Baaghi TV

Category: لاہور

  • بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

    بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

    اسلام آباد:بحریہ ٹاون ریذیڈنٹس ویلفیئرایوایسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظامیہ کی طرف سے جاری غیر مناسب رویے پر احتجاج کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مکین پہلے ہی غیر مناسب اور غیرضروری چارجز دے دے کراکتا گئے ہیں اوپر سے نئے چارجز نے رہی سہی کسربھی نکال دی ہے،

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظآمیہ کے رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کو ایک خط لکھا تھا جس میں مینٹیننس چارجز کم کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن بجائے کم کرنے کہ بحریہ ٹاون نے مینٹینس کے بل میں من چاہا اضافہ کر دیا جوکہ سراسر زیادتی اور غیرمناسب ہے۔

    اس سلسلے میں بٹروا نے بحریہ انتظامیہ سے میٹینگ بھی کی اور خطوط لکھ کر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا لیکن بحریہ منجمنٹ کے سر پر جوُں تک نہ رینگی اور بٹروا کو کہا گیا کہ اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اور دھمکی بھی دی گئی کہ MSM سیکورٹی آپکو دیکھ لیگی۔
    ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھنے اور رہائشیوں کے دباو کے باوجود ھم نے ایک اچھے اور سُلجھے ہوئے شہری ہونے کا ثبوت دیا اور تمام رہائشیوں کو مینٹیننس کے بلز جمع کروانے کی ترغیب دی جو کہ کسی صورت جمع کرنے کو تیار نہ تھے۔

    بحریہ ٹاون کے مکینوں نے اپنی بے بسی کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ بجلی کے چارجز پہلے ہی 6 روپے تک زیادہ دے رہےہیں اب انتظامیہ نے ہم سے اورکیا لینا ہے ، ہم تو پہلے ہی ستائے ہوئے ہیں لیکن ان کوترس نہیں آرہا ہے کہ اب زبردستی وصولیاں بند کردی جانی چاہیں

    یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اس لیے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ آخر کب تک ہم بحریہ ٹاون کی رعایا بن کر بحریہ ٹاون کومن مانی کی اجازت دیتے رہیں گے،ھم بجلی کا ریٹ بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ادا کررہے ہیں اور لوڈشیڈنگ بھی ہم برداشت کررہے ہیں مینٹیننس کے چارجز بھی دوسری تمام سوسائٹیز سے زیادہ ہم ادا کر رہے ہیں اور سروسز کا معیار بھی کم سے کم تر ہم کو ہی سہنا پڑ رھاہے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں بھی ناقابل بیان جرائم

    بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں بھی ناقابل بیان جرائم

    کامونکی:ضلع گوجرانوالا کے علاقےکامونکی میں بکری چوری کے شبے میں زمیندار کی جانب سے خاتون سمیت 3 افراد پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    مبینہ طور پر بکری چوری کے الزام میں خاتون سمیت 3 افراد پر باری باری الٹا لٹکا کرڈنڈوں سے تشدد کیا گیا، زمیندار کے ڈیرے پر پیش آئے واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق تشددکا واقعہ کچھ روز پرانا ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جب کہ مرکزی ملزم اکرام ظفر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ادھر ایک دوسرے مجرمانہ واقعہ میں رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ملزم نےکسی تنازع پر طیش میں آکر بیوی، ساس اور سالی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

    گزشتہ روز جھلسنے سے ملزم کی ساس اور سالی جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ آج ملزم کی بیوی بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کے 2 بھائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پنجاب کے شہر بورے والا کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ابتدائی طبی معائنے میں خواتین سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ

    ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ

    اسلام آباد:ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے معروف ہیمانی گروپ آف کمپنیز نے دنیا بھرمیں‌ آفات،مشکلات اورحادثات کے باوجود کامیابی کا ایک اور سال مکمل کرلیا ہے

     

    اس حوالے سے اس ادارے کی کامیابی کے جہاں اپنےمعترف ہیں وہاں دیگر دنیا بھی اس ادارے کی حُسن کارکردگی پر خوش ہیں ، شاید اس کی وجہ یہ ہےکہ COVID وبائی امراض کے درمیان لاجسٹک کی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئےہیمانی نے پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو دنیا بھر میں برآمد کرنا جاری رکھا اور اس وجہ سے اسے ہربل، صحت اور خوبصورتی کے زمرے میں 2021 کے بہترین برآمد کنندہ کے طور پر متعارف کروایا

     

    اس ادارے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ادارے کو ایوارڈ سے نوازا ہے ،یہ ایوارڈ ڈائریکٹر زوہیر ہیمانی نے وصول کیا

    یاد رہے کہ 1949 سے قائم ہیمانی گروپ کو جڑی بوٹیوں کی تجارت کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ جس کی اس قسم کی مصنوعات 60ممالک میں 800 جڑی بوٹیاں اعلیٰ معیار کے ساتھ ہر جگہ دستیاب ہیں

     

     

    یہ پاکستان کا وہ ادارہ ہے جو کہ پاکستان کے قیام کے دوسال بھی ہی وجود میں آگیا تھا ، اس ادارے نے پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں منوالیا تھا ، 1949 میں قائم کیے گئے اس ہیمانی گروپ نے قدرتی جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں ملک وقوم کے لیے ایک نیک نامی کمائی ہے ، معیارپرمضبوط توجہ کے ساتھ اس ادارے کی مصنوعات امریکہ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کامیاب ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں اس قدرمعیار اپنایا گیا ہے کہ اب یہ ہر گھر یا ہر ضرورت مند کےلیے ایک لازمی جزو بن گیاہے

     

    ہیمانی ہربل ایل ایل سی ہیمانی گروپس آف کمپنیز کا حصہ ہے اور اس کی تمام مصنوعات آئی ایس او 9001، 14001 اور 18001 کے معیار کے تحت تصدیق شدہ ہیں

     

     

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا
    اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس،سیکرٹری قانون او ردیگر نے شرکت کی

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔ متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی داد رسی کی۔

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) نیویارک کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ،امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژادشاہد سندھو اورفیصل سندھو کی ملاقات ہوئیہے، انگلینڈ سے آنے والے وفد میں محمدافضل،اعظم بیگ، محمد سلیم اورشاہد امیر شامل تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں آنے والی پائی پائی سیلاب متاثرین کی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کی مانیٹرنگ کیلئے فول پروف نظام وضع کیاگیا ہے۔ وفاق نے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے مالی امداد دی ہے گھر اور لائیوسٹاک کے نقصان پر بھی حکومت امداد فراہم کر رہی ہے ۔سیلاب متاثرین کی مدد کرنے و الے مخیر حضرات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی اپیل پر دل کھول کر مدد کی۔ اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی  اثاثہ ہیں – معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے -اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔موجودہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی اوران سے ووٹ کا حق چھینا -اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی مخالفت کرنے والی جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خودبے نقاب کیا-

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

     

  • اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    باغی ٹی وی : صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 330 میں سے 275 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 389 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور 136 اور گوجرانوالہ سےڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شہری گھروں میں اسپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ڈینگی کے مزید 88 کیسز رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد2ہزار 360ہوگئی،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی سے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں-

    چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 104نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 56کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 48کیسز سامنے آئے-

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی کے 2ہزار 435 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کرچکے ہیں،پمز میں 26 اورپولی کلینک اسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض زیرعلاج ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 137 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض مبتلا ہوگئے ،133 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ملیریاکے 106 مشتبہ اور تصدیق شدہ 15 کیسز رپورٹ ہوئے ، آنکھوں کے انفیکشن کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے،90 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلا ہوگئے-

    چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا،شیری رحمان

  • پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت نے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ہے چین ترقی پذیر ریاستوں کیلئے بدعنوانی سے چھٹکارا پانے اور اپنے عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیجانے کیلئے رول ماڈل ہے۔ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے۔چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہاہے۔ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے چین میں قومی پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی۔

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

    ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور:محکمہ ریلوے نے سیلاب کے باعث بند ہونیوالی مسافر ٹرینیں 2 اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، ٹرینیں اضافی کوچز کے ساتھ چلیں گی۔

    پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا، ریلوے نے بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلانے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں 2 اکتوبر سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی کے مطابق خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس کو 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلایا جائے گا۔

    ریلویز کے مطابق 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحال کی گئی ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سیلاب کے باعث مسافر ٹرینوں کی بندش سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کروڑوں جبکہ اب تک 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور: چھٹے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا,اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز
    170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔

    الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے حاصل کرلیا، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلش فاسٹ باؤلر ریسے ٹاپلے نے پہلا اوور کرایا۔

    ڈیبیو کرنے والے محمد حارث خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 1 چھکے کی مدد سے 8 گیندوں پر صرف 7 رنز بناکر رچرڈ گلیسن کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو کہ صفر پر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    حیدر علی نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز کی مختصر اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 31 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ کروا گئے۔

    آصف علی نے 9 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ریسے ٹاپلے کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔

    بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ ریسے ٹاپلی، رچرڈ گلیسن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    بابر اعطم کے 3 ہزار رنز مکمل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھکا لگا کر اپنے ٹی 20 کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے 86 میچوں میں 81 اننگز کھیل کر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید، ریسے ٹاپلے، رچرڈ گلیسن شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان کی جگہ محمد حارث جبکہ حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد حارث، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    محمد حارث کا ڈیبیو

    قومی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی بن گئے ، محمد رضوان نے ان کو ڈیبیو کیپ دی۔

    خیال رہے کہ سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

    اس فتح کے ساتھ 7 میچوں کی سیریز 3،3 سے برابر ہوگئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے میانوالی اورتلہ گنگ کے ہسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ/انڈس ہسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ترک وفد کی ملاقات کے دوران میانوالی کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے بھی سپرد کردیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس موقع پر تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورچودھری پرویزالٰہی ہسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ، انڈس ہسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اورچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران چیئرمین رجب طیب اردوان ٹرسٹ میاں احسن کی میانوالی ہسپتال کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اشتراک سے9 ہسپتال اور2ریجنل بلڈ سینٹرز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ اورانڈس ہسپتال کے اشتراک سے 35لاکھ مریضوں کو سالانہ مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے حافظ عماریاسر،راسخ الہی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد احسن،انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے چیئرمین عبدالکریم پراچہ،صدر ڈاکٹر عبدالباری خان،سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان،مارکیٹنگ ہیڈ سلمان حامد وفد میں شامل تھے

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع