Baaghi TV

Category: لیہ

  • لیه – ڈی سی لیه کا کھلی کچہر ی کا انعقاد

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل صدر مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کو ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا مقصود ہے ۔اس لیے کھلی کچہریوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات پر انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے دی گئی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ریلیف فراہم کریں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے چوبارہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،اے سی چوبارہ سلمان لون،ڈی ڈی زراعت چوہدری خالد محمود،ڈی ڈی تعلیم نصراللہ بھٹی،سی او ایم سی ہمراہ تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو ،جنگلات ،میونسپل کمیٹی ،اشتمال اراضی،انہار سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس طرح پولیس سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستوں پر ڈی پی اونے احکامات جاری کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیوہسپتال چوبارہ کا معائنہ ،طبی عملے کی حاضری،سٹور ادویات ،صفائی کے معائنہ کے علاوہ مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضو ں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں اور ریفر کرنے سے اجتناب برتیں اور رات کو ہسپتال آنے والی خواتین کے ڈلیوری کیسز میں بھی ریفر کی بجائے ہسپتال میں بچوں کی پیدائش اور ان کے علاج کو یقینی بنایاجائے ۔اس موقع پرڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،پی ٹی آئی رہنماچوہدری بشارت رندھاوا ہمراہ تھے۔

  • لیه – بیسک ایجو کیشن سکول کے اساتذہ کا احتجاج

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے تحت چلنے والے سکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
    اساتذہ نے 1 سال سے تنخواہ نہ ملنے ریگولر نہ کرنے اور ناجائز مقدمات درج کرنے پر احتجاج کیا ۔حق مانگنے پر جھوٹے مقدمات درج کر کے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اساتذہ کی منتقلی اور تنخواہیں دینے کے مطالبات درج تھے۔ 3 ماہ قبل ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دینے پر متعدد مرد و خواتین اساتذہ کو جیلوں میں ڈال کر مقدمات درج کر دئیے گئے تھے

  • لیہ – رضا کاروں کا عالمی دن منایا گیا

    لیہ – رضا کاروں کا عالمی دن منایا گیا

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی سربراہی میں 5دسمبر رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا۔
    5دسمبر رضاکاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایاجاتاہے۔اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضاکاروں کی قدرتی آفات وسانحات میں مصیبت زدہ اور تکلیف میں مبتلامریضوں اورافراد کی مددکرنے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کواس کارِخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے ریسکیورضاکاربننے کی ترغیب دینا ہے۔کیونکہ بڑے حادثات وقدرتی آفات میں یہ ریسکیو رضاکار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں اسی عالمی دن کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن لیہ پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایمرجنسی آفیسر عنایت اللہ بلوچ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیہ سےاساتزہ کرام نصراللہ اعجاز قریشی، مرزا اسفند یار بیگ، سید حسیب سلطان، نزیر محمد انجم رانا اور اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیو 1122 کے اہل کاروں ریسکیو رضاکاروں طلباء نے شرکت کی۔
    اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ضلع لیہ کی تمام تحصیلوں میں بڑی تعدادمیں ریسکیومحافظ رجسٹرڈ کرچکی ہے۔ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ ان علاقوں میں آنے والی کسی بھی آفت سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے اور ضرورت کے وقت ریسکیواداروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا مقصدصحت مند ومحفوظ معاشرے کا قیام ہے،جوکہ تربیت یافتہ ریسکیورضاکاروں کے بغیر ممکن نہیں اورعوام سے اپیل کی کہ آئیں ریسکیورضاکاربنیں اور معاشرے کا فعال شہری بنیں۔آگاہی سمینار کے اختتام پر آگاہی واک کی گئی اورریسکیورضاکاروں کی سلامتی اور اس مقصد کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کے درجات کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر آپریشنل عنایت اللہ بلوچ، کنٹرول روم انچارج محمدعمران، اسٹیشن کوارڈینٹرمحمد کاشف، میڈیا کوارڈینٹر وسیم حیات بھی موجود تھے۔

  • لیہ – موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار

    لیہ – موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی لیہ اشرف ماکلی کی سربراہی میں اے ایس آئی عطاء میراں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتارکر لیا جن کے قبضہ سے 06عدد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی مالیتی رقم 2لاکھ 34ہزارروپے برآمد کر لیے، گینگ کے ملزمان اعجاز حسین کا تعلق لیہ سے جبکہ محمد شاکر کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ،ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ برآمدہ رقم موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دی گئی ،ایس ایچ او اشرف ماکلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں پولیس افسران معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی اور مجرمان کی سر کوبی کےلئے متحرک ہیں،انشاءاللہ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

  • لیہ – سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئلہ بھٹیوں کو بند کرنے کی ہدایت

    لیہ – سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئلہ بھٹیوں کو بند کرنے کی ہدایت

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے موثر پیشگی اقدامات کے تحت ضلع بھر کی 598کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کو فوری طور پر بندکرنے اور بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے کام کیاجائے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںاے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر سجا داحمد،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین قریشی،عدنان خان،دیگر متعلقہ افسران اور بھٹہ مالکان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں ،گاڑیوں اور فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق انہیں حکومتی ایس او پیز کا پابندبنایاجائے اور سرکاری زمینوں پر قائم تمام بھٹیوں کو فوری طور پرمسمار کردیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکارو ں کو فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگہی سیمینار اور کسان بیٹھک کا اہتمام کریں تاکہ عوام کو سموگ کے مضر اثرات سے بچایاجاسکے

  • لیہ – خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    لیہ – خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اورسوشل وےلفیئرکے زیراہتمام تقریب گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں منعقدہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءتھے۔تقریب میں اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ،میڈیا نمائندگان کے علاوہ سپیشل بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رفاقت گیلانی نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں۔حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے صحت انصاف کارڈ جاری کیے جارہے ہیں انصاف صحت کارڈ میں خصوصی افراد سے جڑے 70 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی طرف سے خصوصی افراد کو بلا تفریق ملازمت دینے کی ہدایت ہے تاکہ انہیں روزگار زندگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد ہم سب کی اجتما عی تو جہ کے حا مل ہو تے ہیں اس لیے سپیشل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طا لب علمو ںکی ایسی تربیت کریں وہ عصر حاضرکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہماری احساس ذمہ داری کے لیے ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ دار ی اداکرنی ہوگی تاکہ خصوصی افراد اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں اوردیگر بچوں سے کم تر محسوس نہ کریں کیونکہ یہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ سپیشل افراد اور طلبہ کے لئے سفری سہولیات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔ تقریب میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر کے خصوصی طلبہ نے اپنے اساتذ ہ محمدذیشان، عبدالباسط ڈلو ودیگر کی رہنما ئی میں اپنے احساسات اور خیالات کا اظہار کیااور خوبصورت خاکے ،ٹیبلو ، ملی نغمے ، علا قاقی ثقافت پر مبنی جھو مر اور قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے شرکاءمحفل کے دل مود لیے جس پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی و دیگر شرکاءنے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلبہ ءکی پُرفارمنس کوبے حد داددی ۔طلبہ کی پرفارمنس پرڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی طور پر دیگر بچوں سے ٹیلنٹ میں کم نہیں ہیں اساتذہ اسی جذبے اور لگن سے بچوں کی تربیت کا عمل جا ری رکھیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور معاون خصوصی وزیر اعلی سید پنجاب رفاقت گیلانی نے سپیشل بچوںمیں انعامات تقسیم کئے اور بورڈ میں پانچویں کلاس میں فسٹ پوزیشن ہولڈر سیدہ ثانیہ زھرہ اور سکینڈ پوزیشن ہولڈر سید فرزاد حیدر کو میڈل اورٹرافیاں دیںاور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

  • لیہ – رواں ماہ میں 25ذخیرہ اندوزٰ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )صارفین کو اشیاءخورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کارکردگی جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے کہی ۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یکم دسمبرسے ابتک 416مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے جس میں 25خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 51ہزا روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ گراں فروشی کے مرتکب اورمقررکردہ قیمت پر فروختگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

  • لیہ-  قومی ووٹر ڈے  کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    لیہ- قومی ووٹر ڈے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ووٹرز کی سوفیصدرجسٹریشن جمہوری نظام کے استحکام اور ملکی وسائل کی مساوی تقسیم و منظم قانون سازی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے صاحب الرائے افراد الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں معاشرے کے نمائندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ نے انجام دیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے منانے کی اہمیت و افادیت ، ووٹ کے اندراج اور رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار سے فرید اللہ چوہدری ،مہر زبیر کلاسرہ ،سیدعمر ان علی شاہ ،نزہت یاسمین ایڈووکیٹ ،عابدا نوار علوی نے خطاب کرتے ہوئے ووٹر کی جمہوری عمل میں اہمیت وتقدس ،جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے بنیادی اہمیت اور گھرگھرآگہی کے ذریعے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت ایسے امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جن معاشروں میں رائے عامہ کو بھرپور اہمیت دی جاتی ہے وہ معاشرے تعمیر وترقی کے میدان میں ہمیشہ کامیاب وکامران ہوتے ہیںکیونکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں اور جمہوری نظام کے تسلسل میںکردار کی اکائی صرف اور صر ف ووٹرز ہی ہیں۔سیمینار میں پروفیسر مظفر حسین چوہدری،پروفیسر خورشید احمددرانی،پروفیسر قاضی امین اللہ ،نور الامین،سلیمان احمدنے بھی شرکت کی۔بعدازاں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک نکالی گئی ۔
    ٭٭٭٭

    8 Attachments

  • لیه – ڈی سی لیه کا ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا حکم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر اشیاءخورد نوش کے سرکاری نرخ سفید بورڈ پر واضح الفاظ میں لکھ کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔انہوں نے یہ بات تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وائٹ بورڈ پر ”کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345پر رابطہ کریں یا Qeemat punjabایپ پر شکایت درج کریں “لکھاہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مارکیٹوں میں قائم مساجد سے وائٹ بورڈ بارے آگہی کے اعلانات کروائیں تاکہ دوکاندار اس پر دس دسمبر تک عمل درآمد کرسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دس دسمبرکے بعد سفید بورڈ نرخ نامہ کے حوالہ سے کوئی عذر قبول نہ کیاجائے اورعمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

  • لیه – اے سی لیه کا ہیلتھ سیںنٹر پہاڑ پور کا دورہ

    لیه – اے سی لیه کا ہیلتھ سیںنٹر پہاڑ پور کا دورہ

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل کا علی الصبح رورل ہیلتھ سنٹر پہاڑپور لیہ کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی حاضری، ہسپتال کی صفائی ستھرائی، اور وارڈز چیک کئیے اور اطمینان کا اظہار کیا۔اسٹنٹ کمشنر نے غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال میں گراسی پلاٹ، پودے لگانے پر انچارج ڈاکٹر عمران عباس کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر اقدس مہدی نے اسٹنٹ کمشنر لیہ کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسٹنٹ کمشنر نے ایک مریض سے ہسپتال میں دی سہولیات بارے استفسار کیا۔اسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایات کے عین مطابق وہ تمام ماتحت ضلعی اداروں کے وزٹ جاری رکھیں گے۔