے جاتے ہیں

    دوسری جانب وفاقی حکومت اورایل ڈی اے آمنے سامنے آگئے، وفاقی حکومت نے لاہورمیں ایل ڈی اے کے ماڈل ٹاﺅن میں پلازہ گرانے کانوٹس لیتے ہوئے درخواست دہندہ کی اپیل پرانکوائری کاحکم دے دیا ہے. وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے بھی ایل ڈی اے حکام کیخلاف انکوئری کی تصدیق کردی ہے.

    پلازے کے خلاف جب آپریشن کیا جا رہا تھا اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ اربوں روپے مالییت کی املاک کو بغیر قانونی نوٹس کے مسمار کیا جارہا ہے ایل ڈی اے کی پشت پناہی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور انکے بیٹے مونس الہٰی کر رہے ہیں اور انہی کی ہدایت پر تاجروں کی کل جمع پونجی گرا دی گئی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، بغیر نوٹس کے پلازہ گرایا جا رہا ہے، ہمارا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کیس کی سماعت ملتوی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کیس کی سماعت ملتوی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کے واقع کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا، اس سانحہ کے حوالے سے جوڈیشل ٹربیونل 24 ستمبر کو بنا دیا گیا تھا وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے حوالے سے مہلت طلب کر لی عدالت نے نومبر کے پہلے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سےاظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پچیس مئی کے تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ کے شرکاء کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،شرکاء پرزائدالمعیاد آنسو گیس استعمال کی گئی،عدالت ذمہ داروں کاتعین کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچائے،پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی اور آئینی حق ہےریاستی اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کےلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،عدالت انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار پولیس افسروں کےخلاف کارروائی کاحکم دے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 77.40فیصد

    انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 77.40فیصد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی نتائج کا اعلان کر دیا

    لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب نے نتائج کا اعلان کیا ،امتحانات میں ایک لاکھ پچاس ہزار نوسو سینتیس امیدواروں نے شرکت کی ایک لاکھ سولہ ہزار سات سو چھبیس امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 77.40فیصد رہا

    پری میڈیکل گروپ میں طالبات نے سبقت حاصل کی، کیونکہ 81.53 لڑکوں نے امتحان پاس کیا جبکہ 86.70 لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ کل 85.31 طلباء امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔پری انجینئرنگ گروپ میں 79.47 لڑکے اور 86.20 لڑکیاں پاس ہوئیں دیگر گروپ میں 84.64 طالبات اور 64.15 طلبا پاس ہوئے،

    ڈیرہ غازی خان انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان ،39 ہزار 451 امیدوار کامیاب ہوئے،ڈیرہ غازی خان انٹر میڈیٹ امتحان میں کامیابی کا تناسب 82.37 رہا امتحانات کے لیے 48 ہزار 281 طلبہ و طالبات نے اپلائی کیا 47 ہزار 895 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا انٹر میڈیٹ امتحانات میں کامیابی کے حوالے سےمظفر گڑھ پہلے نمبر پرہے مظفر گڑھ میں طلبہ اور طالبات کی کامیابی کا تناسب 83.39 فیصد رہا راجن پور میں انٹر میڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.94 فیصد رہا انٹر میڈیٹ امتحانات میں کامیابی سے متعلق لیہ کاتیسرا نمبر ، 82.12 فیصد رہا ڈیرہ غازی خان انٹر میڈیٹ امتحانات میں کامیابی کے حوالے سے چوتھے نمبر پر رہا

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کی زیرصدارت سیکرٹری آفس میں منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی’ڈپٹی سیکرٹری رجسٹریشن برانچ ڈاکٹر بابر ڈوگر’ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی محمد عارف سولگی’ سسٹم اینالسٹ محمد طارق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس رانا خالد محمود خاں ‘ پروگرامر رضاء المصطفیٰ اور پی آر او ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔

    اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2022 ء میں کل84276طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے66728پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب79.18فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد’ جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے 336 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور اور پی بی سی سی کی ہدایات کی روشنی میں اس سال ضمنی امتحانات کا سلسلہ موقوف کرتے ہوئے سالانہ امتحانات سیکنڈ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں پہلی بارآرٹس گروپ میں کمپوزٹ امتحان دینے والے طلباء طالبات بھی شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء وطالبات کی سہولت کے پیش نظر اب یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ جو بچے جتنے مضامین میں فیل ہوں گے انہیں صرف انہی فیل مضامین کا ہی دوبارہ امتحان پاس کرنے کیلئے مزید تین چانس دیئے گئے ہیں

    قبل ازیں تین مضامین میں فیل ہونے والا بچہ فل فیل تصور ہوتا تھا اور اسے تمام مضامین کا دوبارہ امتحان دینا پڑتا تھا۔ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ 2022ء انشاء اللہ یکم دسمبر 2022ء سے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 2 نومبر’ دوگنا فیس کے ساتھ 7 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 10نومبر 2022ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میںبچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط ‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراء ہیں تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباء وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں ترجمان بورڈ ساجد حسین نقوی کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”557490″ /]