قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی کی اپنے آبائی گاؤں لاڑکانہ میں آمد ہوئی ہے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع لاڑکانہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالغفار ملانو کی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سٹی لاڑکانہ کے عہدیداران کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سٹی لاڑکانہ کے سیکریٹری اطلاعات منیر احمد ملغانی، نائب صدر صدام حسین لاشاری، نائب صدر غلام مصطفیٰ گوپانگ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وزيرعلی تونیو، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری عرفان علی جتوئی بھی عبدالغفار ملانو کے ہمراہ موجود تھے، عہدیداران نے شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیگئ اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، عہدیداران نے شاہنواز ڈاہانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
Category: لاڑکانہ

کرکٹرشاہنواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر بلاول نے دی مبارکباد اور کیا کہہ دیا
کرکٹرشاہنواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر بلاول نے دی مبارکباد اور کیا کہہ دیا
باغی ٹی وی :بلاول بھٹو کی لاڑکانہ سےتعلق رکھنےوالےقومی کرکٹرشاہنواز دھانی کوبہترین کارکردگی پرمبارکباد دی ہے. بلاول کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی نےبہترین کارکردگی کےذریعے تمام پاکستانیوں کےدل جیت لیے،شاہواز دھانی نےلاڑکانہ کےباسیوں کےسربلندکردیئے،
سندھ کےنوجوان بڑےحوصلےاور صلاحیتوں کےمالک ہیں،کھیل صحت مند معاشرےکیلئے ناگزیرہے،کھلاڑیوں کی ستائش اورانہیں سہولیات دینےکی ضرورت ہے،
پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹیم کی فتح یابی کے بعد اپنے شہر لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، شاہنواز دھانی کا پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب والہانہ استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
شاہنواز دھانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں سمیت سائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے استقبال کیا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ کم وقت میں مجھے اس مقام پر پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابی میں والدین، بڑوں اور پورے پاکستان کی دعائیں ساتھ تھیں، اعزاز کی بات ہے کہ پی ایس ایل میں بیسٹ بولر بن کر اور ملتان سلطان کو پی ایس ایل 6 کا چیمپیئن بناکر گاؤں لوٹا ہوں
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطان کے ہدف کو پورا نہ کرسکی اور ملتان سلطان نے یہ فائنل جیت لیا ، پی ایس ایل سیزن 6 میں شاہنواز دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر قرارپائے۔ ملتان سلطانزکے فاسٹ بولر نے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں

بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیا کی نمائندہ لیڈر تھیں ترجمان سندھ حکومت
بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب-
باغی ٹی وی : مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں ایشیاکی نمائندہ لیڈر تھیں-
ترجمان سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی علمی میراث بینظیر بھٹو کی عملی زندگی تھی، بینظیر بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا-
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹونے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بینظیر بھٹو کی زندگی اور شہادت ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے-
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے وژن کی تعبیر بن جائیں –
واضح رہے کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے اس حوالے سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعظم سندھ کا پیغام

شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں ،بینظیر بھٹوکی 68 ویں سالگرہ پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
باغی ٹی وی : تفسیلات کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا
On the 68th birthday of Shaheed Prime Minister Mohtarma Benazir Bhutto, we remember her inimitable leadership, her incomparable sacrifice. As we honour her memory, let us also #GetVaccinated to keep ourselves, our loved ones, and all Pakistanis safe. #SalaamBenazir pic.twitter.com/59jLFwC2Mp
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) June 20, 2021
ویڈیو پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ برصغیر کی عظیم و بہادر لیڈر تھیں-انہوں نے کہا کہ محترمہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں جمہوریت بحال کروائی، مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت شہید محترمہ نے کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ نے پولیو کے خلاف مہم میں خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا آج شہید محترمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہم سب کو کورونا ویکسین لگانی چاہئے۔
دوسری جانب پاکستان ٹوئٹر پینل فہرست پر بھی ہیپی برتھ ڈے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مداح اور صارفین اپنی پسندیدہ سیاسی لیڈر کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں-
Brave daughter of a brave father!#HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/CwSjxNnntR
— Naz Baloch (@NazBaloch_) June 20, 2021
Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto was a formidable figure of the world. Her dedication and farsightedness are still recognized by her supporters as well as her most vigorous opponents.
She was and will always remain a champion of democracy, liberty, & freedom.
#HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/NbepFKtvQB— Ali Haider (@AlyHydr) June 20, 2021
Everyone dies but not everyone lives, you are living in our hearts, Happy birthday #SMBB, we love you ❤️, your teachings as a legend political leader and founding chancellor SZABIST are with us.#HappyBirthdaySMBB@JunaidSaleemJD @KeshooBai pic.twitter.com/wBlQO2BkIP
— Amar Lal Bheel (@Amarlal07) June 20, 2021
Happy birthday to the Daughter of East. Bibi Shaheed Benazir Bhutto ♥️#HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/Kp1KHLeszI
— Behram khan (@BehramKhanSoho) June 20, 2021
Tum Zinda ho kar murda ko, Wo murda ho kar zinda hai! BB this country needs you more than ever, you are gone but will never be forgotten!#happybirthdaySMBB❤️ pic.twitter.com/nHxTk5QJu1
— Saba Hyder (@SabaHyder1) June 20, 2021
Muhtarma Benazir Bhutto was not only the first female prime minister of Pakistan but she was also the first woman leader of Muslim state. She represented the country with immense potential and always worked hard for its development and success.#HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/KvNS1B8Ibu
— Sardar Muhammad Bux Khan Mahar (@TeamChiefSardar) June 20, 2021
Happy birthday to the most bravest lady i have ever seen.#HappyBirthdaySMBB pic.twitter.com/aPeO6RHiE1
— Umer Maher (@UmerMaher999) June 20, 2021

لاڑکانہ:زخمی خاتون کو بھینس کی گاڑی میں ہسپتال لیجانے کی ویڈیو نےحکومت سندھ کارکردگی کا پول کھول دیا
لاڑکانہ میں زخمی خاتون کو بھینس کے ساتھ گاڑی میں لے جانے کا افسوسناک واقعہ حکومت سندھ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک ضخاتون کو زخمی حالت میں بھینس کے ساتھ گاڑی میں بے بسے و لاچارگی سے لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-
https://twitter.com/Syeda_AyeshA_J/status/1403958049530859521?s=20ٹوئٹر پر سیدی عائشہ جیلانی صارف نے یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئےبتایا کہ وائرل ویڈیو میں زخمی خاتون کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جسے ایمبولینس نہ ملنے پر بھینس کے ساتھ گاڑی میں لےکر جایا جارہا ہے جو کہ سندھ حکومت کی بے اعتنائی لاپرواہی اور کارگردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے-
خاتون کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پر گدھ کی طرح بیٹھے خاندانی مافیا عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، نام نہاد وڈیرے جو نسلوں سے حکمرانی کرتے آ رہے ہیں اپنے صوبے پر نظر ڈال کر تھوڑی شرم محسوس کرلیں، سندھ کے باشعور عوام کب تک یہ ظلم برداشت کرو گے –

یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی ہے،شیری رحمان کا دعویٰ
یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی ہے،شیری رحمان کا دعویٰ
پیپلز پارٹی نے تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کی مخالفت کر دی،اسرا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تونسہ پنجند لنک کینال دوبارہ کھول دیا ہے،ارسا کے اجلاس میں تین صوبوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی، سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے، سندھ کو اپنے حصہ کے پانی سے محروم کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے،یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی، پاکستان کی جی ڈی پی میں سندھ کا زرعی شعبہ 23% حصہ ڈالتا ہے، اس حکومت میں نہ صرف زرعی معیشت بلکہ صوبے بھر میں ان گنت کاشتکاروں کی زندگیاں اور معاش بھی خطرے میں ہے،
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ارسا کو تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کے فیصلے کو واپس لینا ہوگا، پیپلز پارٹی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے،
قبل ازیں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال اور متنازع چشمہ جہلم لنک کینال پر غیرقانونی طور پر پاور پلانٹ لگانے کے عمل کو فی الفور روکا جائے، غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو مسلسل کھولنا کسی صورت قبول نہیں،
ارسا نے وضاحتی بيان دیتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند لنک کینال پر کوئی پاور ہاؤس منصوبہ زیر غور نہیں، سندھ پانی کے غلط اعدادوشمار پیش کررہا ہے۔ارسا کے مطابق سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی بھی خود استعمال کررہا ہے، سندھ کو 7 لاکھ ایکڑ فیٹ پانی منگلہ ڈیم سے بھی فراہم کیا گیا۔
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف
حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد۔
وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کی عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد۔
ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین اور کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں۔ عید کے اس پر مسرت موقع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث عوام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ہمیں عید سادگی سے گھروں میں منانی ہے ۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عید پر سماجی فاصلوں کو ممکن بنا کر اپنے مسلمان بھائیوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں ۔ماسک کا استمعال یقینی بنائیں ۔ ہمیں بحیثیت قوم اس عید پر بے حد احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

اک زرداری کی پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں حکومت نے لاک ڈاؤن کروانے کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے پیش نظر حکومت نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جبکہ عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے پولیس بھی متحرک ہے –
سندھ پولیس: دوسروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے والے مسیحاوں نے ہی ایس اوپیز کی دھجیاں۔اڑا دیں @BBhuttoZardari @SindhPolice90 #SindhGovt #CoronaSecondWave #Coronaviruspakistan pic.twitter.com/SpEXYx3mw2
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 8, 2021
کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –
تاہم این سی او سی کی اس گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے لئے بازاروں اور زیادہ رش والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اسی ضمن میں سندھ پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چند پولیس اہلکار ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں-
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا ایس او پیز عمل درآمد کرانے والے خود ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند پولیس اہلکار جو لوگوں کو ماسک پہہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے خود ہی کورونا ایس اوپیز کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنے ہوئے –
ویڈیو میں سندھ کے شہری ان پولیس اہلکاروں کو طنزو مزاح اور سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-
ویڈیو میں شہریوں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ کورونا ایس او پیز میں ماسک پہننا ضروری ہے اور آپ ہمیں اس پر عمل پیرا کرنے کے لئے سختی کرتے ہیں لیکن آپ نے خودکیوں نہیں ماسک پہنا جس پر پولیس اہلکار کہتا ہے گرمی بہت ہے دوران ڈیوٹی گرمی میں ماسک پہننا مشکل ہے-

گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے کارکنان گرفتار کر لئے گئے؟
گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے کارکنان گرفتار کر لئے گئے؟
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، کئی شہروں میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے مابین جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیںپنجاب کی طرح سندھ میں بھی احتجاج جاری ہے تا ہم سندھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، بلاول کے شہر لاڑکانہ میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر 22 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے پولیس نے ان افراد کو بائے پاس انڈس ہائی وے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا تھا، پولیس نے گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کے گرفتار شدگان کو سیشن کورٹ جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
تحریک لبیک سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر 22 افراد گرفتار #baaghitv #pakistan #lahore #TLPNationWideProtest #WeStandWithSaadRizvi #غداری_پڑے_گی_بھاری #TLP #SaadRizvi @R_Usman_tlp @HafizSaadRizvi #کشمیر_یا_کفن #سفیرنکالوسعدرضوی_کورہاکرو pic.twitter.com/q6s9xoWHlT
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 13, 2021
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہو رمیں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چالیس کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا ، اس دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا، اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں لاہور میں چالیس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا

لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کے شہر لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہےقاتلانہ حملے میں جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے وگھن میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم افراد نے جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالقادر سیال اور بیٹا عبدالعزیز سیال رتوڈیرو سے کراچی جاتے ہوئے حملے میں زخمی ہوئے، ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقادر سیال پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، لاڑکانہ جیسے شہر میں حملہ سمجھ سے بالا ترہے، ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے









