Baaghi TV

Category: لاہور

  • آڈیو لیکس،کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے

    آڈیو لیکس،کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے

    آڈیو لیکس ، ہر طرف سیکورٹی کی کوتاہی کے چرچے تھے، کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں دوران خطاب انکشاف کیا کہ اب مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے

    وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیو کی وجہ سے تہلکہ مچا ہوا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے تا ہم عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ اب اگلی آڈیو مریم کی اور آنیوالی ہے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، عمران خان کیسے جانتے ہیں کہ اگلی آڈیو مریم کی ہی ہو گی؟

    اس سے قبل پہلی آڈیو آنے کے بعد ہی فواد چودھری بولے اور کہا کہ آڈیو ڈارک ویب پر دستیاب ہیں، شہباز گل بھی کہتے ہیں کہ اگلی آڈیو جمعرات کو آئے گی اور جمعہ کا دن بھاری ہو گا، ان تمام کڑیوں کو ملایا جائے تو ایک ہی بات سمجھ آتی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟

    عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے جانے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس آئے، آنیوالی آڈیو ن لیگ کی ہیں، پی ٹی آئی کی ابھی تک وزیراعظم ہاؤس کی کوئی آڈیو لیک نہیں ہوئی، جس سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ ان آڈیوز کے پیچھے مبینہ طور پر کوئی اور نہیں بلکہ وہی "بیٹے ” ہیں جو اپنی "ماں” کے حکم پر لوگوں کو غدار بناتے ہیں

    ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیکس پر شور نہ مچائیں، اس میں بشریٰ بی بی فرح گوگی اکنامک کاریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ افسوس آڈیو میں سے ہیروں کی سودا بازی برآمد ہوسکی، نہ کوئی غیرقانونی کام۔ نہ کوئی پالیسی بدلی فارن ایجنٹ کی سیاست مریم نواز کے نام کی مرہون منت ہو کر رہ گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

  • لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہور:تیز بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آج شام کا پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں قذافی اسٹیڈیم واقع ہے جہاں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف نے بارش شروع ہونے پر میچ اور پریکٹس کے لیے تیار پچز کو فوری طورپر کوروز سے ڈھانپ دیا تاہم گراؤنڈ گیلا ہونے پر دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ آج دونوں ٹیمیں ہوٹل میں آرام کریں گی۔

     

    قومی ٹیم کے مینجر نے شام چھ بجے کے بعد شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور باب وولمر ہال میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کا آپشن موجود تھا تاہم اسے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔ اچانک بارش آنے پر پی سی بی اسٹاف کے ساتھ سکیورٹی پر مامور اہل کاروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل بارش کا امکان نہیں اور مطلع صاف رہے گا۔

  • عدالت میرا بچہ میرے حوالے کرنے کا حکم دے ، خاتون کی استدعا

    عدالت میرا بچہ میرے حوالے کرنے کا حکم دے ، خاتون کی استدعا

    لاہور: سیشن عدالت ، ماں باپ کی لڑائی چھ سالہ ابراہیم سکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا –

    باغی ٹی وی : ابراہیم کی والدہ نے بچوں کی کسٹڈی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی آج سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے کیس پر سماعت کی-

    بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی ،پنجاب میں بڑھتے واقعات، اسمبلی میں قرارداد جمع

    بچوں کی والدہ نے درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور بچے چھین لیے ہیں درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا سکول جاتا ہے ایسے اس کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے عدالت میرا بچی حوالے کرنے کا حکم دے-

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 6 سالہ بچہ حوالے کرنے کی ماں کی درخواست مسترد کر دی اور عدالت نے بچہ باپ کے حوالے کر دیا –

    جبکہ چھ سالہ بچہ کمرہ عدالت میں ماں باپ کو راضی نامہ کرنے کی گزارش کرتا رہا-

    کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    ہمارے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے اگر والدین آپس میں خوش نہ ہوں اور والد ین کی آپس کی رنجشوں کا اثر اولاد کی زندگی تباہ کر دیتا ہےجبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی کے پہلے کچھ سالوں کا اثر باقی زندگی پر پڑتا ہے۔

    والدین کے درمنان علیحدگی کے پورے عمل کے دوران شدید ذہنی اورجذباتی توڑ پھوڑ بچوں کی شخصیت کو ابنارمل کردیتا ہے طلاق جیسی بڑی تبدیلی ہر عمر کے بچوں پر شدت سے اثر انداز ہوتی ہے، ان میں دودھ پیتے بچوں سے لے کر ٹین ایجرز تک اورنوجوان بچے بھی شامل ہیں، یہ بات فطری ہے کہ ہر بچہ مختلف شخصیت کا مالک ہوتا ہے اور اس کا رد عمل مختلف ہوسکتا ہے-

    گھناؤنا کام کرنیوالے دو سگے بھائیوں میں سے ایک کی دردناک موت،دوسرا گرفتار

  • علماء بورڈ کے عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہراشرفی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    علماء بورڈ کے عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہراشرفی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائی کورٹ، متحدہ علماء بورڈ کے سابق سربراہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی ،جسٹس شاہد جمیل خان نے مولانا طاہر محمود اشرفی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور وزارت اوقاف کو فریق بنایا گیا ہے

    صاحبزادہ محمد حامد رضاء نے بطورچیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب دفتر کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

    واضح رہے کہ علامہ طاہر اشرفی کو علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،جس کے بعد سابق چئیرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب حافظ طاہر محمود اشرفی نے عہدے سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا، طاہر اشرفی نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ چئیرمین متحدہ علمائے بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے 31 مارچ 2022 کو دوبارہ 3 برس کے لیے چیئرمین تعینات کیا گیا،میرے خلاف کوئی ایک شکایت بھی ریکارڈ پر نہیں ہے متحدہ علماء بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف اور دیگر کو چیئرمین کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بورڈ کی از سر نو تشکیل انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، عہدے سے ہٹاکر آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی اہم عہدے سے چھٹی کروا دی ہے علامہ طاہر اشرفی علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر تھے، اب انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے،اس ضمن میں سیکریٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے احکامات جاری کر دیئے ہیں

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

    سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

     

  • گورنر پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    گورنر پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے
    اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ولیم میکانیولے بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں سیلاب کی صورتحال اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو کی گئی،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، پوری دنیا کو اس مشکل وقت میں انسانیت کی مدد کرنی چاہیئے. گورنر پنجاب نے امریکہ کی طرف سےپاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 66 ملین ڈالر کی امداد کا شکریہ ادا کیا

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی پاکستانی طلبہ فل برائیٹ سکالر شپس پر امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں. امریکہ کی جانب سے پاکستانی صنعت کو جی ایس پی پلس کی طرز پر ترجیحی سہولیات دینی چاہیے ملاقات کے بعد امریکی سفیر نے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کا مختصر دورہ بھی کیا.

    قبل ازیں گزشتہ روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے میری ملاقات ہوئی ہے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے سیلاب متاثرین کیلئے ہم نے فنڈز دیے ہیں اور آگے بھی دیں گے ،یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی اپیل پر پاکستان کی مزید مدد کریں گے صرف مالی مدد نہیں بلکہ بحالی کیلئے مختلف اور شعبوں میں بھی کام کریں گے سیلاب متاثرین کی بحالی ایک مشکل اور چیلنج ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات بہت زیادہ مضبوط ہیں ،دونوں ملکوں میں تعلقات کی مزید بہتری کیلئے کام کریں گے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں امریکہ نے 2005 اور2010 میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی ،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا

    پروفیسر اصغر زیدی کیخلاف بڑا ایکشن، عہدہ واپس لے لیا گیا
    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا معاملہ ، ن لیگ قیادت نے گورنر پنجاب کو وائس چانسلر جی سی یورنیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی

    لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے تعلیم گاہ کو کیوں سیاسی جلسے کے طور پر استعمال ہونے دیا تحقیقات اور کاروائی کی جائے، یونیورسٹیز کو نیا ایس او پیز جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق کسی بھی یونیورسٹی کو سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ بطور یونیورسٹی چانسلر وائس چانسلر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی درسگاہ کو سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا جائے گا،

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اصغر زیدی کو وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا ،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی میں پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں بھی پروفیسر اصغر زیدی شامل تھے،پروفیسر اصغر زیدی کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر سرچ کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے

    قبل ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے خلاف کارروائی کے مطالبے کو چھوٹی ذہنیت قرار دے دیا ، وی سی جی سی یو اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ایسا موضوع جس سے طلبا کی بہتری ہو اس پر کوئی بھی سیاسی شخصیت یہاں آ کر بات کر سکتا ہے، تقریب میں دور جدید کے لیئے درکار ہنر پر بات ہوئی، اگر اس پلیٹ فارم پر کوئی سیاسی نقطہ نظر سامنے آتا ہے تو اس سے پریشانی نہیں

    قبل ازیں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کا ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ادارے کو تحریک انصاف کا سیاسی اکھاڑا بنانے کی کوشش کی ہے عمران خان کو اپنا سیاسی قائد کہا عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی جس سے بچوں اور والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے یونیورسٹیوں میں والدین بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اخلاقیات کے لئے بھیجتے ہیں ایک اچھے ادارے کو سیاسی فائدے اور بیانے کی تشکیل کے لئے استعمال کرنا ادارے کی ساکھ کے لئے زہر قاتل ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تعلیمی ادارے کے بے حرمتی پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت راوین مجھے بیحد دکھ پہنچا ہے جس طرح GC یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا۔ مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی۔ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیکر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے۔

    گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے۔بچے ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں سیاست میں دھکیلنے اور جامعات میں سیاسی جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں۔طلباء کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا اور اِن کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جی سی یو میں خطاب کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے جی سی کے وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور ٹویٹر پر اصغر زیدی کے خلاف ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    جی سی یونیورسٹی کا 120واں سالانہ سپورٹس میلہ سجا دیا گیا –

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

  • پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان گھر میں گھسے،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا گھناؤنا دھندہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی واردارتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    پارسل پہنچانے کا بہانہ بنا کر ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی ہے، واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں پونے تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی .مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پارسل ڈیلیور کرنے کے بہانے اہلخانہ کو یرغمال بنایا،تین مسلح ملزمان نے گھر میں واردات کی، ملزمان گھر سے قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، زیورات اور نقدی لے کلر فرار ہوئے، ملزمان جاتے جاتے گھر سے ایک رائفل اور دو پستول بھی لے گئے،

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر پتنگ فروش مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،اچھرہ پولیس نے کاروائی کی اور 1 پتنگ فروش گرفتار کر لیا،اچھرہ پٹرولنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تکیہ لہری شاہ چوک میں واقعہ گھر سے ملزم کو گرفتار کیاملزم سے 21 کلچ تاریں،200 تیار پتنگیں،20 چرخیاں،7 پینے برآمد کی گئی ہیں،ملزم نے پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں۔

  • بیوی کو سر میں گولی مار کر شوہرکی خود کو چھری سے خود کشی کی کوشش

    بیوی کو سر میں گولی مار کر شوہرکی خود کو چھری سے خود کشی کی کوشش

    بیوی کو سر میں گولی مار کر شوہرکی خود کو چھری سے خود کشی کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، بعد ازاں خود بھی خود کشی کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو سر پر گولی ماری ہے اور قتل دیا ہے، ملزم نے اس کے بعد خود کو بھی چھری ماری ہے اور خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے تا ہم ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کو سر پر فاٸر مار کر قتل کیا،

    علاوہ ازیں لاہور میں جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں، شہری لٹ رہے ہیں، پولیس ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں، ڈکیتیوں، چوریوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، عامر روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان عامرکو شدید زخمی کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جواد کے گھر میں گھس کر ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 30 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شمالی چھاؤنی میں عثمان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار روپے زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا

    قبل ازیں روٹھی بیوی کو گھر واپس لانے میں ناکامی پر اشرف نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی متوفی چار بچوں کا باپ تھا گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر چالیس سالہ شہزاد 70 ج ب جھنگ روڈ نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ روڈ کے رہائشی 24سالہ نوجوان وقاص نے بے روزگاری اور گھریلو معاشی حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

     8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

  • عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ستمبر سیاحت کا عالمی دن، پاکستان قدرتی خوبصورتی،مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرف سے پنجاب کو146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا-

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طر ف سے پنجاب کے قانونی اورآئینی واجبات روک لیے گئے ہیں مریضوں کو مفت ادویات اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں،وفاق واجبات روک کر حائل ہورہا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل روک سکتا ہے جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈارات میں بدل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہزاروں کلو میٹر طویل خستہ حال سڑکیں فوری مرمت کے متقاضی ہیں پنجاب جیسے بڑے صوبے کے فنڈز روکناقومی یکجہتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: اسحاق ڈار کی شرکت متوقع، آڈیو لیکس پر بھی غور کیا جائے گا

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ستمبر سیاحت کا عالمی دن، پاکستان قدرتی خوبصورتی،مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے،
    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے-

    انہوں نےعالمی یوم سیاحت 2022کے حوالےسے پیغام میں کہا کہ "ری تھنکنگ” پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں-

    سیاحت کا عالمی دن دنیا بھر میں 27 ستمبر کو منا یا جاتا ہے، سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لیے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت3 اکتوبر تک ملتوی
    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟ جونیئر وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہی کیس ہے کیا ،وکیل کو اتنا نہیں پتہ کہ کونسی عدالت میں پہلے پیش ہونا ہے لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ میں نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے ،

    واضح رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ہائیکورٹ نے مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی-درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔