Baaghi TV

Category: لاہور

  • فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

    سیالکوٹ:پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے راولپنڈی میں وفات پاگئے۔راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔

    شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔

     

     

    کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ بولر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہورہائی کورٹ نے13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دی

    لاہور: ہائیکورٹ نے 13 سالہ مسیحی لڑکی کی شادی کرسچین میرج ایکٹ کے تحت درست قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نسرین بی بی کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کردیا۔یاد رہے کہ والد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والی 13 سالہ علیزہ کی والدہ نسرین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سال 1929 کا بچوں کی شادی پر روک تھام کا قانون کرسچین میرج ایکٹ کو ختم نہیں کرتا، 1929 کا چائلڈ میرج ایکٹ الگ قانون ہے جو کم عمری میں شادی کے زمہ داروں کو سزا دیتا ہے، لیکن یہ شادی کو ختم نہیں کرتا۔

    عدالت نے فیصلہ دیا کہ بین الاقوامی ٹریٹیز بچوں کی شادی کو نامنظور کرتے ہیں لیکن شادی کو باطل بھی قرار نہیں دیتیں۔

    جسٹس طارق شیخ کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ علیزہ نابالغ ہے لیکن اس کی شادی باطل نہیں، کرسچین میرج ایکٹ کی دفعہ 60 کے تحت شادی کرنے والی لڑکی کی عمر13 سال سے زائد ہونی چاہیے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی معاون کے مطابق والد کی مرضی کے بغیر شادی بے قاعدہ ہوسکتی ہے لیکن باطل نہیں،والد کی اجازت نہ لینے کے نکتے پر شادی فاسد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے نسرین بی بی کی درخواست خارج کردی۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    ہسپتال کے واش روم سے چار روزہ پرانی لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور کے مقامی سرکاری ہسپتال کے واش روم سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عملے کو معطل کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے پکی گیٹ میں واقع نواز شریف ہسپتال کے واش روم سے ایک بزرگ کی لاش ملی، جس کی شناخت شادی محمد کے طور پر ہوئی،بزرگ کی عمر 61 برس تھی اور وہ 21 ستمبر کو خود علاج معالجہ کے لئے ہسپتال میں آئے تھے

    لاش ملنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ لاش کم از کم چار دن پرانی ہے، مریض چیک اپ کروانے آیا تو اسے دل کا دورہ پڑا اور واش روم میں موت ہو گئی، چار روز تک لاش واش روم میں پڑی رہی لیکن کسی کو خبر نہ ہوئی،بعد ازاں انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے چیف سنٹری انسپکٹرکو معطل کردیا ہے جبکہ تین ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے اور انہیں معطل کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے لئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو دو یوم میں تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ انتظامیہ کو جمع کروائے گی، جس کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

  • منی لانڈرنگ کا مقدمہ،چالان سماعت کے لیے منظور،مونس الہیٰ کا سمن جاری

    منی لانڈرنگ کا مقدمہ،چالان سماعت کے لیے منظور،مونس الہیٰ کا سمن جاری

    بنکنگ جرائم کورٹ لاہور ،ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

    چوہدری مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا، عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت نامزد ملزمان کو طلب کرلیا عدالت نے گیارہ اکتوبر کو ملزمان کو پیش ہونے کا سمن جاری کردیا

    ایف آئی اے نے مونس الہٰی سمیت 4 افراد کیخلاف ریفرنس فائل کردیا ،مونس الہٰی پر اپنے بے نامی اداروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ،چالان کے مطابق مونس الہٰی نے بے نامی داروں کے ذریعے رحیم یار خان شوگر مل کے 66 فیصد شئیر حاصل کیے،بے نامی دار نواز بھٹی 31 فیصد جبکہ مظہر عباس 35 فیصد شئیر ہولڈرز کے مالک ہیں، مونس الہی ٰکے خلاف چالان میں نائب قاصد اور چپڑاسی کے اہم کردار کی وضاحت کی گئی ہے،مونس الہٰی نے بے نامی داروں کے ذریعے رحیم یار خان شوگر مل کے 66 فیصد شئیر حاصل کیے، نامزد نائب قاصد وزیراعلی ٰپنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیز ہے، نامزد نائب قاصد کے 32 اکاونٹس میں تقریبا 24 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئیں،

    شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

    چالان کے مطابق بے نامی دار نائب قاصد 31 فیصد جبکہ ایک اور نامزد ملزم 35 فیصد شئیر ہولڈرز کے مالک ہیں، چالان میں پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کاریکارڈ بھی پیش کیا گیا

    پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی 2 اکتوبر 2007 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ننکانہ میں BPS.1 سکیل میں نائب قاصد بھرتی ہوا، محمد خان بھٹی کے قریبی عزیز نواز بھٹی اور مظہر عباس مونس الہی کے نے نامی دار ہیں، 42 بے نامی اکاونٹس 100 گواہان کی لسٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں

    کرپشن کے چودھری،کارناموں کی داستان،پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بڑے کھابے

  • ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری قتل،عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا دی

    ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری قتل،عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا دی

    سیشن کورٹ لاہور،ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    عدالت نے مجرم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،سیشن کورٹ لاہور نے مجرم کے خلاف 38 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مجرم کے خلاف قتل ،ڈکیتی ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے قتل کی دفعہ کے تحت ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کیا گیا ہے ڈکیتی کی دفعہ کے تحت ملزم کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کیا گیا ہے بک ڈپو میں داخلے پر مجرم کو ایک سال قید کی سزا کا حکم جاری کیا جاتا ہے عدالت نے مقدمہ میں 12 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ،

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    قبل ازیں لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا

    دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن بارے ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی او رحیم یار خان اور راجن پور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد اکبر کے شہید اور 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ بارے بریفنگ لی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس وین پر چھپ کر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل آپریشن کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ کانسٹیبل محمد اکبر کو شہید اور دیگر اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔کچے کے علاقے سے مجرمان کے مستقل خاتمے کیلئے آپریشن کو مزید تیز کیا جائےتمام متعلقہ اداروں سے کوارڈینیشن کرکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔ دریائی چیک پوسٹوں پر موٹر بوٹس کے ذریعے پٹرولنگ اور نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے۔کچے کے علاقے میں آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی ویلفیئر اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہید کانسٹیبل کی فیملی کی ویلفیئر اور زخمی اہلکاروں کی طبی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کچہ آپریشن میں ابھی تک کی پیش رفت بارے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ حالیہ آپریشن کے نتیجہ میں راجن پور اور رحیم یار خان میں اغواء برائے تاوان اور سنگین جرائم کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔اجلاس میں راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی پی اوز نے جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ، ڈی آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ  جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    لاہور:ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ یہ خدشات پیش کررہےہیں پاک فوج کے سابق جنرل (ر)غلام مصطفیٰ جوکہ خبردارکرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس کی لیکس بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے

    اس حوالے سے سیینیئر صحافی مبشرلقمان کی طرف سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن حال یہ ہے کہ اس کے وزیراعظم اور دیگراہم مقامات کی جاسوسی کی جارہی ہے اور کسی کو پتہ تک نہیں‌

     

    جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کہتے ہیں‌ کہ جس نے وزیراعظم ہاوس کی اہم باتیں لیک کی ہیں وہ تو کل کو بہت کچھ لیک کرسکتا ہے اور جس ملک کے وزیراعظم ہاوس اور اس کے گردونواح کا یہ حال ہو کہ اس میں ہونے والی ہربات ریکارڈ کی جارہی ہوتو پھر یہ لمحہ فکریہ ہے، ایسا کرنے والا بہت کچھ کرسکتا ہے وہ وزیراعطم ہاوس اور نواح میں حساس اور اہم مقامات کی ریکارڈنگ بھی کررہے ہوں گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صورت میں تو بہت کچھ سامنے آئے گا جس سے تو زلزلہ بپا ہوسکتا ہے پھرکون کون شکار ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں تو اس قسم کے سانحات پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پولیس کی وضاحت آگئی

    بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پولیس کی وضاحت آگئی

    سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پنجاب پولیس کی وضاحت اگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

    تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔

     

    پولیس کے مطابق ’ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد عوام اور والدین میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’عوام سے گزارش ہے کہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • لاہورمیں  ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہورمیں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہور:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور کے 43 سکولوں میں آج ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں 10 ہزار پودوں کی کاشتکاری زبردست اقدام ہے اور اس تقریب کاکریڈٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لگائے گئے پودوں کا خیال رکھیں گے۔ایک منٹ میں دس ہزار پودوں کی کاشتکاری کسی معجزے سے کم نہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا کاشت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور، چیئرمن پی ایچ اے و دیگرافسران ان کے ہمراہ تھے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزراء، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز و سیاسی قائدین سے مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے انعقاد کا مقصد تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اِس ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے جامع استعمال کی بدولت ترقی کے راستے پر ہے۔

    میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کا جتنا موثر استعمال محکمہ تعلیم نے گزشتہ چند سالوں میں کیا کسی اور محکمے نے نہیں کیا۔ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے عوام کو محض مشکلات سے دو چار کیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مہنگائی کی بمباری کرتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے

  • آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک میں ہونے والے انکشافات کی تحقیقات کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیولیک میں ہونے والے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے عمران خان اور اعظم خان کی گفتگو ملک و قوم کے خلاف سازش ہے عمران خان اور اعظم خان کی گفتگو نے تحریک انصاف کے سارے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کی اور ملک کے سفارتی تعلقات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہےاقتدار کی ہوس میں ملک و قوم کے مفادات کو بھی داءو پر لگا دیا

    قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تا کہ آئندہ کسی کو ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی جرات نہ ہو

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوئی ہے عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف کھیلنا ہے

    عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے

  • ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

    ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

    ادھرلاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے قریب دریائے راوی سےخاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی اطلاع پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے راوی سے ملنے والی لاش تحویل میں لی۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور یہ پانی میں بہہ کر آئی یا خاتون کوقتل کر کے دریا میں پھینکا گیا؟ ان پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے