Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ:یکم مئی ،مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے شخص نے مزدوروں کو صبح کاناشتہ کرایا

    میہڑ:یکم مئی ،مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے شخص نے مزدوروں کو صبح کاناشتہ کرایا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے معزز نے مزدوروں کوصبح کا ناشتہ کروایا.

    مزدور طبقہ سے محبت کرنے والےایک شہری امتیاز علی سولنگی نے مزدوروں کے عالمی دن کےموقع پر گھنٹہ گھر چوک پرمزدوری کے لئے بیٹھے مزدوروں کو صبح کا ناشتہ کروایا.

    انہونں ے کہاکہ آج مزدوروں کویہ بھی علم نہیں ہے کہ آج پوری دنیامیں مزدوروں کا عالمی دن ہے انہونں ے کہاکہ مہنگائی اور غربت کے باعث آج بھی مزدورمزدوری کرنے کہ لئے گھنٹہ گھر چوک پر موجود ہیں

    انتہائی مہنگائی کے باعث جینا محال ہوگیا ہے، دو وقت کے روٹی کی لئے پریشان ہیں اور بیمار بچوں اور بزرگوں کے علاج کے لئے پریشان ہیں

    انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پوری ملک کے مزدوروں کو رجسٹریشن کرکے مزدور کارڈ دیکر کر مزدوروں کی مدد کی جائے .

  • میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ میں انڈس ہائی وے پردعاہوٹل کےقریب تیز رفتار کوچ کی موٹرسائیکل سوار کوٹکر،کوچ کی ٹکر لگنے سے گاؤں حاجی واہ کا رہائشی 35سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت برکت کھوسو کے نام سے ہوئی ہے

    میہڑ کے تھانہ اے سیکشن پولیس نے کوچ کو تحویل میں لےلیاہے جبکہ کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے

  • میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    حکومت کی جانب سے باردانہ من پسندافراد کودینے اور زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہروں کی وقت پر بھل صفائی نہ ہونےپرآبادگارکسانوں کا سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے ساتھ سکندر سوڈھر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور سخت نعرے بازی کئی گئی

    مظاہرین نے کہاکہ باردانہ من پسندر افراد کو دیا جارہاہے ،غریب مسکین کسانوں کو صرف دفاتر کے چکر لگوائے جارہےہیں ،ہرطرف کرپشن کا بازار گرم ہے اور نہروں کی وقت پربھل صفائی نہ کرواکر اس مد میں آنے والی رقم میں کرپشن کی جارہی ہے

    بھل صفائی نہ ہونے کےباعث لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجرہونے کا خدشہ ہے

    مظاہرین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • میہڑ: دو چنگچی رکشوں میں تصادم ،خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    میہڑ: دو چنگچی رکشوں میں تصادم ،خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)دوچنگچی رکشوں میں زوردار تصادم، ایک خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

    گاجی کھہاوڑ لنک روڈ پر دو چنگچی رکشوں میں زوردار تصادم ہوا جس کے باعث گاؤں کنڈی کی رہائشی مسمات نوراں، عبدالغنی گاڈھی، فاروق گاڈھی ،لیاقت چانڈیو اور راشدگاڈھی شدید زخمی ہوگئے

    زخمیوں کو دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کہ تحت تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیاہے زخمیوں کو طبیٰ امداد دیکر تشویشناک حالت ہونے کے باعث علاج کے لئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    یہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاہے.

  • میہڑ:کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    میہڑ:کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    تفصیل کے مطابق میہڑکے قریبی گاؤں سومرقمبرانی میں کتے کومارنے پر قمبرانی برادری کہ دوگروپ میں جھگڑا ہوا ہے ،اس جھگڑے میں وارث قمبرانی نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھانجوں لکھمیر اور شہمیر کوقتل کردیا.

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے.

  • میہڑ:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    میہڑ:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ) آج 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے۔یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے مجالس اور جلوس بھی نکالےجارہے ہیں

    اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوگیا ہے ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں مرد اور بچے شامل ہیں، ماتمی جلوس شہر کہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے رات دیر سے مرکزی امام برگاہ سید بچل شاہ پر اختتام پزیر ہوگا

    ماتمی جلوس سکیورٹی کی انتظامات پولیس اور اسکاؤٹ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کئے گئے ہیں

  • میہڑ۔شرپسندو ں نے کھیت میں رکھی ہوئی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلادیا

    میہڑ۔شرپسندو ں نے کھیت میں رکھی ہوئی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلادیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)شرپسندو ںنے کھیت میں رکھی ہوئی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلادیا.

    تفصیل کے مطابق کاچھو کے گائوں علی بخش تیونومیں کسان علی گوہر تیونو کی زرعی زمین میں رکھی ہوئی گندم کی فصل کونامعلوم شرپسندوںنے آگ لگادی

    جس کے باعث گندم کی فصل کاڈھیر جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا ،کسان علی گوہر تیونو نے کہاکہ میں غریب کسان ہوں میری کسی کہ ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، ظالموںنے میرے بچوں کے منہ کانوالہ چھین لیا ہے

    متاثرہ کسان نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکرمجھے انصاف دلایا جائے

  • میہڑ:  آئی بی اے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ: آئی بی اے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)آئی بی اے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی

    سندہ میں آئی بی اے کے ٹیسٹ میں 33سے 39مارک لین والے اساتذہ کا حکومت کی دہری پالیسی کے خلاف پریس کلب کے سامنے آصف کھوسہ، سید افضل شاہ ،عمران چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاج

    احتجاج کرنے والوں نے بینر اٹھارکھے تھے اورمظاہرین دوران احتجاج حکومت کی غلط اور دوہری پر نعرے بازی کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوراََ ہمارے مطالبہ سلیم کیا جائے اور یکساں پالیسی پرعمل کرتے ہوئے آفر لیٹرجاری کئے جائیں دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • میہڑ:پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا،فائرنگ، 4خواتین اور 3مرد شدید زخمی

    میہڑ:پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا،فائرنگ، 4خواتین اور 3مرد شدید زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا،فائرنگ، 4خواتین اور 3مرد شدید زخمی ،بی سیکشن تھانے کہ حدود میں گاؤں کہوندھی میں پلاٹ کے تنازعے پر تیونا برادری کہ دوگروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ

    گولیاں لگنے سے محمد عمر تیونو ،یاسینٰ تیونو ،رشید تیونو ،اکرم تیونو جبکہ تین خواتین جس میں یاسمین تیونو، سکینہ تیونو، نوربی بی تیونو شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے

    زخمیوں کو فوری طبیٰ امداد دیکر تشویش ناک حالت ہونے کے باعث لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے آخری اطلاع ملنے تک اس واقعہ کا کوئی بھی مقدمہ بی سیکشن تھانے پر درج نہیں ہوسکا ہے .

  • میہڑ: پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کاتقدس پامال ہونے لگا

    میہڑ: پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کاتقدس پامال ہونے لگا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تقدس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سموسہ فروش، ڈرنک کارنر وجوس کی دکانیں اور ہوٹل سرعام روزہ خوری کرانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔

    رمضان آرڈیننس پر کوئی عمل نہیں ہوسکا ،ہوٹلوں اور دیگر اشیاء فروشوں کو میہڑ پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے ریٹ مقرر کرکے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کھلے عام ہوٹل ،سموسے پکوڑے بیچنے والوں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے

    عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے