Baaghi TV

Category: لاہور

  • خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    خفیہ ادارے وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےانکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی وزیراعظم کی آڈیو لیکس سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کوتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس میں کوئی آلہ لگایا گیا ہے تو پھر یہ سیریس بات ہوگی۔

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کر رہا ہےمگروہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں-

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد آئے ، اس کا بندوبست کرلیا ہے ، اسے جگ میں بند کر کے اوپر سے ڈھکن بند کر دیں گے ، ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سےڈیٹا ہیک ہونےکی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

  • عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہےجس کی سزا ضرور ملنی چاہیے عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…


    وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اس فتنے کو بلا کر جلسے کرا رہا ہے، ایسے لوگ یونیورسٹیوں مِں بیٹھے ہیں تو انھیں نکال دینا چاہیے وائس چانسلر کا محاسبہ ہونا چاہیے، اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ فتنہ گری کرا رہا ہے، بچوں کے ذہنوں کو گندہ کرا رہا ہے۔

    ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دے کر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    تم سے ہو واں گی ملاقاتاں کبھی

    ازقلم: آغا نیاز مگسی

    اردو اور پنجابی زبان کی نامور پاکستانی گلوکارہ ناہید اختر 26 ستمبر 1956 میں ملتان میں محمد اختر کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی بڑی بہن حمیدہ اختر اپنے دور کی معروف گلوکارہ تھیں جس کو دیکھتے ہوئے ناہید اختر کے دل میں بھی گانے کا شوق پیدا ہوا چنانچہ 1970 میں محض 14 سال کی عمر میں انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے پہلا گانا ریکارڈ کروا کر اپنی گائیکی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

    وہ اپنی خوب صورت آوز اور خوب خوب صورت شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی صف اول کی مقبول ترین گلوکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں اور ایک وقت میں تو صرف انہی کا طوطی بولتا تھا۔ شہر جنگل ، بازار اور گلی کوچوں میں ان کی آواز کی گونج سنائی دیتی تھی ۔ انہوں نے ریڈیو کے علاوہ فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی گیت ، غزلیں اور نغمے ریکارڈ کروائے ۔

    2007 میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 3 بار نگا فلم ایوارڈ بھی حاصل کیاموسیقی کی دنیا میں ناہید اختر کی مقبولیت عروج پر تھی تو ایسے وقت میں ایک صحافی آصف علی پوتا نے ان کا فن گائیکی کے متعلق اخبار کےلیےانٹرویو کیا اس انٹرویو کے دوران دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دےچ بیٹھے اور پھر 1992 میں ان کی یہ محبت شادی میں تبدیل ہو گئی جس کے بہت جلد دو سال بعد ناہید اختر نے گائیکی ترک کر کے گھریلو خاتون بننے کا فیصلہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    شادی کے بعد ناہید اختر نے اپنی تمام تر توجہ امور خانہ داری اور بچوں کی تعلیم اور تربیت پر دی ۔ 8 جولائی 2017 کو ان کے محبوب شوہر آصف علی پوتا کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا اس وقت آصف علی پوتا باغی کے ایڈیٹر تھے۔ ناہید اختر شادی کے بعد لاہور منتقل ہو گٙئیں تھیں اور اس وقت بھی وہ لاہور ہی میں مقیم ہیں ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیت، غزلیں اور نغمے مقبول ہوئے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔

    1 جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
    2 زندہ رہیں تو کیا ہے مر جائیں ہم تو کیا
    3 اللہ ہی اللہ کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
    3 تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    4 چھاپ تلک سب چھین لی رے
    5 . کچھ ان کی جفائوں نے لوٹا
    6 ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
    7 . کسی مہرباں نے آ کر میری زندگی سجا دی
    8 یہ رنگینی نوبہار اللہ اللہ
    9 . تم سے الفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے

  • ٹرانسجینڈر بل،طاہر اشرفی بھی خاموش نہ رہ سکے

    ٹرانسجینڈر بل،طاہر اشرفی بھی خاموش نہ رہ سکے

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی بھی ٹرانسجینڈر بل کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے
    حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ خواجہ سراء اللہ کی مخلوق ہیں ان کو ان کے مکمل حقوق ملنے چاہئے، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سراؤں کے حقوق کی مخالف نہیں مرد و عورت کے خواجہ سراء بننے کے خلاف ہیں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے تیار کردہ بل و ترامیم کا خیر مقدم کریں گے بل چار سال قبل پاس ہوا حکومت کی طرف سے ترامیم کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز درست سمت قدم ہے

    حافظ طاہر اشرفی نے یہ بات علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عزیز اکبر قاسم اور دیگر بھی موجود تھے ،علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی غیر شرعی قانون کی اجازت نہیں دیتا، ٹرانس جینڈر ایکٹ چار سال قبل منظور ہوا جس میں سب کی کوتاہی شامل ہے ٹرانس جینڈر ایکٹ آئین پاکستان اور شریعت اسلامیہ کے خلاف جو ترامیم ہیں ان کے حل کیلئے وزیر قانون نے مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اس پر عمل ہونا چاہئے

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لاہور میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے انسانی کٹے ہوئے پاؤں ملے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ نواں کوٹ کے علاقے میں کچرا کنڈی کے قریب سے کٹے ہوئے دو پاؤں ملے ہیں،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کسی مریض کے پاؤں کو کاٹ کر میڈیکل کٹ میں دفن کرنے کیلئے بھجوایا گیا ہے، تا ہم یہ پاؤں یہاں کیسے آئے اس کی تحقیقات کریں گے،

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر انسانی پاؤں کو کرائم سین یونٹ۔فرانزک کے بعد ہسپتال کے مردہ خانہ جمع کروا دیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

    پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ، ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسلم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپورہ کے رضوان کی فیملی سے 3لاکھ 66ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں بلال سے 3 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ،راوی روڈ پر جمیل سے 3لاکھ اور موبائل فون ، شادمان سے عمران سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،رائیونڈ سٹی میں وقاص سے40 ہزار اور موبائل فون ،ڈیفنس میںماجد سے38ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں صغیرسے 13ہز اراورموبائل فون لوٹ لیا

  • کرپشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال

    کرپشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال

    کرپشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ  آڈیو لیک سے شریف خاندان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے اوراس خاندان نے ہمیشہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیحی دی ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ہوتے ہوئے بھارت سے کاروباری تعلقات رکھنے والے خاندان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہے اور شریف خاندان نے ن لیگ کو فیملی لمیٹڈ کمپنی بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا روبار باہر اور حکومت پاکستان پر کرتے ہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔ وفاق میں بیٹھا کرپٹ ٹولا معاشی تباہی کا ذمہ دار ہے اور اسحاق ڈار کی واپسی سے معیشت بحال نہیں بلکہ کرپشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر ملک کو مزید معاشی تباہی سے بچانے کیلئے کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کے ذریعے کرپٹ ٹولے کو اقتدار سے باہر کرنے کا وقت آگیا اور پوری قوم اس کرپٹ خاندان سے ملک کو نجات دلانے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہے

    دوسری جانب مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز شریف کے دورے پر بے تحاشہ ملکی خزانے کے استعمال کا حساب مانگ لیا ، عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اسکے دیوہیکل وفد نے بیرون ملک دوروں پر ملکی خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا ,شہباز شریف نے بیرونی دوروں پر لاکھوں ڈالر خرچ کردیے مگر ملک کو ایک دھیلا نہ ملا شہباز شریف نے بھیک مانگنے کے تمام جتن کیے مگر سوائے ملک کی بدنامی اور رسوائی کے کچھ ہاتھ نہ آیا ,شہباز شریف اور اسکے وفد نے اپنے اللوں تللوں پر جو ملکی خزانہ اڑایا قوم اسکا حساب مانگ رہی ہے,قوم کسی صورت محلاتی سازشوں اور لندن پلان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی,اسحاق ڈار چلا ہوا کارتوس ,پہلے بھی ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے وزیراعظم کے جہاز میں بھاگ گیا تھا,اسحاق ڈار کا فائدہ صرف شریف خاندان کو ہوگا ,جن کے لیے یہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کام کرتا ہے , شہباز زرداری حکومت ملکی معیشت کو ٹانکوں سے درست کرنے کی کوشش کررہی ہے ,ملکی معیشت کا حل صرف مین سرجری ہے جو نئے انتخابات ہیں ,

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

  • بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون پکڑ لی گئی

    ٕباغی ٹی وی کے دفتر کے قریبی محلہ سے خاتون بچے کو اغوا کرنے لگی تو بچے نے شور مچا دیا، ایک بچے کے شور مچانے پر باقی قریبی بچوں نے بھی شور مچایا اور گھروں کی طرف بھاگے ، اہل محلہ نے بچوں کا شور سنا تو گھروں سے باہر نکلے، بچوں نے بتایا کہ ایک خاتون ہے جس نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس وجہ سے شور مچایا، خاتون نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم بچوں کے والدین بھاگ کر پیچھے آئے اور باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے خاتون کو گھیر لیا

    باغی ٹی وی کے دفتر کے باہر شہریوں کے جمع ہونے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان بھی باہر گئے، باغی ٹی وی کی ٹیم،کھرا سچ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی، مبشر لقمان نے شہریوں سے پوچھا کہ اسکو کہان سے اور کس نے پکڑا جس پر شہریوں نے بتایا کہ یہ خاتون ہمارے محلے میں بچے اغوا کرنے آئی تھی، مبشر لقمان نے خاتون سے بھی بات کی ، خاتون نے مبشر لقمان کے سوالوں کو نظر انداز کیا اور صحیح جواب نہ دیئے

    خاتون سے جب بات کی گئی تو اسکا کہنا تھا کہ سات روز ہو گئے ہیں، میں بھٹہ چوک سے آئی ہوں، سڑک میری جان ہی نہیں چھوڑ رہی، کبھی خاتون کہتی تھی کہ میرے شوہر نے کہا ہے کہ بچے اٹھا کر لاؤ، کبھی کچھ اور کہتی تھی ، تا ہم ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکورٹی اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور خاتون کو انکے حوالے کر دیا گیا

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

     8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

    واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تین روز قبل بہاولنگر کے نواحی علاقے کاٹ روڈا سنگھ میں عوام نے چار مشکوک خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مشکوک خواتین بچے اغوا کرنے والی ہیں جبکہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بھیک مانگنے کیلئے وہاں گئی تھیں

  • لاہور: لیسکوکا  پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

    لاہور: لیسکوکا پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

    لاہور الیکٹرک کمپنی (لیسکو) نے پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کےدوران قذافی اسٹیڈیم کےاطراف کےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ایس ڈی اوگلبرگ ڈویژن کو فوکل پرسن مقررکر دیا گیا ہے جب کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے تمام اقدمات مکمل کرلیے گئےہیں۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ان میچز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے مرحلے کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں گراؤنڈ اسٹاف نے پچز تیار کر لی ہیں، دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    دوسری جانب پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا ہے،پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے پاکستان نے یہ اعزاز کراچی میں انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا، 200 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 122 جیتا ہے اور 72 میچز ہارا ہے۔

  • عمران خان میں طاقت ہی نہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

    عمران خان میں طاقت ہی نہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج ہم مہنگائی کو رو رہے ہیں شکر کریں ملک کو نہیں رو رہے،کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے،پاناما کی صورت میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لایا گیا ہے، معاشی عدم استحکام پاکستان میں عمران خان کے ذریعے لایا گیا جس میں عالمی ادارے بھی ملوث تھے عمران خان کی پشت پر یہودی لابی کام کر رہی ہے یہی سوچا جا رہا ہے کہ کس طرح ملک کو بہتری کی طرف لایا جائے جس نے ملک کو بیچا ہے وہ اج کہہ رہا ہے کہ میں آپکو آزادی دلوائوں کا ہم نے حکومت لی ہے جس وجہ سے جلسوں کے بجائے پاکستان کو بچانے کا کام کر رہے ہیں ، قلیل مدت میں ہمیں بہتر منصوبہ بندی کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے پاکستان کو اللہ نے بہترین وسائل سے نوازا ہے پوری دنیا کی معیشت کا 25 فیصد صرف امریکہ ہے جبکہ پاکستان کسی گنتی میں ہی نہیں ،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کوٹ ادو کا دورہ کیا

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسے کریں ، عمران خان ناکام جلسے کر رہا ہے عمران خان میں نہ طاقت ہے کہ وہ اسلام آباد آئے نہ ہی اس کے کارکنانِ اتنے مضبوط ہے کہ سڑکوں پر بیٹھ سکیں ،ہم سنجیدہ سیاست چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی،مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے جس نے ریاست کو معاشی اعتبار سے کمزور کر دیا ہے ساڑھے تین سال میں جس نے ملک کو خراب کیا وہ کہتا ہے ساڑھے تین ماہ میں ملک کو ٹھیک کر دیں اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا، یہ یقین ہے کہ آئندہ عمران کی حکومت نہیں آئے گی،مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک کوشش ہے عمرن خان کے دور میں پانچ وزراء خزانہ تبدیل ہوئے مگر اج مفتاح اسماعیل کی تبدیلی پر بات کی جا رہی ہے عمران خان کی دن کی گفتگو کچھ اور رات کی کچھ ہوتی ہے اگر عمران خان کی اداروں سے ملاقات کی خبر ہے اور ہوئی بھی ہے تو وہ بے نتیجہ ہے،لاہور: آڈیو لیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے ، ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،

  • آبادی اس رفتارسے بڑھتی رہی توآبادی اوروسائل میں توازن ناممکن ہو جائے گا، ثمن رائے

    آبادی اس رفتارسے بڑھتی رہی توآبادی اوروسائل میں توازن ناممکن ہو جائے گا، ثمن رائے

    آبادی اس رفتار سے بڑھتی رہی تو آبادی اور وسائل میں توازن ناممکن ہو جائے گا۔ ثمن رائے
    محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام کونٹراسیپشن کے عالمی دن کے حوالے سے الحمرا میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین یواین ایف پی اے پنجاب شعیب شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر نائلہ، محکمہ بہبود آبادی کے افسران، ڈاکٹرز، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

    https://twitter.com/PWDPunjab/status/1574375476738822152

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ کونٹراسیپشن ڈے منانے کا مقصد بچوں میں مناسب وقفہ، کونٹراسیپشن کے طریقوں کے استعمال اوربالخصوص نو عمر افراد (adolescents) میں سماجی آگہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں تناسب بے حد ضروری ہے۔ اگر آج اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس سے پیدا ہونے والے سنگین سماجی و معاشی مسائل کا حل ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی لوگوں کو کونٹراسیپشن کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے اقدامات کر ر ہے ہیں۔ ثمن رائے نے کہا کہ کونٹراسیپشن کے استعمال اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلا ئی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ صرف آبادی کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ صحت مند ماں اور صحت مند بچے کا بھی ضامن ہے۔

    تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ بعد ازاں ثمن رائے اور شرکاء نے ورلڈ کونٹراسیپشن ڈے کی مناسبت سے منعقد ہ تصویری نمائش دیکھی۔

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی