لیه – رکشہ نہر میں جا گرا ۔جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق لیه کے نواح چک نمبر 75 ٹی ڈی اے کے قریب تیز رفتار رکشہ موڑ کاٹتے فاروق ماینر میں گر گیا ۔جس سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔رکشہ کو ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے باہر نکلا گیا
Category: لیہ
-
لیه – گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ان ایکشن
لیه -حکومت پنجاب کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ کے خاتمے کے لیے ضلع میں 19پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے لیہ ،کروڑ ،چوبارہ کے 190مقامات پر قیمتوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 7دوکاندار گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے جن پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔یہ بات فوکل پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ نے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی بریفنگ کے سلسلہ میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ منڈیوں میں بولی کے نظام سے لے کر مارکیٹوں تک قیمتوں کی پڑتال کا کام جاری ہے
-
لیه – معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کو رہا کرنے کا حکم
لیہ – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک محمد لطیف اورسول جج لیہ افضل بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل فیروز کلیار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی موجود تھے ۔ججز صاحبان نے جیل ہسپتال ، کچن اسیران ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول ودیگر بارکس کامعائنہ کیا۔انہو ں نے معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ججز صاحبان نے صفائی و ستھرائی،سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے تسلی بخش قرار دےا۔
-
لیه – حکومت فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ۔سردار شہاب لدین خان سیہڑ
لیه – دور دراز دیہی علاقوں میں اعلی تعلیمی سہولیات کے لیے 12کروڑ روپے کی لاگت سے کالج کی تعمیرکا ترقیاتی پراجیکٹ حکومت پنجاب کی گراس روٹ لیول تک سماجی سہولیات کے ایجنڈے کی تکمیل کا عملی نمونہ ہے ۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کیمونیکشن اینڈ ورکس سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے گورنمنٹ گرلز کالج راجن شاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ ،سابق وقافی وزیر بہادر احمدسیہڑ ،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم۔ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم نے منصوبے کی ڈرائنگ ،فنڈز اور پراگریس کے بارے میں آگاہ کیا۔سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے اس موقع پر کہا کہ طالبات کواعلی تعلیم کے حصول کے لیے مختلف شہرو ں میں جانا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرانے پر کالج کی منظور ی لی گئی کیونکہ پنجاب حکومت بہتر معیاری اور اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹاون سطح تک کالجز کا قیام عمل میں لانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں کالج کے قیام سے طالبات کو تعلیمی سہولیات کے لیے اپنے گھر کے نزدیک سہولت حاصل ہوگی جس سے اس علاقے میں فروغ تعلیم کے لیے نمایاں مدد حاصل ہوسکے گی۔تقریب میں معززین وعمائدین علاقہ،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،اے سی کروڑ فاروق احمد،ڈی ایس پی لیاقت علی،ایس ڈی او امین سہیل ملغانی،معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔
-
لیه -پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر تقریب
لیہ – پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا..یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا..
پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا…تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت جیالوں کی کثیر تعداد شرکت ہوئی…یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا…. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک ریاض سامٹیہ… ملک عاشق کھوکھر… ملک حمید اللہ مروت..و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی جس کے خاطر قربانیاں بھی دینا پڑیں مگر ہم نے راستہ نہ بدلا..تقریب میں طلبا کی جانب سے طلبا یونین کی بحالی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کی بھی حمایت کی گئی… تقریب میں پیپلز پارٹی کے شہدا کے لئے دعا بھی کی گئی.تقریب میں ناصر گجر.سہیل منظور. رانا امتیاز.. قاضی منیر احمد.. ملک ارشاد بھٹی.. ذیشان حیدر… ملک عطا سامٹیہ سمیت دیگر شریک ہوئے -
لیه – کشمیر آور میں سپیشل بچوں کی احتجاجی ریلی
لیہ- مقبوضہ کشمیرکے عوام سے ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے ہفتہ وار کشمیر آوور کے سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی اے سی لیہ نیاز احمدمغل ،کروڑ فاروق احمد،چوبارہ سلیمان احمدکی قیادت میں ٹی ڈی اے چوک سے گھوڑ ا چوک تک نکالی گئی جس میں سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ نے ملی نغمے ،ترانہ اور کشمیری ترانے پیش کیے ۔ریلی میں سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈی ایس پی ٹریفک شاہد ہ نصرین ،ریسکیو1122کے اہلکاروں ،طلبا ءاور طالبات و اساتذہ نے شرکت کی۔ریلی کی کمپیئرنگ ملک الہی بخش جوتہ نے کی اور کشمیریو ں کے حق میں نعرے لگوائے گئے۔
-
لیه- گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس كلاسز کا اجرا
لیه ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کا اجراءمعاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بلاک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان مظہر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،پرنسپل مہراختر وہاب،اساتذہ ، پروفیسرچوہدری مظفر حسین ،امین اللہ قاضی،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔امسال بی ایس پروگرام کے تحت چھ مضامین ،فزکس ،کیمسٹری،باٹنی،ریاضی،انگلش اور اردو کی مارننگ کلاسز شروع کی گئی ہے داخلہ کے لیے دوہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اور480 طلبہ میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب رہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ اس ادارہ کا طالب علم ہونے پر مجھے فخر ہے اس کی بہتری اور علم کی ترویج کے لیے وہ جو کرسکتے ہیں کریں گے کیونکہ ضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اُن کے فرائض میں شامل ہے ۔کالج میں نئے ایوینگ کلاسز کا اجراءآئی ٹی ،اسلامیات پروگرام میں شامل کروانا جدید لیب اور سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی سہولیات کی متعلقہ اضلاع میں فراہمی ہماری پارٹی منشور میں شامل ہے جس کے لیے طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے اجراءسے کالج میں یونیورسٹی کا سماں پیدا ہوگیا ہے اورتدریسی سٹاف طلبہ کی علمی آبیاری اس انداز میں کریں کہ انہیں یونیورسٹی کا طالب علم لگے کیوں کہ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ محنتی اور قابل طلبہ ہی حاصل کرتے ہیں اس لیے اساتذہ کرام اور طلبہ محنت و لگن سے کامیابی کی دوڑ کے لیے اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوکرسرانجام دیں۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین نے کہا پسماندہ علاقوں میں بی ایس پروگرام کا اجراءطلبہ کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ انہیں اپنی دہلیز پر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسر آرہی ہیں اور نوجوان نسل علم وہنر سے بہرہ مندہوکر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ ہائی سکول عمارت سے شروع ہونے والے یہ کالج ننھے پودے سے ایک تناور درخت بنتے ہوئے یونیورسٹی لیول کی تعلیم کے حصول کا موجب بن گیا ہے اور کالج میں چھ پی ایچ ڈی ،بائیس ایم فل اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جو ڈویژن بھر میں بہتر ین کالج سٹاف ہے ۔تقریب سے وائس پرنسپل مہر حفیظ تھند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی علمی آبیاری ہنر مندی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرتے ہوئے اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پروفیسر یاسر فرحان چاند نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بی ایس پروگرام کے اجراءپر معاون خصوصی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ علمی سفر کو نہ صرف جاری رکھاجائے گابلکہ بلندیوں کی ایک نئی روایت قائم کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی فلاح و بہبود ،نئی بلڈنگ او ر لیب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔بعدازاں معاون خصوصی سی ایم پنجاب رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بی ایس بلاک کا افتتاح کیا اور دعاکی گئی ۔
-
لیه – ماڈل کورٹس کے تحت 12 سو مقدمات کے فیصلے دئے گئے
لیه – ماڈل کورٹس کا قیام فوری انصاف کی فراہمی کا بہترذریعہ ثابت ہورہی ہیں جس کے لیے متعلقہ ججز اور ادارے باہمی رابطے تعاون اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے ماڈل کورٹس کے تحت 12سو زائد مقدمات کا فیصلہ دیے گئے اہداف کے مطابق کرنے پر متعلقہ ججز صاحبان اور عدالتی اہلکاروں و مختلف اداروں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انچارج ماڈل کورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدعاشق چغتائی نے 317مقدمات،نجف حیدر کاظمی نے 131مقدمات ،اختر عباس نے 320مقدمات،تنویر حسین بابر نے 179مقدمات اور قمرالزمان نے 253مقدمات کا فیصلہ کیا جس کے لیے محکمہ پولیس ،ریونیو ،صحت ،پبلک پراسیکیوٹراور وکلاءصاحبان کا ماڈل کورٹس کو بھر پور تعاو ن حاصل رہا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ماڈل کورٹس کے ذریعے فوری اور سستا انصاف کی فراہمی سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک مستحسن اقدام ہے جس سے نہ صرف عوام کو فوری انصاف میسر ہورہا ہے بلکہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ بھی کم ہونے میں نمایا ں مدد مل رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انچارج متعلقہ ماڈل کورٹ ججز صاحبان کے ہمراہ سینئرسول جج ملک نعیم شوکت ، ڈی ایس پی منور بزدار ،ڈی ایس پی عظمت اللہ ،سپرنٹنڈنٹغلا م قاسم بلوانی،محمدشاکر،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈسڑکٹ پبلک پراسیکوٹر نیاز احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر رانا بلال ،اے ایس آئی غلام قاسم کے علاوہ عدالتی اہلکاروں محمدیعقوب ،ستارہ کنول،ماجد رضا،زاہد اقبال،مظہر اللہ ودیگر میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلم ارشد خان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹر ی عزیر مہدی قریشی بھی موجود تھے۔
-
لیہ – واپڈا کی ننگی اور لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے موت کا پیغام
لیہ – ضلع لیہ کے شہر فتح پور کے وارڈ نمبر 7 نزد سٹی سکول واپڈاکا مبینہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث ننگی اور لٹکتی تاریں شہریوں کو موت کا پیغام دینے لگیں، گھروں کے اوپر سے گزرتی تاریں جو کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں،
وارڈ نمبر 7 کے رہنے والوں کا کہنا ہے بجلی کا پول نہ ہونے کی وجہ سے گیارہ ہزار کے وی کی بجلی کی تارے جو انتہائی نچلی سطح مکانوں کی چھتوں کے بالکل قریب سے گزر رہی ہے،واپڈا احکام کو دی گئی درخواستوں پر بھی کوئی عمل در آمد نہیں ہو رہا ،
اہل علاقہ نےاعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے . -
لیه ۔ تحصیل ہسپتال چوبارہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح
لیه- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے دست مبارک سے تحصیل ہسپتال چوبارہ میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح کر دیا ،افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر یاسین لوہانچ ، ڈاکٹر عبدالستار،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول،ایس ایچ او چوبارہ زبیر بزدار ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے ،ڈی پی او ،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاﺅنٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی،جہاں انہیں بتایا گیا کہ لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ،روڑ ایکسیڈنٹ ،ریپ اور دیگر پولیس کیسز جن میں میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے ان واقعات میں ہسپتال میں ہی پولیس ڈاکٹ جاری کیا جائے گا ،خدمت کاﺅنٹر آن لائن سسٹم کے تحت چوبیس گھنٹے کام کرے گا ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس سروسز کی عام آدمی تک فراہمی کے عمل کو سہل بنانا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے تحصیل لیول پر مزید خدمت کاﺅنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، انہون نے مزید کہا کہ پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاﺅنٹر سے طبی امداد کےلئے ڈاکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ خواتین کی امداد اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہیں ،اس کے علاوہ ایم ایل سی سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فراہم کی جائیں گی ، اس اقدام سے عوام کے مسائل حل ہو ں گے ،جبکہ ڈی ایچ کیو لیہ اور ٹی ایچ کیو چوک اعظم میں قائم خدمت کاﺅنٹر پہلے ہی عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، ڈی پی او نے انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول اور ایس ایچ او تھانہ چوبارہ سب انسپکٹر زبیر بزدار کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام بھی دیا، تقریب میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔