لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں انتخابی بینرزپھاڑنےپرجی ڈی اےاورپیپلزپارٹی کےحمایتیوں میں جھگڑاہوگیا،فائرنگ سے6 افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق بینرزپھاڑنےپر دوگروپوں میں لڑائی پرتشددواقعہ میں تبدیل ہوگئی، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔جس کےنتیجےمیں 3 افرادزخمی ہوگئے۔لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی اورجی ڈی اےکےحمایتیوں میں فائرنگ کےنتیجےمیں پولیس اہلکارسمیت 6 افرادجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے،وزیراعلیٰ نےآئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں انتخابی بینرزپھاڑنےپرجی ڈی اےاورپیپلزپارٹی کےحمایتیوں میں جھگڑاہوگیا،فائرنگ سے6 افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے .پولیس کےمطابق بینرزپھاڑنےپر دوگروپوں میں لڑائی پرتشددواقعہ میں تبدیل ہوگئی، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔جس کےنتیجےمیں چھ افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجس میں اےایس آئی سمیت تین افرادزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےہسپتال میں دم توڑگئے،جاں بحق افرادمیں اےایس آئی سلطان شاہ،شہری عمران ڈاھانی اورحسن چانڈیوشامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رات دیر سے شروع ہوا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا،علاقے میں تاحال صورتحال کشیدہ ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقرنےلاڑکانہ میں فائرنگ کےدوران پولیس اہلکارسمیت تین افرادکےقتل پرافسوس کااظہارکرتےہوئے،ہلاکتوں کانوٹس لیااورآئی جی سندھ سےفوری طورپررپورٹ طلب کرلی۔
Category: لاڑکانہ
-

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں انتخابی بینرزپھاڑنےپر دو گروپوں میں فائرنگ،6 افراد جاں بحق
-

پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے،آصف زرداری
نواب شاہ ۔سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کر دیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایل بی او ڈی کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،آصف علی زرداری کاووٹر لسٹ میں سلسلہ نمبر 41,گھرانہ نمبر 11 ہے ، آصف علی زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، ووٹ کے وقت آصف علی زرداری کے سیکیورٹی پر مامور عملے نے پولنگ اسٹیشن و پولنگ بوتھ کو اپنے سیکیورٹی حصار میں لے رکھا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری لوگوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے،پولنگ اسٹیشن کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دیکھ کر جئے بھٹو کے پرجوش نعرے لگائے.اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے،پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوڈیرو کے مچھی مارکیٹ محلہ میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھری میں ووٹ کاسٹ کر دیا،اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے درخواست ہے کہ ووٹ کے لئے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں،
واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.
آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”
خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی
ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن
نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام
-

میہڑ: زرعی زمین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) زرعی زمین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل
تفصیل کے مطابق میہڑکے نواحی گاؤں مٹھو لاکھیر میں زرعی زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا ہے ،اس جھگڑے میں گولیاں لگنے سے 32 سالہ ہلاک ہوگیا
قتل ہونے والے نوجوان کا نام نورحسین لاکھیر بتایا جارہا ہے،جھگڑا زرعی زمین کے تنازعے پر ہواہے
نؤں گوٹھ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
-

میہڑ:دیرینہ تنازعہ پر باپ قتل بیٹا زخمی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)نواحی گاؤں میں پرانے تنازعہ پرباپ جاں بحق اور بیٹا زخمی
تفصیل کے مطابق گاؤں باغوجلبانی میں جلبانی اور شر برادری میں پرانے تنازعہ پر جھگڑا اورفائرنگ، گولیاں لگنے سے جلبانی برادری کا صدوروجلبانی جاں بحق جبکہ اس کابیٹا رحیم بخش جلبانی شدید زخمی ہوگیانعش اور زخمی کو تعلقہ ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی تشویشناک حالت ہونےکہ باعث لاڑکانہ ہسپال منتقل کردیا گیاہے .
-

میہڑ:سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی لغاری)سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری
تفصیل کے مطابق جمعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی جانب سے الیکشن مہم کے سلسلے میں این اے 227 کےامیدوار حاجن خان لغاری اور پی ایس 81کے امیدوار مولانا مسعود احمد پہنور کی قیادت میں بائی پاس روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئیریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکمرانوں نےجوسندھ کی حالت کی ہے وہ عوام کہ سامنے ہے صرف بھوک اور بدحالی کہ سواءعوام کو کچھ نہیں دیا ہے
مقررین نے کہاجھوٹ بول کر عوام سے ووٹ لیکر کر غائب ہوجاتے ہیں اور پورے 5سال عوام کو پریشانی میں مبتلا کرجاتے ہیں، حقیقی اور عوامی نمائندے ہم ہیں جو عوام کہ ساتھ ہر وقت کھڑے ہوتے ہیں دیگر پارٹیوں نے ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے
سابق حکمرانوں نےعوام کو کبھی سیلاب صورت میں تباہ کیاتو کبھی بھوک سےمارااور مصیبت میں مبتلاکیا،عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں.
-

بلاول وزیراعظم بن کر معاشی انقلاب لائینگے،آصفہ
مورو: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دادو مورو بائی پاس چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ووٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں، آصفہ بھٹو نے انتخابی ریلی سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بن کر معاشی انقلاب لائینگے۔ ضلع سے تمام پی پی امیدواروں کو فتح نصیب ہونی چاہیئے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں صحت کی سہولیات مہیا کیں،گمبٹ اسپتال اپنی مثال آپ ہے جسکا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ۔لوگوں کو گھروں کے مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی صرف عوام کے لئے لڑ رہی ہے،حکومت ملی تو 30لاکھ گھر بنائیں گے،سندھ میں20 لاکھ گھر بن رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری آپ کامقدمہ لڑ رہے ہیں، دوسرے لوگ کرسی کی لالچ میں آپس میں لڑ رہے ہیں،ہم بینظیر کسان کارڈ، بینظیر مزدور کارڈ اور طلباء کارڈ دیں گے، آپ تیر پر ٹھپہ لگاکر بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب بنائیں۔
8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
آصفہ زرداری الیکشن 2024 میں خود الیکشن نہیں لڑ رہی تا ہم وہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی، آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی
آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.
-

حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو
جمعیت علماء اسلام کے رہنما، بلاول کے مقابلے میں لاڑکانہ سے امیدوار علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قرآن پر حلف اٹھا کر مخالفین سے پیسے لیں اور انہیں ووٹ نہ دیں ،فتویٰ دیتا ہوں کہ گنہگار نہیں ہونگے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی ف سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو جو لاڑکانہ میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے چاہیے تو قرآن پر حلف لے کر بھی پیسے لے لیں مگر مخالفین کو ووٹ نہ دیں میں فتوی دیتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہیں ہوں گے،مخالفین آپ کو ووٹ کے بدلے میں 5 تا 20 ہزار روپے تک دیں گے،انتخابات آرہے ہیں پیسے دل سے قبول کریں تھوڑے دن مزید انتظار کریں جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا ریٹ بھی بڑھتا جائے گا،
راشد محمود سومر و کا کہنا تھا کہ اگر اب کی بار سندھ میں جمعیت علمائے اسلام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی وڈیرے یاد رکھیں دس لاکھ کارکنان کے ساتھ اسمبلی کا گھیراؤ کرکے اپنا مینڈیٹ واپس لیکر دکھائیں گے ۔
سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-

اب جمعیت کمزور نہیں، غریب کے گریبان تک جانیوالا ہاتھ توڑ دینگے،مولانا فضل الرحمان
کندھ کوٹ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جلسہ کرکے دنیا کو بتا دیا ہے انشا اللہ کامیابی جمعت علما اسلام کی ہوگی.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ گواہی دینگے ہر روز لوگ اغوا ہوتے ہیں ہر روز لوگ قتل ہوتے ہیں،ہم نے اس ملک میں تبدیلی لانی ہے. پاکستان کی معیشت مین کبھی ایسا نہیں ہوا جیسے گزشتہ پانچ سالوں میں ہوا، دھاندلی کرکے اسے لایا گیا ووٹ چوری کرکے اسے لایا گیا، ہمارے پڑوس میں سے آج امریکا شکست کھا چکا ہے، پاکستان کی آواز میں طاقت ڈالو ،ہمیں امن چاہیے ہمیں آزادی چاہیے خوشحال معشیت چاہیے اس کے لیے سوچ اور نظرئے کی ضرورت ہے.ہم نے ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا،کیا ہم نے کلمے کا حق ادا کیا؟کیا کلمے کا اس قوم پر کوئی حق نہیں؟آئین کہتا ہے حاکمیت اللہ کی ہوگی، اسلام پاکستان کا مذہب ہوگا،آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی،آئین کہتا ہے قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی،یہ لوگ پاکستان پر مسلط کیے جاتے ہیں تاکہ معیشت کو تباہ کردیا جائے،جس طرح معیشت گزشتہ 5سال میں تباہ ہوئی ویسے کبھی نہیں ہوئی،ان کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرکے لایا گیا،جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا امریکہ ان کی پشت پر ہے،ہم نے یہاں امریکہ کو چلنے دیا نہ کسی اور کو،پاک افغان تعلقات خراب کرنے کی بات کی جاتی ہے،ہم نے دنیا میں امن کی بحالی میں اپنا واضح مؤقف دیا.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں باہر سے فتنہ گر لا کر مسلط کر دیا گیا،عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا،ایک وقت تھا جب جمیعت کمزور تھی، اب جمیعت طاقتور قوت ہے، کوئی مائی کا لعل کسی غریب کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھے گا، ہم اُس کی آنکھ اکھیڑ دینگے، کسی طاقتور کا ہاتھ غریب کے گریبان تک جائے گا، ہم وہ ہاتھ توڑ دینگے،غریبوں کو تحفظ ملے گا، امن آئے گا، معیشت بہتر ہو گی.
ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا،مولانا فضل الرحمان
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والے دو خود کش حملہ آور گرفتار
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
-

این اے 194، تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو بلاول کے حق میں دستبردار
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی
سیف اللہ ابڑو این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا، سیف ابڑو نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں کہا ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔بلاول زرداری این اے 194 لاڑکانہ سے امیدوار ہیں اور انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو تھے جو آج بلاول کی حمایت میں دستبردار ہو گئے ہیں.این اے 194 سے جے یو آئی کے رہنما بھی بلاول کے مدمقابل ہیں
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی جانب سے ان کے حق میں دستبردار ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این اے 194 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سینیٹر ابڑو کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں،ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان یہ سمجھنے لگے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو روکنے کا واحد راستہ 8 فروری کو پی پی پی ہے، میں تمام پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ انتھائی سمجھداری سے دیں، اس طرح ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکتے ہیں،
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں جامعۃ المنتظر آمدہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی جامعۃ المنتظر کے پرنسپل آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلی علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم اعلی علامہ سید مرید حسین نقوی کی ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے منیر حسین گیلانی، علامہ غلام باقر گھلو اور علامہ سید صفدر حسین نقوی نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا، بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر دعائے خیر کی، بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلم گل، امجد ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بدر، فیصل میر، شہلا رضا، خدیجہ حسن، احسن رضوی، چوہدری ریاض، رانا اشعر ودیگر موجود تھے.
پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،
-

میہڑ:جی ڈی اے امیدوار لیاقت جتوئی کاگھنٹہ گھر چوک پر شاندار جلسہ
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)گرینڈ ڈیموکریٹ الائیس کہ NA227اورPS81کہ امیدوار لیاقت علی جتوئی کہ جانب سے الیکش مھم کا کا میہڑ گھنٹہ گھر چوپر شاندار جلسہ.
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنمالیاقت علی جتوئی نے کہاکہ میہڑکی عوام نے بلاول بھٹوزرداری کے جلسے میں نا جاکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اب سندھ کی عوام کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور عوام نے پیپلز پارٹی کو رد کردیا ہے
کرپٹ سابق ایم پی اے فیاض علی بٹ نے بلاول کا میہڑ میں جلسہ کرواکر یہ ثابت کردیا کہ اس کی کارکردگی صحیح نہیں تھی،
لیاقت جتوئی نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواکچھ نہیں دیا ہے اور عوام کو ڈاکوؤں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں سے لٹوایا جارہا ہے اور اس لوٹ مار کا حصہ پیپلزپارٹی کو ملتا رہاہے
اب سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کہ ہاتھوں لٹنے نہیں دینگے اب عوام ووٹ کے زریعے پیپلز پارٹی کا احتساب کریگی اور انشاء عوام ساتھ دیگی تو سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنے گی
اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما نیاز برڑو ،صداقت علی جتوئی، احسان علی جتوئی ،سیدالطاف حسین شاہ ،ڈاکٹر غلام عباس مہیسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا.