Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بدین میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر عوام کا خون چوستا ہے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے

    بلاول زرداری کے جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئی، جلسہ گاہ پہنچنے پر بلاول کا بھر پور استقبال کیا گیا کارکنان کی جانب سے جئے بھٹو، بلاول وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم 8 فروری کو کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں کی حکومت بنانے کے لیے ملک بھر میں جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے،جب بھی یہ شخص آپ پر مسلط کیا گیا نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم نے پورے پاکستان کو یہ بات سمجھانی ہے کہ الیکشن میں صرف دو جماعت ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی ہیں،پاکستان کے عوام کو دعوت دیتے ہیں، سیاسی کارکن کو دعوت دیتے ہیں، کہ آئیں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ہم اس شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم بننے نہیں دیں گے ،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تین بار موقع ملاناکام رہے، کس خوشی میں ہم اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم مانیں،اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کا ستر فیصد آبادی نوجوان ہے، نوجوانوں کا دور ہے، نوجوان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو سمجھ سکے، ملکر جدوجہد، محنت کریں اور عوام،ملک کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کے عوام کوپیغام پہنچائیں کہ دس نکاتی ایجنڈہ عوامی معاشی معاہدہ ہے، یہ بلاول کے دس وعدے ہیں ، اگر میں وزیراعظم بنتا ہوں‌تو تمام دس نکات پر عمل کروں‌گا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مہم چلا رہی، میں پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کا نامزد امیدوار ہوں، اپنا منشو لے کر جگہ جگہ پہنچ رہا ہوں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے عوام کے پاس جا رہا ہے، مجھے موقع ملا تو دس نکاتی معاشی معاہدہ پر عمل کروں گا، دوسری طرف ایک اور صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے، انکے پاس نہ منشور، نہ نظریہ، نہ انتخابی مہم اور نہ ہی ووٹ مانگ رہا ہے، وہ کسی اور کو کہتا ہے کہ ووٹ کا بندوبست کرو،ہم عوام کی خدمت پر یقین اور وہ عوام پر راج کرنے پر یقین رکھتے ہیں،وہ پاکستان کو نقصان تقسیم کی سیاست کر کے پہنچا رہے ہیں، انہیں پاکستانی عوام کی فکر نہیں بلکہ چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے.ہمیں بھوک، غربت، مہنگائی،بے روزگاری کی فکر ہے، ہم نے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پی پی کی حکومت بنی عوام کی خدمت کی، غریب کی خدمت کی،کسان اور مزدور کی خدمت کی،

    بلاول زرداری نے بدین میں جلسے کے دوران پارٹی امیدواروں کو اسٹیج پر کھڑا کر کے حلف بھی لیا،بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اپنی تقریر کے اختتام پر بدین اور ماتلی سے کھڑی ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مخاطب کر کے اسٹیج پر اپنی ڈائس کے پاس کھڑا کیا اور ان سب امیدواروں سے حلف بھی لیا،بلاول کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ عوام سے وعدہ کریں کہ اگر عوام نے آپ لوگوں کو جتوا دیا تو آپ لوگ کراچی اور اسلام آباد میں زیادہ وقت گزارنے کے بجائے یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے، اپنے رشتہ داروں کے بجائے ان لوگوں کو نوکریاں دیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے،بلاول زرداری کے حلف پر تمام پارٹی امیدواروں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی عوام سے بھی وعدہ لیا کہ آپ لوگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوائیں

     8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

  • میہڑ:سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی

    میہڑ:سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی
    تفصیل کے مطابق گاؤں یارمحمد جتوئی میں سرکاری سکول کی چھت دھماکے سے گرگئی،چھت گرنے سے 7بچے شدید زخمی

    زخمی بچوں کو مختلف نجی ہسپتالوں میں علاج کہ لئے منتقل کردیا گیا ہے ،بچوں کے ورثاءکا سکول انتظامیہ خلاف احتجاج،سکول کی بوسیدہ عمارت گراکر نئی عمارت بنانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ ہمارے معصوم بچے محفو ظ چھت کے نیچے علم حاصل کرسکیں.

  • ن لیگ کی سیاست جمہوری نہیں رہی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،بلاول

    ن لیگ کی سیاست جمہوری نہیں رہی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان آج بھی نفرت کی سیاست کر رہے ہیں

    بلاول بھٹو زرداری نے ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل میروخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں وسائل موجود ہیں، مگر مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد تقریبا 17 وزارتیں ہیں جو چل رہی ہیں جو کام نہیں کرتی، وفاق میں 17 وزارتیں بند کرنے سے سالانہ تین سو ارب بچا سکتے ہیں،یہ پیسہ پاکستان کے عوام پر خرچ کریں، سولر کے ذریعے بجلی مفت دیں،مزدور کارڈ کے ذریعے پیسے دیں تو مزدور کو تحفظ ملے گا،میں خود یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہوں، جو بھی سیلاب آیا اس میں سب سے زیادہ متاثر علاقہ سندھ کا ہوتا ہے، صحت، انفراسٹرکچر، زراعت، گھر سب تباہ ہوجاتے ہیں، فلڈ روکنے کے لئے جو بند بنائے تھے، اس سیلاب میں پانی اس لیول تک پہنچا اب اسکو ڈبل کریں گے، قدرتی آفت بتا کر نہیں آتی، انفراسٹرکچر تباہ ہو جاتا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام نہیں ہوا، کام کرتے ہیں لیکن آفت میں جو نقصان ہوتا اسکے ذمہ دار ہم نہیں، ہمیں ان کاموں کو ترجیح دینی ہو گی، حل یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت بنے تا کہ میگا پروجیکٹ مکمل کر لیں، بلدیاتی نظام میں بھی ہم بہتری لانا چاہتے ہیں، ہم نے لاڑکانہ شہر میں بلدیاتی نظام بہتر کیا،لاڑکانہ میں ہر گھر سے کچرہ اٹھایا جاتا ہے، ہم اس منصوبے کو قمبر شہداد پور سمیت سب علاقوں میں لے کر جائیں گے.

    پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت کو الزام دینے کے بجائے اپنے اندر جائزہ لینا چاہئے ،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف کام کیا بلکہ عوام کی نمائندگی کی، قائد عوام نے اپنی زمین غریب کسان کو دی، مزدور کو دی،ن لیگ سیاست نہیں کرنا چاہتی اپنے مخالفین کو پچ سے آوٹ رکھنا چاہتی ہے، ن لیگ کی سیاست جمہوری نہیں رہی، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، ہمارا ساتھ دیں،پنجاب میں ہمارے صوبائی امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم رکھا، چیف جسٹس چاہتے تو سیاسی فیصلہ دے سکتے تھے مگر انہوں نے روایت نہیں توڑی قاضی فائز عیسیٰ جب سے چیف جسٹس آف پاکستان بنے ہیں قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیصلے دیتے ہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت کو الزام دینے کے بجائے اپنے اندر جائزہ لینا چاہئے ،پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو انٹراپارٹی الیکشن اور ارکان کو نکالنے کے ثبوت نہیں دیئے ،پی ٹی آئی کا عدالت پر سارا ملبہ ڈالنا ناانصافی ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کوئی قوت نہیں جو الیکشن کو ملتوی کرنا چاہے گی ، 18 جنوری کو دادو اور نوشہرو فیروز میں جلسہ کروں گا، 19 جنوری کو رحیم یارخان میں ہمارا جلسہ ہوگا،سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے.

    پیپلز پارٹی اگلی حکومت بناکرانشاء ﷲ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرے گی،بلاول
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل میروخان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگلی حکومت بناکرانشاء ﷲ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرے گی، ہم عوام کے ساتھ ملکر ایک ایسا عوامی بجٹ لائیں گے جس سے عوامی مسائل حل ممکن ہوگا۔بلاول زرداری کا کہنا تھا میں آپکا شکرگزار ہوں، 2008 سے لے کر آج تک پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، شہید محترم بینظیر بھٹو کے لوگوں کا ساتھ دیا،میں نے فیصلہ لیا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ سے میں نے خود الیکشن لڑنا ہے تا کہ میں خود عوام کی ذمہ داری لے سکوں اور انکا خیال کروں،ہم ملکر محنت کریں گے، آپ میرے نمائندے بن کر عوام کی خدمت کرتے رہیں، میرے اور عوام کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرنا ہے، میرا پیغام عوام تک اور عوام کا پیغام مجھ تک پہنچانا ہے، مسائل بتائیں تا کہ حل نکال سکیں، میں چاہتا ہوں کہ جس طرح قائد عوام کے ساتھ کام کیامیرے ساتھ بھی کام کریں،کل پیپلز پارٹی کا عوامی معاہدہ کا لاڑکانہ میں فنکشن کر رہا ہوں، اس میں تفصیلا منشور ،ایجنڈہ بیان کروں گا،پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر لے کر جانا ہے اور عوام کو بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آئی تو عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

    بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی،بلاول کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے،بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی،بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی پھول چڑھائے، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے دعائیں کیں.

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    bilawal

  • میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی
    پیشی پرآنے والے جمالی برادری کے افراد پر کھوسہ برادری کے افراد کی فائرنگ .جمالی برادری کے 2افراد شدید زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیا

    اے سیکشن تھانے کی حدود میں درگاہ حاجن شاہ بخاری کے قریب کھوسہ برادری کےافراد نے فائرنگ کردی،جاں بحق ہونے والے شخص کا نام رحب علی اور زخمیوں میں آدم اور غلام قادر شامل ہیں

    اے سیکشن پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی

  • عام انتخابات، آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    عام انتخابات، آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    آصفہ بھٹو زرداری سانگھڑ پہنچ گئیں،پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال کیا آصفہ بھٹو زرداری پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں آصفہ بھٹو زرداری نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ، آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب کیا اور فلگ شگاف نعرے بلند کیے ،

    آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آپ کو منشور دیا ہے، پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں .تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں,آصفہ بھٹو زرداری کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ شازیہ مری نوید ڈیرو،عاجز دھامرہ پارس ڈیرو جہانگیر جونیجو علاؤ الدین جونیجو علی حسن ہنگورجو رانا راشد راجپوت رخسانہ شر اور جو بھی موجود تھے

    آصفہ زرداری الیکشن 2024 میں خود الیکشن نہیں لڑ رہی تا ہم وہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی، آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ:سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سوئی گیس کی بندش،صارفین کاسوئی گیس آفس کے اندراحتجاج اور نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق میہڑ کی کئی کالونیوں میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیاہے، کئی ماہ سے گیس کے بندش کے خلاف شہریوں نے گیس آفس میں دھرنا دیکر احتجاجی مظاھرہ کیا

    مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی مہینوں سے ہمارے علاقوں میں گیس نہیں ہے اور انتظامیہ روز کے بنیاد پرجھوٹ بول رہی ہے اور گیس کہ بل بھی صارفین کو بھیجے جارہے ہیں، اس لئے ہم نے گیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگی-

  • بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے،آصف زرداری

    بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے،آصف زرداری

    لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے-

    باغی ٹی وی: گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، مسئلہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور خیبرپختونخوا سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا-

    آصف زرداری نے کہا کہ یہ ساری چیزیں سیاستدانوں کو نظر آتی ہیں کیونکہ ہمارے ورکرز انتخابی مہم میں کیے گئے وعدؤں پر گھیر لیتے ہیں، ان کو نظر نہیں آتا کہ غریب طبقہ کس اذیت سے دوچار ہے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی کو زبان دی اور پھر گیا، اگر میں اپنے فرض اتار سکوں تو گڑھی خدا بخش بھٹو قبرستان میں مجھے جگہ دینا، ہم نے اپنے فرض نبھائے ہیں، آج تک جس بھی چیز کا افتتاح کیا بینظیر کے نام سے کیا اپنے نام سے نہیں کیا بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے، پاکستان کو بنانا ہماری مجبوری بھی ہے پاکستان بنائے بنا دنیا سے نہیں جائیں گے، لاڑکانہ ہماری کوشش ہے لوگ خوشحال ہوں، ڈیمز بنیں مائیننگ ہو ملک آگے بڑھے۔

    پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بچاسکتی ہے،بلاول بھٹو

    آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گے، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہےبینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی، جتنے وعدے بلاول نے عوام سے کیے، وہ ہم سب مل کر پورے کریں گے، بہت آئے اور بہت چلے گئے لیکن آج ذکر صرف ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے۔

    یمنی حوثیوں کا پاکستان آنے والے امریکی جہاز پر حملہ

  • بینظیر کی 16 ویں برسی،لاڑکانہ میں تقریب کی تیاریاں مکمل

    بینظیر کی 16 ویں برسی،لاڑکانہ میں تقریب کی تیاریاں مکمل

    سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی آج منائی جائے گی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے

    پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 16 ویں برسی ہے،بے نظیر بھٹو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو وطن لوٹیں، انہیں پہلے کراچی میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تاہم ناکامی کے بعد انہیں دو ماہ بعد راولپنڈی میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا،وطن واپسی پر سابق وزیراعظم کا عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا،بے نظیر بھٹو کا قافلہ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز تک پہنچا تو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں نے خوشیاں غم میں تبدیل کر دیں،بے نظیر بھٹو تو اس افسوسناک واقعہ میں محفوظ رہیں البتہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد اس واقعے میں جان کی بازی ہار گئے،سانحہ کارساز کے باوجود بے نظیر بھٹو اپنے مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں،سال 2008 کے عام انتخابات کے حوالے سے27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہی تھیں کہ پہلے ان پر فائرنگ کی گئی اوربعد میں خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں بے وہ شہید ہو گئیں،

    پاکستان اور دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے دوران سیاست جن حالات کا سامنا کیا اسکے بعد مخالفین بھی انکی بہادری کے قائل ہوئے،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انکے صاحبزادے بلاول کو پارٹی کی قیادت سونپی گئی جبکہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین مقرر کیے گئے،آج بےنظیر بھٹو کی شہادت کو 16 برس گزرچکے ہیں تاہم اس سازش کے پیچھےمحرکات کیا تھے یہ معاملہ حل نہیں ہوسکا،

    بینظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہے، بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کا مزار کھلتے ہی عقیدت مندوں کی حاضری کے لیے قطاریں لگ گئیں،تقریب کا آغاز دن کو ہو گا، پہلے مشاعر ہ ہو گا، چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہو گا جس سے بلاول بھی خطاب کریں گے،

    میری والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عوام کی چیمپئن تھیں،بلاول
    بینظیر کی برسی کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کے بڑے صاحبزادے بلاول زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عوام کی چیمپئن تھیں۔ انہوں نے مسلسل غریبوں، مظلوموں، پسماندہ افراد کی زندگی اور عزت و وقار کے لیے جد وجہد کی،وہ ہمیشہ آمریت کے خلاف، ان کے ظلم و بربریت اور دہشت گردوں کے وحشیانہ تشدد کے سامنے ثابت قدم رہیں، ان کی محبت، ہمدردی اور بہادری کی میراث آج بھی میرے لیے مشعل راہ ہے، جس کی مجھے ضرورت ہے، 16 برس گزرنے کے باوجود یہ مشعل مدھم نہیں ہوئی،

    16 برس گزر گئے اور ہم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں،آصفہ
    بینظیر کی صاحبزادری آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر 2007 کے اس سیاہ دن کو یاد کرتے ہوئے آج 16برس گزر چکے ہیں، پھر بھی ان کو کھونے کا درد آج بھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو۔ ان کی ہنسی، نصیحت اور پیار بھری آغوش ہر روز یاد آتے ہیں، ان کے جانے کا غم ایک ایسا خلا پیدا کرگیا ہے جسے وقت کبھی نہیں بھر سکتا، یہ غم اپنے پیچھے ایک ایسا گھر چھوڑ گیا ہے جو پھر کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا، آج 16 برس ہوگئے ہیں جب عوام نے اپنا مضبوط وکیل کھو دیا ہے، جب وہ ایک ایسی آواز سے محروم ہوگئے جو نفرت، لالچ اور جبر کے ہاتھوں خاموش کروائے جانے والے مظلوموں کے حق میں بلند ہوا کرتی تھی۔ 16 برس گزر گئے اور ہم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

  • پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی،مسائل زیادہ لیکن حل موجود ہے، بلاول

    پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی،مسائل زیادہ لیکن حل موجود ہے، بلاول

    نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبختاور گرلز کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کیڈت کالج کے طالب علم اس ملک کا اصل چہرہ ہیں،ہم اور آپ نے ملکر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کافی مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی، آپ مستقبل ہیں، ہم ملکر محنت کریں، ملکی ترقی کا مقابلہ کریں گے،ہمارا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،ہمیں تاریخی غربت کا مقابلہ کرنا ہو گا،امید ہے آپ سب پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے،ماضی میں خاندان کے دو افراد کماتے تھے اور پورا گھر کھاتا تھا، آج ایک ہی خاندان کو روٹی کیلئے ماضی کے مقابلے میں دگنی محنت کرنی پڑرہی ہے ،ماضی میں کپڑے ، مکان کا اتنا بحران نہیں تھا جتنا آج ہے، آپ سے ایک نقشہ اور پلان شیئر کرنا چاہتا ہوں ،ایک طرف معاشی بحران اور دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ ہے،ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہے ، روزگار کا ملنا ان کا حق ہے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈز دیں گے،مسائل تو بہت زیادہ ہیں مگر انکا حل بھی موجود ہے، ہم عوام، غریب ، کسان ، مزدور دوست پروگرام لے کر آئے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں 17 وزارتیں ایسی ہیں جو اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہونی چاہئے تھی مگر نہیں ہوئی،ہماری حکومت آئی تو تمام 17 وزارتیں ہم بند کریں گے،سالانہ ایک سو ارب خرچ کیا جاتا ہے ان وزارتوں پر، مجھے بتایا گیا کہ 3 سو ارب سالانہ خرچ ہوتا ہے، ہم 17 وزارتیں بند کریں گے اور انکا 300 ارب صوبوں پر خرچ ہو ں گے، حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈیز دی جائے گی.ہم کسان کارڈ دیں گے، انکو ریلیف دیں گے.ہم پاکستانی نوجوانوں‌سے درخواست کرتے ہیں کہ نفرت کی سیاست ،تقسیم کی سیاست،جو چل رہی ہے اسکو ختم کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تا کہ نہ صرف ملک بلکہ قوم کی قسمت بھی بدلیں،سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری , بختاور گرلز کیڈٹ کالج نوابشاہ پہنچے تو اس موقع پر بلاول زرداری کو بختاور گرلز کیڈٹ کالج آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے.

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہداد کوٹ پہنچے اور این اے 196 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے بعد ازاں لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، میں نے قمبر شہداد کوٹ سے اپنے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہے، عوام مہنگائی کے باعث مشکل میں ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے مفت ہونی چاہیے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہےعمران خان کو دئیے گئے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں، انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے، حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر اعتراضات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، وہ پی پی پی میں شامل ہوکر سیاست کریں، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سیاسی انتقام پر نہیں نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …