Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • لاڑکانہ:رائس مل رتوڈیرو، چوری جھوٹا  ڈرامہ نکلی، دو ملزمان گرفتار، ساڑھے پانچ لاکھ برآمد

    لاڑکانہ:رائس مل رتوڈیرو، چوری جھوٹا ڈرامہ نکلی، دو ملزمان گرفتار، ساڑھے پانچ لاکھ برآمد

    لاڑکانہ (باغی ٹی وی رپورٹ) رائس مل رتوڈیرو میں ساڑھے پانچ لاکھ کی چوری کی اطلاع جھوٹی نکلی۔ 24 نومبر 2024 کو رائس مل کے ملازم صدام جلبانی نے اپنے ساتھی کاشف جلبانی کے ساتھ مل کر چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    لاڑکانہ پولیس نے چوری کے اس معاملے کو حل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کی نشاندہی پر پانچ لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی، جو اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔

    رائس مل کے مالک نے پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو سے اظہار تشکر کیا۔ ایس ایس پی نے کیس کو ٹریس کرنے اور نقدی برآمد کرانے پر رتوڈیرو کے پولیس افسران اور ٹیم کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ایف آئی آر مدعی عرفان اللہ کی مدعیت میں تھانہ رتوڈیرو میں درج کی گئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • میہڑ: امام بارگاہ سے تشدد شدہ لاش برآمد، ایک بے ہوش زخمی ہسپتال منتقل

    میہڑ: امام بارگاہ سے تشدد شدہ لاش برآمد، ایک بے ہوش زخمی ہسپتال منتقل

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) میہڑ کے نواحی علاقے بوتھرو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں امام بارگاہ کے اندر سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی، جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں پایا گیا۔ دونوں افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق قتل ہونے والے شخص پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ مقتول کی شناخت کاشف عرف پپن کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی شخص جس کا نام مہران ڈھر بتایا جا رہا ہے کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، یہ واقعہ ذاتی دشمنی یا کسی دیرینہ تنازعے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم مزید معلومات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • میہڑ: گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    میہڑ: گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    میہڑ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) گاؤں قادرپور میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے گاؤں قادرپور کلرائی کھوسہ میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عاشق علی کھوسہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔

    عاشق علی کھوسہ کے ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ جلبانی اور شر برادری کے مابین دیرینہ دشمنی چل رہی تھی جس کے باعث جلبانی برادری کے افراد نے ان کے گھر پر بلاجواز حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ان کے نوجوان عاشق علی کو قتل کر دیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حملے کے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور مقامی لوگوں نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • میہڑ: کھیل کے دوران 6 سالہ بچی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ: کھیل کے دوران 6 سالہ بچی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ(باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) کھیل کے دوران 6 سالہ بچی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، علاقے میں غم کی فضا

    میہڑ کے نواحی گاؤں بٹ سرائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کھیل کے دوران پاؤں پھسلنے سے 6 سالہ معصوم بچی سومل پتافی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سومل اپنے دوستوں کے ساتھ گاؤں کے نزدیک کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں گر گئی۔ وہاں موجود بچوں نے فوری طور پر شور مچایا جس پر مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچی کو تالاب سے نکال کر فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

    ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معصوم سومل پتافی کی موت کی تصدیق کردی۔ اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں نے اس حادثے کو بےحد افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ گاؤں میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

    یہ واقعہ مقامی انتظامیہ اور والدین کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ بچوں کی حفاظت اور انہیں خطرناک مقامات سے دور رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بچی کے انتقال پر علاقے بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچنے لگے۔

  • بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کا555جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے پانچ سو سے زائد یاتری خصوصی ٹرین سے ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق یاتری جنم دن کے حوالے سے منعقدہ مذہبی رسومات میں حصہ لیں گے ۔بابا گرو نانک کے جنم دن کی خوشیوں میں شرکت کے لیے جانے والے یاتریوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ہندو پنجائیت لاڑکانہ کے رہنماؤں کی جانب سے یاتریوں کو ریلوے اسٹیشن پر الوداع کیا گیا ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرین روہڑی میں کراچی سے آنے والی سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کا حصہ بن جائے گی اور روہڑی سے پندرہ بوگیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین آج رات ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہو کر کل صبح اپنی منزل پر پہنچے گی جبکہ سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ یاتری و نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے جبکہ اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔ ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

  • میہڑ:ایس ایس پی دادو ہٹاؤ،بدامنی مکاؤ،شہریوں کا مسلسل احتجاج

    میہڑ:ایس ایس پی دادو ہٹاؤ،بدامنی مکاؤ،شہریوں کا مسلسل احتجاج

    میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ) ایس ایس پی دادو ہٹاؤ،بدامنی مکاؤ،شہریوں کا م14ویں روز سے مسلسل احتجاج

    تفصیل کے مطابق میہڑ شہر میں مسلسل لوٹ مار، ڈکیتیوں اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف سول سوسائٹی کے تحت شہری اتحاد کی قیادت میں چیئرمین نیاز علی بڑرو کی سربراہی میں 14 دن سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک مارچ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں لوٹ مار اور جرائم اتنے بڑھ گئے ہیں کہ شریف شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔ باوجود اس کے کہ میہڑ میں دو پولیس اسٹیشن، ون فائیو اور سی آئی اے تھانہ موجود ہے، جرائم کی روک تھام میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی۔ دن دیہاڑے عوام کو لوٹا جارہا ہے جبکہ پولیس معمول کے مطابق آرام میں ہے۔

    مظاہرین نے ایس ایس پی دادو پر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور شہر میں مکمل امن و امان بحال کیا جائے۔ بصورتِ دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • میہڑ:ڈکیتی پر مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    میہڑ:ڈکیتی پر مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگار منظور علی جوئیہ) ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے شخص کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے علاقے میں بدامنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں اے سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ واقعہ بائی پاس روڈ پر المدینہ شادی حال کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے حیات عرف بھٹو کھوسو کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

    جب نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، جبکہ مقامی شہریوں نے پولیس کی غفلت اور ناکامی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اس واقعے نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور علاقے میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہےاور بدامنی پر کنٹرول کرنے پر عوام اور مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمی کی طرف سے پولیس کے خلاف وقتاََ فوقتاََ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میہڑ: کرنٹ لگنے سے مزدور، تالاب میں دو بچے جاں بحق

    میہڑ: کرنٹ لگنے سے مزدور، تالاب میں دو بچے جاں بحق

    میہڑ(باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)کرنٹ لگنے سے مزدور، تالاب میں دو بچے جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق میہڑ کے علاقے میں افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور تالاب میں ڈوبنے سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ بی سیکشن تھانے کی حدود میں قومی بچت بینک کے قریب مزدوری کرنے والے ایک شخص کو 11 ہزار وولٹ بجلی کا کرنٹ لگا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت ضلع شہدادکوٹ کے رہائشی پنہل کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب میہڑ کے قریب گاؤں محمد وریل قمبرانی میں تین بچے پانی کے تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے تالاب میں گر گئے۔ پولیس کے مطابق ایک بچے کو بچا لیا گیا، تاہم 6 سالہ فلک اور 5 سالہ صفدر قمبرانی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بچے چچازاد بھائی تھے۔ لاشوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • میہڑ: بڑھتی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ایس ایس پی دادو کو ہٹانے کا مطالبہ

    میہڑ: بڑھتی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ایس ایس پی دادو کو ہٹانے کا مطالبہ

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار اور بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ سول سوسائٹی اور شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی بڑرو کی قیادت میں مظاہرین نے دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک مارچ کیا اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتیاں اور دیگر جرائم اتنے بڑھ گئے ہیں کہ شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔ میہڑ شہر میں پولیس کی موجودگی کے باوجود جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی اور دن دہاڑے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

    مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ شہر میں بڑھتے جرائم میں ایس ایس پی دادو بھی ملوث ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی دادو کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور شہر میں امن و امان بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر، شہریوں کا احتجاج جاری رہے گا۔

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پیدل مارچ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، مذہبی جماعتوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں رائس مل ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی، قومی عوامی تحریک، جی ڈی اے اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔