Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔


    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران سیاسی لیڈر نہیں اس کے ساتھ ایسا سلوک بند کیا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے، اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا سے جواب طلب

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا سے جواب طلب

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا عدالت نے کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 13 ستمبر تک ملتوی کر دی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس طرح پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،پوری دنیا میں اب پیٹرول فی بیرل سستا ہو رہا ہے،آپ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھا رہیں ہیں،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پیٹرولیم کے پرائس وضع کرنے سے متعلق استفسار کیا کہ کون قیمت مقرر کرتا ہے،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے ؟

    درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق مریم نواز اور نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے،حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرظلم ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کابحران سنگین ہوگا،حکومت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا

  • لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سرکاری نرخوں کے مطابق لاہور میں آلو درجہ اول 74 روپے فی کلو اور پیاز درجہ اول 108 روپےفی کلو فروخت کئے جائیں گے-

    سرکاری نرخ نامے کے مطابق لہسن دیسی 220، ادرک چائینہ 365 روپے فی کلو،،ٹماٹر 213، کھیرا فارمی 145 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی جبکہ میتھی کا ریٹ 280، بینگن کا 85، پھول گوبھی کا 165 اور شلجم کا ریٹ 145 روپے فی کلو ہے-

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 350 اور بھنڈی فی کلو قیمت 115 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹر 280، ٹینڈے دیسی 260، گھیا کدو 63 اور گاجر چائنہ 155 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی کریلے کی قیمت 145 روپے فی کلواور پالک فارمی کی قیمت 63 روپے
    فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    لاہورمیں سیب کالا کولو اول 186 روپے فی کلو ، انار دیسی 225 روپے فی کلو ، میٹھا درجہ اول فی درجن 230 روپے جبکہ آڑو کی فی کلو قیمت 204، کھجور ایرانی کی فی کلو قیمت 300، ناشپاتی کی فی کلو قیمت 155، امرود کی فی کلو قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 105 روپے اور مانگور سندر خانی 320، گریپ فروٹ 27، پپیتا 225، گرما فی کلو 85 روپے مقرر کیا گیا ہے-

    شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ عرس مبارک: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار دیدیا

    بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار دیدیا

    لاہور:بھارتی کرکٹ میں سکھوں کی تذلیل :آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار دیدیا ،اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بلے باز محمد آصف کاکیچ چھوڑنے پر بھارتی کھلاڑی زیرعتاب آگیا، انڈین انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو ‘خالصتانی’ قرار دیدیا۔

    ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے، اس موقع پر بھارتی سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا، جس پر بھارتی انتہا پسند ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے۔

    سکھ کھلاڑی کوغدار قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم شروع کردی گئی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کو بھی بھارتی انتہاپسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔

    محمد شامی سے پہلے بھی بھارت میں انتہاپسندوں نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں‌ پرشک کیا اوران کو پاکستان کی طرف داری کےطعنے دیئے گئے ، یہ وجہ ہےکہ بھارت میں تمام اقلیتیں اس وقت بھارتی ہندووں کی انتہا پسندی سہے خائف ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کررہے ہیں‌ کہ بھارت کولگام ڈالی جائے ورنہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گی ،

    ادھرمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

    پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد محمد نواز اور آصف علی کا مختصر ویڈیو بیان سامنے آگیا۔پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں آصف علی نے کہا کہ ”اور کچھ ساڈے لائق’ جبکہ ساتھ کھڑے نواز کا کہنا تھا کہ ‘رممبر دا نیم آصف علی’۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 4 وکٹیں گرنے کے بعد اختتامی اوورز میں خوشدل اور محمد آصف نے جارحانہ اننگز کھیلی۔

    آصف نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے جبکہ خوشدل 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔محمد نواز کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ مہنگائی اور شاہرات کا بند ہونا ہے

    پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ مہنگائی اور شاہرات کا بند ہونا ہے

    لاہور:پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ شاہرات کا بند ہونا ہے ،اطلاعات کے مطابق مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہےکہ اس وقت غذائی اجناس سے بھری 25 ہزار مال بردارگاڑیاں 5 دن سے سڑکیں بند ہونے سے پھنسی ہوئی ہیں۔

    پاکستان میں غذائی اجناس کے بحران کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ 25 ہزار مال بردار گاڑیوں میں کھانے پینےکی چیزیں بھری ہیں، مال بردارگاڑیاں پھنسنے سے غذائی اجناس کی قلت ہو رہی ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ورنہ کوئی کمی نہیں ہے

    تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ سکرنڈ، نوشہروفیروز، کنڈیارو، بھریا اور خیرپور میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹا بھی گیا ہے، ڈرائیورزپر تشدد اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ، پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے، ان حالات میں کاروبار بنداور گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہےکہ ڈرائیورز اور گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت بھی اس معاملے پرلچک دکھانے کے موڈ میں نہیں ہے ، جس کی وجہ سے قحط کی صورت بھی بن سکتی ہے اور قیمتوں کے بڑھ جانے سے مہنگائی میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے ،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    بہاولپور:عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بہاولپورجلسے میں عمران خان نے اپنے ایک ساتھی رہنما کو منہ سے بدبوآنے پراپنے قریب سے اٹھ جانے کی درخواست کی

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ عمران خان نے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک سے کہا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے،جس کے بعد فاروق اعظم ملک وہاں سے اٹھ کرچلے گئے

     

    اس حوالے سےوائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا جارہا ہےکہ یہ ھمارے شہر بہاولپور کا پی ٹی آئی ایم این اے ملک فاروق آعظم ھے،جو کامیاب ھونے کے بعد آج نظر آیا ھے۔اس کو عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ سے اٹھوادیا۔

    اس ٹویٹ کے بعد مزید کہا گیا ہے کہ فاروق اعظم ملک اس معاملے کے بعد وہاں سے چلے گئے اورپھر جلسے میں نہیں آئے ،

    یاد رہے کہ عمران خان کے حوالے سے پھیلائے جانے والے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا ، اگر کچھ ایسا معاملہ تھا بھی تو اس کو خاموشی سے حل کرتے اس طرح بھرے مجمے میں‌ کسی کواس وجہ سے دورجانے کا کہہ دینا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے یہ توہین کے زمرے میں آتی ہے

  • ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    لاہور:ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 9 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا۔

    بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے پہلا اوور کروایا، بابر اعظم نے انہیں شاندار چوکا لگایا۔دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے صرف دو رنز دیے۔

    بھونیشور کمار کے اوور میں بابر اعظم نے آخری گیند پر دلکش چوکا رسید کیا، اور اس اوور میں 8 رنز بٹورے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے چوتھا اوور کروانے کے لیے گیند روی بشنوئی کو تھمائی، جنہوں نے مایوس نہیں کیا اور بابر اعظم کی بڑی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، محمد رضوان کا ساتھ دینے فخر زمان کریز پر آئے۔

    پانچواں اوور ہاردیک پانڈیا نے کروایا، محمد رضوان نے ان کی پہلی اور آخری گیند پر شاندار چوکے رسید کیے، فخر زمان نے بھی چوتھی گیند پر چوکا جڑا، اور 14 رنز بٹورے۔

    محمد رضوان نے چھٹا اوور کروانے والے ارشدیپ سنگھ کی تیسری گیند پر شاندار چھکا مارا، جن کے اوور میں 8 رنز بنے۔لیگ اسپنر یوزویندر چاہل نے ساتویں اوور کروایا جس میں محمد رضوان نے ایک چوکا رسید کیا اور 6 رنز حاصل کیے۔

    دوسرے لیگ اسپنر روی بشنوئی نے آٹھویں اوور میں نپی تلی گیند بازی کی، اور لیگ بائے سمیت 6 رنز دیے۔

    چاہل نے نواں اوور جاری رکھا، فخر زمان نے کوور کے اوپر سے کھیل کر 4 رنز حاصل کے اس کے بعد اگلی ہی گیند پر وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ ویرات کوہلی نے تھاما۔

    بھارت نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو182 رنز کا ہدف دیا تھا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    بھارت بیٹنگ
    روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا۔

     

     

    روہت شرما 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بھارتی بیٹر کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔

    رشبھ پنت 12 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

     

     

    پاکستان پلیئنگ الیون

    بھارت کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارت پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، یوزویندرا چاہل، روی بشنوئی، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور دیپک ہوڈا شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا،متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اَل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں ، متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا ،میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    ۔راشد اَل علی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے.

    متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز کے راشد اَل علی(Mr. Rashid Al Ali)، فرسٹ سیکرٹری جمعہ الکبی (Mr. Juma Al-Kaabi)، سیکنڈ سیکرٹری احمد المحسن(Mr. Ahmad Al-Muhassan)، تھرڈ سیکرٹری حسین البلوشی (Mr. Hussain Al-Balooshi)، ملٹری اتاشی کرنل سٹاف انجینئر محمد علی النقبی(Mr. Mohamed Ali Al-Naqbi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی یونس البلوشی (Mr. Younis Ablbloshi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی عمر المہری (Mr. Omer Almeheri)، پروٹوکول یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد کے سربراہ خلیل احمد اعوان بھی اس موقع پرموجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر  بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پر5افراد قتل:لاہورمیں ڈاکو گھرسے20 تولہ سونا اور7لاکھ روپےلوٹ کرفرار

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پر5افراد قتل:لاہورمیں ڈاکو گھرسے20 تولہ سونا اور7لاکھ روپےلوٹ کرفرار

    کراچی: شہر قائد کے ضلع کورنگی میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل جبکہ تین کو زخمی کردیا، گزشتہ 36 گھنٹوں میں شہر بھر میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پانچ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو تھانوں ماڈل کالونی اور لانڈھی کے علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں مزاحمت پر مزید دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بے لگام ڈاکوؤں نے 5 افراد کو قتل اور نصف درجن سے زائد افراد کو زخمی کر دیا۔

    پولیس روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی جس کی وجہ سے شہریوں کا محکمے پر سے اعتبار ختم ہورہا ہے۔ماڈل کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے جانے والے عثمان کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کو بے وجہ قرار دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

    تھانہ ماڈل کالونی کی حدود ملیر کاظم آباد ہیرا مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے ملک و بیکری شاپ میں فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران سفر وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، مقتول کے سینے اور بازو میں دو گولیاں ماری گئی تھیں۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد مشتاق کے نام سے کی گئی ، مقتول عثمان ملیر ماڈل کالونی جعفر باغ علی چوک کے قریب کا رہائشی اور ملک و بیکری شاپ کا مالک تھا ، مقتول 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر اور غیر شادی شدہ تھا، جس کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے تھا۔

    مقتول نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل مذکورہ دکان کھولی تھی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلحہ ملزمان نے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر دکان کے مالک نے ملزمان کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھ کر انہیں روکنے کے لیے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی اور لوٹ مار کیے بغیر فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر اکھٹی ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ماڈل کالونی تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فارنزک ڈپارٹمنٹ کو موقع پر طلب کر لیا۔ تفتیشی پولیس اور فارنزک ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوعہ سے دو خول اور فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکھٹے کیے دوسری طوف مقتول کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے خاندان کے 3 افراد ڈاکوؤں کی گولیاں کا شکار بن چکے ہیں جن کے لیے پولیس نے کچھ بھی نہیں کیا۔

    خاندان کے ایک شخص کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کو پنجاب سے گرفتار بھی کیا گیا تاہم وہ بھی چھوڑ دیے گئے ، ماڈل کالونی تھانے کے ڈیوٹی افسر نے مقتول کے رشتے داروں کو پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے پولیس کی ایک نہ سنی اور لاش ایدھی ایمبولینس میں رکھ کر اپنے ہمراہ گھر لے گئے۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ لانڈھی کی حدود سیکٹر 36/B پیالہ ہوٹل پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 28 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کی جا سکی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، لانڈھی 89 صادق میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ ذولفقار علی ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی۔

    پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی دعا ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ، زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ محمد ساجد ولد محمد لطیف اور 40 سالہ محمد ندیم ولد جن وڈا کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ادھرلاہور کے علاقے محافظ ٹاؤن کے ایک گھر میں ڈاکو 20 تولہ سونا اور سات لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، ڈاکووں کے گھر میں داخل اور فرار ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں ڈاکو سفید رنگ کی کار میں سوار تھے جبکہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کا مال رکھنے کے لیے کار دروازے کے باہر پارک کی۔فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ڈاکو گرفتار نا ہوسکے۔